وحدت نیوز( گلگت) 3نومبر کو گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں شرکت کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی اورسنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا کے قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد گلگت پہنچ چکا ہے، وفد کے دیگر ارکان میں صاحبزادہ حسن رضا، محمد سعید، عمار سعیداور مقبول حسین شامل ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں نے معزز مہمانان گرامی کا گلگت ایئر پو رٹ پر استقبال کیااور انہیں گلگت آمد پر خوش آمدید کہا ۔ واضح رہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں سیاسی ومذہبی قائدین سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے، جسمیں اہم اعلانات متوقع ہیں ۔