پاراچنار میں امن وامان کےمسائل اور محاصرے پر سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی ناراضگی،عمران خان کا خیبرپختونخواہ حکومت پر برہمی کا اظہار

09 نومبر 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاراچنار میں ایک ماہ سے جاری محاصرے اور رستوں کی بندش پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے تحفظات ،شکایات اور صوبائی حکومت کی ناقص حکمت عملی پر بانی تحریک انصاف عمران خان کا برہمی کا اظہار، مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹرسلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈا پور کو فوری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے رابطے اور شکایات دور کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹرسلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈا پور کا چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کو بتایا گیا کہ پاراچنار میں قیام امن کیلئے اور محاصرے اور صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی پر آپ کے شکوے شکایات اور لانگ مارچ کے حوالے سے آپ کی حمایت پر مبنی ٹوئٹ سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےصوبائی حکومت کی سرزنش کی ۔ بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے آپ سے فوری رابطے کا حکم دیا اور آپ کے تحفظات کو دور کرنے کی ہدایت دی ، کچھ دیر میں وزیر اعلیٰ خبرپختونخواہ بھی آپ کو فون کریں گے۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو فون کرکے ان کی شکایات کو سنا اور کہا کہ میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طورپر پاراچنار کے مسائل پر بات کی ہے اور تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو پابند کیا ہے کہ فوری طور پر پشاور پاراچنار روٹ پر آمد ورفت کو یقینی بنانے سمیت عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

علی امین گنڈا پور نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو پشاور دورے کی دعوت بھی دی اور یقین دہانی کروائی کہ پاراچنار سے مربوط مسائل کے حل کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات سے آپ کو اور بانی چیئرمین کو بروقت آگا ہ بھی کیاجائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree