The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ 6 جولائی پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کہ جس دن وطن عزیز کے باوفا بیٹوں نے ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا اور قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ مفتی جعفر حسین رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا، جنرل ضیاء الحق نے وطن عزیز پاکستان میں اپنے باطل اور ناجائز اقتدار کو طول دینے کے لئے دین اسلام کی تعلیمات کا سہارا لیا اور ملک میں فرقہ واریت کے بیج بوئے۔

علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ ضیائی آمریت کے خلاف علامہ مفتی جعفر حسین اور علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی جدوجہد سنہری حروف سے لکھی جائے گی، جنہوں نے زھد و تقویٰ اور شجاعت سے ضیائی آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک طرف اتحاد بین المسلمین کے پرچم کو بلند رکھا تو ساتھ ہی ملت کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کے دن سرزمین بلوچستان پر جن شہداء نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی قیادت میں راہ حق میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم زندگی کے ہر شعبہ میں عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے اسپورٹس نہایت ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کوئٹہ شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام تیسرا آل ہزارہ چیمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کے موقع پر کہی۔ وہ سیمی فائنل میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے، جبکہ اعزازی مہمان حاجی عبد الستار ظلمئے، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور سید گلزار شاہ بخاری تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ارباب لیاقت علی ہزارہ، سیکرٹری اسپورٹس راحیل حسین، سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین، سیکرٹری میڈیا عاطف حسین، حاجی غلام رسول و دیگر اراکین ضلعی کابینہ موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیل بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں، بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیلنے سے دماغ تر و تازہ ہوتا ہے۔ کھیل انسانی صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کی جانب سے ہر سال کھیلوں کے مقابلے کروانا قابل تحسین اقدام ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ایک عوامی جماعت کی حیثیت سے زندگی کے مختلف شعبوں میں عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ دو ٹیموں اقراء اکیڈمی اور ہزارہ یونائیٹڈ کے مقابلے میں اقراء اکیڈمی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے مین آف دی میچ سجاد علی کو خصوصی انعام دیا۔

وحدت نیوز(کراچی)معروف عالم دین ،خطیب اہل بیتؑ اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اسلامی دنیا اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے کیونکہ فلسطین کے مظلوم مسلمان طویل عرصے سے صیہونی مظالم برداشت کررہے ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مسلم سربراہان مملکت، اسلامی تنظیموں ار اکابرین ملت سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مظالم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مؤثر آواز اٹھائیں تاکہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان بھی دوسری اقوام اور دیگر برادریوں کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ زندگی گزار سکیں تاکہ مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو، اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنماؤں کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور ایران عراق اور شام، یمن کے مسلمانوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جوکہ قابل تحسین ہے۔

وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام سرگودھا میں مبلغین امامیہ کا ساتواں سالانہ علاقائی اجتماع بعنوان "عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور خاص چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکت کی اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے آئمہ مساجد سے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہم پاکستان میں ظالم کے خلاف اظہار برات و مظلوم کی حمایت کے اصولی موقف پر قائم ہیں اورقائم رہیں گے۔

پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ صاحب کا کہنا یہ تھا کہ ہم شیعان اہلبیت ( ع) ہمیشہ سے ظالموں کے خلاف نبرد آزما رہے ہیں اور رہیں گے۔ ہمارا موقف عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ہے جس میں قانون کی بالادستی ہو جس میں کسی بھی طبقے کے ساتھ ظلم و زیادتی نہ ہو۔

مجلس علماء امامیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا: ہم شیعیان پاکستان اپنے ہم وطن تمام مظلوم طبقات کو ساتھ ملا کر حقیقی آزادی کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

 خطاب کے آخر میں علامہ راجا ناصر عباس نے ادارہ الباقر کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مبلغین امامیہ کی فکری تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور مجلس علماء امامیہ اس خلا کو اچھے انداز سے پر کیے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سربراہ ادارہ الباقر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور ان کے ساتھیوں کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لاہور میں عید غدیر کے حوالے سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے آڈیٹوریم سلمان فارسی گلبرگ لاہور میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی جشن عید غدیر و جشن بندگی کا انعقاد کیا گیا تقریب میں عمومی شرکت کے علاوہ ضلع لاہور کی تمام تحصیلوں کی صدور و کابینہ و کارکنان نےبھی شرکت کی۔

 اس پر رونق تقریب میں مختلف یونٹس کی جانب سے منقبت و قصائد بارگاہ امیرالمومنین ع میں ھدیہ کیے گئے جبکہ ننھی بچیوں نے عید غدیر کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا ، جشن عید غدیر کے ساتھ ساتھ سن بلوغت کو پہنچنے والی بچیوں کے لیے جشن بندگی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام بچیاں شرعی حجاب کے ساتھ منظم انداز میں اسٹیج پر آئیں انہیں جید علمائے کرام کے ہاتھوں عبا پہنائی گئی۔

 اس نورانی محفل میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی ،سنیئر رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور پرنسپل جامعہ بعثت مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مولانا احمد اقبال رضوی اور مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم غدیر پر مقصد و ھدف انتخاب امامت و علوی طرز زندگی اور حالات حاضرہ کے موضوع پر بہترین معلومات فراہم کیں ۔

پروگرام کے اختتام پر مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی خطاب کیا انہوں نے آیہ تبلیغ کی تفسیر بیان کی اور کہا کہ اس دور میں ولایت کی اطاعت یعنی خط ولایت فقیہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے جو اقوام ولی فقیہ کی اطاعت کے راستے امام زمانہ عج کی پیروی کر رہے ہیں آج کے دور میں وہ ہی اصل غدیری پیروکار ہیں ، محفل کے اختتام پر شرکاء مومنات نے اس عظیم الشان جشن کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور جشن بندگی جیسے بہترین پروگرام کو فروغ دینے اور بچیوں میں احکام شرعی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو جاری رکھنے  کا عزم کیا گیا ۔

وحدت نیوز(کراچی)محرم الحرام ۵۴۴۱ھ ملک خداد پاکستان میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ شہر قائدکے مسائل گزشتہ چند سالوں سے بڑھتے جارہے ہیں جن کا تدارک موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں ہونا چاہیے۔ معاشی حب کراچی بحرانوں کا شہر بن چکا ہے۔ عالمی سروے کے مطابق معاشی حب،روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے بدترین پانچ شہروں میں سے ایک ہے۔شہر کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پانی،بجلی،گیس،مہنگانی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے موجودہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے عوام مذید مہنگائی کا بوج برداشت نہیں کر پائیں گے۔روز بروز عوام پر خاموشی سے نئے ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں۔تیزی سے بند ہوتی ہوئی صنعتوں کے باعث بے روزگاری میں ہورہا ہے عوام سے اربوں روپے اضافی لوٹنے والی کے الیکٹرک مافیا کے ظلم وستم عوام پر بڑھتے جارہے ہیں۔کے الیکٹرک مافیا شہر قائد کی عوام کو سب سے زیادہ مہنگی بجلی فروخت کر رہی ہے۔روشنیوں کا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے، کے الیکٹرک مافیا کے لائسنس کو نا صرف تجدید سے روکا جائے بلکہ مکمل منسوخ کیا جائے۔ شہر کی مجموعی صورتحال میں مختلف پاور جنریشن کمپنیوں کو عوامی مفاد میں خدمت کا موقع دیا جائے کیونکہ جب سے یہ مافیا آئی ہے اس کی پرفارمنس صفر اور اب تک اس کی جانب سے شہر کی ضرورت کے مطابق پاور جنریشن نہیں بڑھائی گئی ہے۔ شہر میں موجودہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے لوڈ کو تقسیم کر کے مختلف پاور جنریشن کمپنیوں کو چانس دیا جائے مہنگی بجلی اور بیجا ٹیکسس سے عوام کو نجات دلائی جائے شہر میں توانائی کے مصنوعی بحران کو ختم کیا جائے سازش کے تحت بند مختلف پاور پلانٹس کو چلایا جائے۔ یہ ادارہ مضبوط مافیا بن گیا ہے جو وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لاتا بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت مذید ٹیکس لگاکر بلوں میں دیا ہوا فی یونٹ سلیب ختم کرکے عوام سے بھتہ وصول کی جارہی ہے اس مافیا کے خلاف فوری کاروائی کر کے سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکر ٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے رہنماوں کے ہمراہ کراچی عزاء خانہ زہرا روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، یہ عزاداری ہی ہے کہ جس نے حسینی اور یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا،محرم الحرام 1445ھ کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تمام مرکزی جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور اضافی نفری تعینات کر کے کسی بھی شرپسندی کے خدشے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ نو منتخب میئر کراچی گزشتہ چندسالوں میں محرم سے قبل شہر کے مضافاتی علاقوں میں مجالس و جلوسوں عزاء کے راستوں کی صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی،سوریج کے مسائل کو اپنی خصوصی توجہ دیکر ختم کر وائیں شہر بھر میں بلدیاتی ایشوز پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ایام عزاء میں عشرہ مجالس کی جگہوں بلخصوص مساجد و امام بارگاہوں میں اورجلوسوں کی گزر گاہوں پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کولوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے باقائدہ پابند کیا جائے۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے سبیلوں کے لیئے میٹر دیئے جائیں۔ ایام عزاء میں شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح شہر بھرمیں تمام لائسنس یافتہ و روایتی جلوس حسب سابق بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔ علاقائی انتظامیہ کوقانون کی عمل داری کے نام پر کسی جلوس کے راہ کی رکاوٹ بننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں۔علما ء کرام کو چاہیے کہ تمام مسالک کے بنیادی عقائد کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ تمام مسالک کے مابین ایک دوسرے کا احترام قائم رہ سکے۔محرم الحرام کی آمد سے قبل کچھ اضلاع میں معتدل علما و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی برداشت نہیں کی جائے گی امید کرتے ہیں اس بار ایسا نہیں ہوگا۔جمعہ 7جولائی کو چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر یوم حرمت قرآن منایا جائے گا۔کانفرنس میں سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن.مولانا حیات عباس نجفی، رضی رضوی،مولانا ملک عباس ،مولانا اسحاق قرائتی، مولانا عباس کمیلی، مولانا نذیر جنتی، زوالفقار بھٹوسمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) جمہوری عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور تعطل گلگت بلتستان سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ جی بی ایسے کسی بھی غیر جمہوری عمل کا متحمل نہیں  ہو سکتا۔ پائیدار سیاسی عمل علاقے کی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیر  اعلیٰ  کے انتخاب میں کسی قسم کا تعطل  جمہوریت  اور علاقے کیلئےنیک شگون نہیں۔

ان خیالات اظہار صوبائی سیکرٹری سیاسیات و رکن جی جی کونسل شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ  کے انتخاب کا شیڈول جاری ہونے بعد تعطل کا شکار کرنا علاقے کے مفاد میں نہیں۔ ایسے غیر جمہوری اقدامات سے جہاں ملک عزیز ناقابل تلافی نقصان سے دو چار ہوا ہے وہاں گلگت بلتستان بھی سیاسی بحران کا شکار ہوگا لہٰذا ایسے جہوری عمل کو ان تمام بےجا مداخلتوں سے دور رکھا جائے جس سےعلاقے کا سیاسی اور جمہوری عمل متاثر ہو۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی آن لائن میٹنگ علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقدہوئی  سید اسد نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات میٹنگ میں  آن لائن شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ،شیخ عمران علی صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود ،انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری،سید منتظرمھدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری،علامہ ڈاکٹرگلزار جعفری صوبائی سیکریٹری تربیت ،برادر اسداللہ بلتستانی صوبائی سیکریٹری میڈیا، حاجی مشتاق ورک صوبائی نائب صدر،سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری نے آن لائن شرکت کی ۔ میٹنگ صوبائی شوری اجلاس کے انعقاد پر فوائد اور نقائص کا جائزہ لیا گیا ۔

 صوبائی شوری کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات کی روشنی میں پنجاب میں تنظیمی فعالیت اور یونٹس سازی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل مسئولین نے اپنے اپنے ڈویژن کے اضلاع کی موجودہ تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تمام شعبوں کے مسئولین نے اپنے شعبوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا جس میں صوبہ پنجاب میں آنے والے محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کو بریف کیا گیا ۔ عزاداری ونگ کی جانب سے لاہور میں 8 جولائی کو ہونے والی تحفظ حقوق تشیع کانفرنس اور اس میں اجرائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وحدت یوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی عزاداری ونگ لاہور کے سینئیر نائب صدر سید واجد علی نقوی صاحب کے ہمراہ فیاض حسین ورک صاحب(ایگزیکٹیو ممبر عزاداری ونگ لاہور) سید دلدار حسین شاہ(ڈپٹی سیکرٹری  مجلس وحدت مسلمین اقبال ٹاون لاہور) سید عون شاہ مون ھاوس بھوبتیاںسید زوار بخاری شیر شاہ کالونی آغاصاحب علی رضا آباد  سید چن پیر شاہ گوپے راء کی چوھنگ,گوپے راء, علی رضا آباد,شیر شاہ کالونی اور بھوبتیاں کے مومنین کی ASP سدرہ خان اور SHO تھانہ چوھنگ ذکاء سے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان پر  میٹنگ ہوئی جس میں سید واجد علی شاہ نقوی سینئیر نائب صدرمجلس وحدت مسلمین لاہور(عزاداری ونگ) نے عزاداروں کو انتظامیہ سے درپیش مسائل کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ عربی لاہور میں ہونی والی عزاداری لاہور کی قدیمی عزاداری ہے یہاں مجالس وجلوس کی تعداد لاہور میں سب سے زیادہ ہیں گردونواح کے عزاداران کثیر تعداد میں اس عزاداری میں شامل ہوتے ہیں , ان عزاداریوں میں روکاوٹ کسی طور برداشت نہ کی جائے گی, عزاداری وجلوسوں کی سیکورٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہم ہر گز برداشت نہیں کرینگے, عزاداری امامِ حسینؑ ہماری عبادت ہے جو کہ ہم ہر حال میں کرتے رہیں گے .مجلس وحدت مسلمین شیعہ قوم کی ایک نمائندہ جماعت ہے ہم عزاداری امام حسینؑ میں کسی بھی قسم کی روکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ہم ملک پاکستان کے پاسبان و رکھوالے ہیں وطن سے محبت ہماری ایمان کا حصہ ہے اور عزاداری امام حسینؑ ہماری شہ رگ حیات ہے , عزاداری کو چار دیواری میں پابند کرنے کی کوشش مت کی جائے۔

فیاض حسین ورک صاحب نے کہا کہ تمام Stake Holders کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنایا جائے اور ان کو ملکی سیکورٹی حالات کے پیش نظرعزادری, مجالس عزا و جلوسوں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے بانیان و لائسنس ہولڈرز کے ساتھ مل کر روٹ میں آنے والی رکاوٹوں کو محرم الحرام سے پہلے پہلے کلئیر کروایا جائے, سید دلدار شاہ صاحب نے فرمایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اتحاد امت اور بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے اور اکابرین ملت کے ساتھ روابط اور ان کے تحفظات کو دور کرنے میں آپ کی  معاونت کرسکتی ہے ہم عزاداروں کے نمائندہ ہیں اور عزاداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک روزہ ملتان کا دورہ کیا، دورہ ملتان کے دوران اُنہوں نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے علماء کے وفود سے ملاقاتیں، مجلس مکتب علمائے اہلیبیت کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ ''تحفط حقوق تشیع کانفرنس و چہلم شہدائے پاراچنار'' میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عزاداروں، ماتمیوں، علمائے کرام، بانیان مجالس، منتظمین جلوس کو متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہے، جنوبی پنجاب کے دل ملتان میں شاندار کانفرنس کے انعقاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج اس کانفرنس میں علمائے کرام، ماتمی انجمنوں کے سالار، نوحہ خواں، منتظمین جلوس و مجالس، عزاداروں کی شرکت ایک خوبصورت گلدستہ ہے، ہمیں ولایت کا جام غدیر سے ملا ہے، ہمیں غدیر کو عام کرنا ہے، عید غدیر کو شایان شان طریقے سے منانے کی ضرورت ہے، ہمیں محرم کی طرح غدیر پر بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے میں سمجھتا ہوں آہستہ آہستہ غدیری معاشرے پر وان چڑھ رہا ہے، میری یہ دلی خواہش ہے کہ اس گلدستے کے سارے پھول ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میری دلی خواہش اور آرزو تھی کہ میں ملت کے تمام طبقات کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کروں، ماتمی، عزادار، نوحہ خواں، ذاکرین اور علمائے کرام کا آپس میں رابطہ ہو، ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree