The Latest

000-MWM-Karachi-secretary-generalوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی وارث بن کر میدان عمل میں اتری ہے اور ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران عوامی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔

mwm.raja.electionمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں جب امن و مان ہوگا تو تمام مسائل حل ہونگے ایک خوشحال پاکستان پرامن پاکستان میں چھپا ہوا ہے
ہمیں ذاتی مفادات کے خوال سے نکلر ملک و ملت کے لئے سوچنا ہوگا ۔گزشتہ پانچ سال سب سے زیادہ متاثر پاکستان کے مکتب جعفریہ سے تعلق رکھنے والے رہے دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں

mwm ladiesوحدت نیوز (کراچی ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے " یوم خواتین" اور "ولادت شہزادی کونین، جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،" کے سلسلے میں میلاد "المحسن ہال "میں منعقد کیا گیا. جسمیں شہر کے مختلف علاقوں سے ناسازگار حالات کے باوجود خواتین کی کثیر تعداد نے

shabbir bukhariوحدت نیوز (پشاور )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کہا ہے کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ملت کے ہر فرد کا فرض ہے، خون کے آخری قطرے تک قائد شہید عارف حسین الحسینی (رح) کے افکار پر عمل پیرا رہیں گے۔

askariislamabadمجلس وحدت مسلمین کے این اے48 سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ 11 مئی کا سورج قوم کے لیے نوید سحر لے کر طلوع ہوگا اور انہیں موروثی سیاست سے نجات دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن خیمہ پر مہر لگانی ہے کیونکہ وحدت کا خیمہ بلاتفریق مذہب، مسلک، گروہ بندی سب مظلوم انسانوں کے لیے پناہ گاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو پارلیمنٹ میں وطن دوست قوتیں بیٹھ کر ملک و ملت کی مرضی کے مطابق فیصلے کرینگی کسی سامراجی قوت کی ڈیکٹیشن قبول نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایٹ مرکز اسلام آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی اور مرکزی سیکرٹری شعبہ روابط ملک اقرار حسین بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان دہشگردی کے شکار شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی وارث بن کر میدان عمل میں اتری ہے اور ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران عوامی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے ملت جعفریہ پاکستان کے اندر ایک نئی روح پیدا ہوئی ہے۔ آج ملت کے افراد خیمہ حسینی میں جمع ہوچکے ہیں اور شہید عارف حسینی کے اسلام حقیقی کی عادلانہ حکومت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ظالم سے ٹکرانے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام بیدار و ہوشیار ہیں۔ اور اب دہشتگردوں اور درندوں کو پارلیمنٹ میں نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی اب قوم ظلم و ستم کے مزید تیر سہے گی۔

00DSCN1274وحدت نیوز (جھنگ ) مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 89 پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد اکرم اور صوبائی نشست حلقہ پی پی 78 پر آزاد امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کے اعلان کے موقع پر جھنگ سٹی کی مرکزی امام بارگاہ قصر عباس میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کے مشکور ہیں

00 waqasوحدت نیوز (جھنگ ) مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 89 پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد اکرم اور صوبائی نشست حلقہ پی پی 78 پر آزاد امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،

00 lahore mwmوحدت نیوز (لاہور ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں مقدس مقامات کی امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں توہین کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جلیل القدر صحابی رسول ﷺ حضرت حجر ابن عدی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار اقدس کے انہدام اورنبش قبر جیسے گھنائونے اور انسانیت سوز سانحے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

00 imagesوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے صحابی رسول ؐ حضرت حجر بن عدی الکندی کے مزار کو مسمار کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی اور اردن میں حضرت جعفر طیار کے مزار کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عالم اسلام اُن معتبر اور جلیل القدر اصحاب رسول ؐ کے مزارات کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں۔

jaffar e tayyarوحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز نے "عربی پریس" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ابھی شام میں پیغمبر اکرم (ص) کے بزرگوار صحابی اور حضرت علی (ع) کے وفادار ساتھی "حضرت حجر بن عدی" کے مزار کے انہدام کو دو دن بھی نہیں گزرے کہ سینکڑوں شدت پسند تکفیری دہشتگردوں نے اردن کے جنوب میں واقع

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree