آئی ایس او کے سینیئر رہنما فرخ سجاد مرحوم کی رحلت پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اظہار تعزیت

08 جنوری 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی و رکن نظارت برادر عزیز فرخ سجاد کے انتقال پر آپ کے سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، آپ کا شمار ایک دیندار، باصلاحیت اور ملت کے مخلص ترین افراد میں ہوتا تھا جن کی اجتماعی امور میں دردمندانہ خدمات لائق تحسین ہیں۔

اہم سرکاری منصب پر فرائض کی انجام دہی کے باوجود انکساری اور خاکساری کے ساتھ دینی ، فلاحی اورجوانوں کے تربیتی امور میں شب وروز کوشاں رہنا ان کاخاصہ تھا ، خدا وند متعال سے دعا گو ہوں صدقہ چہاردہ معصومین علیہ السلام برادر مرحوم  کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree