وحدت نیوز ( کراچی ) کراچی کا علاقہ لانڈھی کورنگی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں موثر کردار ادا کرے، ٹارگٹڈ آپریشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ناگزیر ہے،، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں،بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ نشان حید رساجدء نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بعض علاقے ایسے موجود ہیں ، جہاں آج تک پولیس کا ایک کارندہ بھی نہیں پہنچ سکا، شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں ، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا،شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے ، کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیر ستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیل چکے ہیں ، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پہلے ہوئے ان کے ہمدردوں ، غم خواروں اور مددگاروں کے خلاف بھی جلد فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے، انہوں نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہشیعہ افراد سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔