وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جامعتہ المصطفیٰ شعبہ اصفہان کے مدیر اعلیٰ حجتہ الاسلام آقائے ملکی سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر معاون مدیر اعلی جامعتہ المصطفی اصفہان حجتہ الاسلام آقای قاسمیان بھی موجود تھے جب کے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس حجتہ الاسلام آقائے غلام محمد فخر الدین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آقائے سید مہدی شاہ، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے سید تقی زیدی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے تصور علی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے عارف حسین ہادی،سيکریٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے سيد آل حسن اور سيکریٹری امور ماليات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائےمحمد جواد بھی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کے ہمراہ ملاقات میں موجود تهے۔اس ملاقات میں آقائے ناصر عباس جعفری نے حجتہ الاسلام آقا ئے ملکی کو پاکستان میں در پیش حالات سے آگاہ کیا اور تعليمی اداروں کہ متعلق بهی گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں مدارس دینیہ کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ، جب کہ پاکستان طلاب کو حوزہ علمیہ اصفہان میں مذیدتعلیمی سہولیات فراہم کر نے کے حوالے بھی گفتگو ہوئی۔