The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدتِ مسلمین سندھ کے زیرِ اہتمام جشن مولود کعبہ مولا علی ابن ابیطالب ؑ صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار میں منعقد ہوا۔جس سے علامہ حسن اسدی، ناصر حسین الحسینی اور دیگر نے خطاب کیا اور مولا علی ؑ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج دنیابالخصوص پاکستان جس انتشار کا شکار ہے اس کا واحد حل فرامینِ حضرت علیؑ پر عمل کرنے میں ہے اور حکمرانوں کو چاہئے کہ حضر ت علی ؑ کے خطوط پر عمل کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔مملکتِ خداداد پاکستان میں لسانی و فرقہ ورانہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قرآن و اہلبیتؑ سے وابستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شہر کے مشہور و معروف منقبت خواں و شعراء کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور بعداز جشن آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اور لوگوں میں گلدستے پیش کئے گئے۔
وحدت نیوز(نصیر آباد) نصیرآباد میں مجلس وحدت مسلمین اور محبان اہلبیت کی جانب سے مولا امیر کائنات علی ابن ابی طالب کی ولادت کی منابسبت سے جشن مولود کعبہ کے نام سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مولا امیر کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی ولادت کی خوشی میں نصیرآبادمیں مجلس وحدت مسلمین اور محبان اہلبیت کی جانب سے ابو تراب چوک پر جشن مولود کعبہ کے نام سے جلسے کا انعقاد کیا گیا،جشن کی ابتدا قرآن پاک کی تلاوت سے کی گئی،جشن مولود کعبہ کے جلسے میں مولا امیر کائنات کی شان میں برادر شاعر اہلبیت امداد حسین لغاری،غلام اکبر لاشاری،صفدر علی سومرو نے مدح خوانی کی،جبکے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبائی (سندھ) کے سیکریٹری تنظیم سازی کے معاون غلام شبیر کانہیو ،سید اختر عباس نقوی، مولانا عمران علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے،مولا امیر کائنات کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہونے کے ساتھ دنیا وآخرت میں نجات کا ذریعہ ہے حضرت علی علیہ اسلام کائنات کی وہ عظیم ہستی ہے کے جن کی ولادت اللہ کے گھر کعبہ میں اور شہادت بھی اللہ کے گھر مسجد میں ہوئی ، حضرت علی علیہ اسلام بہادر ی اور شجاعت کے وہ گوھر ہیں جنہیں شیرے خدا بھی کہا جاتا ہے،علم کے وہ مرکز ہیں کے رسول صہ نے فرمایا کے میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازا ہے اور آپ علیہ اسلام اتنے سخی اور کریم تھے کے اپنے حصے کی روٹی خود نہ کھا کر یتیموں اسیروں ،فقراء ومساکین کو کھلایا کرتے تھے اور اپنے دورے حکومت میں اپنے کاندھوں پر راشن اٹھا کر غریب یتیم اور بیوہ کے گھروں تک خود رسایا کرتے تھے اور یے محسوس نہیں کراتے تھے کے وہ وقت کے حاکم اور خلیفہ ہیں انھوں نے مزید کہا کے اگر آج کے حکمران طرز علی کو اپنائیں تو ملک سے دھشتگردی ،لاقانونیت،غربت،کرپشن ،مہنگائی ختم ہوسکتی ہے اور وطن عزیز پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے،جلسے کے اختتام پر مومنین میں نیاز تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی کی گاڑی کو جی ٹی روڈ پر گجرانوالہ کے مقام پر حادثہ پیش آگیا ، تیز رفتار ٹرک نے علامہ امین شہیدی کی گاڑی کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس سے گاڑی کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ، لیکن با فضل خدا علامہ امین شہیدی اور گاڑی میں سوا ران کے تمام محافظ اور ڈرائیورمکمل طور پر محفوظ رہے، علامہ امین شہیدی جشن مولود کعبہ کے جلسے میں شرکت کے لئے گجرانوالہ آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
وحدت نیوز(ہنگو) پولیس کے مطابق ہنگو شہر میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک گل باغ کے دو اساتذہ منگل کی صبح ساڑھے سات بجے سکول آ رہے تھے کہ اس دوران راستے میں تاک لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔یہ واقعہ سکول کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہو گئے۔سرکاری سکول کے اساتذہ کے نام شمیم بادشاہ اور لیاقت علی بتائےواقع اطلاع ملتے ہی کوہاٹ کے اہل تشع کے بڑے تعداد میں لوگ جمع ہو کر احتجاجی دھرنا دیا گیا انکا کہنا تھا کہ گزشتہ دو مہنوں یہ 5 ٹیچر کو بے گناہ شہید کر دیا گیا مگر حکومت تس سے مس نہیں ہورہی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل علی داد خان نے شیدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کوہاٹ میں بے گناہ شیعہ ٹیچرز کا قتل افسوناک ہے حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں تعلم کے دشمن ہٰن۔ یہ تو کھبی سکولوں کو بم دھماکوں سے اُڑھاتے ہے تو کھبی ٹیچرز کو قتل کرتے ہیں۔ مگر واقعات ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے شعبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعات مقامی استازہ کو بھرتی کرانے کی سازش بھی ہوسکتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس واقعات کے تحقیات کر کے واضح کرے کہ اس کے پیچے کونسے عوامل کار فرما ہے۔ یاد رہے شیعہ دشمنی کی وجہ سے ہنگو شیعہ آبادی سے مختلف ادارے سنی علاقوں میں شفٹ کرائے گئے ہیں۔ اور ترقی یافتہ کوموں اور نوکروں سے بھی شیعہ ابادی کو بالکل محروم کر دیا ہے۔تکفیریوں کے مولویوں نے فتویٰ دیا ہے کہ شعیہ کو اقتصادی طور پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ جسکی بعد کوہاٹ میں تیراہ بازار کو شدت پسندوں نے جلا کر لوٹ لیا تھا۔
وحدت نیوز(پشاور) خیبرپختون خواہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت طالبان کا سیاسی ونگ بن چکی ہے۔ اگر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے نومنتخب سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید محمد ابوکرار نقوی نے پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں سی آئی اے، موساد اور سعودی انٹیلی جنس کی تثلیث خبیثہ کا ہاتھ ہے۔ ہمارے ادارے محب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناپاک بنائیں بصورت دیگر دشمن پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے نیو ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں دہشت گردوں کے جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سردار اشرف علی کی شہادت اور عابد علی قزلباش کی زخمی ہونے پر مذمت کرتے ہوئے جاری ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں شیعہ نسل کشی ناقابل برداشت ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریر ہو سکتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات خیبر پختونخواہ نے کے پی کے سے ملحقہ ضلع اٹک میں اٹھنے والی دہشت گردی کی تازہ لہر کہ جس میں گزشتہ چند ماہ میں دو شیعہ ڈاکٹر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(نومل) گلگت بلتستان کے اہلسنت اکثریتی ضلع دیامر کے علماء اورعمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ڈاکٹر زمان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے دیامر کے علماء اور عمائدین پر مشتمل وفد کی نومل آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک جرات مند اور باوقار قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہیں۔ ماضی میں امن کے دشمنوں نے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی غرض سے پورے علاقے کو خاک و خون میں نہلادیا اور اب انشاءاللہ دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو مضبوط بنائیں گے اور مستقبل قریب میں تمام اضلاع کا مشترکہ دورہ رکھتے ہوئے عوام کو اپنے حقوق کیلئے متحرک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام پرخلوص اور محبت بھرا پیغام لیکر آئے ہیں اور ہم انشاءاللہ انہیں مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا ہے لوگ دیامر، بلتستان، نگر، غذر اور گلگت میں کوئی فرق محسوس نہ کریں اور پورے علاقے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے بلا خوف و خطر سفر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کی بدولت پورے علاقے میں خوف کی فضاء کا خاتمہ ہوا ہے، جسے ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا اور اسی میں ہم سب کا فائدہ ہے۔ علاقے میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دیامر کے عوام کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔
وحدت نیوز(تہران) پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ تہذیبی اور دینی اشتراکات ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کا اہم ترین سبب ہیں۔ انقلاب اسلامی کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون میں کمی آنے پر گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقے مختلف طریقوں بالخصوص دونوں ملکوں کی طویل مشترکہ سرحد پر بدامنی پھیلا کر ایران اور پاکستان کے دوست عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس بات کا موقع نہیں دینا چاہیے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات قائم کرنے کا سنہری موقع ہاتھ سے نکل جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں توسیع کی ضرورت نیز گيس پائپ لائن سمیت بڑے اقتصادی منصوبوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نواز شریف کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اچھی کوششیں کی جائيں گی۔ انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ تہران اسلام آباد کے مابین تعلقات میں فروغ لانے کے لئے کسی کی اجازت کا منتظر نہیں رہنا چاہیے اور امریکہ جس کی خباثت سب پر عیاں ہے، ان حکومتوں میں شامل ہے جو ایران اور پاکستان کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں پر بدامنی کے بعض واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں بعض حلقوں نے جان بوجھ کر ایران پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے یہ باور نہیں کیا جاسکتا کہ یہ واقعات اتفاقیہ اور غیر عمدی تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تکفیری گروہوں کو تمام مسلمانوں کے لئے خواہ شیعہ ہوں یا اہل سنت خطرہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا اگر تکفیری گروہوں کا مقابلہ نہ کیا گيا تو وہ عالم اسلام کو مزید نقصان پہنچائيں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، پاکستان اور ایران کو ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ایران کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، سرحدوں پر کشیدگی بھی جان بوجھ کر دشمنوں کی جانب سے پیدا کی گئی ہے، تہران میں وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور سرحدی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتوں کو ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سمیت تمام بڑے اقتصادی منصوبوں پر تعاون بڑھانا چاہیے۔
سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ سمیت کئی ایسی ریاستیں ہیں جو پاکستان اور ایران کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھانا چاہتی ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے سید علی خامنہ ای نے کہا کہ یہ کشیدگی دشمنوں کی سوچی سمجھی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے عوام کی طرح پاکستان کے عوام بھی مجھے عزیز ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ روایات اور تاریخی تناظر میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے پاک ایران تعلقات کی بہتری کے لئے دعا کی اور ان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں اور پاکستان ایران سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ دونوں مسلم ممالک ہیں، جن کی روایات ایک جیسی ہیں، جن کی وجہ سے یہ رشتہ انتہائی خاص ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران میں خطے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم گذشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے جہاں پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کے آخری مرحلے میں پیر کو تہران سے مشہد مقدس پہنچے، مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل صوبہ خراسان رضوی اور دیگر اعلٰی حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا ہوائی اڈے پر خیر مقدم کیا، وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان نے مشہد پہنچنے کے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے، اس موقع پر وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے امام رضا کے مہمان خانے سے ”لنگر“ بھی کھایا، وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے یہاں نوافل ادا کئے اور پاکستان کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ وزیراعظم نواز شریف مشہد میں امام رضا کے روضے پر حاضری کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) اپنی بیداراورعظیم ملت کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی کال پر میدان عمل میں حاضر ہو کر قومی بیداری کا ثبوت دیا اور اسی طرح تمام غیور اور محب وطن پاکستانی لیڈرشپ اور زندہ و بیدار عوام کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ آج فرزندان وطن کا تمام شہروں میں بھرپور احتجاج کرنا اور پرجوش ریلیاں نکالنا وطن عزیز پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ امریکی غلامی، سعودی مداخلت، تارگٹ کلنگ، غیر قانونی عسکری فورسز، تکفیری دہشت گردی اور ملک کی اکثریتی عوام کیخلاف گذشتہ 35 سال سے قائم تعصب پر مبنی حکومتی پالیسیوں اور ظلم و ناانصافی کے خلاف گذشتہ تقریبا 5 سال سے جب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صدائے احتجاج بلند کرنا شروع کی اور یکسر خاموشی کے طلسم کو توڑ ڈالا اور خوف کو قتل کیا، کیونکہ ہماری نداء غیرتمند اور بہادر پاکستانیوں کے دل کی آواز تھی، اس لئے آج ہمیں اس کی بازگشت پورے ملک کے کونے کونے سے سنائی دے رہی ہے۔
جس طرح گلگت اور بلتستان کے عوام نے اپنے احتجاج اور دھرنوں کے دوران حقیقی اخوت اسلامی کا عملی مظاہرہ پیش کیا اور تکفیریت اور مذہبی تعصب کے تابوت مین آخری کیل ٹھونک دی، اسی طرح سب ہم وطن بہن بھائی اپنی عملی وحدت سے تکفیریت کا جنازہ اٹھا کر اسے دفن کر دیں گے۔ اس کا عملی مظاہرہ 11 مئی 2014ء کو ہمیں بلاتفریق دین و مذہب مظاہروں اور ریلیوں میں نظر آیا۔ ادھر خبریں آ رہی ہیں کہ سعودی عرب اپنے خونخوار پنجے مضبوط کرنے کیلئے، دہشت گردوں کے سرپرست اور تکفیریت کے روح رواں، پاکستان میں سابق سعودی سفیر علی عواد العسيری کو لبنان سے دوبارہ پاکستان لایا جا رہا ہے، لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں، جس طرح لبنانی عوام اور وہاں کی شیعہ و سنی حکیمانہ لیڈر شپ نے سعودی سفیر کو مایوس کیا، اور شیعہ سنی جنگ کروانے کی اسکی خواہش پوری نہ ہوسکی، سعودی عرب اور اسکے تمام پارٹنرز کو شام میں بری طرح شکست ہوئی اور لبنان میں رسوا ہونا پڑا، انشاءاللہ اسی طرح اب پاکستانی عوام اور مخلص شیعہ و سنی لیڈرشپ بھی اپنی وحدت اور بیداری سے اسے مایوس اور رسوا کریں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق صاحب اگر مسلح دہشت گردوں کی حمایت نہیں کرتے تو پھر جماعت اسلامی کے ذمہ داران انکی وکالت كرنا چھوڑ دیں اور انكے جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت كريں، انکی سرکوبی اور انکے نجس قبضے سے سرزمین وطن کی آزادی اور پورے وطن پر سبز ہلالی پاکستانی کے لہرانے کے لئے فوجی آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے، اور جن دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کے سبب حکومت پاکستان انکے سروں کی قیمت لگا چکی ہے، اب انکے ساتھ مذاکرت کا ڈرامہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے، وہ مفرور جو حکومت پاکستان کو مطلوب ہیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانی چاہیے۔
تحریر: سید شفقت حسین شیرازی
وحدت نیوز(اسلام آباد ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے تفاودگی ، انتشار ، عدم تحفظ عدل کی منصفانہ فراہمی نہ ہو نے کے سبب ہے، انسانی معاشرہ انہطاط اور پستی سے نکل کر بشریت کے عوج کمال تک سفر کر نے کے لئے سیرت امیر المومنین علیہ السلام کو مشعل راہ بنائے ، حکمران سیرت امیر المومنین علیہ السلام کی عملی اتباء کے زریعے معاشرے کو توازن فراہم کر سکتے ہیں ، دہشت گردی ، انتہاپسندی اور معاشری ناہمواریوں سے نجات عدل علوی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ولادت با سعادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔
انہوں نے تمام عالم بشریت کو امیر المومنین ، امام المتقین ، خلیفتہ المسلمین ، وصیِ رسولِ رب العالمین (ص) حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ جشن مولود کعبہ مسلمین جہان کے لئے کسی عید سے کم نہیں ، آج کے دن خدا نے عالم بشریت پر عظیم نعمت کا نزول کیا ، حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت میں موجود کمالات اپنی جگہ لیکن محافظ نبوت اور ہمسر بتول ہونا انتہائی با فضیلت مراتب ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج انسانی معاشرہ تشکیل کائنات کے بعد تاریخ کے سنگین ترین دور سے گذر رہا ہے، ہر سو افرا تفری ، خوف اور سراسیمگی کی کیفیت ہے، مسلم معاشرے میں حکام عوا م کو ان کے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کر نے میں قاصر ہیں ، عدل و انصاف کی فراہمی ایک خواب بن چکا ہے، حق و باطل میں تمیز مٹ چکی ہے، سیاست کو منافقت کی نام سے پہچانا جانے لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت میں اگر کسی شخصیت میں ہمیں تمام بلند اوصاف کرداروں کو بیک وقت ملاحظہ کرنا ہے تو ہمیں چاہیے کہ سیرت امام علی علیہ السلام کا بغور جائزہ لیں ، ایک غریب پرور مگر خود غریب حاکم،ایک عادل حاکم مگر خود شدت عدل کی بنیاد پر قتل کیا جانے والا، محافظ دین اسلام و نبوت لیکن حالات سجدہ میں جان دینے والا، غرض ہر جگہ ہرپہلو سے مکمل اور جامع شخصیت ہمیں فقط حضرت علی کی دکھائی دیتی ہے، آج کا مسلم معاشرہ ایسے ہی حاکم کی تلاش میں سرگرداں ہے، جو عوام کے دکھ درد میں ان کا ساتھی ہو، جو رات کے اندھیرے میں کسی بیوا کے بھوکے بچوں کو روٹی پہنچانے میں فکر مند ہو،جس کے انصاف کا بول بالا تاقیامت تاریخ کے اوراق میں جلی حروف سے تحریر ہو، جس کا ہر عمل فقط اور فقط خوشنودی خدا وندی کے لئے ہو۔ اگر آج ہمیں اپنے معاشرے سے دہشت گردی ، جہالت ، نا انصافی ، غربت جیسی لعنتوں سے چھٹکارہ حاصل کرناہے تو ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں سیرت امیر المومنین علیہ السلام کو عملی کر نا ہو گا۔