The Latest

quetta 1وحدت نیوز (کوئٹہ ) کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے ایک عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور نور ویلفئیر سوسائٹی کے عامر حسین چنگیزی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ جلسہ عام میں پہلی مرتبہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے نامزد اْمیدواروں نے عوام سے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کوئٹہ میں حلقہ پی بی 1 سے حاجی ابراہیم، حلقہ پی بی 2 سے آغا رضا، حلقہ این اے 259 سے غلام حسین اور حلقہ پی بی 6 سے جعفرحسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ملت تشیع اس بار اپنے حقوق کی حفاظت کرنا چاہتی ہے تو سب اہل تشیع کا اخلاقی فریضہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو پورے پاکستان میں اپنے ووٹوں سے کامیاب بنائیں تاکہ مظلوم عوام کی آواز کو اسمبلیوں میں اْٹھایا جاسکے۔مجلس وحدت مسلمین نا صرف مکتب تشیع بلکے اس وطن عزیز میں بسنے والے تمام مظلوم و محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، انشاء اللہ ملت پاکستان کی آرزوں اور امنگوں کو پورا کر نے میں ایم ڈبلیو ایم کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔

اس عظیم الشان جلسے میں خانوادۂ شہداء سمیت خواتین ، بزرگوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ، اہلیان کوئٹہ کے چہروں پر انتہائی مسرت کے آثار نمایاں تھے ۔جلسہ گاہ کو چاروں طرف سے ایم ڈبلیو ایم کے پرچموں سے سجایا گیا تھا ۔

asgharوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے این اے 48 سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایم ڈبلیو ایم پہلی مرتبہ عملی سیاست میں آئی ہے مگر عوام کا بھر پور استقبال مثالی ہے اور عوام نے جس جوش و جذبے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل دید ہے۔

mwm flagوحدت نیوز (کوئٹہ) امیدواران دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنے کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں ۔مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ میڈیا سیل سے جار ی کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ

irshadوحدت نیوز (پشاور)اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے آفس مسول کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین غریب اور متوسط طبقہ کی دوست جماعت ہے۔مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس مسول ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ

asad abbasوحدت نیوز( لاہور )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور اْمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس نقوی نے یوم مزدور پر صوبائی سیکرٹریٹ میں مزدور نمائندہ تنظیموں اور حلقے کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ

mubarak moosviوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک موسوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تکفیری قوتوں کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں

quettaہمارے خدمات صر ف بیانات کے حد تک محدود نہیں عوام ہمارے گزشتہ کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ انتخابات مثبت تبدیلیوں کیلئے بہترین موقع ہے ۔بشرطیکہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے امانتدار،معاملہ فہم اور غریب عوام کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے نامزد امیدواروں کو ملنا چاہی

mwm jupوحدت نیوز (کراچی )جمیعت علماء پاکستان کراچی کے صدراور امیدوار برائے پی ایس ۱۲۱ صاحبزادہ مفتی غوث صابری اور قانونی مشیر زبیر اسحاق ایڈوکیٹ نے ضلعی دفتر مجلس وحدت مسلمین ملیر کا دورہ کیا ، اور علاقائی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،

na250وحدت نیوز (کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ علامہ حسن ظفرنقوی نے حلقہ NA250 کے نامزد امیدورار سید علی حسن زیدی کے الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کارکنان اور ہمدردوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا قرآن اور رسول اللہ(ص) کا فرمان ہمارا منشور ہے،

nasralla-manarbbلبنان کی سب بڑی سیاسی جماعت اور اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ مقاومتی اتحاد موجود اور فعال ہے جو شام کو امریکہ، اسرائیل یا شدت پسندوں کے ہاتھ نہیں چڑھنے دیں گے۔سیدحسن نصراللہ نے یہ بات ٹی وی چینل المنار پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نہ کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کو دہشگردی کے زور پر نہیں گرایا جاسکتا۔ہم شروع سے ڈئیلاگ پر زور دیتے آئے ہیں اور اب بھی شام کے بحران کا واحد حل باہمی گفت گو اور میز پر بیٹھنے میں ہی پوشیدہ ہے 
حسن نصراللہ نے کہا ’بڑی تعداد میں شدت پسند لبنانی باشندوں کے گاؤں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ شام کی فوج کی ہر ممکن تعاون کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے زواروں کی رہائی کے لئے حکومتی اداروں نے خاطر خواہ کوشش نہیں کہ میں شام شدت پسندوں کے حامی ممالک قطر ترکی اور سعودی عرب سے کہتا ہوں کی وہ ان بے گناہوں کی رہائی میں تعاون کریں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس مسئلے کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرے تو یہ پہلے سے ہی واضح تھا کہ ہم ایسا کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کرینگے 
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے کبھی بھی اپنے ’شہداء‘ کوچھپانے کی کوشش نہیں
کی لیکن یہ رپورٹیں کہ حزب اللہ کے بڑی تعداد میں کارکن شام میں شہید ہویے ہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو فخر کے ساتھ پیش کرتے ہیں انہیں چھپاتے نہیں شام میں ہرگز ہمارے کوئی بھی مجاہدین نہیں گئے
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں اسرائیل کی جانب سے ڈرون طیارہ مارے گرانے کی بات درست نہیں ہم نے جب ایوب ڈرون کو اسرائیل بھیجا تھا تو دنیا کے سامنے اعلان کر کے اسے پیش کیا تھا ہوسکتا ہے کہ اسرائیل اس وقت جس ڈرون کی بات کر رہا ہے وہ ایک من گھڑت بات ہو جس سے وہ مخصوص اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے
سیدحسن نصراللہ نے تنبیہہ کی کہ اگر دمشق کے جنوب میں واقع سیدہ زینب کے روضے کو نقصان پہنچا تو ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے جن پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت روضہ حضرت زینب سے صرف سینکڑوں میٹر دور دہشگرد اپنی کاروائیاں کر رہے ہیں اور روضہ کے دفاع کے کے لئے عوامی رضار کار موجود ہیں میں تمام ان ممالک کو جو شام میں دہشتگردوں کی مدد کر رہے ہیں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کی جانب متوجہ رہیں کہ اگر روضہ شریف کو کچھ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری ان پر عائد ہوگی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree