The Latest
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ علی انور جعفری نے کہاکہ کورنگی میں پر شمیم رضا کلینک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر شمیم رضا ولد مسلم رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں لانڈی کورنگی میں گزشتہ تین ماہ میں اب تک 4شیعہ ڈاکٹرز سمیت تاجر اور نوجوانوں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا مگر لانڈی کورنگی میں شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کوگرفتار نہیں کیا گیاعلامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی کا امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں انہوں نہ کہا ایک دن قبل کورنگی ڈیڑھ میں ہی شیعہ تاجر کا نشانہ بنایا جب کہ اس قبل 3 شیعہ ڈاکٹرز کو قتل کیا گیا قانون نافذکرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں وہ ملت جعفریہ کی قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرے ورنہ ہم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں شیعہ عمائدین کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں گو پی پی پی گو مہم چلائیں گئے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ بلال ثمائری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے میر شکیل الرحمن کا حق نمک ادا کرنے کی خاطر جی بی کو پاکستان سے الگ قرار دیکر یہاں کے لاکھوں عوام کی دل آزاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات ہندوستان کے موقف کی تائید کرکے ملک سے سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ وفاقی وزیر کے موقف میں سچائی ہے تو سوست کسٹم سمیت بھاشہ ڈیم اور بونجی ڈیم کو بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو بیدار ہونا چاہئے کہ مسلم لیگ نون کے سامنے اس خطے کی کوئی اہمیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے 28 ہزار مربع میل کا علاقہ اپنے زور بازو سے آزاد کرایا اور غیر مشروط طور پر پاکستان سے الحاق کیا، لیکن پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے 68 سال تک یہاں کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا۔ وفاقی حکمران یہاں کی عوام کو حقوق دینے کی بجائے اس علاقے کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف گلگت بلتستان کی ایک عدالت کے فیصلے کو غیر موثر کرنے کی خاطر جغرافیائی لحاظ سے اس اہم خطے کو پاکستان سے الگ کرکے ہندوستان کے موقف کی تائید کی ہے جو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ ایسے غیر ذمہ دار شخص کو فوری طور پر وزارت کے عہدہ سے برطرف کرکے مقدمہ چلایا جائے، تاکہ علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ ہوسکے۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پی پی 6 راولپنڈی سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کی کوشش، واقعہ کے وقت سید راحت کاظمی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور ڈرائیور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ واقعہ کی تفصیلات سے اسلام ٹائمز کو آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج صبح چار بجے میرا ڈرائیور محافطوں کو پولیس لائن اتار کر واپس آرہا تھا کہ تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے میری کرولا گاڑی کو روکا، ڈرائیور سے میرے بارے میں پوچھ گچھ کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے، گن پوائنٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنے کو بھی کہا۔ واقعہ کے بارے میں ڈی ایس پی سول لائنز کو مطلع کیا گیا جس کے بعدواقعہ کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ ملک میں جاری حکومت مخالف تحریک سے پریشان مسلم لیگ حکومت پیپلز پارٹی کی مدد لینے کیلئے گلگت بلتستان میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو توسیع دینے کے لئے رضا مند ہوگئی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کے زیر اہتمام الیکشن کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے مشاورت سے نگران حکومت تشکیل نہ دی گئی تو الیکشن چرانے کے سو فیصد امکانات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو عبوری حکومت کے حوالے میں اعتماد میں لیا جائے اور الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی سطح پر گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی موجود ہ حکومت کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے اور وفاق میں براجمان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنا اقتدار بچانے کیلئے ہر طرح کی سودابازی کیلئے تیار ہے ۔موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کئے ہیں جسے توسیع دینا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق تصور کیا جائیگااور ایسا اقدام عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کا باعث ہوگا۔ الیکشن کمشنر سمیت دیگر جتنی بھی تقرریاں لیگی دور حکومت میں ہوئی ہیں وہ سب متنازعہ ہیں اور وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام کی رائے کا کوئی احترام نہیں۔اپنے من پسند افراد کی اہم پوسٹوں پر تعیناتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے لاہورمیں ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ دشمنوں کی سازش ناکام بنانے کے لئے وحدت و اخوت کے پرچم تلے اکٹھی ہو، پاکستان میں داعش کو پرموٹ کیا جا رہا ہے، اس عالمی دہشت گرد گروہ کو پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت لایا جا رہا ہے، استعماری طاقتیں ملک میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں، عجلت کیساتھ کالعدم تنظیموں پر سے پابندی اُٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ واریت کو پھر سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو اور اسلام آباد میں علامہ نواز عرفانی کا قتل ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشافات نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
ملک کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی استعماری ایجنٹوں سے خطرہ ہے، ہمیں ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور تمام مسالک کے جید علماء کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ہم ان سازشوں کا مقابلہ کرکے مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا، الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی شفاف تحقیقات اور موجودہ استحصالی نظام کی اصلاح کے لئے ہم اپنی پرامن اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ٹکراوُ کی سیاست حسینیوں کا شیوا نہیں، ملکی املاک اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارے اوپر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے تشدد اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
وحدت نیوز (ٹیکسلا) شہید علامہ شیخ نوازعرفانی نے سترہ سال پاراچنار کی خدمت کی، اور امتحان کے وقت بھی وہ خود میدان ثابت میں قدم رہے، ان کی شہادت اہل کرم و پاراچنار کے لئے باالخصوص اور اہل پاکستان کے مومنین کے لئے باالعموم ایک بہت بڑا نقصان ہے، ایسے موقع پر صبر کا دامن ہمیں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اور دشمن کے عزائم کا تدارک کرتے ہوئے ملک و قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نے شہید عرفانی کی شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس عزا و قل خوانی سے خطاب میں کیا۔ شہید عرفانی کے ایصال ثواب کے لئے جامعۃ القائم (عجل)، ٹیکسلا میں منعقدہ مجلس میں اس موقع پر علامہ سید مہدی شیرازی(کوہاٹ) اور علامہ تجمل حسینی بھی موجود تھے۔کرم اور اورکزئی کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل اور معروف رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سند ھ میں عملاً دہشتگردوں کی حکمرانی ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ ایک بیان میں علامہ مختار امامی نے مذموم واقعہ پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے تمام رہنماؤں، کارکنوں اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ پر عملاً دہشت گردوں کی حکمرانی ہے اور صوبے میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے، جو سیاسی و مذہبی رہنماؤں، کارکنوں اور معصوم شہریوں کا سفاکانہ قتل کررہے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور اگر وہ سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کا قتل عام کرنے والے سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی سکت اور صلاحیت نہیں رکھتی تو وہ اس پرعوام سے معذرت کرتے ہوئے حکومت سے فی الفور مستعفی ہوجائے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کےپولیٹیکل سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں پولیٹیکل کونسل کے اراکین سےخطاب کرتے ہوئے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو آئندہ آنے والے الیکشن میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہیں ۔انہوں نے پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے مسلم لیگ ن کی منافقت اور گلگت بلتستان سے ان کا تعصب واضح ہو گیا، 67سال سے استحصالی رویہ اور ظلم کی چکی میں پسہ یہ خطہ بے آئین انہی سرمایہ دار سیاسیات دانوں کی مکروہ سیاست کی بھینٹ چڑھتا چلا جا رہاہے، اب ان بدنیت اور بد خواہ سیاسی جماعتوں کا گلگت بلتستان سے صفایہ قریب ہے، انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام مسلکی ، نسلی اور لسانی تعصب سے بالاتر ہو کرایسے نمائندوں کو منتخب کریں گے جو خطے اور عوام کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسدعباس نقوی،پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی حسیب اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء میاں منیراحمد نے کہا کہ ہم 30 نومبر کے جلسے میں دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے شکر گذار ہیں چونکہ اس حوالے سے ہم مکمل معلومات نہیں رکھتے کہ یہ صرف جلسہ ہے یا کوئی نئی تحریک اور مہم اور ہمارے قائدین بھی ملک میں موجود نہیں ہیں لہذا بھر پو رعوامی و اجتماعی شرکت کرنا ممکن نہیں ہوگا البتہ ہم پی ٹی آئی کے موقف کہ موجودہ گورنمنٹ جعلی الیکشن اور جوری شدہ مینڈیٹ کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئی کی بھر پور تائید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری تحریک اور جدوجہد جاری رہے گی،اس موقع پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو آئندہ آنے والے الیکشن میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہیں ۔
وحدت نیوز(مشہدمقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان نے اسلام آباد میں شہید ہونے والے معروف عالم دین علامہ شیخ نوازعرفانی کی شہادت پر پاکستان بھر کے مومنین اوربالخصوص پارہ چنار کی عوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ نواز عرفانی کی شہادت پر پاراچنار کے مومنین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ علامہ نوازعرفانی کا کردار ایک محب وطن اور ملت کا ہمدرد ساتھا۔ عقیل حسین خان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک کے دارلحکومت میں ہرروز بے گناہ اور مظلوموں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہو اور بے غیرت حکمرانوں کو احساس تک نہ ہو ان حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مظلوم اور ستم دیدہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوں اور اپنا حق چھین لیں ورنہ آنے والی نسلیں بھی ان حکمرانوں کی غلام ہوں گی۔