The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہم نے میدان میں حاضر رہ کر کوشش کی ہے جو ہماری ذمہ داری تھی۔ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ ہمیں صرف ایک سیٹ ہی ملی ہے، لیکن آج ہم مطمئن ہیں کہ ہم نے قوم کو ایک نئی راہ کی طرف گامزن کیا ہے۔ وہ قوم جس نے غلامی کے علاوہ کچھ سوچا ہی نہ تھا، آج وہ قدرت مند ہوچکی ہے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں ٹریفک حادثہ کے باعث زخمی ہونے والے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی خیریت دریافت کی۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کے بلاجواز تبادلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں محکمہ تعلیم سمیت بیوروکریسی چند بدعنوان عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) علامہ عبدالخالق اسدی کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دو روزہ صوبائی کنونشن منعقد ہوا، جس میں 30 سے زائد اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ اظہر کاظمی کے نام بطور امیدوار پیش کئے گئے۔
الیکشن میں شاندار کارکردہ گی اور سیاسی عمل کے آغاز میں اہم کردار ادا کرنے پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے اُمیدواروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسناد استقامت کی تقسیم
شعبہ سیاسیات کی جانب سے پنجاب بھر کے اُمیدواروں کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، جھنگ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان، بھکر، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور گوجرانوالہ کے سیکرٹری جنرل، سیکرٹری سیاسیات اور مرکزی پولیٹیکل سیکرٹریٹ کے ممبران کو بھی اعزازی اسناد دی گئیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام کی اُمت کو اُمتوں کی سرداری کرنی ہے، سیاسی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں ہے کہ آپ یہ اُمور انجام دیں۔ ہم ظالم قوتوں کے لیے سیاسی میدان خالی چھوڑ دیں تو کس طرح ظہور امام (ع) کا راستہ ہموار کریں گے، کیا ہم مظلوموں کو ظالموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اُمیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ظلم سے جنگ لڑنا ہماری میراث ہے جو ہمیں انبیاء، آئمہ اور معصومین علیہم السلام کی سیرت سے ملی ہے۔ مظلوموں کی خاطر جنگ لڑنا شیوہ پیغمبری و آئمہ ہے، ان چوروں، ڈاکوئوں اور لٹیروں کے خلاف جنگ لڑنا واجب ہے جنہوں نے غریبوں اور مظلوموں کے لہو سے محلات بنا رکھے ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ہم اس سوچ اور فکر کے ساتھ عام انتخابات میں وارد ہوئے تھے کہ ملک پاکستان کو مستحکم کرنے اور پاکستان پر عالمی طاقتوں کے دباؤں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی دہشت گرد طاقتوں امریکہ، اسرائیل سمیت دیگر کے چنگل سے آزاد کروایا جائے گا
وحدت نیوز (اسلام آباد) بحرین کی اہم شخصیت اور عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر شاہی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ
وحدت نیوز ( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کابینہ کے تنظیمی سیشن کے اختتام پر الوداعی اجلاس وحدت سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا جس میں کابینہ کے تمام اراکین شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا
وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک عراق) ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع بعقوبہ شہر میں نماز جمعہ کے بعد بہت سے نمازی جب مسجد سے نکل رہے تھے تو مسجد کے باہر چند منٹ کے وقفے سے دو بم دھماکے ہوئے،