مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے وفد کی یوم پاکستان پر شہدائے پاکستان کی قبور پر حاضری

24 مارچ 2014

وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال نے یوم پاکستان کے دن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سویلین اور فوجی شہداء پاکستان کی قبروں پر حاضری دی اور شہداء کو مملکت خداداد کی حفاظت پر سلام پیش کیا-اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع چکوال کے سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام مولانا اعجاز نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے چکوال کے نواحی قصبہ بھون میں شہداء پاکستان کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پرایم ڈبلیو ایم چکوال کی ضلعی کابینہ اور مقامی انجمنوں کے ذمہ دران بھی موجود تھے-اس موقع پر مولانا اعجاز نقوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستا ن تجدید عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان آج ان کے ہاتھو ں یرغمال ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت کہا تھا کہ شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وارثان پاکستان کا گلی گلی کوچہ کوچہ قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں اس ملک کے سالمیت کے درپے ہیں ایسے میں وطن عزیز کے باوفا بیٹوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مملکت خداداد کی حفاظت کیلئے میدان میں نکلیں اور اپنے آباو اجداد کے اس ورثے کی حفاظت کریں۔
    



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree