اسلام آبادضلع کچہری پر حملہ حکومت اور طالبان کی مذاکرات میں سنجیدگی کامظہر ہے، علامہ امین شہیدی

03 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) طالبان پاکستان کو کھنڈر بنانے پر تلے ہوئے ہیں ،مذاکرات اور جنگ بندی کا ڑرامہ اب ختم کیا جائے، عوام حکومت کی کنفیوژ پالیسی سے تنگ آچکے ہیں ، جنگ بندی کے اعلان کے بعد ۱۱وکلاء اور شہریوں کی خاک و خون میں غلطاں لاشیں نواز حکومت اور طالبان کے پاکستانی عوام کو مشترکہ تحفے ہیں ،ایم ڈبلیوایم پاکستان سیشن کورٹ میں بم دھماکے اور ۱۱ بے گناہوں کے قتل کی شدید مذمت کر تی ہے، ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کا اعادہ کر تے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن فوجی آپریشن کا آغاز جلد کیا جائے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتیں طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہیں ، حکومت پاکستان بیرونی دبائومیں طالبان کے خلاف طاقت کے استعمال سے خوفزدہ ہے، ورزانہ دہشت گرد حملے ، لاشو ں کے ڈھیر، عوام کے حوصلوں کو پست کر نے کی ایک سنگین سازش ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ نے بھی اپنا منصفانہ کردار ادا نہیں کیا ، آج یہ دہشت گرد ناسور بن کر ملک بھر میں پھیل چکے ہیں، اگر بروقت انہیں قابو کر لیا جا تا تو آج ملک و قوم کا اتنا جانی و مالی نقصان نہ ہو تا، آج ایل مرتبہ پھر سفاک دہشت گردوں نے ضلع کچہری میں بے گناہوں کے جسموں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت احمد خان اعوان اور دیگرو کلاء سمیت بے گناہ شہریوں کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس سے بڑھ کر افسوس کا مقام یہ ہے کہ طالبان نواز سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر اس دہشت گرد کاروائی کا جواز تلاش کرنا شروع کر دیا تاکہ اپنے اتحادی طالبان کو بری الذمہ قرار دلوانے میں کامیاب ہو جائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree