The Latest

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امامبارگاہ ٹھٹھی شرقی میں سالانہ ذاکرات و عزاداری ماہ محرم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع چینیوٹ کی ذاکرات اور مومنات نے شرکت کی اس اجلاس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقصد عزاداری ابا عبداللہ الحسین کے عنوان سے خطاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا ہمارے لیے بیش بہا خزانہ ہے اور منبر حسینی سے پیغام کربلا کو عام کرنی والی ذاکرات عزاداری کی خدمت کر رہی ہیں مجلس حسین علیہ السلام میں تمام فرقے اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں لھذا تفرقہ انگیزی اور شر پھیلانے والے مواد سے دوری اختیار کرنی چاہیے ذاکرات کو چاہیے کہ فضائل و کمالات اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ علم و پیغام اور سیرت و کردار محمد و آل محمد بھی بیان کیئے جائیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذاکرات ایسے اشعار مجالس میں عام کریں جو حماسی ہوں اور جوش و ولولے اور فکری حوالے سے انقلابی و تحرک کا باعث بنیں شاعری شرک آمیز اور مبالغہ آرائ سے پاک ہونی چاہیئے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے جاری کردہ ماہ محرم الحرام شیڈول کی تفصیلات بھی بیان کیں

وحدت نیوز (گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی کی وفد کے ہمراہ ماہ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ڈکھن لہنو خان بوزدار سے میٹنگ، تھانے کے حدود میں روزانہ کے بنیاد پر منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری پروگرامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، سید نوید علی شاہ نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور ایک انتہائی حساس ضلع ہے شکارپور میں ہم نے اپنے کاندھوں پر لاشیں اٹھائیں ہیں ابھی بھی ضلع کے اندر حساسيت ہے اس کو مد نظر رکھ کر بانیان مجالس عزا و عزاداری سے انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی ۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈکھن لہنو خان بوزدار نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مجالس عزا و عزاداری جلوسوں کے دوران انتظامات سخت ہونگے، اس موقع پر وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن، سید روشن علی شاہ، یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائے، ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں امن وامان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں نکالے جانے والے عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کے راستوں پر سہولیات کی فراہمی اور حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تمام مسلمان نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے باہمی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، اتحاد بین المسلمین وقت کی اشد ضرورت ہے، مجالس، محافلِ عزاء اور جلوسوں میں شریک عزادار مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر انتظامات کو بہتر بنائیں اور حالات کے پیش نظر ارد گرد ماحول پر بھی نگاہ رکھیں ۔

وحدت نیوز( ڈکھن)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی کی وفد کے ہمراہ یونین کاؤنسل ڈکھن کے چئیرمین شعیب محمود سیال سے ماہ محرم الحرام کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بابت ملاقات، اس موقع پر یوتھ سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کاؤنسل میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروانے کی عنایت فرمائیں گے۔

یونین کاؤنسل چئرمين شعیب محمود سیال نے یقین دلایا کہ ہم پوری یونین کاؤنسل میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کل تک کروا دیں گے اس موقع پر وائیس چئرمين بہادر علی ابڑو، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی،یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے برادر خرم عباس نقوی کو اسپیشل سیکرٹری برائے امور عزاداری نامزد کر دیا ۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ برادر خرم عباس نقوی مجلس وحدت کے دیرینہ کارکن ہیں انہوں نے ماضی میں بھی قوم کی خدمت کی ہے اور  آئندہ بھی جاری رکھیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ برادر خرم نقوی اپنے فرائض کو احسن انداز سے نبھائیں گے۔

وحدت نیوز(جامکے چٹھہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے وزیر آباد کے علاقے جامکے چٹھہ میں یونٹ سازی کی محترمہ نگین زہرا کو یونٹ جامکے چٹھہ وزیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا اور کابینہ تشکیل دی گئی اس موقع پر محترمہ بینا شاہ نے تمام یونٹ عہدیداران سے حلف لیا اور محترمہ صدیقہ کائنات نے تنظیم کے اغراض مقاصد سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑوکی وفد کے ہمراہ ٹاؤن کمیٹی گڑھی یاسین کےنو منتخب چیئرمین آغا شجاع خان درانی سے ملاقات کی، مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ٹاؤن کمیٹی چیئرمین منتخب ہونے پر اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید ماہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی چیئرمین آغا شجاع خان درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹی گڑھی یاسین میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروائیں گے۔

جبکہ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر گڑھی یاسین دلشاد علی شیخ نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہیں سے بھی آپ کو شکایت ہونے نہیں دیں گے، جبکہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ لاہور کے وفد کی ایس پی ماڈل ٹاون لاہور عمارہ شیرازی صاحبہ سے محرم الحرام میں مومنین کو انتظامیہ سے درپیش مسائل کے حوالہ سے ملاقات ہوئی جس میں سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر لاہور(عزاداری ونگ) نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے اور عزادار مظلومِ کربلا ہمارے سر کے تاج ہیں عزاداروں کو انتظامیہ سے درپیش مسائل کا فوری حل درکار ہے,  مجلس وحدت عزاداروں کے ساتھ ان کے حق کے لئیے ہر وقت کھڑی ہے,۔

سینئیر نائب صدر لاہور آفتاب ہاشمی صاحب نے کہا کہ پولیس کی طرف سے مومنین مختلف شکایات لے کر آتے ہیں جن میں چادر و چار دواری کے حوالے سے مسائل زیادہ ہیں,  چادر و چار دواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ تعاون کرے گی,  سید فیضان نقوی صاحب نے کہا کہ  مجلس وحدت امن برقرار رکھنے میں تعاون کر سکتی ہے مگر مومنین کی مشکلات کا حل ہوگا تو ہی امن و امان برقرار رکھنے میں مجلس وحدت انتظامیہ کا ساتھ دی گی۔

 تصدق حسین ڈپٹی سیکرٹری عزاداری ونگ لاہور نے کہا کہ ہم ہمیشہ مومنین کے حق کے لئیے کھڑے ہیں اور پولیس کے ساتھ امن امان برقرار رکھنے میں مددگار ہونگے, حیدر علی کھارا صاحب نے بھی حیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت کی نمائندگی کی, جس پر ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی صاحبہ نے یقین دلوایا کہ کسی بھی علاقہ میں پولیس کی طرف سے مومنین کو کوئی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا, ہم دن رات عزاداروں کی سہولت کے لئیے حاضر رہیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقدہوا ۔

اجلاس  میں صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغاحسین شاہ زیدی ،صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب برادر مظہر حسین جعفری، صوبائی نائب صدر جناب حاجی مشتاق ورک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید انوار زیدی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر منتظر مھدی و صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی نے شرکت کی ۔

اس اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔جن کی صوبائی کابینہ نے اس کی باقاعدہ منظوری دی۔آئندہ صوبائی کابینہ پنجاب کا اجلاس محرم الحرام کے بعد منعقد ہوگا ۔ان شاءاللہ

وحدت نیوز(لاہور) فلسطینی وفد کی مجلس وحدت مسلمین لاہور سیکرٹریٹ میں آمد، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا اہلِ فلسطین کی استقامت پہ خراجِ تحسین!فلسطینی وفد نے ملت جعفریہ پاکستان کی فلسطین کاز کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وفد میں سید حسین البرکہ سابق وزیر جوانان، شیخ ادیب یاسرجی صدر مجلس علماء فلسطین اور شیخ یوسف عباس سیکرٹری جنرل حق واپسی فلسطین مہم  شامل تھے۔وفد کی میزبانی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے راہنما صابر ابومریم نے کی۔ نشست میں مقامی علماء و عمائدین شریک تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree