The Latest
وحدت نیوز( لودھراں) پورے ملک کی طرح ضلع لودھراں میں بھی یو مِ مز دور کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات نے کہا کہ محنت کش طبقہ کا عالمی یو م مئی 2014ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب سر ما یہ دار اور جاگیر دار حکمرانوں کی لو ٹ مار نے پو رے سماج کو تبا ہی کے د ہا نے پر لا کھڑا کیا ہے ۔امیراورغریب کے فرق میں روز بر و ز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ایک طر ف مٹھی بھر لو گ دولت کے ڈھیر لگا کر ارب پتی اور کھرب پتی ہو تے جا رہے ہیں تو دوسری طرف محنت کش عوام کی اکثریت بھوک ، ، ننگ ، غربت ، جہا لت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، دہشت گر دی ، ٹارگٹ کلنگ اور لو ڈ شیڈنگ کے عذاب کا مسلسل شکا ر ہے ۔ریلی میں چند مطالبات پیش کئے گئے ۔محنت کشو ں کی بنیا دی تنخواہ پچیس ہز ار مقر ر کی جائے، بے روزگار نو جوانو ں کو پندرہ ہز ار بے روزگاری الاؤنس یا روزگار کی فراہمی ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، کسانوں کو سستی کھادیں ، سپرے ، اور بیج مہیا کر نا ۔بھٹہ مز دوروں ، ہتھ ریڑھی اور محنت کش مز دوروں کی لوٹ مار بند کر کے ان کے تمام حقوق ادا کیئے جائیں۔ریلی پر یس کلب سے کلمہ چوک تک اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لودھراں کی ضلعی قیادت نے بھی حصہ لیا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن کے خوا تین ونگ کے زیراہتمام کا رکنوں کے لئے ایک تر بیتی اور تعلیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پا رٹی کے خوا تین ونگ کے عہدے دا ران اور کارکنوں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مجلس وحدت خو اتین ونگ کے رہنما وں نے کہا کہ معا شرے میں مثبت تبدیلی اور اسکی تعمیر و تر قی میں خوا تین کا کر دا ر انتہائی اہم ہے جس سے انکار ممکن نہیں عوام میں شعو ر اور آگا ہی میں خو اتین کا اہم رول ہے پارٹی میں خواتین کی کارکر دگی کے حو الے سے با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ڈیڑ ھ سا ل میں معاشرے کے اندر جو بیداری آئی ہے اُس میں معا شر ے کے ہر فر د کے سا تھ سا تھ خواتین نے انتہائی اہم کر دار ادا کر تے ہوئے معا شرے میں ایک نئے جو ش و ولولے کو ایجا د کیا اور اس میں پارٹی کار کنوں نے جومثبت کر دار ادا کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں سیاسی حوالے سے قوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو قا بل ستائش ہے او ر پارٹی اس کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اس سلسلے میں شعبہ خواتین کی ذمہ دا ری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ پارٹی پیغا م کوگھر گھر پہنچا ئے اور پا رٹی کے بنیا د ی یونٹس کو مزید فعال بنا ئے تاکہ آنے والے پارٹی انتخا با ت میں وہ بہتر ین قیا دت کو سا منے لاسکیں جواس شعبے کو مزید فعال بنانے میں بہتر کردار ادا کر سکے اس ضمن میں پارٹی کے ہر کارکن پر بھاری ذمے دا ر ی عا ئد ہو تی ہے ۔
وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں یوم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سانحہ گیاری، کرگل وار اور پاکستان آرمی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ اگر ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں تو یہ شہداء کے خون کی برکات ہیں۔ روز اول سے ہی دنیا بھر کی شیطانی طاقتوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جسے اس ملک کے محافظین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کامیاب ہونے نہیں دیا۔ اسوقت وطن عزیز پاکستان کی سرحدوں کی محافظ، پاکستان آرمی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ پاکستان آرمی وطن عزیز کی آخری امید اور سہارا ہے اس پر حملہ گویا پاکستان پر حملے کے مترادف اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہی تو ہے جو اس سرزمین کی حفاظت کرتی رہی ہے اور اس سلسلے میں ہزاروں شہداء دیئے۔ آج بھی اگر ملک دشمن طاقتوں سے کوئی ادارہ برسر پیکار ہے تو وہ پاکستان آرمی ہے۔ پاکستان آرمی اسوقت اندرونی اور بیرونی مشکلات سے دوچار ہے۔ دہشت گردوں، لٹیروں، ملک دشمنوں اور غیر ملکی ایجنٹوں نے پاکستان آرمی کو کمزور کرنے، اسکے تشخص ختم کرنے کی ٹھانی ہے جس کے خلاف ہر محب وطن پاکستانی اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ملک کے اندر سے ہی ان پر الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ گلگت بلتستان کی باشعور اور غیور عوام پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے گذشتہ روز پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید اطہر عباس زیدی کے خانوادے سے ملاقات کی، اور انہیں تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے امامیہ رابطہ کونسل پشاور کے مسولین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پشاور کے مخصوص حالات بلخصوص شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ سید سبطین الحسینی نے کہا کہ پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر ہمیں شدید تشویش ہے، اور اگر یہاں کے مومنین نے ہمت کا مظاہرہ کیا تو ہم اسلام آباد میں بھی احتجاج کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں سید اطہر عباس زیدی کی شہادت اور ہنگو میں فرہاد علی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں جبکہ حکمران اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں یکسر ناکام نظر آرہے ہیں۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں عرصہ دراز سے اہل تشع افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، تاہم ہر مرتبہ یقین دہانیوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی قتل و غارت گری کے اسباب جاننے کیلئے کوئی پیشرفت کی گئی، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی مرکزی حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکمران نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہنگو پٹ بازار میں شیعہ نوجوان فرہاد علی پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عالمی یوم مزدورکے موقع پر وطن عزیز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے یوم مئی کی تعطیل بھی گھر بیٹھ کر آرام سے اشرافیہ اور سرمایہ دار ہی منا تے ہیں، ایک مزدور نہیں۔پاکستان میں ہر دور کے حکمرانوں نے مزدوروں کااستحصال کیا ہے۔ جمہوریت کے نام پر جمہور کی تضحیک کرنے والوں نے مزدور تو کیا عوام کو بھی اپنے پاوں کی جوتی سمجھ رکھا ہے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا اُن کا کہناتھا کہ پاکستان کے تمام سیاسی اشرافیہ مزدوروں کے نام پر سیاسی کھیل کھیلتے رہے اور مزدور ہر دور میں دو وقت کی روٹی کو ترستے رہے حیرت ہے کہ عوام اور مزدوروں کے نام پر حکومتیں حاصل کرنے والی طاقتیں بھی مزدور کے نام پر مزدور کا ہی استحصال کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی عوام اس فرسودہ اور دو خاندانوں کی حکمرانی والے نظام کیخلاف اُٹھ کھڑے نہیں ہونگے اس استحصالی نظام میں عوام اور مزدوروں کے حقوق پامال ہوتے رہیں گے۔
معاشرے کے تمام کمزور افراد کی بلا تفریقِ نسل و مذہب خدمت مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی منشور کا حصہ ہے،اور اس پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مزدور کی ضروریات کو پورا کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے لئے سبسڈی کیساتھ راشن کا نظام دوبارہ سے مرتب کی جائے ، سوشل سیکورٹی سسٹم کا بجٹ بڑھایا جائے اور اس نظام سے صرف آجر کو فائدے نہ پہنچائے جائیں، کم سے کم ماہانہ اور روزانہ مزدوری کی سطح کو دو گنا کیا جائے ، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر قوانین بنائے جائیں اور مانیٹرنگ کا فعال نظام بنایا جائے ۔
وحدت نیوز(کراچی) پاکستان میں موجود وہ مدارس جو انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ان کیخلاف حکومت کی خاموشی اور عالمی سطح پر پاکستان پر دہشت گردوں کے معاونت کے الزامات قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا دہشت گردوں سے ساز باز کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں سمیت تمام محب وطن طبقات کو طالبان، القاعدہ اور لشکر جھنگوی سے براہ راست خطرات ہیں، حکومتی صفوں سے ان گروہوں کی حمایت پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھیانک سازش ہے۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر سے عوام کا پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر آنا اس بات کی دلیل ہے کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد اور ان ملک دشمنوں کیخلاف جنگ پر آمادہ ہے جبکہ طالبان دہشت گردوں کے حالیہ بیانات ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم اور فوج سے مقابلے کی سکت نہیں رکھتے۔
وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل وقار حیدر عابدی نے مختلف یونٹس کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے طالبان سے مذاکرات ختم کرنےکا دو ٹوک اعلان کیا جائے۔ حکومت عوام کے تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے کے خلاف وفاقی وزرا کی بد زبانی قابل مذمت ہےکراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ میں وزیراعلی اور گورنر ملوث ہیں اور کراچی میں ہمارے رہنمائوں کو ایک سازش تحت قتل کیا جارہاہے انہوں نے مزيد کہا کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے ھم توقع رکہتے ہیں کہ اپنے عوام کے بنیادی حقوق کے پاسبان بنیں عوام اپنے حقوق کیلئے بیدار ہوچکے ہیں اور نواز حکومت کی خیانتوں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں سید اطہرعباس زیدی کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں جبکہ حکمران اپنے فرائض منصبی آدا کرنے میں یکسر ناکام نظر ارہے ہیں۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں عرصہ درازسے اہل تشع افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہیں تاہم ہر مرتبہ عقین دہانیوں کی باوجود ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت نے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔ قاتلوں کو گرفتار کیا گیااور نہ ہی قتل غارت گری کے اسباب جاننے کوئی پیش رفت کی گئی انہوں نے کہا کہ نوازلیگ کی مرکزی حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکمران نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ اسکے علاوہ ہنگو پٹ بازار میں شیعہ نوجوان فرہاد علی پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ا ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) شہدائے پاکستان کے پاک لہو ملکی بقا کا ضامن ہے،شہداء کے پاک لہو آج اس ملک کے نااہل حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کیا ان کے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات غداری اور ملک دشمنی نہیں؟وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں جو اپنے شہداء کے لازوال قربانیوں کو فراموش اُن کے قاتلوں اور ملک کے دشمنوں کے سامنے جھکتے ہیں آج پاکستان میں ستم ظریفی یہ ہے کہ افواج پاکستان کے قاتلوں سے ہمدردی اور اُن کو شہید قرار دے کر نہ صرف پاکستان کے ان پاک شہیدوں کی توہین کی گئی بلکہ اسلامی اصولوں کا بھی مذاق اُڑایا گیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہدا ء کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کیا ۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان کے لہو کے ساتھ ہم توہین نہیں ہونے دینگے دشمن پاکستان کے قومی اداروں کو کمزور کرنے اور اس کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ایسے محب وطن قوتوں کی خاموشی وطن عزیز کے سنگین خطرے سے کم نہیں ملک کو غیروں کے ہاتھوں چند ڈالروں کے عوض گروی رکھا گیا ہے ملکی سلامتی کے دشمنوں کو وطن دوست اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور افواج کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ہمیں اپنے ملک کے ان بہادور سپوتوں پر فخر ہے۔