اس وقت پاکستان عالمی سطح پر ٹھکرایا ہوا ملک بن چکا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی صحافیوں سے گفتگو

08 جنوری 2025

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان عالمی سطح پر ٹھکرایا ہوا ملک بن چکا ہے، جہاں امن و امان نہیں ہے، سالہاسال سے ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، طاقت ان لوگوں کے پاس ہے جن کے پاس سیاسی طاقت کا ہونا غیر آئینی، غیر شرعی اور غیر قانونی ہے، پاکستان جس نہج پر پہنچ چکا ہے، یہ ان طالع آزماؤں کے غیر قانونی اقدامات کا نتیجہ ہے، پھر ان کے غیر قانونی اقدامات کو عدلیہ نے غیر آئینی طور پر سپورٹ بھی کیا، یہی صورتحال اور رویہ جاری رہا تو عوام کا اعتماد آئین سے بھی اٹھ جائے گا لوگ بڑی تعداد میں ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے، پاکستان اور عوام کی جیت کے لیے مزاکرات کو کامیاب بنانا ہو گا، عوام کو اعتماد دینا ہی وقت کا ضروری تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے بعض فیصلے درست اور بعض غلط بھی ہو سکتے ہیں، وہ غلط فیصلے جو انفرادی حوالے سے کیئے گئے ہوں اتنا نقصان دہ نہ ہوں یا ان سے کسی ایک فرد کو نقصان ہو لیکن اجتماعی حوالے سے کیئے گئے غلط فیصلے ملک کے مستقبل اور قوم کے لیے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، ماضی میں ہماری عدلیہ اس طرح کے غیر آئینی فیصلے کر چکی ہے جیسا کہ فوجی مارشل لاز کو اسپورٹ کرنا اور گذشتہ الیکشن میں ایک سیاسی پارٹی سے اس کا انتخابی نشان ہی چھین لیا گیا، فارم 45 اور 47 کے نتائج سب کے سامنے ہیں، لہذا حالیہ فوجی عدالت کا عام شہریوں کے متعلق دیئے گئے فیصلے کا تعلق بھی عوام کے بنیادی حقوق، مستقبل اور عالمی سطح پر ملک کے تشخص سے ہے، دیگر ممالک اربوں روپے خرچ کرتے ہیں کہ ملک کا دنیا میں اچھا تاثر جائے لیکن ہمارے ملک میں الٹا اس تشخص کو برباد کرنے کے لیے پیسہ لگایا جاتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree