The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ ریلی کا آغاز مسجد خیرالعمل انچولی سے کیا گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی شاہراہ پاکستان پہنچی جہاں شرکاء نے کاحتجاجی دھرنا دیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں شیعیان حیدر کرار (ع) نے شرکت کی اور نواز شریف کی وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن،علی حسین نقوی، علامہ نثار قلندری، علامہ جعفر رضا نقوی، انجینئر رضا نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ کراچی جو کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور ایک ایسا شہر ہے کہ جو پاکستان کے لئے عالمی شناخت رکھتا ہے، ایسے شہر میں منظم منصوبہ بندی کے تحت شیعہ افراد کی نسل کشی قابل مذمت ہے، سندھ حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے بھی شیعہ نسل کشی پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے تکفیری دہشت گرد سیاسی جماعتوں کی چھتری تلے کام کررہے ہیں،شیعہ نسل کشی کیخلاف اقدامات نہ کئے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ کراچی میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شہر میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شہر کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ڈاکٹرز، وکلاء،تاجر برادری،طلباء و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ شہر کی معاشی رگ کو کاٹنے کی سازش ہے، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور کسی بھی صورت ملک کو طالبان دہشت گردوں کے حوالے نہیں ہونے دے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بھی فقط بیان بازی کے بجائے عملی طور پر کراچی میں دہشت گردی اور شیعہ نسل کشی پر اپنی آواز بلند کریں تاکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو کاٹنے کی سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے مقامی ٹی وی چینلز پر اہل رسول (ع) کی شان میں گستاخی میں کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، پیمرا اور وزارت اطلاعات کو چاہیئے کہ ان واقعات کا نوٹس لے اور خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنا کردار ادا کرے اور اس طرح کے اقدامات کرے کہ آئندہ کسی بھی چینل کو توہین اہل بیت (ع) کی جرات نہ ہوسکے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں شیعہ نسل کشی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور شہداء کے قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو میں  منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس بعنوان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے لیے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر مرکزی رہنما جن میں  حجتہ الاسلام علامہ احمد اقبال رضوی، آغا سید مبارک علی موسوی، آغا ولایت علی اور فضل عباس موجود ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا  اسکردو ائیر پورٹ پر علمائے کرام اور معززین  سمیت مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع علمائے کرام میں  سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  پاکستان  بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم گلگت  بلتستان  شیخ احمد علی نوری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ شبیر رجائی اور شیخ احمد کریمی موجود تھے۔

وحدت نیوز(مانسہرہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ایک وفد نے سانحہ مسجد امیر المومنین (ع) کنڈ سیداں شنکیاری ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا۔ جس میں سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثرعلی کاظمی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید محمد ابوالکرار نقوی شامل تھے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے صاحبزادے ڈی پی او مانسہرہ خرم رشید کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ جس نے اہلیان کنڈ سیداں کے وفد کی باتوں پر کان نہ دھرا اور شیعہ مراکز کو تحفظ کی یقین دہانی کرانے سے قاصر رہا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے صاحبزاداے کو خبردار کیا کہ وہ دہشت گردوں کا آلہ کار بننے کی بجائے مظلوم و مستصعف قوم کا ساتھ اور اپنی فرائض منصبی سے کسی صورت غفلت نہ برتنے کا رویہ ترک کرے۔ علامہ زاہد بخاری، پرنسپل دارالمودت سکول مانسہرہ نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں دہشت گردوں کے ساتھ چند مقامی عناصر بھی شامل ہیں جن کی باقاعدہ تربیت اسی علاقہ میں جاری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ فی الفور ان ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ کرے۔ اس سے قبل مرکز اہل بیت مانسہرہ میں مسجد کنڈ سیداں کے امام جمعہ مولانا صدا علوی سے بھی ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، میڈیا سیکرٹری ضلع ہری پور عشرت عباس اور نزاکت علی چیف وحدت سکاوٹ نے ملاقات کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جیو ٹی وی پر اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی نے ملت اسلامیہ کے قلوب کو رنجیدہ کیا ہے، پیمرا اور وزارت اطلاعات ایسی قانون سازی کرے کے آئندہ کسی بھی چینل ، صحافی یا شوبز شخصیت کو اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی کی جرائت نہ ہو، جیوٹی وی کی گستاخانہ حرکت پرکل بروز جمعہ  ملک بھر یوم حرمت ناموس اہل بیت علیہم السلام منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیوٹی وی کے مارننگ شو میں مولائے کائنات علیہ السلام اور جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں ہونے والی گستاخی کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، لیکن اس آزادی کی آڑ میں کسی بھی چینل ، صحافی یا اداکار کو اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی کےوہ شان اقدس اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب اجمعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہ میں کسی قسم کی اہانت کا مرتکب ہو ، جیو ٹی وی اور جنگ گروپ با رہا اس قسم کی اہانت آمیز حرکات کا مرتکب ہو چکا ہے، صرف یہ ہی نہیں اس ادارے نے مقدسات اسلامی سمیت پاکستان کے قومی مقتدر اداروں کے خلاف بھی بارہا منفی رپورٹنگ کی اور بین الاقوامی سطح پر قومی اداروں خصوصاً پاک فوج کی بد نامی اور کردار کشی کی سازشوں میں مصروف رہا ہےاور کام کے عوض غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے فنڈز حاصل کرنے کے بھی ٹھوس شوائد ملے ہیں، مجلس وحدت مسلمین کل بروز جمعہ ملک بھر میں جیو ٹی وی کی گستاخی اہل بیت علیہم السلام کے خلاف یوم حرمت ناموس اہل بیت علیہم السلام منائے گی، نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(ننکانہ صاحب ) واربرٹن میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت عظیم الشان پر وگرام ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ سید ضیغم نواز سیکرٹری جنرل ضلع ننکانہ صاحب ، رکن مرکزی شوریٰ عالی رائے علی رضا بھٹی صاحب ،علامہ علی انور جعفری آف کراچی ،سید بابر شاہ صاحب شیخوپورہ ،سید محسن شاہ رضوی صاحب ،سید رضوان علی کاظمی سید شاہد حسین شیرازی ، سید ادنیان جعفر شیرازی،رائے ریاض صاحب ،مولانا قیصر سجاد نقوی، سید ندیم عباس، ملک مبارک علی آزاد صاحب ڈپٹی سیکرٹری ضلع ننکانہ صاحب مولانا ، غلام عباس شخوپورہ ،آغادلاور شخوپورہ ڈاکٹر قمر، اور بھی ضلع بھر کے مہمان گرامی بھی ماجود تھے، ۔ملک بھر کے نامور علما اکرام اور ذاکرین نے جشن مولود کعبہ اپنے اپنے انداز میں بیان کیا۔

 

اس موقع پر سید افتخارحسین رضوی شہید ویلفیر سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری سیایات ضلع ننکانہ سید سبط حسین رضوی کی طرف سے ضلع ننکانہ کی تیغلیات اور دینی کاموں میں میں اہم کردار اداکرنے والوں کو ایوارڈ بھی دیئے گئے اور یہ ایواڈ مہمان خصوصی صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے اپنے دست مبارک سے دیے۔ اس کے بعد صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم عہد کرتے ہے کہ ولایت کے پیغام کو پوری دنیا میں لے کر جائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ حکومت تا حال دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں نا کام رہی ہے۔ گزشتہ سانحہ مستونگ میں حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کل ابرہیم اسٹریٹ میں ہزارہ جوان مبارک علی شان پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی۔ اطلاعات کے مطابق مبارک علی شان تقریباً بارہ سے ایک بجے کے دوران دفتر سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ اطراہیم اسٹریٹ میں تقریباً پانچ دہشت گردوں نے مبارک علی شان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تاہم پروردگار عالم کے خاص کرم اورجوان کی بروقت اپنے آپ کو زمین پر گرانے سے دہشت گردوں کی اپنی ہی گولیوں سے ان کی ایک ساتھی ہلاک ہو گیا اور پولیس کے جوانوں کی ہمت سے ان کی قیمتی جان بچ گئی۔جو قابل تحسین ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقام پر پہلے بھی علامہ مقصود علی ڈومکی پر قاتلانہ حملہ کیا گیاتھا لیکن ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کل کا واقعہ رونما ہوا اگر گزشتہ سانحات میں ملوث ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاتی تو آج یہ واقعہ روزانہ نہ ہوتا۔ بیان کے آخر میں حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ کوئٹہ شہر کے اندر کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر آپریشن کر کے دہشت گردوں اور بالخصوص کل کے واقعے کے مفرور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچائے۔ نیز دہشت گردوں کو بے گناہ کہنے والے جماعتوں پر پابندی عائد کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کراچی میں جاری معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کو عالمی صیہونزم کی سازشوں کا جال قرار دیتے ہوئے ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کے واقعات میں امریکی اور اسرائیلی مقامی ایجنٹوں کی کاروائی قرار دیا اور کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مقامی ایجنٹ پاکستا ن کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک غاصب اسرائیل کی رسائی ممکن ہو سکے۔گنجان مہاجر آبادیوں میں شیعہ پروفیشنلز اور تاجروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، صوبائی رہنما عالم کربلائی، ندیم جعفری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا کہناتھا کہ کراچی میں معصوم انسانوں کا مسلسل قتل عام سندھ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مشترکہ جد وجہد جاری رہے گی، حکمرا ن عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں گذشتہ کئی برس سے شہر میں بے گناہ انسانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو کمزور کرنے اور جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے اس ملک کے عظیم سرمایے پروفیسر، اساتذہ، ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلاء ، شعراء اور علمائے کرام سمات خطباء کو ختم کر دیا جاتا ہے اور یہ سب کچھ بد قسمتی سے پاکستان کی سر زمین پر ہو رہا ہے اور شہر کراچی میں اس قسم کے واقعات زیادہ رونما ہو رہے ہیں۔ علامہ اعجاز بہشتی نے مزید کہا کہ ملک کے عظیم سرمایہ پروفیسر، اساتذہ، ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلاء، شعراء اور علمائے کرام سمیت خطباء کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، پاکستان کو عالمی صیہونزم کی سازشوں کا گڑھ بنا دیا گیا ، امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دن دیہاڑے معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

 

انہوں نے سندھ حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اورصوبے بھر میں کھلے عام کالعدم تنظیموں کے لگائے گئے بینرز اور جھنڈوں سمیت ان کے دفاتر کو بند کروا کر خطر ناک دہشت گردوں کے قانون کے شکنجے میں لیا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ شہر کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور آپریشن کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے تا کہ وہ پورے شہر پر قابض ہو جائیں اور سیاسی و مذہبی قوتوں کو تہس نہس کر دیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا ڈرامہ رچا رکھا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں ملک کے عوام کو بم دھماکوں کے تحفے دئیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس افسران سمیت عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یادگار شہداء اسکردو پر لاکھوں فرزندان وطن ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے نئی تاریخ رقم کریں گے اور مستقبل کے لیے سیاسی، معاشرتی، اقتصادی اور تعلیمی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ 67 سالہ محرومیوں کا شکار گلگت بلتستان کی قوم کو مایوسیوں اور محرومیوں سے نکالنے کے لیے یہ اجتماع سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع میں شہدائے اسلام و شہدائے پاکستان سے تجدید عہد کیا جائے گا اور آئندہ کسی ظالم حکومت کو یہ جرات نہیں ہوگی کہ وہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔ آئندہ مادر وطن میں سفارش، رشوت، فرقہ پرستی، بدعنوانی، تعصبات، تقسیمات، دہشت گردی، فتنہ و فساد سے ملک کو کمزور کرنے اور ریاست کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔ اس مادر وطن کے باشعور فرزندان سر پہ کفن باندھے میدان عمل میں نکل آئے ہیں اور انشاءاللہ اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر وطن کا دفاع کریں گے اور اسے فلاحی اسلامی ریاست بنا کر روح قائد کو خوش کریں گے۔ ملک میں موجود تمام ظالموں، فتنہ پروروں کا گھیرا تنگ کرکے محبت، امن، آشتی، رواداری، بھائی چارگی، خوشحالی اور الہٰی اقدار کو احیاء کرکے اس خطے کے انسانی و قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز پاکستان کے معاشی بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام اسکردو کی سرزمین پر منعقد ہونے والی تاریخی " بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں اس جماعت کا اپنا کارواں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی کی قیادت میں خصوصی شرکت کریگا۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت کے ترجمان سعیدالحسنین نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کے اسکردو میں منعقد ہونے والے اجتماع میں گلگت ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ یہ اجتماع علاقے میں اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک نیگ شگون ثابت ہوگا اور اسی روز ایم ڈبلیو ایم اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کریگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کراچی میں امن و امان پر اعلٰی سطحی اجلاس میں دہشت گردی کے شکار شیعہ مسلمانوں کے نمائندگان کو مدعو نہ کرنے پر نواز لیگی وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں عبداللہ مطہری، علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، حسن ہاشمی، علی حسین نقوی، علی احمر، حیدر زیدی، ناصر حسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ اور اس کے دارالحکومت کراچی میں بھی دہشت گردوں نے سب سے زیادہ شیعہ مسلمانوں کو ہدف بناکر قتل عام کیا، عدل و انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ دہشت گردی کے شکار شیعہ مسلمانوں کی نمائندہ جماعتوں کو بھی اعلٰی سطحی اجلاس میں مدعو کیا جاتا، ان کی تجاویز بھی طلب کی جاتیں، فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں بھی شریک کیا جاتا اور اعتماد میں لیا جاتا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی ریالوں اور امریکی ڈالروں کی وجہ سے تعصب میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ یہ فراموش کرگئے ہیں کہ اس وقت وہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور پاکستان کے تمام شہری ان کی نظر میں برابر ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یزیدی و تکفیری دہشت گردوں کے لئے تو موجودہ حکومت نرم گوشہ رکھتی ہے اور انہیں کچلنے کے بجائے ان سے مذاکرات کرکے ان کے لئے محفوظ راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، لیکن دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی انہیں تاحال فرصت نصیب نہیں ہوئی۔

 

علامہ مختار امامی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے بروقت اس حکومت کی دھاندلی کی نشاندہی کر دی اور سب نے 11 مئی کو یوم سیاہ منا کر اس حکومت کی ناکامی و دھاندلی کے پہلے سال ہی اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی سے ہی سہی وہ اب زبردستی کے حکمران بن بیٹھے ہیں تو انہیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ پہلے بھی ان کی غلط حرکتوں نے تمام عوامی قوتوں کو ان کے خلاف یکجا کر دیا تھا اور ان کی حکومت کے خاتمے کے لئے سب نے مل کر تحریک چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر 2013ء سے اب تک کراچی آپریشن کے دوران ساڑھے تین سو شیعہ مسلمان شہید کئے جاچکے ہیں، جس دن انہوں نے امن و امان پر اجلاس کی صدارت کی اس دن بھی ایک شیعہ تاجر کو قتل کر دیا گیا، دہشت گردوں کو ان کی گیدڑ بھپکی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز، تاجر، اساتذہ، علماء اور طالب علم و سیاسی کارکنان کو بے دریغ قتل کیا، لیکن قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ مسلمانوں کے قاتل دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن کیا جائے اور جو گرفتار ہیں انہیں سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree