The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سید ناصرعباس شیرازی کا اسلام آباد ڈی چوک پر نہتے خواتین ،بچوں اور پر امن مظاہریں پر پولیس گردی کی شدید مذمت اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی جمہوری مملکت ہے اور یہاں آزادی اظہار رائے پر کسی کو قدغن لگانے کا حق نہیں نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے خواتین پر بہیمانہ تشدد کر کے اپنے آمرانہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے مظاہرے میں شریک میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آمر بادشاہوں کی جی حضوری کرنے والے حکمرانوں نے پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے آقاوُں کی یاد تازہ کردی سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کو چیلنج کرنے والوں کو اسٹیک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں دوسری طرف قوم کی ماوُں بہنوں اور پر امن مظاہرین پر تشدد کر کے بدترین طرز حکمرانی کا ثبوت دیا جا رہا ہے پاکستان کو ان نااہل اور دہشت گرد نواز حکمرانوں نے مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے محب وطن قوتوں کو ان کیخلاف بھر پور اور منظم طور پر میدان میں آنا ہوگا تاکہ قومی اداروں کے تشخص کی بحالی اور مستحکم پاکستان کے خواب پورا کر سکیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت دختر رسول خدا (ص)جناب فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سالہائےگذشتہ کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد کیا گیا ، الحمراہال لاہور میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ ابوزر مہدوی،معروف مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری صاحبہ ، مرکزی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سعید رضوی ، معروف منقبت خواں اور ذاکر اہل بیت ع مقدس شاہ کاظمی اور عیسائی برادری کے صدر ڈاکٹرکنول فیروز،پہلی وومن پائلٹ شہناز لغاری اور معزز مہمانان گرامی نےبھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نےخصوصی شرکت کی ۔اس تقریب سعید میں اہل تشیع علماء و عوام کے علاوہ اہل سنت علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس عظیم الشان جشن مرج البحرین میں مختلف نعت ومنقبت خواں حضرات نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جب کہ جشن کے اختتام پر علامہ امین شہیدی نےبذریعہ قراندازی پانچ خوش نصیب خواتین وحضرات میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیئے اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمی خواہران میں ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان کے عوام کو تاریخی احتجاج اور استقامت کی بدولت حقوق کے حصول پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، غیور قوم نے ثابت کر دیا کہ اتحاد واتقاق کی برکت سے ہر کام ممکن بنایا جا سکتا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کی لیڈر شپ اور گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری اور استقامت پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، حقوق کے حصول کی جنگ بہت طویل ہے یہ تو نقطہ آغاز ہے، بارہ روزہ احتجاج میں اپنے اور پرائے سب آشکار ہو گئے، اس خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں بارہ روزہ طویل اور کامیاب تاریخی دھرنے کے اختتام اورعوامی ایکشن کمیٹی کے نو نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے منظوری پر اپنے تہنتی پیغام میں کیا۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر حق کی فتح ہوئی اور باطل شکست کھانے پر مجبور ہواہے، بارہ روز تک کھلے آسمان تلے بیٹھنے والے غیور عوام کی استقامت رنگ لائی اور ظالم حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی، گلگت بلتستان کےعوام کے ساتھ ساتھ وہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور شہری جنہوں نے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کے حقوق کی بحالی کے لئے آواز بلند کی سب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ملک کو درپیش سنگین خطرات اور جاری دہشت گردی میں کہ جب عوام خوف مایوسی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ، عوامی جدوجہد سے اپنے جائز حقوق کا حصول کسی معجزے سے کم نہیں ،ملک بھر میں بسنے والے اٹھارہ کروڑپسماندہ شہری گلگت بلتستان کے عوام سے سبق لیتے ہوئے اپنے حقوق کےحصوک کے لئے میدان میں اتر آئیں، گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک عظیم مقاصد کے حصول کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے نہ کہ نقطہ انجام ، اس تاریخی احتجاج نے جہاں نے ظالم حکمرانوں کو ذلیل و رسوا کیا وہیں عوام سے دوری اختیار کرنے والی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے چہروں سے بھی نقاب نوچ ڈالی ہے، انشاءاللہ گلگت بلتستان کےغیور اور بیدار عوام خائن و نا اہل سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ان کی خیانتوں کا سلہ ضرور دیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈو یثرن سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق گزشتہ روز اسٹوڈنٹس اسکالر شپ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صو با ئی اسمبلی سید محمد رضا نے طلباء و طا لبا ت میں اسکا لر شپ کے چیک تقسیم کئے تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جس دور میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں وہ علم اور ٹیکنا لو جی کا دور ہے اور اس دور کے تقا ضو ں پر پورا اُترنے کیلئے ضر وری ہے کہ ہم اپنے تعلیم و تر بیت پر ذور دیتے ہوئے اس دور کے چیلنجز کا سا منا کر ے آج دنیا جس تیزی کے سا تھ تبدیل ہو رہی ہے اور سا ئنسی میدان میں جو پیش رفت ہو رہی ہے یہ سا ری چیزیں ہم سے یہ تقا ضا کر تی ہیں کہ ہم اپنے ملک و قوم کی تر قی کیلئے اپنا مثبت کر دا ر ادا کرے تا کہ ہم دنیا کے دوسر ے اقوام کا تعلیم کے ہر شعبے میں مقا بلہ کر سکے اس ضمن میں طلباء کاکردا ر انتہائی اہم ہے یہی وہ طبقہ ہے جو معا شرے کی تر قی اور قوم کے مستقبل کا ضا من ہے لہذا طلبا ء و طا لبا ت پربھا ری ذمہ دا ری عائید ہو تی ہیں کہ وہ معاشر ے کی تر قی اور تبدیلی میں اپنا مثبت کر دار ادا کر ے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹو ڈنٹس اسکا لر شپ فنڈ طلباء و طا لبا ت کا حق ہے جسے ہم نے شفا ف طریقے سے اُن تک پہنچا نے کی کو شش کی ہے فار مز کی متعلقہ کالج / یونیو رسٹی کی تصدیق کے بعد اسٹو ڈنٹس کے نا م فائنل کئے گئے اور اُن اسٹو ڈنٹس کو اسکا لر شپ جاری کیا گیا ہے جو مطلوبہ معیا ر پر پورا اُتر رہے تھے اور کیونکہ اسکالر کیلئے ایک مخصو ص رقم مختص تھی اس لئے اُن تمام اسٹو ڈنٹس کو اسکا لر شپ نہیں دے سکے جنہوں نے اپنے فارمز جمع کر ائے تھے جس کیلئے ہم اُن سے معزرت خوا ہ ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس و حدت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن سے جا ری کردہ ایک بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس موسوی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قلندر مکان سے سکول کے طا لبعلم کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کے جان و مال کی حفا ظت حکومت کی اولین ذمہ دا ری ہے جسے ہر صو رت پورا کرنا حکومت وقت کا فر ض ہے لیکن حکومت اور ریاستی ادا روں نے عوام کو دہشت گر دوں اور اغواء کاروں کے ر حم و کرم پر چھو ڈا ہوا ہیں پہلے تو لوگو ں کو شہر کے گرد و نواں اور سنسان علاقوں سے اغواء کیا جا تا تھا لیکن اب اغواء کار اتنے دلیر اور بے خوف ہو گئے ہیں کہ لوگو ں کو بھیج با ذ ار وں سے اغواء کر کے اپنے سا تھ لے جا تے ہیں اور پو لیس اور قا نون نا فذ کرنے والے ادا رے انکا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں اور اب نو بت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ گلی ،محلوں میں سکول کے بچے بھی اغواء کاروں سے امان میں نہیں جو انتہائی تشویش ناک ہے گزشتہ روز قلندر مکان سے سکول کے طالبعلم حسنین عبا س کو اُس وقت اغواء کیا گیا جب وہ سکول سے چٹھی ہو کر اپنے گھر کی طر ف جا رہا تھا کہ اغواء کار برا ون رنگ کے 74 ما ڈل کی گا ڈی میں آئے اور بچے کوگا ڈی میں ڈال کراپنے سا تھ لے گئے۔
بیان میں گلی ،محلوں سے سکول کے بچوں کے اغوا ء کی وا ردا توں پر انتہائی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے حکومت بلوچستان ، وز یر اعلیٰ اور صو با ئی وزیر دا خلہ سے اس وا قعے کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے ا غوا ء کار وں کی جلد از جلد اور بچے کافی الفور با زیابی اور ڈیو ٹی سے غفلت بر تنے پر متعلقہ پولیس تھا نہ اور ذمے دار افرا د کیخلاف کار وائی کرنے کا مطا لبہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع خوشاب کی ضلعی کابینہ کا اجلاس جمعہ 25 اپریل 2014ء کو امام بارگاہ قصر زینب سلام اللہ علیہا خوشاب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ظہور الحسن نے کی، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ غلام شبیر جنجوعہ نے ایجنڈے پر گفتگو کی۔ اس اہم اجلاس میں مرکز اور صوبے سے سید مسرت حسین کاظمی اور استاد ذوالفقار علی اسدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مالیات ممبر سید مسرت حسین کاظمی اور استاد ذوالفقار علی اسدی نے کہا کہ مرکز کی طرف سے دیا گیا مالیاتی پروگرام انشاءاللہ کامیابی سے چلایا جائے گا۔ اس پروگرام سے ملت کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوگی۔
سید مسرت حسین کاظمی نے مالیاتی نظام کے خدوخال اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام ذیلی شعبہ جات کو مالیاتی حوالے سے مضبوط تر کرنے کے لیے مالیاتی لائحہ عمل پر خصوصی روشنی ڈالی۔ استاد ذوالفقار اسدی نے کابینہ کے تمام افراد کو اس پروگرام پر بھرپور کام کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس کے شرکاء کی کافی تعداد نے ڈونر فارم پر کئے۔ آخر میں ضلعی سیکرٹری جنرل نے پروگرام کی کامیابی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جس میں شعبہ روابط کو مضبوط تر کرنے اور اپنے دیگر پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کابینہ کو کام کی رفتار بڑھانے کی تاکید کی۔ علاوہ ازیں کابینہ کے اراکین نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ کی نسل کشی کے اصل ذمہ دار گورنر سندھ عشرت العباد اوروزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہیں ،کراچی بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشتگردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی سر پرستی حاصل ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج تک شیعہ نسل کشی میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتا ر نہیں کیا۔ منظم شیعہ نسل کشی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی گھٹ جوڑ کا نتیجہ ہے ،شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملگ گیر احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور ،علی حسین نقوی ،اصغر عباس زیدی سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں سمیت دیگر نے کراچی پریس کلب شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ا حتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔
مظاہرے میں خواتین اور کمسن بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پوسٹرز اور بینز اُٹھائے ہوئے تھے مظاہرین نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ روزانہ ڈاکٹرز ، پروفیسرز ،وکلاء علما ء،مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز سمیت عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر ان بے گناہوں کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ اُلتا بے گناہ شیعہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیا جانا اس بات کی واضح دلیل ہے کے حکومت خود براہ راست اس دہشتگردی میں ملوث ہے ،شہر میں بیٹھے قابل احترام گورنر سندھ اور و زیر اعلیٰ سندھ اس بات کا جواب دیں کے آپریشن کے نام پر کن دہشتگردوں کو اس شہر میں منعظم کیا جا رہا ہے شہر میں بڑھتا ہوا کالعدم جماعتوں کا نفوز کس ڈیل کا نتیجہ ہے دہشتگردی میں کمی کے جھوٹے بیانات دینے والے حکمران خوف خدا کریں کراچی کا ہر شہری آج اپنے آ پ کو اس شہر میں غیر محفوظ سمجھتا ہے جس کی اصل وجہ یہ جھوٹے دعوئے ہی ہیں اگر کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف حقیقی آپریشن کیا جاتا تو آج شہر میں کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کا راج نہیں ہوتا ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کتنے مظلوموں کا قتل عام کیا جاتا ہے مگر ان حکمرانو ں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،بے گناہ شیعہ وکلاء ،ڈاکٹرز ، تاجروں اور شہریو ں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز محض زبانی جمع خرچ پرہی گذارا کر رہے ہیں یا جعلی مقابلوں میں بے گناہ افراد کو قتل کر رہے ہیں ،رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ناکام گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ فوری بر طرف کیا جائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی موجودہ صورتحال پر فوری سومو ٹو نوٹس لے ،شیعہ نسل کشی پر اعلیٰ عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ،شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں ،شہر میں دہشتگردی کرنے والے قاتلوں کو فوجی عدالتوں کی طرف پر جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے ،شہر میں موجود نا اہل وزیر اعلیٰ سندھ،گورنر سندھ کے خلاف نوٹس لیا جائے اور ان کی جگہ کسی اہل کو مقرر کا کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پایا جاسکے۔دریں اثناء مظاہرے میں قرارداد پیش کی گئی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کے بجائے فوری آپریشن کرے،ملک بھر میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر پابندی لگائی جائے،امن و امان کی ابتر صورت حال پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ان مطالبات کے حق میں شرکاء نے نعرے باضی کرتے ہوئے دہشتگردی مردہ باد،یہ کس کا لہو یہ کون مرا بدماش حکومت بول زرا،شیعہ و سنی اتحاد ،امریکہ و طالبان مردہ با دکے نعرے لگائے۔
وحدت نیو(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے دو روزہ سیاسی کونسل کے اجلاس کے اختتام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی سیلاب کے مقابلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جھکنا پڑا گلگت بلتستان کے لوگوں نے عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کی جنگ لڑکر یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے آئینی حقوق کو بھی حاصل کرکے دم لیں گے 12 روز کے دھرنوں میں لاکھوں افراد کی شمولیت نے یہ ثابت کیا کہ لوگ اپنے مسائل کا حل پرامن جدوجہد کی ذریعے حاصل کر سکتے ہیں اور بندوق کی نوک پر ملک کو یرغمال بنا کر مذاکرات کے نام پر اپنے مطالبات کو منوانے والے ملک دشمن عناصر ہیں اور وہ تمام جماعتیں اور گروہ جو مطالبات کی وکالت کرتے ہیں انہیں بھی آئین ‘ پاکستان سے ماوراقدام کرنے کے جرم میں کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے پریس کانفرنس میں علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل پنجاب،علامہ اصغر عسکری ترجمان پنجاب،و سیاسی کونسل مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ممبران شریک تھے۔
سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور کسی ایسے عمل کی تائید نہیں کرتے ہیں جس میں تحقیقات سے قبل کسی پر الزام عائد کر ے ہم آزاد ی اظہار رائے کے حامی ہیں لیکن اسکے بھی دائرہ کار اور ضابطوں کی بھی پابندی کی حمایت کرتے ہیں ۔
طالبان نواز وفاقی وصوبائی حکومت کے ایماء پر ملک طول عرض میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کے بلا جواز گر فتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی میں وفاقی اور صوبائی حکومت برابر کے ذمہ دار ہیں کراچی آپریشن درست نتائج نہیں دے پا رہا کراچی کو دہشت گردوں اور اسلحے سے پاک کرنے کیلئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں ہم گلگت بلتستان میں سبسڈی ایشو میں عوامی ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے پر ان تمام قومی جماعتوں اور سیاسی شخصیات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے عوامی جدوجہد کی حمایت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں گرفتار ہونے والے لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں شیعہ سنی شخصیات کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں موجودہ صوبائی گورنمنٹ کردار ادا کرے حکومت پنجاب اگر مخلص ہے تواُن دہشت گردوں کے سرپرستوں اور جن مدارس نے ان دہشت گردوں کو پناہ اور سپورٹ فراہم کرتے رہے اُن کیخلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ دہشت گردوں کی ان نرسریوں کا خاتمہ کر کے شہرکو خون خرابے سے بچایا جاسکے۔
وحدت نیوز(کراچی) شہر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے جعفر الحسن،سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد اقبال نقشبندی، پروفیسر ایاز قادری سمیت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مظہر جعفری نے کراچی میں جاری معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کو عالمی صیہونزم کی سازشوں کا جال قرار دیتے ہوئے ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کے واقعات میں امریکی اور اسرائیلی مقامی ایجنٹوں کی کاروائی قرار دیا اور کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مقامی ایجنٹ پاکستا ں کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک غاصب اسرائیل کی رسائی ممکن ہو سکے۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کاکہنا تھا کہ کراچی میں معصوم انسانوں کا مسلسل قتل عام سندھ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔رہنماؤن نے اعلان کیا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مشترکہ جد وجہد جاری رہے گی، حکمرا ن عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں گذشتہ کئی برس سے شہر میں بے گناہ انسانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو کمزور کرنے اور جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے اس ملک کے عظیم سرمایے پروفیسر، اساتذہ، ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلاء، شعراء اور علمائے کرام سمات خطباء کو ختم کر دیا جاتا ہے اور یہ سب کچھ بد قسمتی سے پاکستان کی سر زمین پر ہو رہا ہے اور شہر کراچی میں اس قسم کے واقعات زیادہ رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عظیم سرمایہ پروفیسر، اساتذہ، ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلاء، شعراء اور علمائے کرام سمات خطباء کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، پاکستان کو عالمی صیہونزم کی سازشوں کا گڑھ بنا دیا گیا ، امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دن دیہاڑے معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے سندھ حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اور شہر میں کھلے عام کالعدم تنظیموں کے لگائے گئے بینرز اور جھنڈوں سمیت ان کے دفاتر کو بند کروا کر خطر ناک دہشت گردوں کے قانون کے شکنجے میں لیا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ شہر کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور آپریشن کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے تا کہ وہ پورے شہر پر قابض ہو جائیں اور سیاسی و مذہبی قوتوں کو تہس نہس کر دیں ، ان کاکہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا ڈرامہ رچا رکھا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں ملک کے عوام کو بم دھماکوں کے تحفے دئیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس افسران سمیت عام شہری نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے گذشتہ دنوں پولیس آفیسر پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس آفیسر کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیااور معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان حکومت نے گندم سبسڈی ختم کر کے گلگت بلتستان کو تھر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، گلگت اور بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کا خاتمہ وفاقی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ، فی الفور گندم سبسڈی کو بحال کیا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، گلگت اور بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ضرورت پڑی تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ گلگت اور بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، اور وفاقی حکومت سمیت گلگت انتظامیہ یہ بات جان لے کہ گلگت اور بلتستان میں گندم سبسڈی کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو کر اسلام آباد میں ایوانوں تک جا پہنچے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی، انہوں نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندم سبسڈی کو بحال کیا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، گلگت اور بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ضروت پڑی تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے ایک وفد کے ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں گندم سبسڈی کی بحالی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی تاہم گندم سبسڈی کی بحالی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے تک گلگت اور بلتستان سمیت ملک بھر میں جاری احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(گلگت بلتستان) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے 15 اپریل سے جی بی بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے۔ گلگت بلتستان کے تاریخی اور طویل ترین دھرنوں نے وفاقی حکومت کو مطالبات منظور کرنے پر مجبور کر دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مسلسل بارہ روزہ دھرنا دیا اور مطالبات دھراتے رہے۔ آخر کار بارہویں روز وفاقی حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان بھر میں جاری دھرنوں کو پرامن طور پر منتشر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اور نوٹیفکیشن دو روز بعدجاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان کی یقین دہانی پر عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے کے شرکاء کے جم غفیر سے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنمااور ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بارہ روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی جشن کا سماں بندھ گیا اور عوام نے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔