گلگت: دفاع وطن کنونشن کا آغاز،جلسہ گاہ میں عوامی گنجائش ختم،قافلوں کی آمد جاری

03 نومبر 2013

وحدت نیوز(گلگت)  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام شہید کیپٹن ضمیرعباس چوک مومن بازار گلگت میں عظیم الشان "دفاع وطن کنونشن" کا تلاوت کلام پاک سے باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہیں، جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کے آغاز کے پانچ منٹ بعد ہی پنڈال میں لگی تمام نشستیں عوام سے پر ہوگئیں ، پنڈال میں تل دھرنے کی گنجائش موجود نہیں ، عوام کی ایک بہت بڑی  تعداد اطراف کی چھتوں پرچڑھ گئی ہے ، جو انہماک کے ساتھ مقررین کے خطابات سماعت کر رہے ہیں ،  منتظمین عوام کے لئے مذید نشستوں کا انتظام کر نے میں مصروف ہیں ، تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ہی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور اب بھی مذیدکئی قافلے اجتماع میں شرکت کیلئے گلگت شہر پہنچ رہے  ہیں۔جیسے ہی ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی اسٹیج پر خطاب کے لئے تشریف لائے گلگت کی فضاء لبیک یا حسین (ع) کےنعروں سے گونج اٹھی ، چار سو عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دکھائی دے رہا ہے ،  اجتماع سےناصر ملت  علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ،سینیٹر فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر مقررین خطاب فرمائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree