ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی پمز اسپتال میں سانحہ ضلع کچہری کے زخمیوں کی عیادت

03 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ محمد اصغر عسکری کی قیادت میں ایک وفد نے سانحہ اسلام آباد کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پمز کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم اور حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ وکلاء اس معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جو نا انصافی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتے ہیں۔ یہی وجہ کہ انہیں ہر جگہ احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ظلم کے خلاف اس جنگ میں آپ تنہا نہیں بلکہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پربھی انتہائی دکھ ہے مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ہمارا متعلقہ حکام سے یہ مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے۔علامہ عسکری نے کہا وکلا ء کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں ہم بھی شریک ہوں گے۔وفد میں راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سید سعید الحسن رضوی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree