The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج 11 مئی کا یہ احتجاج ظلم کے خلاف ہے، سنی شیعہ ملک پاکستان میں مظلوم اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی دہشت گردوں کو حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ محسن علی نجفی نے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پرایم ڈبلیوایم کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ خصوصاً شام میں سعودی عرب کا گھناونا کھیل پوری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ واضح کرتا ہے کہ دنیا بھر میں تکفیریت کا سرغنہ پاکستان میں بھی دہشت گردوں کو عوام پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ مظلوم عوام اور فوجیوں کے قاتل کسی قسم کی رعایت اور مذاکرات کے مستحق نہیں ہیں۔ ظالم قوتوں کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ آج حسینی شیعہ کے ساتھ حسینی سنی بھی بیدار ہوچکے ہیں، اب پاکستان حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں حسینی بن کر رہنا ہے یا یزیدی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیراعظم میان نواز شریف کے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستا ن کی معاشی شہ رگ ہے، ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مددگار یہ منصوبہ فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف کا دورہ ایران کے موقع پر منصوبہ جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے، لیکن شاید ان کی کابینہ اس مسئلے پر کنفیوژن کا شکار ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی مسلسل ذہنی دبائوں کا شکار لگتے ہیں ،نواز حکومت کاامریکہ کی ایران پر عائدپابندیوں کو جواز بنا کر اس منصوبے سے فرار اختیار کر نا دانش مندی نہیں، ترکی ، آذربیجان ، ترکمانستان ، بھارت اور دیگر ممالک امریکی پابندی کو خاطر میں لائے بغیر ایران سے تجارت کر سکتے ہیں  تو پاکستانی حکومت کو کیا قباحت ہے، علامہ امین شہیدی نے مذید کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران سے نجات دلانے میں اگر کوئی معاون ثابت ہو سکتا ہے تو وہ ایران اور چین ہے، جو ممالک پاکستان پر گیس پائپ لائن منصوبے پر  عمل درآمد میں رکاوٹ بن رہے ہیں  وہ نا تو پاکستان کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستانی عوام کے ، تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتوں کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیئے کہ اس وطن دوست منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسکردو)2012 ء میں بابوسر کے مقام پر دہشتگردوں نے گلگت بلتستان کے درجن سے زائد مسافروں کو خون میں نہلایا دیا، تو اس افسوسناک واقعے کے خلاف جی بی بھر میں احتجاج کئے گئے۔ اس سلسلے میں خپلو میں بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت دفعات عائد کرکے پرچے کاٹے گئے۔ دو سال کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت دہشت گردوں کو تو گرفتار نہ کرسکی، لیکن دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے چار بے گناہ جوانوں  کو گرفتار کرکے اسکردو جیل بھیج دیا۔ تین روز کے بعد ان جوانوں کو ضمانت پر رہائی ملی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے رہائی کے موقع پر جوانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے۔

وحدت نیوز(لاہور)11 مئی کو پاکستان کے باشعورعوام نے سڑکوں پر نکل کر اقتدار پر دھاندلی کے ذریعے قابض حکمرانوں کیخلاف اظہار بیذاری کر کے ثابت کیا کہ موجودہ حکمران عوامی حق رائے دہی سے نہیں بلکہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہوئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے مرکزی پولیٹکل کونسل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر جانب دار اور آزاد الیکشن کمیشن قیام، ملک میں جاری بیرونی و عرب ممالک کے مداخلت،ملک بھر اورکراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ،11مئی 2013 کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں کیخلاف شفاف تحقیقات اور اس گھناوُنے جرم میں شریک مکروہ لوگوں کو بے نقاب و قرار واقعی سزا دلانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی  مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں اس کرپٹ نظام اور سیاسی اشرافیہ کیخلاف عوامی جدوجہد جاری رکھے گی 18مئی کو یاد گار شہداء سکردو پر ہونے والا تاریخی اجتماع ان استحصالی فرعونوں کیخلاف  عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے 11 مئی کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، ایم ڈبلیوایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی، علامہ سید جعفر موسوی، علامہ ناصر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، رائے ماجد علی، رائے ناصر عباس اور مظاہر شگری نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے نام نہاد حکمرانوں نے ڈکٹیٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 11 مئی کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس دن جمہوریت کے نام پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن انجینئرڈ الیکشن ہوئے اور غیرملکی ایجنڈے کو پاکستان کے عوام پر مسلط کرنے کے لئے اقتدار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے قاتلوں کو گلے لگا لیا اور اس وقت پاکستان دہشت گردوں کے لئے جنت بن چکا ہے۔

 

مجلس وحدت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بے حس حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ کراچی میں ایک سال کے دوران ہزاروں بے گناہ شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور الیکشن کمشن عوام پر ہونے والے اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور 18 مئی کو سکردو میں گلگت بلتستان کی تاریخ کا یادگار اجتماع ہو گا جو ان کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے مظاہرے میں شرکت کے لئے آنے والوں کو روکا ہے اور ہماری درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے مسائل حل نہیں ہوتے تو اقتدار سے الگ ہو جائیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے، 11 مئی کو جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر اقتدار میں آئے اور ان کی وجہ سے پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران انجینئرڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کو مذاکرات کے نام پر طالبان کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی امریکی و سعودی مداخلت نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے 11 مئی کو یوم سیاہ کے موقع پر کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علی حسین نقوی ہندو برادری کے رہنما ڈاکٹر جے پال و دیگر شامل تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے نواز حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور طالبان سے مذاکرات اور امریکی و سعودی مداخلت کو ملک کی عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتظامی امور کے ہر پہلو سے ناکام ہے، موجودہ حکمرانوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کے حل کی واحد امید پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں پر عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت چکا ہے، امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالیسی کی بے جا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہیں جبکہ ریاستی کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا، اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیاسی رشوت کا بازار گرم ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں شیعہ نسل کشی میں اضافہ اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ میاں صاحبان نے کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، جو عوام کی ناگفتہ بہ حالت کی عکاس ہے، ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ایک سال میں سوائے دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں دیا، ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کو مذاکرات کے نام پر طالبان کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی امریکی و سعودی مداخلت نے ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے 11 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ اعجاز بہشتی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، علامہ اکبر کاظمی، ملک اقرار حسین ، نثار فیضی ، راحت کاظمی سمیت دیگر نے بھی مرکزی مظاہرے سے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات اور امریکی و سعودی مداخلت کو ملک کی عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتظامی امور کے ہر شعبے میں ناکام ہے، موجودہ حکمران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کے حل کی واحد اْمید پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں پر عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالیسی کی بےجا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے، اداروں کے درمیان تصادم کی فضا ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہیں جبکہ ریاستی کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا، اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے، جبکہ لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیاسی رشوت کا بازار گرم ہے۔

 

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں شیعہ نسل کشی میں اضافہ اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ میاں صاحبان نے کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، جو عوام کی ناگفتہ بہ حالت کی عکاس ہے، ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ایک سال میں سوائے دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں دیا، ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، جو مظاہرے اور دھرنے کے سوا کوئی اور زبان سمجھتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا حق لینے کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حکمران نااہل ہیں، انہیں فوری طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہیئے۔ مظاہرے میں خواتین و بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن اور نواز حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)نظم و وحدت کے بغیر مشترکہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ بدی کی قوتیں متحد ہوچکی ہیں، عقل کا تقاضا ہے کہ نیکی کی طاقتیں بھی اکٹھی ہوجائیں۔ ظلم و فرعونیت کا مقابلہ کرنے کے لئے افراد کی تربیت کرنا ہوگی۔ 50 منظم و تربیت یافتہ افراد 1500 غیر تربیت یافتہ کو شکست دے سکتے ہیں۔ ہمیں مرکز امامت و ولایت کے گرد اکٹھا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں منعقدہ معرفت ولایت تنظیمی و تربیتی ورکشاپ برائے مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کربلا میں 72 امامت کے گرد اکٹھے ہوئے اور حزب اللہ کہلائے۔ غیبت کبریٰ میں ہمارے نظم کا محور ولی فقیہ ہوگا۔ امام و ولی کی مثال کعبہ کی طرح ہوتی ہے۔ یہی نظام (نظام ولایت فقیہ) ہمیں مکتب محمد و آل محمد (ع) سے متصل کرتا ہے۔ اگر ہم ولایت سے متصل نہ رہے تو ہمارا شمار حزب شیطان سے ہوگا۔ ولایت فقیہ کا انکار کرنے والوں کو ولایت زرداری و نواز شریف کا تابع فرمان ہی رہنا پڑے گا۔ پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ آج کی سیاسی جماعتیں فرعونی جماعتیں ہیں ان کے خلاف ہمیں آزادی کی جنگ لڑنا ہوگی۔ عالمی قوتوں نے پاکستان کو اکھاڑہ بنا کر ہماری قوم و ملت کی توہین کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ تکفیریت اس وقت دنیا بھر میں تشیع کے خلاف صف آراء ہے، طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں۔ نائن الیون، سیون سیون یا دیگر دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ میں مکتب آل محمد کے پیروکاروں کا نام آج تک سامنے نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ معرفت ولایت تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ دشمن عالمی سطح پر مہدویت کو ایک چیلنج کے طور پر لیکر اس کے خلاف کام کر رہا ہے۔ دشمن تشیع کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ امام مہدی (عجل) کے ظہور کے لئے زمینہ سازی نہ ہوسکے۔ ہمیں اپنی فکر کو جہانی بنانا ہوگا، تاکہ جہانی امام (عجل) کے لئے کام کرسکیں۔ مشرق وسطٰی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی ہر اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے، جسے دنیا کی چھت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجا ناصرعباس جعفری کے اپیل پر پوری پاکستان کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں بھی یوم سیاہ منایا گيا اس موقع پر وحدت آفس سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت اظہرعلی بلوچ، اعجازعلی ممنائی ،مشتاق حسین بلوچ نے کی بھریا سٹی میں سیکریٹری جنرل محمد مٹھل شکیل احمد جعفری کنڈیارو میں مولانا شہزاد عارفی اسد حسینی ہالانی میں مولانا لقمان علی اور صداحسین سہتو تہاروشاہ ناظم حسین اور امتیاز بخاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئي اس کے علاوہ پڈعیدن، خانواہن، بھریا روڈ، فل سٹی، مورو، مٹھیانی، ابڑان، مہراب پور، اور دیگر شھروں میں یوم سیاھ منایا گيا اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ دھاندہلی کے ذریعے برسر اقتدار میں آنے والی نواز حکومت طالبان دہشتگردوں کی بار بار حمایت کرکے مظلوم پاکستانی عوام پر ظلم کے پہاڑ گرا رہی ہے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے پنجاب کے وزیراعلی رانا ثناءاللہ خود دہشتگردوں کی  نہ  صرف حمایت کررہے ہیں بلکہ انکو دہشتگردی کرنے کی کھلی اجازت دی رکھی ہے جس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے یہ ملک ہم نے لیا تھا اور ھم ہی اس کو بچائینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree