چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران اور انجمن حسینیہ پارہ چنار کے وفد کی ملاقات

18 دسمبر 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعۃ الکوثر میں پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران اور انجمن حسینیہ پارہ چنار کے وفد کی ملاقات، وفد نے پارہ چنار میں جاری کشیدگی اور دو ماہ سے ٹل پارہ چنار روڈ کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی اور خطہ پارہ چنار کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے قومی لائحہ عمل بنانے پر زور دیا، اس موقع پر علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ افضل حیدری، ایم این اے انجینئر حمید حسین، علامہ عارف واحدی، سیکٹری انجمن حسینیہ جلال حسین اور صدر تحریک حسینی مولانا تجمل حسین سمیت دیگر اہم افراد شریک تھے.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree