The Latest
وحدت نیوز (کوئٹہ) امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس کے سلسلے میں امام بارگاہ ہزارہ نیچاری علمدار رود کوئٹہ سے ایک عظیم الشان یوم القدس ریلی علماء کرام کے زیر پرستی آج کو نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہزارہ قوم سمیت دیگر مومنین مرد ، خواتین ، جوان ، بوڑھے اور بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی سے اظہار کی اور قدس کی آزادی کے شعار بلند کیے۔ جبکہ امریکہ ، اسرائیل اور شیطانی طاقتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنے نفرت کا اظہار کیے۔ ریلی امام بارگاہ ہزارہ نیچاری سے ہوتا ہوا علمدار روڈ نزد برما سیدآباد پہنچا جہاں پر ریلی کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سیدہاشم موسوی ، علامہ ولایت حسین جعفری ، علامہ جمعہ اسدی اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان جنرل سیکرٹری مولانا مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ناپاک وجود مسلمانوں اور عالم اسلام کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے جو مسلمانوں کو کمزور کرکے ختم کرنے درپے ہیں ۔اس صورت حال میں جب مسلمان مشکلات سے دوچار تھے تو ولی فقیہ امام خمینی رہ نے سازش کو بھانپتے ہوئے اپنے اجداد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے فتویٰ دیا کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کو طور منایاجائے کیونکہ یہ ہماری اسلامی غیرت کا سوال ہے کہ ناپاک اسرائیلی یہودی حیلے و بہانے فلسطین پر قابض ہوکر بیت المقدس کو یرغمال بنا ہواہے اور ہمارے مسلمان مظلوم فلسطینی بھائیوں کی زمینو ں قابض ہوئے ہیں، ہمارے فلسطینی مسلمانوں پر بے پناہ ظلم ڈھائے ہزاروں فلسطینوں کوشہید کرکے عورتوں کے عصمت دری کی انہیں قیدی بنایاان کے بچوں کو یتیم کرکے انہیں بے گھر کردیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے، ان ناپاک یہودیوں شیطانی طاقتوں کا منصوبہ اسلام کیلئے انتہائی خطرناک ہے لہٰذا ہمیں چاہیے شرعی فرض کو سمجھتے ہوئے امریکہ ،اسرائیل اور ان کے حواریوں کے خلاف کم ازکم صدائیں احتجاج بلند کریں۔
مقررین نے کہا کہ اگر آج امام خمینی رہ کی قیادت میں امریکہ واسرائیل کے خلاف جدوجہد کا آغاز نہ ہوتا تو خاکم بدہن یہ ناپاک اسلام دشمن عناصر مکہ اورمدینہ سمیت دیگر اسلامی ممالک پر قابض ہوکر ان پر بے پناہ ظلم ڈھاتے۔ اب ہمارے قائدین علماء سمیت تمام مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہوتی کہ وہ اسرائیل وامریکہ سمیت دیگر شیطانی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرکے اپنی اسلامی غیرت اور تشخص کا دفاع کریں ۔ انہوں نے ایک سیاسی ٹولہ کی بھی سخت مذمت کی جنہوں نے اپنے بیان میں کہاتھاکہ ہزارہ قوم کو یوم القدس کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہ اس سیاسی ٹولہ کا سوائے مذہبی رسوامات اور اسلامی اقدار کے خلاف کا م کرنے سوا معاشرے میں کوئی کردار نہیں۔ریلی علمدارروڈ سے ہوتاہوا بہشت زینب س پر اختتام پذیر ہوا آخر میں شہداء القدس ریلی کوئٹہ کی یاد مناتے ہوئے ان قبروں فاتحہ خوانی کی گئی۔
وحدت نیوز (کراچی ) تحریک آزادی القدس کی جانب سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور مسلم امہ متحد ہے اور امت کے دشمن امریکہ اور اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہے۔ آج امریکہ اسرائیل مل کر شام میں بھی فلسطین کی طرز کی سازش رچا رہے ہیں ، جسے انشاء اللہ حزب اللہ رہبر معظم کی قیادت میں ناکام بنا دے گی ، آج اس عظیم اجتماع نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ امام خامنہ ایٰ کے حکم پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی آزادی مسلم امہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے لیکن افسوس کی بات ہے کچھ مسلم بادشاہتیں غاصب صیہونی اسرائیل کے جرائم اور انسانیت سوز مظالم کی پردہ پوشی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں کہ القدس آزاد ہوگا اور مسلمان القدس کے اندر پہنچ کر نماز ادا کریں گے۔
القدس ریلی میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں میں مولانا منور نقوی، مولانا دیدار جلبانی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ،مولانا صادق رضا تقوی ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ ، قاضی احمد نورانی ، مولانا مہدی کریمی، مولانا علی انور جعفری، مولانا محمد حسین کریمی، علی حسین نقوی، شبر رضا، مولانا باقر زیدی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی القدس ریلی میں خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پا کستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ نجس قوتیں ہمیں اس جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی دو ماہ کی کارکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ قوم پر کڑا وقت آنے والا ہے۔ وزیرداخلہ خاموش ہیں تو نواز شریف قوم کو دہشتگردوں کے حوالے کرکے عمرے پر چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم تیار ہوجائے اب انہیں دہشتتگردوں سے نجات دلانے والا کوئی نہیں، ملک کی نگہبان فورسز نے اپنے علاوہ سب کو اللہ کے اسرے پر چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان کیری کا دورہ پاکستان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں شام جیسے حالات بنانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، جس کا ڈی آئی خان جیل پر حملہ واضح ثبوت ہے۔
اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزین پاکستان کے رہنماء انیس عباس نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک قدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آتے رہیں گے۔ ہمیں اس سے کوئی قوت نہیں روک سکتی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ظالم فقط ظلم کرتا ہے، اس سے حقوق نہیں مل سکتے، حماس کی مقاومت ہی فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گی۔ نیل سے فرات تک سرحدوں کا سوچنے والا اسرائیل اب دیواریں بناکر اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے حماس کو اسلحہ دیا اور سفارتی سطح پر ہر ممکن تعاون کیا۔ فسلطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو دفن نہیں ہونے دیں گے، تین سال قبل کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی پر حملہ کرکے 85 سے زائد معصوم افراد کو شہید کیا گیا تاکہ اسرائیل کے خلاف عوامی نفرت کو کم کیا جاسکے لیکن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی القدس کی ریلیاں اس بات کی غماز ہیں کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائیگا اور فلسطین کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج عراق، افغانستان، شام اور بحرین میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، شام کو اس لئے سزا دی جارہی کیوں کہ وہ واحد عرب ملک ہے جو فلسطین کاز کو سپورٹ کرتا ہے، آج دنیا بھر سے دہشتگردوں کو جمع کرکے مقاومت کے بلاک شام کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کہ شام میں مقدس مقامات تک محفوظ نہیں رہے، دہشتگرد جہاں اصحاب رسول (ص) کے مزاروں پر حملہ آور ہیں وہیں ان درندہ صفت دہشتگردوں نے بی بی زنیب سلام اللہ علیھا کے روز ے کو بھی نہیں بخشا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ترکی، اردن، امارات، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک فلسطین کاز کی حمایت نہیں کر رہے بلکہ اسرائیلی ایجنڈے پر شام میں دہشتگردوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام جی سکس ٹو سے پارلیمنٹ ڈی چوک تک نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جیل پر حملہ پاک فوج اور صوبائی و فاقی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 90 سے زائد ناکے عبور کرکے دہشتگرد کیسے جیل پہنچ گئے؟، رات بھر قوم کو بتایا جاتا رہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ لیکن نتیجہ صفر رہا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ فورسز اور حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ چھ شیعہ افراد کو جیل میں شناخت کرکے ان کے گلے کاٹے گئے۔ ہم پر واضح کیا جارہا ہے کہ اب تم جیلوں میں بھی محفوظ نہیں ہو، ہم ان طاقتوں کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اہل بیت (ع) کے ماننے والے مر تو سکتے ہیں جھک نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرل کیانی سے پوچھتے ہیں کہ ان کی تین سال کی توسیع نے قوم اور پاک فوج کو کیا دیا؟، آئے روز ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا جاتا ہے لیکن جنرل کیانی کہیں نظر نہیں آتے، دہشتگرد اعلان جنگ کررہے ہیں اور جنرل کیانی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی بات تو ہے کہ دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ چودھری نثار نے ڈی آئی خان جیل حملے پر خاموشی اختیار کرکھی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کی یہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) رہبر کبیر امام خمینی (رہ) کے حکم پر قبلہ اول بیت المقدس پر غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک فدائیان قدس کی عظیم الشان ریلی ، لاکھوں کی تعداد میں میں فرزندان و دختران بیت المقدس نے شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کی ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مجلس وحدت مسلمین ، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان ، امامیہ آرگنائزیشن اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے نکالی جانے والی اس ریلی میں نہ صرف مرد و زن ، بوڑھے جوان شریک تھے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں شیر خوار بچے بھی اپنی ماؤں کی گودیوں میں امام خمینی (رہ) کے حکم کی تعمیل میں موجود تھے ۔
نمائش چورنگی سے ریلی کے نکلنے کے بعد انتہائی قابل رشق مناظر دیکھنے میں آئے , لاکھوں شر کاء ریلی نے ہاتھوں میں امام خمینی (رہ) ، رہبر معظم ، سید مقاومت کی تصاویر اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ، جبکے بچے انتہائی جوش و خروش سے قومی ،تنظیمی اور فلسطینی پرچم تھامے ہو ئے تھے ۔
عظیم الشان آزادی القدس ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران طاہر ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی ،ایم ڈبلو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی ، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ ]پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ، علامہ منور علی نقوی نے خطاب کیا جبکے بڑی تعداد میں علماء کرام و ذاکرین عظام نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں تکفیری دہشت گردوں نے پیغمبر اسلام (ص) کے جلیل القدر اور بزرگ صحابی حضرت عمار یاسر (رض) کے روضہ کو شہید کردیا ہے۔ البلاد الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں القاعدہ سے منسلک تکفیری دہشت گردوں نے شام کے صوبہ الرقعہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے بزرگ اور جلیل القدر صحابی حضرت عمار یاسر (رض) کے روضہ پر راکٹوں سے حملہ کرکے اسے شہید کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی تکفیری دہشت گردوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ پر حملہ کیا تھا اور پیغمبر اسلام (ص) کے صحابی حضرت حجر بن عدی (رض) کے روضہ کو شہید اور ان کے جنازے کو قبر سے نکال کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ تکفیری دہشت گردوں کی اس قسم کی غیر اسلامی کاروائیوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدیداحتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ حضرت عمار یاسر (رض) ان اصحاب رسول (ص) میں سے ہیں کہ جن کے بارے میں رسول خدا (ص) نے فرمایا تھا کہ عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔ تاریخی اوراق کے مطابق حضرت عمار یاسر (رض) جنگ صفین میں حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے ہمرکاب امیر شام کے لشکر سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
وحدت نیوز (جامشورو) عالمی یوم القدس دنیا بھر کے محروموں اور پسے ہو ئے انسانوں کے لئے رہبر کبیر امام خمینی (ر ہ ) کا تحفہ ہے ، اس کی قدر ہر مسلمان پر لازم ہے ، یوم القدس عالمی دہشت گردی سے پر دے چاک کرنے کا عالمی پلیٹ فارم ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کے رہنمائوں مولانا غلام رضا شر، مولانا نذیر حسین ، مولانا حاکم علی عارفی ، کاشف حسین الحسینی ، فیاض علی خاصخیلی نےجمعتہ الوداع یوم القدس کے حوالے سے جامشورو پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
مقررین کاکہنا تھا کہ جمعة الوداع یوم القدس در اصل مظلوموں کے ظالموں سےمقابلے میں قیام کرنے کا دن ہے ،یوم القدس کو پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور ان سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔
وحدت نیوز (کراچی) کشمیر، یمن ، بحرین، افغانستان ، شام اور دیگر مقبوضہ اسلامی ریاستوں کی امریکی اور اسرائیلی ناپاک پنجوں سے آزادی یوم القدس سے ہی مشروط ہے ، امام خمینی نے یوم القدس منانے کا اعلان ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کے فلسفے کی روشنی میں دیا تھا ، اور آج ان کے پیروکار دنیا بھر میں ظالموں سے برائت اور محروموں سے عشق کے اظہار کے لئے یوم القدس مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے، کراچی میں نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی میں اہلیان کراچی سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔تحریک آزادی القدس کے کنوینئر علامہ عقیل موسیٰ ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماءعلامہ دیدار جلبانی، آئی ایس او کراچی ڈوٰثن کے صدر محمد عابدی ،امامیہ آگنائزیشن کراچی کے لئیق الزماں، ھئیت آئمہ مساجد کے باقرزیدی اور دیگر تنظیموں کے رہنماﺅں نے پاک محرم ہال کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین، ھئیت آئمہ مساجد علماءامامیہ ،امامیہ آگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کی امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویثرن کی جانب سے نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے ،فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر اور محور ہے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میںیوم القدس کے حوالے سے خصوصی خطبات دیں اور پاکستان کے غیور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ جمعة الوداع یوم القدس در اصل مظلوموں کے ظالموں سےمقابلے میں قیام کرنے کا دن ہے ،یوم القدس کو پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور ان سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔رہنماﺅںنے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی اور بیسویں صدی کے عظیم الشان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے ”یوم القدس “ قرار دیا ہے تاہم امت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے یوم القدس کو قبلہ اول کی بازیابی کے احتجاجی ریلیاں او ر مظاہرے منعقد کرے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کی فضائیں مردہ باد امریکہ اور نامنظور اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھنی چاہئیں اور در اصل یہی عالمی سامراجی قوتوں کی موت کا دن ہے۔
مقررین نے پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعة الوداع یوم القدس کو امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں سے نکل پڑیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ان کاکہنا تھا کہ جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضاﺅں کو امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھنا چاہئیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر اور محور ہے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میںیوم القدس کے حوالے سے خصوصی خطبات دیں اور پاکستان کے غیور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور غاصب اسرائیل کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔
وحدت نیوز (پشاور) عالم اسلام کے دشمن متحد ہو کر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی گھنائونی سازشوں مین مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پینسٹھ برسوں سے اسلامی مقبوضات کشمیر اور فلسطینی سامراجی شیطانی قوتوں کے غاصبانہ قبضے میں ہیں۔ مسئلہ کشمیر سمیت، عراق، افغانستان، مصر، شام اور فلسطین مسلم دنیا اور مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے مسلم امہ متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو اور غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف مشترکہ قیام کا اعلان کرے۔اس پریس کانفرنس کے ذریعے ہم تمام پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل سڑکوں پر نکل کر عالمی استعماراور اسلام دشمنوں سے اعلان برآت کریں اور یوم القدس کو بھرپور انداز میں منائی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرلز علامہ عبد الحسین الحسینی ، علامہ عامرحیدر شیرازی اور دہگر رہنمائوں نے پشاور پریس کلب میں یوم القدس کے سلسلے میں منعقدہ پرحجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
جمعة الوداع یوم القدس در اصل مظلوموں کے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا دن ہے ،یوم القدس کو پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور ان سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔ انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی اور بیسویں صدی کے عظیم الشان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے ''یوم القدس '' قرار دیا ہے تاہم امت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے یوم القدس کو قبلہ اول کی بازیابی کے احتجاجی ریلیاں او ر مظاہرے منعقد کرے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کی فضائیں مردہ باد امریکہ اور نامنظور اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھنی چاہئیں اور در اصل یہی عالمی سامراجی قوتوں کی موت کا دن ہے۔
ہم پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جمعة الوداع یوم القدس کو امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں سے نکل پڑیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضائوں کو امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھنا چاہئیے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد)ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ سانحہ پارہ چنار اور دہشت گردوں کی جانب سے ڈی آئی خان کی جیل پر دھاوا بول کر خطرناک قیدیوں کو آزاد کرانا کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ہیں ، حکومت کو عالمی یوم القدس کے جلوسوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹھوص اقدامات اٹھا نا ہوں گے ، اگر خدا نخواستہ اس موقع پر کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری حکومت اور سیکورٹی اداروں پر ہو گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر راہنما علامہ اقبال بہشتی ، ملک اقرار حسین اور علامہ علی شیر انصاری بھی موجود تھے ۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پارا چنار کے خونی بم دھماکوں سے نہ صرف تین سو گھرانے متاثر ہوئے بلکہ بے گناہ روزے داروں کی مظلومانہ شہادت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ،اسکے اثرات مستقبل میں بھی ظاہر ہوں گے ۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملکی تاریخ کا عجیب و غریب واقعہ ڈی آئی خان میں ہوا جس میںجدید خود کار اسلحہ سے مسلح ڈیڑھ سو افراد نے جیل پر حملہ کیا اور گولہ بارود کی سرنگیں بچھاکر چار گھنٹے مسلسل دھماکے کئے اور نہ صرف جیل میں بند دہشت گردوں کو آزاد کرایا بلکہ ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے چھ قیدیوں سجاد حسین ، جمعہ خان ، اختر حسین ،ا سلم حسین ،ذوالقرنین شاہ اور رجب علی کو گلے کاٹ کر شہید بھی کر دیا اور اور فرار ہوتے وقت چھ خواتین کو بھی اپنے ہمراہ وزیرستان لے گئے ۔
انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ ڈی آئی خان سے وزیرستان دوگھنٹے کا سفرہے ، راستے میں آرمی ، پولیس ، ایف سی اور دیگر اداروں کی چیک پوسٹیں بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ڈیڑھ سو دہشت گردوں کا لائو لشکر ڈی آئی خان پہنچ کر جیل پر حملہ آور ہوا اور اپنے ساتھیوں اور یرغمالی خواتین کے ہمراہ آسانی کے ساتھ واپس چلا گیا۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کہ ان چیک پوسٹوں پر ایک عام آدمی کی کلیئرنس پر تو کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں لیکن دہشت گردوں کو روکا تک نہیں گیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت فورسز کہاں تھیں جب سنٹرل جیل ڈی آئی خان دھماکوں سے لرزہی تھی ۔علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں اس سانحہ کے بعد لگایا جانیوالا کرفیو دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے نہیں بلکہ انہیں واپسی کا محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے لگایا گیا ۔
ایم ڈبلیو ایم کے نائب سربراہ کاکہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کو ایک ہفتہ قبل اس حملے کی تمام جزیات کا علم تھا لیکن اس کے باوجود کوئی حفاظتی اقدام نہیں اٹھایا گیا، اب ادارے ایک دورے کو مورد الزام ٹھہرا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاط میں کہا کہ ڈی آئی خان جیل پر ہونے والا یہ حملہ حکومت ، فورسز اور دہشت گردوں کی ملی بھت کا نتیجہ ہے اور یوم القدس کے موقع پر کسے بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یوم القدس اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف عوامی امنگوںکا ترجمان ہے، یہ دن امریکہ، عرب ممالک ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا سمیت پوری دنیا میںمنایا جاتا ہے اسی دن کی بدولت قدس کاا یشو زندہ ہے جبکہ عرب حکومتیں فلسطین کو بیچ کر کھا چکی ہیں ، یوم القدس کی ریلیوں کو روکنے کیلئے تین برس قبل کوئٹہ میں پچاسی سے زائد افراد جن میں پندرہ برادران اہلسنت بھی شامل تھے کو شہید کر دیا گیا لیکن حکمرانوں کی کارکردگی محض رسمی طور پر افسوس کرنے تک محدود رہی ،نواز حکومت کی دو ماہ کی کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کو تیار ہیں، دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ریاستی ادارے جس ہاتھ میں گن دیکھتے ہیں اس کے سامنے تو جھک جاتے ہیں لیکن محب وطن افراد کو جینے کا حق نہیںد دیتے ، انہوں نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کو متنبہ کیا کہ وہ یوم القدس کے جلوسوں اور ریلیوں کی حفاظت یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعة لاوداع کے موقع پر پاکستان کے ایک سو اسی سے زیادہ شہروں میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جس کی سیکورٹی کی تمام تر ذمہ داریاں حکومت کو پوری کرنا ہوں گی ۔