The Latest

مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منائے گی علامہ صادق رضا تقویوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ڈویژن شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ کراچی کے تمام اضلاع اپنے اپنے علاقے کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ریاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اگر ریاست کا کوئی وجود ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کیا جائے اور طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ کراچی کے شہری سکھ اور چین سے زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت کراچی میں باضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عائد ہوگی۔ شہر کراچی میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ دوسری طرف جیلوں میں قید خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو آزاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ملک بھر میں آزادی سے دہشت گردی کا کھیل کھیلیں۔

mwm pti apcوحدت نیوز (کراچی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے الیکشن ۲۰۱۳ میں ہونے والےمبینہ دھاندلی اور دھشت گردی کے خلاف کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں مورخہ ۲۷ مئی ۲۰۱۳ کو کل جماعتی کانفرنس منعقد کی گئی کہ جس میں مجلس وحدت مسلمین سمیت سندھ کی اکثر سیاسی و دینی جماعتوں نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے جنرل سکریٹری مولانا صادق تقوی اور کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری جناب اصغر عباس زیدی صاحب نے بھی ِ کانفرنس میں شرکت کر کے فورم پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مؤ قف پیش کرتے ہوئے کہا:ھم نے ہمیشہ کا غیر قانونی اور چور راستوں سے اقتدار میں آنے والوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کی ہے ،یہ الیکن بھی چور راستے سے اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر طنانچہ اور الیکشن کی شفافیت پر سوالی نشان ھے۔ یہ فیئرنہیں بلکہ فری الیکشن تھے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ان کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہیں۔
 کل جماعتی کانفرنس کی صدارت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جناب شاہ محمود قریشی نے کی۔ان کے ھمراہ ڈاکٹرعارف علوی ،نادر غازی اور جناب علی زیدی بھی موجود تھے۔ تما سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر قرار داد پاس کی کہ کراچی اور سندھ کے تمام حلقوں میں الیکشن فوج کی نگرانی میں دوبارہ ہونے چاہیں ۔

imteyaz kazmiوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی کو اگلے 3 سال کیلئے ضلع لاہور کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے تمام یونٹوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال کامرانی نے اپنا اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی نامساعد حالات کا مقابلہ کرکے انتہائی مختصر وقت میں ایک لمبا سفر طے کیا ہے، ہمارا امتحان ملت کا اندرونی محاذ اور بیرونی محاذ دونوں ہیں، ہمیں ابھی بہت سا سفر کرنا ہے، ہماری کامیابی وحدت میں ہے۔ انہوں نے اپنی کابینہ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

انتخابی عمل کے مطابق یونٹس سے تجاویز لی گئیں اور ضلعی کابینہ نے بھی نام پیش کئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے ان میں سے 3 ناموں پر الیکشن کرایا اور اکثریتی امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خطاب میں لاہور کابینہ کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ لاہور کے سر پر یکم جولائی کی کامیابی کا سہرا اسی کابینہ کی کاوشوں سے سجا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستور کے مطابق مرکز، صوبہ اور اضلاع میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں، تاکہ تنظیمی عمل کو شفاف بنایا جاسکے۔ اسی طرح یونٹس میں بھی انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ علامہ امتیاز کاظمی نے اپنے مختصر خطاب میں اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ تمام افراد کے ساتھ تنظیمی عمل کو مزید فعال بنائیں گے، امامِ زمانہ سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق عطا کریں۔

namaz janaza saqlain sons khiوحدت نیوز (کراچی)  28 مئی کی صبح ماڑی پور روڈ پرشہید ہو نے والے  ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اور ان کے دو کمسن بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے پڑھائی۔ اِس موقع پر علامہ دیدار علی جلبانی،علامہ علی انورجعفری، ایڈوکیٹ تصور حسین، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ عباس کمیلی سمیت دیگرعلماء و ذاکرین اور ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

علامہ صادق تقوی نے نماز جنازہ کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کربلائے عصر کے شہدا ہیں کہ جنہوں نے یزیدیت کو بے نقاب کیا ہے۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالم جتنا بھی ظلم کرے گا وہ اُتنا ہی رسوا اور بد نام ہوتا جا رہا ہے اور انشاء اللہ اسے شکست فاش سے دوچار ہونا پڑے گا۔

mwm sindh conventionوحدت نیوز (حیدراآباد) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیراہتمام صوبائی کنونشن بعنوان ’’یاد روح اللہ خمینی( رح)‘‘ ۱تا ۲ جون بروزہفتہ، اتوارحیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کےصوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر حسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستوری تقاضوں کے مطابق تنظیم کے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب اور امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سےحیدرآباد میں  ۱تا ۲ جون بروز ہفتہ ،اتوار صوبائی کنونشن بعنوان ’’ یاد روح اللہ خمینی(رح)‘‘ منعقد ہوگا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور وحدت ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماء، علمائے کرام، امام بارگاہوں کے متولیان اور نوحہ خواں سنگتیں بھی شرکت کریں گی۔

mwm logoوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی کنونشن بعنوان ’’افکار خمینی (رح)‘‘ 2 جون بروز اتوار پشاور میں منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستوری تقاضوں کے مطابق تنظیم کے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب اور امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے پشاور میں 2 جون بروز اتوار صوبائی کنونشن بعنوان ’’افکار خمینی (رح)‘‘ منعقد ہوگا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور وحدت ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماء، علمائے کرام، امام بارگاہوں کے متولیان اور نوحہ خواں سنگتیں بھی شرکت کریں گی۔

iqtedar naqvi mwmوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کراچی میں کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور اُن کے دو بچوں کو جو شہید کیا گیا ہے اس پر سول سوسائٹی اور نام نہاد این جی اوز کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ کل بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا اور آج پھر ایک باپ کو دو بیٹوں سمیت شہید کر دیا گیا جو سکیورٹی ادارے اور انتظامیہ کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونیوالی شہادتوں میں ملک دشمن عناصر شامل ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ جو یہ نہیں دیکھ سکتے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بنے بلکہ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ اور سعودی عرب کا غلام بن کر رہے۔

 علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی جماعتیں اپنے ناپاک ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مادر وطن کے عظیم بیٹوں کو ہم سے جدا کر رہی ہے لیکن یہ خدا کا وعدہ ہے کہ جس جس دور میں فرعون، نمرود اور یزید رہے، وہیں اُن کو شکست دینے کے لیے موسٰی(ع)، ابراہیم(ع) اور امام حسین (ع) میدان عمل میں رہے۔ آج اگر کوئی یزیدی سر اُٹھائے گا تو یہ یاد رکھے کہ کوئی حسینی آئے گا جو اُسے پاش پاش کر دے گا۔ یہ شہادت ہمارے لیے خوف نہیں بلکہ ہماری طاقت اور ہمت میں اضافے کا نام ہے۔

khalik asadi mwmوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رکن مرکزی سیاسی کونسل سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ پر واجب ہوچکا ہے کہ وہ بیرونی دشمنوں سے قبل سکیورٹی اداروں میں موجود انسانیت کے قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ جب عوام کے محافظ ہی قاتل بن جائیں تو عوام کس سے امان کی امید رکھیں، حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے ماتحت اداروں میں ایسے ملازمین موجود ہیں جو بیگناہ انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث سندھ پولیس کے کانسٹیبل طارق شفیع انصاری سے مزید شواہد اکٹھا کرکے پولیس ڈپارٹمنٹ میں موجود مزید کالی بھیڑوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اگر ہماری فوجی اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ایف سی، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی موثر کارروائی عمل میں لے آتی تو آج یہ بیماری کراچی اور پاکستان کے دیگر اداروں میں سرایت نہ کرتی۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور خصوصاً وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم سندھ پولیس کے کانسٹیبل طارق شفیع انصاری سے مکمل تفتیش کے بعد اس جیسی دیگر کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کرے اور طارق شفیع انصاری کو نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دوبارہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ارشد عباس نقوی، ایڈووکیٹ کوثر ثقلین، اْن کے دو معصوم فرزندوں محمد عباس اور عون عباس کا بہیمانہ قتل اسی سازش کا حصہ ہے۔ ارشد عباس نقوی ہماری ملت کا روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا، اورنگی ٹاون کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا معصوم بچوں کے قتل میں وہی گروہ ملوث ہیں جو اسلام کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں، یہ تکفیری گروہ اس وقت ملک میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں، ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کرا چکے ہیں لیکن حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں، دہشت گردی کا یہ بے قابو جن ہماری سینکڑوں عظیم شخصیات کو نگل چکا ہے، ہم نے ابھی تک صبر کے دامن کو تھاما ہوا ہے جو کہ اور زیادہ دیر ممکن نہیں، ہم نگراں حکومت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس نقوی، ایڈووکیٹ کوثر ثقلین، اْن کے فرزندوں عون عباس اور محمد عباس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

shaikh nayyar electionوحدت نیوز (بلتستان) علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کی صوبائی تنظیم نو کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن میں ہوا۔ صوبائی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام بھی شریک ہوئے، جن میں بزرگ عالم دین علامہ آغا مظاہر حسین موسوی حسین آباد،علامہ بلال ثمائری ، علامہ شیخ احمد علی نوری اسکردو، علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی گلگت، علامہ شیخ حفاظت علی جعفری استور، علامہ شیخ علی اصغر طاہری گلگت، علامہ شیخ اکبر علی رجائی کھرمنگ، علامہ محمد یعقوب محمدی کھرمنگ، علامہ شیخ علی یوسف اخونزاد، علامہ اشرف حسین مفتی اسکردو، علامہ محمد ابراہیم اور علامہ احمد شاہدی شامل تھے۔

صوبائی کنونشن دو روز جاری رہا، کنونشن میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان میں ضلع بلتستان، ضلع گلگت، ضلع ہنزہ نگر، ضلع گنگچھے، ضلع شگر اور ضلع کھرمنگ کی بھی نمائندگی تھی۔ صوبائی کنونشن میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔ ضلعی اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ تنظیمی کنونشن میں گلگت بلتستان کے تمام یونٹس سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا، جس سے ابتدائی خطاب ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کیا۔ ان کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان بھر سے آنے والی تنظیمی شخصیات اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے مختصر اطلاع پر تشریف لانے والے یونٹس مسؤلین اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ آپ سب کے خلوص اور جذبہ دینی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہم نے اپنی سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور اسلام و وطن عزیز پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے سرگرم عمل رہے۔ ہمیں گلگت بلتستان میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنے صفوں میں وحدت پیدا کرنی ہے اور اس خطے امن آشتی اور تمام مسالک کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت عالمی سامراجی طاقتوں کے نرغے میں ہے، وطن عزیز کے دشمنوں کی نگاہیں اس سرزمین پر ہیں، ہمیں ہوشیار اور آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔

raja iftikharوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور امام خمینی (رہ) ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ایوان صداقت اخبار میں ایم ڈبلیو ایم کے خلاف چھپنے والے قابل اعتراض مواد پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس پر علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایوان صداقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ ایسے مواد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے اہل تشیع کی وحدت زیر سوال آتی ہو۔

 یاد رہے کہ ایوان صداقت اخبار نے مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے پر انتہائی قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا۔ جس پر شیعہ قوم میں بے چینی پیدا ہونے لگی، اس پر علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ افتخار حسین نقوی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree