The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے منتخب ہونے کے بعد نئی کابینہ کے حوالے سے اہم اجلاس اسلام آباد مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سابقہ
وحدت نیوز (لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوں علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مہدی کاظمی، سید اسد عباس شاہ اور عارف حسین قنبری نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی245 ڈیرہ غازیخان
وحدت نیوز (کوئٹہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کے پی بی 2 سے امیدوار آغا سید محمد رضا کو کامیاب امیدوار قرار دیدیا ہے، سرکاری نتیجے کے مطابق،
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کراچی میں فوج کی کڑی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے شہر قائد میں دھاندلی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے۔
وحدت نیوز (سوشل میڈیا ٹیم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جھنگ کی قومی اسمبلی کی نشست NA-89پر شیخ اکرم جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست PP-78پر واحد آزاد شیعہ امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک شیعہ گروہ کی ترجمان ویب سائٹ جعفریہ پریس کی جانب سے جھنگ کی نشست پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے جھوٹے لیٹر پیڈ پر یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ
علامہ سید شفقت حسین شیرازی کا تعلق سرگودھا سے ہے، آپ بائیس سال کی عمر میں بی کام کرنے کے بعد دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں فعال رہے اور سرگودھا ڈویژن کے ڈویژنل صدر کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے شانہ بشانہ میدان عمل میں مصروف رہے۔ آج کل دمشق میں ایک حوزہ علمیہ کے سرپرست کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرگرم رہنما اور سیکرٹری خارجہ امور ہیں۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے اسلام ٹائمز نے پاکستان میں حالیہ انتخابات اور گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے غیور عوام اور ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو صرف اور صرف خیمہ پر مہر لگائیں اور اپنا ووٹ بانیان پاکستان کی اولادوں کو بطور امانت سپرد کریں۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو ملک بھر میں تشیع کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہوگا، حسینی خیمہ نجات کا خیمہ ہے، ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی ملت تشیع کی سربلندی، ملکی استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کی ضمانت ثابت ہوگی۔
وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شفقت شیرازی نے تحریک جعفریہ/اسلامی تحریک /شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ مظہر عباس علوی سے ملاقات کے دوران ان پر واضح کیا کہ تحریک جعفریہ/اسلامی تحریک /شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو قائل کریں کہ وہ NA-89 پر شیخ اکرم کے مقابلے میں پی پی پی کے امیدوار پیر طارق گیلانی کو دستبردار کروائے
وحدت نیوز (سندھ) ہم سنت شہزادی زینب (س) ادا کرنے نکلے ہیں، ہماری آقا زادی (س) نے مدینہ چھوڑ کر دفاع مسلمین، دفاع شریعت محمدی اور ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کیا اور حتیٰ کے اپنے اہل و عیال بھی کربلا میں قربان کر دیئے لیکن یزیدیت کے آگے سرنگونی اختیار نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سندھ کے شہروں لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔