The Latest

وحدت نیوز (جیکب آباد) مولا علی ؑ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آبادکی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے اور ڈی سی چوک پر پانی کی سبیل لگائی گئی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حویلی سید شیر شاہ بخار ی اور کربلا معلی امام بارگاہ سے عظمت امامت ریلی نکالی گئی ریلی ڈی سی چوک پر پہنچی ریلی کے شرکاء سے حسن رضا غدیر ،شاہد حسین جوادی ،سید مظہر علی شاہ،سید احسان علی شاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کی شخصیت پوری انسانیت کے لیے مشعل ہدایت ہے اور تمام مکتبہ فکر کے درمیان اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ شیر خدا مولا علی ؑ کی زندگی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے، دشمنان دین سے مقابلے کے لئے شجاعت علی ؑ کو نمونہ عمل بنانا ہو گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام "اتحاد بین المسلمین و آزادی فلسطین" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہوا۔ کانفرنس کی صدارت جے یو آئی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر حمد زبیر نے کی جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مہمان خصوصی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی اعزازی مہمان تھے۔ کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے آزادی فلسطین و آزادی کشمیر کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطین سمیت دنیا بھر میں‌ امت مسلمہ کے دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں اور رہنماؤں کی مشاورت سے صوبائی کابینہ تشکیل پائی۔ جس کے مطابق عبدالمتین اخوندزادہ صوبائی صدر جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اسی طرح مولانا عبدالقدوس ساسولی سینئیر نائب صدر، مولانا محمد جمعہ اسدی، مولانا انور الحق حقانی، مفتی محمد قاسم، عبدالسلام صوبائی نائب صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ مولانا ہدایت الرحمٰن اور حبیب اللہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندر اندر پورے ملک میں ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچے، اس سلسلہ میں تمام حکمت عملی طے ہوچکی ہے، تعلیم، تربیت اور تنظیم سازی پر ساری توجہ مرکوز ہے، انشاء اللہ قوم ایک سال میں رزلٹ دیکھے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک  تنظیمی نشست کے اختتام پرشرکاءکے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان میں مذہب یا فرقہ کے نام پر ووٹ نہیں مانگیں گے، ہم خدمت کے جذبے سے گلگت بلتستان میں جارہے ہیں اور اس خدمت کے عوض ہی ووٹ مانگیں گے۔ ایک سوال کے جواب علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فیصل رضا عابدی مکتب اور پاکستان سے محبت کرنے والا شخص ہے۔ پیپلزپارٹی نے فقط اس جرم کی پاداش میں فیصل عابدی کوسینیٹر شپ سے ہٹایا کہ وہ مکتب کی بات کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی جیسی جماعت بابر اعوان جیسے شخص کو تو  سینیٹرقبول کررہی ہے لیکن اس شخص کو سینیٹ میں نہیں رہنے دیا جس نے میڈیا پر زرداری صاحب کی جنگ لڑی، اس وقت جب پیپلزپارٹی کا کوئی شخص میڈیا کو فیس کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ ہمارا مقصد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ہے، سنی اتحاد کونسل کےساتھ ہمارا اتحاد ہے البتہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی روابط بڑھے ہیں اورجلد قوم کے اس حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی۔ ہم پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو تکفیریوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ فلسطین میں حماس کیخلاف جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے حزب اللہ نے ایثار اور اسلامی اخوت کی اعلٰی مثال قائم کی۔ امریکہ و اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا پر اپنی ظالمانہ حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، لیکن سنی اور شیعہ ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرزمین کوئٹہ کے ان عظیم شُہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے قاتل اسرائیلی ایجنٹ تھے۔ بلوچستان میں آباد نہ صرف شیعہ ہزارہ قوم کو بلکہ سنی عوام کو بھی عرصہ دراز سے متعصب تکفیری انسانیت دشمن دہشتگرد عناصر نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن حکومت نے آج تک کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا، جو انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اسی طرح مرکز میں نواز شریف کی حکومت انہی شیعہ سنی عوام کے قاتلوں سے مذاکرات کی رٹ لگائے بیٹھی ہے، جو کہ ریاست کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدتِ مسلمین سندھ کے زیرِ اہتمام جشن مولود کعبہ مولا علی ابن ابیطالب ؑ صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار میں منعقد ہوا۔جس سے علامہ حسن اسدی، ناصر حسین الحسینی اور دیگر نے خطاب کیا اور مولا علی ؑ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج دنیابالخصوص پاکستان جس انتشار کا شکار ہے اس کا واحد حل فرامینِ حضرت علیؑ پر عمل کرنے میں ہے اور حکمرانوں کو چاہئے کہ حضر ت علی ؑ کے خطوط پر عمل کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔مملکتِ خداداد پاکستان میں لسانی و فرقہ ورانہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قرآن و اہلبیتؑ سے وابستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شہر کے مشہور و معروف منقبت خواں و شعراء کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور بعداز جشن آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اور لوگوں میں گلدستے پیش کئے گئے۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) نصیرآباد میں مجلس وحدت مسلمین اور محبان اہلبیت کی جانب سے مولا امیر کائنات علی ابن ابی طالب کی ولادت کی منابسبت سے جشن مولود کعبہ کے نام سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مولا امیر کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی ولادت کی خوشی میں نصیرآبادمیں مجلس وحدت مسلمین اور محبان اہلبیت کی جانب سے ابو تراب چوک پر جشن مولود کعبہ کے نام سے جلسے کا انعقاد کیا گیا،جشن کی ابتدا قرآن پاک کی تلاوت سے کی گئی،جشن مولود کعبہ کے جلسے میں مولا امیر کائنات کی شان میں برادر شاعر اہلبیت امداد حسین لغاری،غلام اکبر لاشاری،صفدر علی سومرو نے مدح خوانی کی،جبکے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبائی (سندھ) کے سیکریٹری تنظیم سازی کے معاون غلام شبیر کانہیو ،سید اختر عباس نقوی، مولانا عمران علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے،مولا امیر کائنات کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہونے کے ساتھ دنیا وآخرت میں نجات کا ذریعہ ہے حضرت علی علیہ اسلام کائنات کی وہ عظیم ہستی ہے کے جن کی ولادت اللہ کے گھر کعبہ میں اور شہادت بھی اللہ کے گھر مسجد میں ہوئی ، حضرت علی علیہ اسلام بہادر ی اور شجاعت کے وہ گوھر ہیں جنہیں شیرے خدا بھی کہا جاتا ہے،علم کے وہ مرکز ہیں کے رسول صہ نے فرمایا کے میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازا ہے اور آپ علیہ اسلام اتنے سخی اور کریم تھے کے اپنے حصے کی روٹی خود نہ کھا کر یتیموں اسیروں ،فقراء ومساکین کو کھلایا کرتے تھے اور اپنے دورے حکومت میں اپنے کاندھوں پر راشن اٹھا کر غریب یتیم اور بیوہ کے گھروں تک خود رسایا کرتے تھے اور یے محسوس نہیں کراتے تھے کے وہ وقت کے حاکم اور خلیفہ ہیں انھوں نے مزید کہا کے اگر آج کے حکمران طرز علی کو اپنائیں تو ملک سے دھشتگردی ،لاقانونیت،غربت،کرپشن ،مہنگائی ختم ہوسکتی ہے اور وطن عزیز پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے،جلسے کے اختتام پر مومنین میں نیاز تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی کی گاڑی کو جی ٹی روڈ پر گجرانوالہ کے مقام پر حادثہ پیش آگیا ، تیز رفتار ٹرک نے علامہ امین شہیدی کی گاڑی کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس سے گاڑی کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ، لیکن با فضل خدا علامہ امین شہیدی اور گاڑی میں سوا ران  کے تمام محافظ اور ڈرائیورمکمل طور پر محفوظ رہے، علامہ امین شہیدی جشن مولود کعبہ کے جلسے میں شرکت کے لئے گجرانوالہ آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

وحدت نیوز(ہنگو) پولیس کے مطابق ہنگو شہر میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک گل باغ کے دو اساتذہ منگل کی صبح ساڑھے سات بجے سکول آ رہے تھے کہ اس دوران راستے میں تاک لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔یہ واقعہ سکول کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہو گئے۔سرکاری سکول کے اساتذہ کے نام شمیم بادشاہ اور لیاقت علی بتائےواقع اطلاع ملتے ہی کوہاٹ کے اہل تشع کے بڑے تعداد میں لوگ جمع ہو کر احتجاجی دھرنا دیا گیا انکا کہنا تھا کہ گزشتہ دو مہنوں یہ 5 ٹیچر کو بے گناہ شہید کر دیا گیا مگر حکومت تس سے مس نہیں ہورہی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل علی داد خان نے شیدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کوہاٹ میں بے گناہ شیعہ ٹیچرز کا قتل افسوناک ہے حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں تعلم کے دشمن ہٰن۔ یہ تو کھبی سکولوں کو بم دھماکوں سے اُڑھاتے ہے تو کھبی ٹیچرز کو قتل کرتے ہیں۔ مگر واقعات ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے شعبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعات مقامی استازہ کو بھرتی  کرانے کی سازش بھی ہوسکتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس واقعات کے تحقیات کر کے واضح کرے کہ اس کے پیچے کونسے عوامل کار فرما ہے۔ یاد رہے شیعہ دشمنی کی وجہ سے ہنگو شیعہ آبادی سے مختلف ادارے سنی علاقوں میں شفٹ کرائے گئے ہیں۔ اور ترقی یافتہ کوموں اور نوکروں سے بھی شیعہ ابادی کو بالکل محروم کر دیا ہے۔تکفیریوں کے مولویوں نے فتویٰ دیا ہے کہ شعیہ کو اقتصادی طور پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ جسکی بعد کوہاٹ میں تیراہ بازار کو شدت پسندوں نے جلا کر لوٹ لیا تھا۔

وحدت نیوز(پشاور) خیبرپختون خواہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت طالبان کا سیاسی ونگ بن چکی ہے۔ اگر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے نومنتخب سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید محمد ابوکرار نقوی نے پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں سی آئی اے، موساد اور سعودی انٹیلی جنس کی تثلیث خبیثہ کا ہاتھ ہے۔ ہمارے ادارے محب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناپاک بنائیں بصورت دیگر دشمن پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے نیو ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔  انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں دہشت گردوں کے جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سردار اشرف علی کی شہادت اور عابد علی قزلباش کی زخمی ہونے پر مذمت کرتے ہوئے جاری ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں شیعہ نسل کشی ناقابل برداشت ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریر ہو سکتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات خیبر پختونخواہ نے کے پی کے سے  ملحقہ ضلع اٹک میں اٹھنے والی دہشت گردی کی تازہ لہر کہ جس میں گزشتہ چند ماہ میں دو شیعہ ڈاکٹر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(نومل) گلگت بلتستان کے اہلسنت اکثریتی ضلع دیامر کے علماء اورعمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ڈاکٹر زمان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے دیامر کے علماء اور عمائدین پر مشتمل وفد کی نومل آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک جرات مند اور باوقار قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہیں۔ ماضی میں امن کے دشمنوں نے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی غرض سے پورے علاقے کو خاک و خون میں نہلادیا اور اب انشاءاللہ دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو مضبوط بنائیں گے اور مستقبل قریب میں تمام اضلاع کا مشترکہ دورہ رکھتے ہوئے عوام کو اپنے حقوق کیلئے متحرک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام پرخلوص اور محبت بھرا پیغام لیکر آئے ہیں اور ہم انشاءاللہ انہیں مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا ہے لوگ دیامر، بلتستان، نگر، غذر اور گلگت میں کوئی فرق محسوس نہ کریں اور پورے علاقے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے بلا خوف و خطر سفر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کی بدولت پورے علاقے میں خوف کی فضاء کا خاتمہ ہوا ہے، جسے ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا اور اسی میں ہم سب کا فائدہ ہے۔ علاقے میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دیامر کے عوام کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree