The Latest

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع  پر انہوں نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت  دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے  آج پورا سندھ  بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) 25 محرم الحرام حضرت امام علی زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعدبازار شام اور دربار یزید میں امام زین العابدین ؑ نے جوخطبہ دیا وہ باطل یزیدی سلطنت کی رسوائی اور شکست کا سبب بنا۔ واقعہ کربلا نے یزیدی چہرے کو بے نقاب کیا اور امام سجاد ؑ پیغام کربلا کے پہلے مبلغ ہیں۔ آپ نے ظلم و بربریت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرائت و بہادری اور صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔ سید سجاد ؑ اور سیدہ زینب کبریٰ ؑ نے کربلا کے حقائق کو مسخ ہونے سے بچایا اور تحریک کربلا کوہر دور کے یزید کے خلاف عالمگیر انقلابی تحریک میں بدلنے کی بنیاد رکھی۔

 

انہوں نے کہا کہ عزاداری تحریک کربلا کا تسلسل اورفرزند رسول ﷺ سید سجاد ؑ کی امانت ہے۔ طاقتور جابر حکمرانوں کو کیسے للکارا جاتا ہے عالم انسانیت باطل نظام کو للکارنے کا درس سید سجاد ؑ سے لے ،جو طوق و زنجیر میں جکڑا ہوا تھا مگر بشریت کو حریت و آزادی کا درس دے رہا تھا۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جبکہ 20, 21 دسمبر کوصوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تنظیمی اجلاس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے ایک قرار داد کے ذریعہ حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کا آغاز کرے تاکہ ملک سے فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

وحدت نیو ز (علی پور) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹر کٹ علی پور کے سیکرٹری جنر ل بر دار اعجاز حسین زیدی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہو ئے دو نئے یونٹ تشکیل دیئے جس میں کوٹلہ رحمت شاہ سیکرٹری جنرل ، اوچ موغلہ موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ علی پور گھلواں میں بر ادر حسن گھلو ، بستی ٹبی میں بر ادر کامران عباس ، بستی بصیرہ میں ملک فیاض حسین ، بستی غریب شاہ میں بر ادر سیف اللہ ، بستی بدھوالی میں نذر حسین ، جتوئی میں شہباز علی ، یونٹ اوچشریف میں برادر احسن رضا جعفری جنر ل سیکرٹر ی منتخب ہوئے ۔ اس کے علا وہ محر م الحرام کی کار گر دگی حوالے تمام یونٹس سے رپوٹ طلب کی ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعبا س شیرازی ، ضلعی سیکرٹری انیس عباس زیدی ، سید اخلاق حسین بخاری ، سید عاشق حسین بخاری ، مظہرعباس جعفری اور دیگر کابینہ کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 16نومبر کے بعد ملکی سیاست نئے دھارے میں نظر آئے گی۔ 16نومبرکے بعد چاروں اتحادی جماعتوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بھکر میں عوامی اجتماع کریں گے ۔ جس میں ایک دن دھرنااورایک دن جلسہ عام ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین انشاء اللہ ہر جگہ اپنا کردار ادا کرے گی ۔

 

انہوں نے مذیدکہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر جگہ جگہ ان کا فقید المثال استقبال اس بات کی گواہی ہے کہ عوامی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی۔ حکمران اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت جلد حکومت کی باگ دوڑ سے محروم ہوجائے گے۔ ابھی یہ بات واضح رہے کہ 16نومبر کے بعد ہماری ترجیحات میں جو چیزیں شامل ہونگی ان میں دھرنے کو پورے ملک میں پھیلانا ہے جس کا اختتام 25دسمبر کو قائد اعظم کے مزار پر ہو نے والے جلسے میں ہوگا۔ یہ جلسہ اس بات کی گواہی دے گا کہ تحریک اب پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔اورگو نواز گو کو جونعرہ ہے یہ ان کی ظالمانہ اور معتصبانہ پالیسیوں کی بدولت ان کو لے ڈوبے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ملت تشیع کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں، ملت جعفریہ کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، تاریخ گواہ ہے کہ اس ملت کے غیور بیٹے وطن عزیز کے لئے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے جان و مال کی قربانی دیتے رہے لیکن پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی اداروں نے شدت پسندوں کو پنپنے کا موقعہ دیا اور آج یہی گروہ پاکستان کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے جن کے روابط براہ راست را، موساد اور سی آئی اے جیسی پاکستان دشمن ایجنسیوں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج انہی تکفیریوں کے ہاتھوں افواج پاکستان سمیت سول سوسائٹی اور بے گناہ مسلمان کا قتل عام جاری ہے۔

 

سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے خارجی دشمن انہی دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہمارے سلامتی کے درپے ہیں، آج بین الاقوامی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل گروہ ’’داعش‘‘ کی تشہیری مہم چلا کر یہی دہشت گرد اُن کو پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امریکیوں اور عربوں کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہر حکمران ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیتا ہے لیکن کبھی بھی پاکستان کے مفاد کے لئے نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ان دہشت گردوں کے سرپرستوں سے ناطہ توڑیں اور خارجہ پالیسی کو ازسر نو ترتیب دیں، تاکہ پاکستان کے ماتھے سے دہشت گردی کے یہ بدنما داغ مٹ سکیں۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی جو چند روز قبل طبی معائنے کے لیے نجف اشرف سے لبنان کے دار الحکومت بیروت پہنچے ہیں، بیروت کے ایک ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر میں لبنان کی مختلف دینی اور سیاسی شخصیتوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے شہر جباع میں شیعہ مسلمانوں کی اسلامی اعلی کونسل کے نائب صدر شیخ عبد الامیر قبلان، حزب اللہ کے کمانڈر شیخ محمد جمعہ اور دیگر علماء و فضلا سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے قائد سید حسن نصراللہ نے مرجع دینی آیۃ اللہ شیخ حافظ بشیر حسین النجفی کے لبنان میں موجود دفتر میں ان کی عیادت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس دوران سید حسن نصر اللہ نے آیۃ اللہ بشیر نجفی کے ساتھ بالعموم پورے خطے کے اور خاص طور سے عراق اور لبنان میں مسلمانوں کے مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) سندھ بهر میں انتظامیہ کی طرف سے دشتگردوں کو آزادی اور امن پسند محب وطن مومنین کے اوپر جهوٹی ایف آئی آر کاٹی جاری ہیں ،جس کی مثال سکهر میں ضلعی سیکرٹری چوہدری اظہر حسن اور 200 عزاداروں کے خلاف ، شکارپور میں ضلعی سیکرٹری اور 300 عزاداروں کے خلاف اور بدین میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور 52 عزاداروں کے خلاف جهوٹی   ایف آئی آرکاٹی گئی ہے. اس ظلم کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے گا اورگو آئی.جی. سندھ پولیس گو کی مہم چلائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مسلسل کالعدم جماعتوں کو سندھ کی سرزمین پر تحفظ فراہم کر رہی ہے، جس کی تازہ مثال علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی نامزدگی کے باوجود عدم گرفتاری ہے، جبکہ دوسری جانب قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے پر امن ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران اور کارکنان سمیت عزاداروں کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ایف آر کاٹی جارہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر جھوٹی ایف آرواپس نہیں لیں گئیں تو سندھ بھر میں گو آئی جی پولیس گو مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سید الساجدین ؑ کا یوم شہادت، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مکمل سیرت ہمیں آئین زندگی دیتی ہے ، امام علی زین العابدین ؑ کا کردار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے، خدا کی اتنی عبادت کہ آپ کو عابدوں کی زینت، سجدے کرنے والوں کا سردا کہا جاتا ہے، بعد از سید الشہداء ؑ کا آپ کی حیات طیبہ میں بہت مصائب و آلام آئے مگر جسطرح آپ ؑ نے مقابلہ کیا، آئینہ تاریخ میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری روابط و آفس مولانا سید حمید حسین نقوی نے امام علی ؑ زین العابدین کے یوم شہادت کے موقع پر وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آج مشکلات کا دور ہے، آج امت مسلمہ مصائب و آلام سے گھری ہوئی ہے، آج معصوم جانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے، آج اسلام کے نام پر اسلام کے نام نہاد نام لیوا مسلمانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں ، بالکل اپنے پیشرو یزید کی طرح ، اس دور میں ضروری ہے کہ سید سجادؑ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالم کے مقابلے میں نکلنا ہو گا، امت مسلمہ کو سینہ سپر ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا، سید سجاد ؑ کی سیرت پر عمل کر کے ہم مشکلات و مصائب کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اس وقت کہ جب سید سجاد ؑ پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، آپ قیدیوں کے قافلے کے سالار تھے، مگر جس صبر و استقامت سے آپ ؑ نے ظالم کا مقابلہ کیا اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی، آپ ؑ کے خطبات ، دعا و مناجات کا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح سے آپ نے دین محمدیؐ کا دفاع کیا۔ سیرت سید سجادؑ پر عمل ہماری بقاء و ہماری حیات ہے۔

وحدت نیوز(میرپورآزاد کشمیر) یونین آف جرنلسٹ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید سرفراز حسین کاظمی کی ہمشیرہ ، سپریڈینٹ جیل سید یاسر کاظمی کی پھوپھی محترمہ انتقال کر گئیں ، ان کے انتقال پرملال پرپسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد مولانا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا ڈاکٹر سید عارف کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع باغ سید عبادت کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی سید طاہر بخاری، سیکرٹری جنرل ضلع میرپور سید ناظر عباس، سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید ظاہر حسین نقوی نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سرفراز کاظمی صاحب و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور بلندی درجات و پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز (روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے تحصیل روندو علاقہ طورمک میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوا۔ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے فلاحی ادارہ خیرالعمل فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع ہونے والے منصوبہ پر لاکھوں کی لاگت آئے گی اور اس منصوبہ سے طورمک کے پانچ سو سے زائد گھرانے کے لیے پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ واٹر سپلائی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر روندو کے علماء کرام جن میں شیخ رضا بہشتی، علامہ سید احمد شاہ اور علامہ آغا اکبر شاہ کے علاوہ روندو کے عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مقامی علماء اور عوام نے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما اور تمام مسئولین کا شکریہ کیا کہ انہوں نے روندو کی عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو حل کیا اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت پر مشتمل پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ بلتستان کی محروم اور پسماندہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree