The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کل گلگت بلتستان جائیگی جہاں وہ اتوار کے روزعوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریگی۔ یہ بات کمیٹی کے سربراہ افراسیاب خٹک نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ افراسیاب خٹک کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی ہفتہ کو سکردو کیلئے روانہ ہوگی اور اتوار کو عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید، نسرین جلیل اور دیگر ارکان بھی ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی اسکردو سے واپسی پر گلگت بلتستان کے ایشو کو ناصرف سینیٹ میں اٹھائے گی بلکہ قومی اسمبلی میں بھی ان کی آواز کو بلند کیا جائیگا۔ اس سے قبل ناصر عباس شیرازی نے کمیٹی کے رکن و مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر بات کی۔ مشاہد حسین نے ناصر عباس شیرازی کی یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کی آواز کو دبنے نہیں دیگی۔

وحدت نیوز(خیبر پختونخوا)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مرورت کے تین ورزہ کامیاب دورہ کے بعد ٹیکسلا پہنچے۔ انہوں نے اتوار کے روز ضلع ڈی آئی خان کا دورہ کیا۔ جہاں پر پہلے سے موجود ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد جعفری اور پہاڑ پور کے عوام نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے تنظیمی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس زمانہ میں ہم جی رہے ہیں یہ زندگی شہداء کے مرحوم منت ہے۔ کیونکہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوموں کو زند ہ رکھا۔ ہمیں بھی چایئے کہ آج ان شہداء اور اسیران کے گھروں میں پہنچ کر ان سے دریافت کریں کہ ان کے بچے پڑھ رہے ہیں یا نہیں۔؟ ان کیلئے نئے کپڑے بنانے والا ہے بھی کوئی ہے یا نہیں ۔؟ تحصیل پہاڑپورکے مومنین نے مشترکہ طور پر سید آغا شاہ کونیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے نئے سیکرٹری جنرل اور دیگر عہداداروں سے حلف لیا۔ انہوں نے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی ۔ اس موقع صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مخدوم تقی شاہ بھی موجود تھے۔

 

علامہ سبطین الحسینی نے جشن بی بی فاطمہ( س) کے سلسلے میں منعقدہ محفل سے خطاب کیا ۔ نہوں نے بی بی( س) کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ علامہ سید محمد سبطین اور علامہ زاہد جعفری نے پہاڑپور میں خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے ہینڈ پمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس پسماندہ علاقے میں خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے فلاحی کام خوش آئندہیں۔علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے علامہ زاہد جعفری کے ہمراہ ضلع ٹانک کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ٹانک سٹی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری قوم کے جون بیدار رہیں تو دنیا کی کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک پسماندہ اور دشمن کے قریب ترین علاقہ ہے ، مگر یہاں کے لوگ جس طرح زندگی بسر کر رہے ہیں یہ کوئی جہاد اکبر سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے مومنین کو ہر جگہ بے گناہ شہید کیا گیا، مگر یہ یہاں کے مومنین کی استقامت ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں کو چھوڑا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بساط کے مطابق ضلع ٹانک کی ہر قسم کی مشکل کو حل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

 

انہوں نے ٹانک میں جشن بی بی زھرا(س) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی( س) نے ہمیں درس دیا ہے کہ اپنے زمانے کے امام کی نصر ت کیسے کی جاتی ہے ۔ہماری پاک بی بی(س) نے وقت کے امام کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔ اس دوران جشن بی بی فاطمہ زھرا( س )سے علامہ زاہد جعفری نے بھی خطاب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے ٹانک ہی کے علاقہ گرا بلوچ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے ،جہاں جہاں مظلوموں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہو مجلس وحدت مسلمین وہاں وہاں ظالموں کے خلاف قیام کر رہی ہے اور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رالپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین نے فعال کردار ادا کر کے یہ بتا دیا ہے کہ ہم عزاداری سید شہداء(ع) پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔اس دوران انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی آفس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے گرا بلوچ کی امام بارگاہوں کا بھی دورہ کیا۔ جہان پر متولیان سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے ٹانک کے سیکرٹری جنرل سید عبد الحسین ، مولانا زاہد جعفری اور دیگر کے ہمراہ شہدا ء کی قبور پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹانک کے سیکرٹری جنرل عبد الحسین کے شہید والد مولانا فروز حسین شاہ کی قبر پر بھی خاضری دی اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹرجنرل سید عبد الحسین نے کہا کہ ہم تمام مہمانان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وانا کے ساتھ ایک پسماند ہ علاقہ کا دورہ کیا اور ہمیں یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے مومنین علامہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور سید سبطین الحسینی کی ہر آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں اور ضلع ٹانک کے تمام مومنین مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کرتے ہیں۔بعدازاں علامہ سید محمد سبطین نے ضلع لکی مروت کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر علاقے کے جوانوں اور بزرگان سے ملاقات کیں۔ اس دوران انہوں نے مرکزی امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم آپ لوگوں کے لئے امام بارگاہ اور مسجد بنانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ انہوں نے ضلع لکی مروت میں مقامی عمائدین کے اتفاق رائے سے گل نواز ایڈوکیٹ کو ضلعی سیکرٹری جنرل اور سید فیروز شاہ کو ڈپٹی سیکرٹی جنرل منتخب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ضلعی کابینہ سے حلفف بھی لیا۔ انہوں نے ضلع بنوں کے منتخب سیکرٹری جنرل برادر نوروز اور ان کی کابینہ سے بھی حلف لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود لکی مروت کے لوگوں نے جس ہمت کا مظاہر کیا وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آپ غیور مومنین کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ ہمیں اپنی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ ہم دعاکمیل، حدیث کساء اور دیگر محافل منعقد کریں اور اپنی نئی نسل کو برائیوں سے روکیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کو ئٹہ ڈویثرن سے جا ری کر دہ بیا ن میں رکن بلوچستان اسمبلی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما آغارضا رضوی نے کہا ہے کہ چو تھی اجتما عی شا دی کے کامیاب انعقا د پر تمام پا رٹی ممبران ،رضا کار اور مخیر حضر ات خر اج تحسین کے مستحق ہیں جس کیلئے انہوں نے دن رات محنت کی یہ کا وش انشا ء اللہ صحت مند اور انسان سا ز معا شرے کی تشکیل میں ایک اہم سنگ میل ثا بت ہو گا ۔ ایسا معا شرہ جو روادا ری ، عدل و انصا ف اور با ہمی محبت و احتر ام سے ما لا مال ہو۔یہی وہ جذبا ت اور احسا سا ت ہیں جو انسان کو اپنے خول اور انا نیت سے نکا ل کر معا شر ے کے محر وم اور غریب طبقے کی دا د رسی کیلئے مجبو ر کر تا ہیں ۔ آج کے دور میں اہل ثر وت جہاں شا د ی بیاں کے تقریبا ت پر لا کھوں روپے خر چ کر تے ہیں جس سے معا شرے میں بے جا رسو مات پر وان چڑ ھتے ہیں جس کو پورا کرنا غریب اور متوسط طبقے کے بس سے باہر ہو تا ہیں وہی اس قدم سے انشا ء اللہ ان رسومات اور اخر اجا ت سے لو گوں کو نجات ملنے میں معا ون ثا بت ہو گی اور ہما رے نو جوان برُ ائیوں میں مبتلا ہونے کے بجا ئے معا شرے کا ذمہ دا ر فرد بنے گے۔ ہما رے ملک کے تمام تر مشکلات کی وجہ اسلامی تعلیما ت سے دوری ہیں ۔ ورنہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اُنہوں کہا کہ ہم تنقید بر ائے تنقید کے بجا ئے عملی کر دا ر اور عوامی فلاح و بہبو د پر یقین رکھتے ہیں ۔ معا شرے کی تر قی اور فلاح و بہبو د ہی ہمارا مشن ہے جسکے لئے ہم دن رات محنت کر ینگے اور خدمت خلق کو اپنا فر ض سمجھ کر انجا م دینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کا رخیر میں سا تھ دینے والے مخیر حضرا ت اور پا رٹی اراکین کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔ خدا کے نظر کرم اور اہل خیر کے تعاون سے یہ سلسلہ جا ری رہیگا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کی جا نب سے جمعہ کے روز بعد نماز گلگت بلتستان کے عوام کے سا تھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا مظا ہرے سے خطا ب کر تے ہوئے علامہ سید ہا شم مو سوی نے کہا کہ حکومت کا رویہ وہاں کے عوام کے سا تھ انتہائی افسو س نا ک ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے 1947 میں ڈوگراں راج سے اپنے زوربازوپرآزادی حاصل کرنے کے بعدرضاکارانہ اورغیرمشروط طورپرپاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی اورآئینی حقوق سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے کارندے طرح طرح سے گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال کررہے ہیں۔عملاً گلگت بلتستان کے عوام دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے زندگی بسرکررہے ہیں۔ جہاں تک گلگت بلتستان کوصوبے کا درجہ دیئے جانے کاتعلق ہے تویہ یہاں کے عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ گلگت بلتستان کاوزیراعلیٰ برائے نام ہے تمام اہم اختیارات چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے پاس ہے جو وفاق کا نمائندہ ہے۔

 

گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ دو ماہ سے گندم کی سبسڈی کے خاتمے سے آٹے کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافے پر مسلسل احتجاج کررہے ہیں اور15 اپریل سے پوراگلگت بلتستان عملاً جام ہے۔ہرطرح کا کاروبار زندگی معطل ہے۔850 روپے آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہورہاہے۔گلگت بلتستان سرزمین بے آئین ہے۔عوام آئینی، عدالتی اوربنیادی حقوق سے محروم ہیں۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کاجینامحال ہوچکاہے۔اور اب گندم پرسبسڈی کے خاتمے نے جلتی پرتیل کاکام کیا ہے۔ وفاقی حکومت کا اقدام ظالمانہ، انسان کُش اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ احتجاج ، ہڑتال ،جلسے جلوس اوردھرنے جمہوری دورمیں عوام کا بنیادی حق ہے۔ جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ہم 15 اپریل سے جاری گلگت بلتستان کے عوام کی گندم سبسڈی کے خلاف جاری احتجاج اوردھرنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کی نام نہاد اوربے اختیارانتظامیہ عوامی دھرنوں اورجلسے جلوسوں سے بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے اوراوچھے ہتھکنڈوں پر اُترآئی ہے۔اورمعصوم عوام کو ہراساں کررہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔گلگت بلتستان میں اشیائے خوردونوش خصوصاً گندم، تیل اورچینی پروفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ گندم جیسی بنیادی ضرورت کی اشیاء پرسبسڈی کوختم کرناظالمانہ اقدام اورپسماندہ اورغریب عوام کے منہ سے روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کے اس عوام دشمن اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ اورمطالبہ کرتے ہیں کہ گندم سبسڈی فوری بحال کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے عوام سے دلی ہمدردی ہے۔وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیربرائے کشمیرافیئراورگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام میں بڑھنے والی بے چینی اوراضطراب کو ختم کرنے کے لئے اشیائے خوردونوش اوردیگرضرورت کی اشیاء پرفی الفور سبسڈی بحال کی جائے۔اورعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

 

بیان میں سکول کے طالبعلم حسنین عباس جسے کل بروز جمعہ قلندر مکان کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا ، کو حکومت ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دن کی روشنی میں طالبعلم کے اغوا کا واقعہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کے سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)شہدائے راہ اسلام خصوصاً شہید محمد ہادی اور شہید ہمایوں علی کی یاد میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہادت انبیائے کرام (ع) اور اولیاء اللہ کی آرزو کا نام ہے۔ یزیدیت کے پیرو کار ظلم و دہشت گردی کے ذریعہ اہل حق کو نہیں مٹا سکتے۔ شیعت کی 14 سو سالہ تاریخ مصائب و آلام میں دین خدا کی سربلندی کیلئے جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی پرنٹ میڈیا میں دشمنان صحابہ (رض) اور امریکی ایجنٹوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف میڈیا ٹرائل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے صحافتی اصولوں کی پامالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ صحابہ کرام (رض) کا احترام کرتے ہیں۔ دشمنان صحابہ (رض) وہ ہیں جو اصحاب رسول کے مقدس مزارات پر بم دھماکے کر رہے ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صوبے کے مظلوم عوام کی مطالبات تسلیم کرلے۔ گندم کی سبسڈی اور آئینی حقوق اس صوبے کی عوام کا حق ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا قتل عام نا روکا گیا تو شہر کراچی میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونے والے شیعہ عمائدین کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف آزاد عدلیہ سمیت محب و طن سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کراچی کی عوام خود کو اپنے ہی شہر میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علامہ مختار امامی ،عبد اللہ مطہری ،علامہ حسن ہاشمی، مولانا منور نقوی،علامہ مبشر حسن ، علامہ عالم کر بلائی ،علامہ حیدر زیدی ،انجینئررضا نقوی ،علامہ مدثر حسین ،آصف صفوی سمیت دیگر نے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں احتجاجی مظاہرے بعد از نماز جمعہ خو جہ مسجد کھارادر ،جامعہ مسجد مصطفی عباس ٹاؤن ،جامعہ مسجد دربار حسینی ملیر ،جامعہ مسجد ابو الفضل عباس لانڈھی ،جامعہ مسجد نور ایمان نا ظم آباد،جامعہ مسجد حسینی پہلوان گوٹھ ،جامعہ مسجد بوتراب عزید آباد،جامعہ مسجد ناصران شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر جامع مساجدمیں جمعہ اجتماعات کئے گئے۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ، کراچی گزشتہ 2ماہ میں ۷۰ افراد کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا، ملکی استحکام اور امن کی خاطر ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے،کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا راج بڑھتا جا رہا ہے مگر حکوت اپنی روایتی روش برقرار رکھے ہوئے ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کو روکنے کے بجائے نہتے شہریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہے ہیں اور بے گناہ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلر بنا کر گرفتار کر رہے ہیں جس کی ہم پر مذمت کرتے ہیں، انہیں حرکتوں کی وجہ شہر قائد کی عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بد زن ہو رہے ہیں، دوسری جانب سکیورٹی اداروں میں موجود کالعدم جماعتوں کے ہمایت یافتہ کالی بھڑیں موجود ہیں جن کا انکشاف بھی ہو چکا ہے مگر حکوت ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم حسینی فکر کے ماننے والے ہیں اور 14سو برس سے لبیک یا حسین کا نعرہ بلند کرتے ہوئے امن و مان کا پیغام دے رہے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شیعہ داکٹرز پروفیسرز،وکلاء ،تاجروں ،علماء و اکابرین سمیت اہم افراد کو نشانہ بنایا جان رہا ہے وطن عزیز میں کوئی شیعہ و سنی جگڑا نہیں مگر نام نہاد اسلا م پرست طالبان اور ان کی بغل بچہ کالعدم تنظیموں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مکمل سر پرستی حاصل ہے آخر کیوں ،جبکہ سندھ اورپنجاب حکومت میں موجود نمائندے بیک ڈور سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کوسیا سی بنیادوں پر رہاکر رہے ہیں اور پورے ملک میں ان کا ٹیٹ ورک اسی بنیاد پر قائم ہو رہا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کریں اور ان کو گرفتار نہ کیا جائے اور اگر کوئی گر فتاری عمل میں آجاتی ہے تو اُسے یہ نا نہاد د عدل فروش سیاسی دباؤ میں آکررہا کر دیتے ہیں جو اس ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ،رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کے اگر کوئٹہ ،کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور حکومت سے مفا ہمتی سلسلہ کومنقطع کر دیا جائے گااور بہت جلد ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع  کردیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) ایم ڈبلیوایم قم کے مسئولین نے قم میں شہید نذرعباس کے ماموں مولانا فرحت علی حیدری سے ملاقات کی اور انکو تسلیت و تعزیت پیش کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل قم حجت الاسلام سید میثم عباس ہمدانی اور معاون امور فرھنگی حجت الاسلام سید مختار احمد کلیم دیگر طلاب کے ہمراہ مولانا فرحت علی حیدری کے گھر گئے اور حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے  نذر عباس کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل قم نے کہا کہ ہم شہید کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کرتے ہیں اور امید ہے کہ شہید ہماری شفاعت کا باعث بنیں گے۔ آپ نے مزید کہا کہ آج حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ملت تشیع اور پاکستان کے مظلوم عوام دیکھ رہے ہیں، درحقیقت حکومت مذاکرات کی آڑ میں طالبان اور دہشتگرد قوتوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دے رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تشیع کی مظلومیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ اس علاقے کے تشیع نہ جیل میں امان پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے گھروں میں۔ ملک دشمن قوتیں ملک کو داخلی جنگ کی طرف لے جانا چاہتی ہیں اور اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور ملک میں موجود امن عامہ کے ذمہ دار اب بھی خاموش رہے تو خدانخواستہ ملک کو ایسا نقصان پہنچے گا جس کی تلافی ناممکن ہو گی۔ اس موقع پر حجت االاسلام و المسلمین مختار احمد کلیم معاون امور فرھنگی ام ڈبلیو ام قم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے جوان محرم علی کی آزادی کے لئے مناسب اقدام کرے۔

وحدت نیوز(لاہور)گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات  سید ناصر عباس شیرازی نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام اپنے حق کے حصول کیلئے گزشتہ دس روز سے مسلسل روڈ پر ہیں، جو احتجاجی تحریک میں ایک ریکارڈ ہے۔ ہم ان کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہماری حکومتوں نے اس خطے کے عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل و کرپٹ حکمرانوں نے گندم پر سبسڈی ختم کر کے اپنی سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے سمندر کے سامنے موجودہ حکمران مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ثابت ہونگے اور عوام کی تاریخی جدوجہد کامیابی پر منتج ہو گی۔ علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے گلگت بلتستان میں جاری تاریخی عوامی دھرنوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں، ان کے حقوق پر اب کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتا، پاکستان عوامی تحریک دامے، درہمے سخنے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین دن سے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام گلگت بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں کی حمایت میں احتجاجی کیمپ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) شہرقائد میں شیعہ افراد کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز اور تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ قومی نقصان ہے، پاکستان کو امریکی کالونی بنایا جا رہا ہے، سندھ حکومت شیعہ نسل کشی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کرائم میں کمی کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، کراچی میں کرائم کے واقعات میں کمی نہیں مزید اضافہ ہوا ہے، سکیورٹی ادارے عوام کو بے وقوف نہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی انور جعفری اور علامہ مبشر حسن نے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف انچولی امام بارگاہ خیر العمل سے شاہرائے پاکستان تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ احتجاجی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد، بزرگ، عورتوں سمیت بچے اور علماء اور دیگر عمائدین موجود تھے، جنہوں نے سندھ حکومت مردہ باد، دہشتگردی مردہ باد، یہ کس کا لہو یہ کون مرا بدمعاش حکومت بول ذرا، مردہ باد امریکہ و طالبان کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے شاہرائے پاکستان پر علامتی دھرنا بھی دیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی۔

 

شرکاء سے خطاب میں علامہ علی انور کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں شیعہ نسل کشی بدستور جاری ہے اور گزشتہ سال کی نسبت شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے مگر حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو پکڑنے میں یکسر ناکام ہو چکے ہیں، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ روزانہ صرف ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے کمیٹیوں کے اعلانات سے کام چلا رہے ہیں اور مظلوم عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، آخر کیا وجہ ہے جو بالخصوص روزانہ دو سے تین شیعہ افراد سمیت دیگر افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور یہ حکمران صرف میڈیا پر آکر حکم دیتے ہیں اور پھر اپنے حجروں میں جا کر چھپ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات ایک پری پلان منصوبہ بندی کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں اور حالات کی عدم درستگی اور قیام امن کیلئے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کا کردار مشکوک ہے لہذا ان نا اہل حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ مظاہرین نے شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خطرناک دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

علامہ مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کراچی میں حالیہ دہشتگردی کا فی الفور نوٹس لیں اور مجرموں کی عدم گرفتاری اور نام بدل کر دوبارہ کام کرنے والی تمام کالعدم دہشتگرد تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کے شہر میں امن و امان کی ابتر صورت حال پر قابو پایا جاسکے۔ دریں اثناء علامتی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور اب بے گناہ شیعہ افراد کے قتل عام کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا، ڈالروں اور ریالوں کی طاقت سے ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جا رہی ہے، ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) صوبائی حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا اگلے دن سمری بناکر وفاق کو بھجوا دینگے اور کاپی ایکشن کمیٹی کو فراہم کی جائیگی مگر اب تک گندم سبسڈی کی بحالی کی سمری وفاق کو نہیں بھجوائی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں لی جانے والی فیسوں کی واپسی کا نوٹیفکیشن تین دن بعد جاری کیا گیا۔ صوبائی وزراء اور مشیروں کے اپنے بیانات میں تضاد ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنے ختم کرنے کا کہا ہے اور نہ کوئی وعدہ کیا ہے۔ یہ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ترجمان نے اخبارات کیلئے جاری پریس ریلیز میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر الزام تراشی کررہی ہے اور اسی طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی ایکشن کمیٹی میں دراڑ پیدا کرنا چاہتی ہے، جسے کسی طور کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔ ہم صوبائی حکومت کی پالیسی کو اچھی طرح جان چکے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔ اگر صوبائی وزراء و ممبران عوام کے ساتھ مخلص ہوتے تو وہ عوامی مسائل حل کرتے اور پچھلے 8 دنوں سے گلگت بلتستان کے عوام سڑکوں پر موجود ہیں مگر یہی عوامی نمائندے عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے میں لگے ہوئے ہیں۔ عوام آج ان کے اصلی چہرے کو پہچان چکے ہیں۔ دھرنوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی دوغلی پالیسی سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے اسلام، متحدہ قومی موومنٹ و دیگر جماعتیں عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گی۔ مذکورہ تنظیموں کے اکابرین نے بھرپور حمایت اور عوامی جدوجہد میں ساتھ دینے اور صوبائی وزراء کی غلط بیانیوں کی مذمت کرکے عوام کا حقیقی نمائندے ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree