The Latest

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے زیراہتمام ایم ڈبلیوایم کے دفتر میں دعائے ندبہ کا اہتمام کیا گیا۔ دعائے ندبہ کی تلاوت جامعتہ المصطفی العالمیہ کے نائب مسئول الشیخ محمدمہدی سیبیویہ نے کی۔ اس موقع پر پاکستانی علمائے کرام اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعتہ المصطفی العالمیہ کے نائب مسئول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین ایک عظیم سرزمین ہے جس نے ایسے علما پیدا کئے ہیں جنہوں نے دین اور اپنی قوم کی خدمت کے لیئے اپنی جان کی بھی قربانی دیدی۔ پاکستانی علماء اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو بھی دین اور اپنی قوم کے لیئے تیار رہنا چاہیئے۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف الشیخ ناصرعباس نجفی نے تمام طلاب اور اراکین مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کی طرف سے الشیخ محمد مہدی سییویہ کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(باغ) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکی ریاستی کابینہ کے اراکین نے ضلع باغ کا دورہ کیا۔ باغ کے ضلعی سیکرٹر ی جنرل سید عبادت کاظمی نے مرکزی رہنماؤں کا کاباغ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ریاستی کابینہ کے اراکین سیکرٹری مالیات سیدسجاد حسین سبزواری،سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی،سیکرٹری میڈیا سیل ذیشان کاظمی اود دیگر نے ضلع باغ کے دورہ کے دوران مختلف سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ضلعی کابینہ اورایم ڈبلیوایم باغ کے دیگررہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ ضلع باغ کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تنظیمی کارگردگی کو بہتر بنانے حوالے سے ضلع و یونٹ ممبران کی تجاویز و آراء لی گیں۔

 

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ریاستی سیکرٹری مالیات نے ضلع باغ کے دوستان کے خیرمقدم کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ MWMاس وقت تک بہت کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور یہ تمام احباب کے ٹیم ورک سے ہی ممکن ہوا ہے، پہلے 5سال تعارفی تھے، کسی شعبے پر نہیں بلکہ ہم نے ایشوز پر کام کیا ہے، تکفیریت کو ایم ڈبلیو ایم نے ملت کے اتحاد سے روکا، اب شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے لیئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے لیئے ہمیں بھی میدان عمل میں آنا ہوگا، پہلے مرحلے میں شعبہ تنظیم سازی کو انتہائی فعال کرنا ہو گامرکزی اور ریاستی سطح پر ہونیوالے تربیتی پروگرامز میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، شعبہ تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ شعبہ میڈیا کو بھی مذید بہتر بنایا جائے، شعبہ میڈیا و شعبہ سیاسیات کی ورکشاپس میں سے کسی ایک شعبے کی ورکشاپ کو ضلع باغ میں کروائی جائیں گی، افراد کے بجائے شعبہ جات کو مضبوط کرنا ہمارا اصل ہدف و مقصد ہے۔ باغ کی ضلعی کابینہ کے اراکین قیصر عباس بانڈے ضلعی سیکرٹری مالیات ،تبریز خان ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،تیمور خان ضلعی سیکرٹری تحفظ عزاداری،سجاد حیدر ضلعی سیکرٹری تربیت، ضلعی سیکرٹری ویلفیئر عقیل حیدر بانڈے نے کہا مجلس وحدت مسلمین ضلع باغ میں اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔تنظیمی فحالیت میں بہتری آرہی ہے۔ باغ خوشگوار لوگوں کا گلشن ہے اور مجلس وحدت مسلمین اس گلشن کا ایک خوبصورت گل دستہ ہے۔بعد ازاں ضلعی کابینہ کے نومتوفیان رشتہ داروں کے لیئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان خیبرپختونخواکے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکا استقبال ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ ، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی کاظمی ، سیکرٹری فلاح وبہود سید عاطف محمود کاظمی،سیکرٹری جنرل تحصیل حویلیاں سید سبطین حسین شاہ ،سیکرٹری فلاح بہود سید مجتبیٰ کاظمی سیکرٹری تعلیم طیب نسیم ،سید دلشاد حسین شاہ اور مذہبی وسماجی شخصیت سید امتیاز حسین شاہ صاحبان نے کیا۔سلام و دعا کے بعد تحصیل حویلیاں یوسی جھنگڑہ کے طرف روانہ ہوئے۔یوسی جھنگڑہ کے سیکرٹری جنرل سید فراست حسین شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ استقبال کیا۔اور حسب سابقہ حلف برداری کا پروگرام تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے شروع کیا گیا۔ ہدیہ نعت رسول مقبول ؐ کے بعدسیکرٹری جنرل ڈسٹرک ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی نے یوسی جھنگڑہ کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام مسلمانوں کی نجات کا حل قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے اور وحدت امت مسلمہ میں ہے۔ اسکے بعد خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے خطاب کیا اور دوران خطاب کہاکہ ہر شخص کی نجات کا ذریعہ صرف اور صرف محمد و آل محمد(ص) کی سیر ت مقدسہ کو اپنانے میں ہے۔ ان خطابات کے بعد علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے یوسی جھنگڑہ کی کابینہ سے حلف لیااور انکے حق میں دعائے خیر فرمائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر اور گلگت بلتستان میں کرپشن، اقرباء پروری، دہشت گردی و طالبان نواز حکومتی پالیسیوں اور موجودہ استحصالی نظام کیخلاف بھرپور عوامی جدوجہد کے آغاز کیلئے گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع کا اعلان کر دیا۔ بیداری ملت و استحکام پاکستان کنونشن 18 مئی کو اسکردو یادگار شہداء پر منعقد ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ کے مطابق اس تاریخ ساز عوامی اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے رہنماوُں اور عوام کی بھرپور شرکت ہوگی۔ ملک بھر سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات اس عوامی اجتماع میں شریک ہونگے۔

 

اجتماع میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما حسن محی الدین قادری، وائس آف شہدائے پاکستان کے ترجمان سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یہ اجتماع موجودہ استحصالی نظام کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی 12 روزہ عوامی جدوجہد کے ذریعے معاشی قارونوں، سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کو مسترد کرچکی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اسلام آبادکے رہنما علامہ ضیغم عباس ، علامہ علی شیر انصاری اور راحت کاظمی سمیت وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نےخصوصی  شرکت کی۔ اس کے علاوہ دھرنے میں سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں مرد و خواتین نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ضیغم عباس ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضااور فیصل رضا عابدی نے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کا دفاع فوج کی وجہ ہے، دشمن چاہتا ہے کہ پاک فوج کو متنازعہ بنایا جائے، لیکن بیس کروڑ عوام یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملت جعفریہ اہل سنت بھائیوں کے ہمراہ وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔

وحدت نیوز(گلگت) ایم ڈبلیوایم کی سیاسی و اجتماعی  میدان میں مسلسل  حاضری اور گندم سبسڈی بحالی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے پر مرکزی جامع مسجد کے نائب خطیب علامہ سید قائم علی شاہ نے مجلس وحدت مسلمین میں باضابطہ طور پرشامل ہونے کا اعلان کردیا، وحدت ہاوس گلگت میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے علامہ سید قائم علی شاہ کو پھولوں کا ہار پہنا کر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر مبارک باد دی اور قومی و ملی مسائل کے حل کے لئے مل جل کر فعالیت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں  بھی تیزی سے مقبول ہو نے والی جماعت بن چکی ہے، مسلسل بڑی تعداد میں معززین ، علماء، وکلاءاور عام شہریوں کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولت کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی و ریاستی اداروں کی خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے، سعودی اور موجودہ حکمرانوں کے بڑھتے تعلقات اور ملت جعفریہ کا قتل عام دراصل ایک گریٹ گیم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت ملت جعفریہ کا قتل گاہ بنا ہوا ہے، صوبائی گورنمنٹ دہشت گردوں کے پشت پناہی میں مصروف ہے، سندھ بھر میں منظم منصوبہ بندی کے تحت اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہزاروں شیعہ مقتولین کے قاتل اب بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

 

اْن کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر شیعہ قتل عام میں خاموشی طالبان مذاکرات کا حصہ ہے، لاہور میں گرفتار دہشت گردوں کے سرپرست کو ثبوت ملنے کے باوجود نظر بندی کے نام پر حکومتی تحفظ میں رکھا جا رہا ہے، ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک گیر سطح پر دہشت گردوں اور ان کے حامی طاقتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ہر قورم پر آواز اْٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی پالیسی کا پہلا ایجنڈا مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو فروغ دینا اور تکفیریوں کے ذریعے بے گناہوں کا خون بہانا ہے۔

وحدت نیوز( لودھراں) پورے ملک کی طرح ضلع لودھراں میں بھی یو مِ مز دور کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات نے کہا کہ محنت کش طبقہ کا عالمی یو م مئی 2014ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب سر ما یہ دار اور جاگیر دار حکمرانوں کی لو ٹ مار نے پو رے سماج کو تبا ہی کے د ہا نے پر لا کھڑا کیا ہے ۔امیراورغریب کے فرق میں روز بر و ز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ایک طر ف مٹھی بھر لو گ دولت کے ڈھیر لگا کر ارب پتی اور کھرب پتی ہو تے جا رہے ہیں تو دوسری طرف محنت کش عوام کی اکثریت بھوک ، ، ننگ ، غربت ، جہا لت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، دہشت گر دی ، ٹارگٹ کلنگ اور لو ڈ شیڈنگ کے عذاب کا مسلسل شکا ر ہے ۔ریلی میں چند مطالبات پیش کئے گئے ۔محنت کشو ں کی بنیا دی تنخواہ پچیس ہز ار مقر ر کی جائے، بے روزگار نو جوانو ں کو پندرہ ہز ار بے روزگاری الاؤنس یا روزگار کی فراہمی ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، کسانوں کو سستی کھادیں ، سپرے ، اور بیج مہیا کر نا ۔بھٹہ مز دوروں ، ہتھ ریڑھی اور محنت کش مز دوروں کی لوٹ مار بند کر کے ان کے تمام حقوق ادا کیئے جائیں۔ریلی پر یس کلب سے کلمہ چوک تک اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لودھراں کی ضلعی قیادت نے بھی حصہ لیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن  کے خوا تین ونگ کے زیراہتمام کا رکنوں کے لئے ایک تر بیتی اور تعلیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پا رٹی کے خوا تین ونگ کے عہدے دا ران اور کارکنوں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مجلس وحدت خو اتین ونگ کے رہنما وں نے کہا کہ معا شرے میں مثبت تبدیلی اور اسکی تعمیر و تر قی میں خوا تین کا کر دا ر انتہائی اہم ہے جس سے انکار ممکن نہیں عوام میں شعو ر اور آگا ہی میں خو اتین کا اہم رول ہے پارٹی میں خواتین کی کارکر دگی کے حو الے سے با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ڈیڑ ھ سا ل میں معاشرے کے اندر جو بیداری آئی ہے اُس میں معا شر ے کے ہر فر د کے سا تھ سا تھ خواتین نے انتہائی اہم کر دار ادا کر تے ہوئے معا شرے میں ایک نئے جو ش و ولولے کو ایجا د کیا اور اس میں پارٹی کار کنوں نے جومثبت کر دار ادا کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں سیاسی حوالے سے قوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو قا بل ستائش ہے او ر پارٹی اس کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اس سلسلے میں شعبہ خواتین کی ذمہ دا ری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ پارٹی پیغا م کوگھر گھر پہنچا ئے اور پا رٹی کے بنیا د ی یونٹس کو مزید فعال بنا ئے تاکہ آنے والے پارٹی انتخا با ت میں وہ بہتر ین قیا دت کو سا منے لاسکیں جواس شعبے کو مزید فعال بنانے میں بہتر کردار ادا کر سکے اس ضمن میں پارٹی کے ہر کارکن پر بھاری ذمے دا ر ی عا ئد ہو تی ہے ۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں یوم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سانحہ گیاری، کرگل وار اور پاکستان آرمی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ اگر ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں تو یہ شہداء کے خون کی برکات ہیں۔ روز اول سے ہی دنیا بھر کی شیطانی طاقتوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جسے اس ملک کے محافظین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کامیاب ہونے نہیں دیا۔ اسوقت وطن عزیز پاکستان کی سرحدوں کی محافظ، پاکستان آرمی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ پاکستان آرمی وطن عزیز کی آخری امید اور سہارا ہے اس پر حملہ گویا پاکستان پر حملے کے مترادف اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہی تو ہے جو اس سرزمین کی حفاظت کرتی رہی ہے اور اس سلسلے میں ہزاروں شہداء دیئے۔ آج بھی اگر ملک دشمن طاقتوں سے کوئی ادارہ برسر پیکار ہے تو وہ پاکستان آرمی ہے۔ پاکستان آرمی اسوقت اندرونی اور بیرونی مشکلات سے دوچار ہے۔ دہشت گردوں، لٹیروں، ملک دشمنوں اور غیر ملکی ایجنٹوں نے پاکستان آرمی کو کمزور کرنے، اسکے تشخص ختم کرنے کی ٹھانی ہے جس کے خلاف ہر محب وطن پاکستانی اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ملک کے اندر سے ہی ان پر الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ گلگت بلتستان کی باشعور اور غیور عوام پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree