The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) نور الہدیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت قائم معصومہ انسٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب بارہ کہو، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری، علامہ نادر حسنین، علامہ اعجاز بہشتی اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دست مبارک سےادارے کی نو تعمیرشدہ  عمارت کافیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور حکومت سندھ اقتدارکی بندر بانٹ تقسیم میں مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک محرم ہال میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں میں مولانا منور نقوی، مولانا باقر زیدی، مولانا علی ا نور جعفری، علامہ مبشر حسن اور کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔

 

علامہ امین شہیدی کاکہنا تھا کہ شہر کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے میں دس سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت سندھ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے شہر کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملت جعفریہ کے عمائدین اور نوجوانوں سمیت علماء کرام، ڈاکٹروں ، پروفیسروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قوم اور ملک و ملت کو عظیم سرمایہ سے محروم کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل کیا جا رہاہے اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ سندھ حکومت کسی ایک بھی قاتل کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے میں ناکام نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ اب تو ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ طویل عرصے سے قتل کئے جانے والے ملت کے عظیم سپوتوں کے قتل عام میں خود سندھ حکومت اور اعلیٰ ریاستی ادارے بھی ملوث ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور قاتلوں کوگرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے اورسندھ میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے حقوق کے دفاع کی خاطر کسی قسم کے راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گلگت اور بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، اور وفاقی حکومت سمیت گلگت انتظامیہ یہ بات جان لے کہ گلگت اور بلتستان میں گندم سبسڈی کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو کر اسلام آباد میں ایوانوں تک جا پہنچے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی، انہوں نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندم سبسڈی کو بحال کیا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، گلگت اور بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ضروت پڑی تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔علامہ امین شہیدی نے کراچی میں گذشتہ دنوں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت حامد میر سمیت شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دیگر صحافی بھائیوں سمیت عام شہریوں کے قتل میں ملوث خطر ناک اور ملک دشمن دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

وحدت نیوز(اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کی بحالی حقوق تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلنا شروع ہو چکا ہے، اس سلسلے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی /اسلام آباد کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا ہے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور اہلیان گلگت بلتستان کی حمایت اور ان کے حقوق کی بحالی کے لئے آواز بلند کرنے پر کیمپ میں موجود کارکنان کے حوصلوں کو سراہا۔

 

دوسری جانب لاہور پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور اور گلگت بلتستان یوتھ کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، ٹنڈو محمد خان میں پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیو ایم سندھ شعبہ تنظیم سازی اور ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں صوبائی رہنما علامہ مختار امامی ،عالم کربلائی اور یعقوب حسینی نے بھی شرکت کی ،نصیر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اختر عباس نقوی کی سربراہی میں علامتی دھرنا کیمپ لگایا گیا ہے،ضلع بدین کی تحصیل  ماتلی میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی نے کی ، بعد ازاں تمام کارکنان نے پریس کلب کے سامنے علامتی دھرنا دیا اور بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔

 

گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کی بحالی کے لئے میر پور خاص میں ضلعی رہنما بشیر شاہ نقوی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی   پریس کلب پہنچی تو شرکائے احتجاج پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، نوشہرو فیروزمیں ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی  کی زیر قیادت  ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداداہلیان گلگت بلتستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ لگا کر بیٹھ گئے ہیں جس میں صوبائی رہنما امتیاز بخاری بھی شامل ہیں  ، حیدر آباد پریس کے سامنے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی اور عالم کربلائی کی زیر قیادت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے احتجاجی دھرنا کیمپ لگا دیا ہے اور کارکنان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں ،  اس کے علاوہ کوئٹہ ،پنجاب اور سندھ کے دوسرے اضلاع میں بھی حکومت کی جانب سے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے گلگت بلتستان میں جاری عوامی احتجاج اور 9 دن سے جاری دھرنوں کے صورت حال پر مختلف جماعتوں اور ہیومن رائٹس کمیشن اورانسانی حقوق کی اداروں کے مسئولین سے گلگت بلتستان کی ہنگامی صورت حال پر کردار ادا کرنے کی اپیل قومی، مذہبی اور سیاسی رہنماوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورے پاکستان کے لوگوں کو گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ سرزمین بے آئین گلگت بلتستان کے عوام کو مزید مظلومی اور تنہائی کا شکار کرنا خطے پر مزید منفی اثرات مرتب کریگا اور وطن عزیز کا فطری دفاع دشمن کی کسی سازش کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں تحریک چلانے اور گلگت بلتستان کے عوام کی تائید کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے کھل کر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

 

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی، مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر افراسیاب خٹک، تحریک منہاج القرآن کے نائب سربراہ صاحبزادہ محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ خرم گنڈہ پور، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں ڈاکٹر عارف علوی اور اعجاز چوہدری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین وائس آف شھداء سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی انسانی حقوق کمیشن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر سے روابط کے ذریعے یقین دہانی حاصل کی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کی سبسڈی کے حقوق کے حصول کیلئے وہاں مظلوم عوام کیساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہونگے۔

 

دوسری طرف سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سربراہ سینیٹر افراسیاب خٹک نے وعدہ کیا کہ وہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر نسرین جلیل، سینیٹر رضا ربانی سمیت دیگر ممبران سینیٹ کے ہمراہ 26 اپریل کو گلگت بلتستان پہنچ کر تمام سیاسی و علاقائی اکابرین سے ملاقاتیں کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی آواز کو پارلیمنٹ میں بلند کریں گے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے وحدت ہاوس قم میں منعقده اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سات روز سے دھرنا جاری ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرے اور گندم سبسڈی کو بحال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے غیور اور محب وطن عوام نے سات روز سے اپنے جائز حقوق کے لئے پُرامن دھرنا جاری رکھا ہوا ہے جو کہ گلگت بلتستان کا تاریخی دھرنا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لے اور مطالبات کو فوری تسلیم کرے، ورنہ دهرنوں کا سلسلہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں تک وسیع کر دیا جائیگا۔ علامہ غلام محمد فخرالدین نے سینیئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت بھی کی اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بےنقاب کیا جائے۔ انہوں نے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس نجفی کا گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے گندم کی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف اور عوامی ایکشن کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کی غیور عوام کی عظمت، استقامت، شجاعت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو کئی برسوں سے اپنے آئینی اور قانونی حقوق محروم کر رکھا ہے اور آئے روز وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جب گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے گندم سبسڈی کو ختم کیا تو اس اقدام کے بعد خطے کی عوام جاگ اُٹھی ہے اور اب وہ اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم سبسڈی، گلگت بلتستان کی حکومت عوام کے آئینی اور قانونی مطالبات کو تسلیم کرے۔ اگر حکومت نے گلگت بلتستان کی عوام کو حقوق نہ دیے تو پاکستان سمیت دنیا بھر احتجاج شروع ہو جائیں گے۔

وحدت نیوز( نوشہرو فیروز) سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں گلگت بلتستان ميں گندم پر سبسڈی ختم کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت وحدت آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود سید امتیاز علی شاہ، ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی، سیکریٹری میڈیا سیل اسد رضا حسینی اور دیگر نے کہا کہ اس جمہوری دور میں عوام کے بنیادی حقوق چھیننے جا رہے ہیں جو کہ ایک ظلم ہے، 67 سال گزرنے کے باوجود بلتستان کے لوگوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہيں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق غصب کرنیوالوں کو ہم سکون سے نہیں رہنے دیں گے، 8 دن گزر جانے کے باوجود انتظامیہ انہیں خوف زدہ کررہی ہے لیکن ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نےپریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے عوام کی گندم سبسڈی کے خلاف جاری احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کربلائی رجب علی، رشید علی طوری، حاجی عمران علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ دشمن کیساتھ لڑی جانیوالی جنگوں میں گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کا سہارا بنیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ دو ماہ سے گندم کی سبسڈی کے خاتمے سے آٹے کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافے پر احتجاج کررہے ہیں۔ 15 اپریل سے پورا گلگت بلتستان جام ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم پر سبسڈی ختم ہونے کی وجہ سے 850 روپے آٹے کا تھیلہ 1800 میں خریدنے پر مجبور ہے۔ عوام آئینی عدالتی اور بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور اب گندم پر سبسڈی کے خاتمے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئر اور گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرنے کیلئے اشیاء خوردنوش اور دیگر ضرورت کی اشیاء پر فی الفور سبسڈی بحال کریں۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو مجلس وحدت مسلمین اپنی دیگر حلیف جماعتوں کیساتھ ملکر اسلام آباد کوئٹہ اور دیگر شاہراہوں میں احتجاج دھرنوں کا سلسلہ شروع کرے  گی۔

وحدت نیوز(ٹانک) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے نوجوانوں کو حالات کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو مشن حسینی کیلئے تیار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہی کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا موجب ثابت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹانک کے دورے کے موقع پر ٹانک شہر میں نوجوانوں کیساتھ نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتے ہیں، اور نوجوان ہی کسی بھی معاشرے کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہذا ملت تشیع پاکستان کے نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں ملک کے مخصوص حالات کی وجہ سے اضافہ ہوگیا ہے۔ ہمیں بیدار رہنا ہوگا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی طور پر حسینی نوجوان کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں تبدیلی لانا ہوگی۔ علاوہ ازیں علامہ سبطین الحسینی نے شہدائے ٹانک کی قبور پر بھی حاضری دی، اس موقع پر صوبائی مسئول ارشاد حسین بنگش، ضلع ٹانک کے سیکرٹری جنرل سید عبدالحسنین اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے ٹانک کے علاقہ گرہ بلوچ میں یوم ولادت بی بی فاطمتہ الزہرا (س) کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اور فضائل بی بی فاطمتہ الزہرا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان نے کہا ہے کہ ہم بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دے رہے ہیں، کیونکہ یہی بچے ہماری قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کرکے ان کو معاشرے میں موجود برائیوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں منعقدہ محفل ختم قرآن اور تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تربیتی نشست میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree