The Latest
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم انسانوں کے قتل عام کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ دہشت گرد آج بھی ملک کے گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ریاستی اداروں کو تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کلین اپ کا آغاز کرنا ہوگا۔ معصوم شہریوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ،پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کرے۔ ملک بھر کے عوام متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔ ان قوتوں کو بے نقاب کرنا بھی از بس ضروری ہے، جو دہشت گردوں کے حامی اور سپوٹر ہیں۔ دہشت گردوں کو سرمایہ کہاں سے ملتا ہے ان کے ٹریننگ کیمپس کہاں واقع ہیں انہیں بے نقاب کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 123 بچوں سمیت 126 معصوم انسانوں کی شہادت ملکی تاریخ کاالمناک واقعہ ہے کیا اب بھی دہشت گردوں سے مذاکرات ہوں گے۔ کیا اب بھی دہشت گردوں کے ساتھی، سیاسی ، مذہبی رہنماء اور مدارس ان کی وکالت کریں گے۔ دہشت گردوں کے وکیل انہیں معصوم انسانوں کے قتل عام سے کیوں نہیں روکتے۔ دہشت گردوں کے حامی، قومی مجرم ہیں جو اس خون ناحق سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے جو آئے روز اس ملک کے گلی کوچوں میں بہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ہمارے دل خون کے آنسو رورہے ہیں۔
وحدت نیوز(چوک اعظم) مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل سیماب حیدرنے سانحہ پشاور پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو ملکر دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، پشاور واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے،اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملہ میں 100سے زائد بچوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگرد اب بھی ملک کی جڑو ں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، مسالک اور طبقات کو اب کھل کر دہشتگردی کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی کے اس سانحہ پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر تک وسعت دی جائے۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) سانحہ پشاور نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، انسانیت سوز ظلم کی ایسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہو جائیں ،پشاور سکول حملے میں شھید ہونے والے معصوم بچوں کو خراج تحسین اور ان کے گھر والوں سے اس غم کی مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پوری قوم اپ کے ساتھ کھڑی ہے ، ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل راحت کاظمی نے امام بارگاہ قدیم کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے موقع پر کیا اس موقع پر دیگر رہنمابابا گل ،مدثر بلوچ ،منور بٹ، انجمن اثنا عشری امام بارگاہ قدیم مجتبیٰ شاہ، راجہ نذر عباس، مشتاق شاہ، فیاض اعوان اور مرکزی ماتمی دستہ راولپنڈی کے مرزا نومی نے بھی ان متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا اور پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین نوشہروفیروز کی جانب سے پشاور سانحہ کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی بھریا سٹی میں شٹرڈاون ھڑتال کی گئی شکیل جعفری کے قیادت میں امام بارگاھ المعصومین سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی نوشہروفیروز میں اعجازممنائی اور مشتاق حسین بلوچ کی قیادت میں نجف سندھ سے ٹہاروشاھ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی کنڈیارو میں اسد حسین کی قیادت میں باقرشاھ مسجد سے ریلی نکالی گئی، مورو میں عبدالرشید اورارشاد سابقی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ٹھاروشاھ میں ناظم میمن کی قیادت میں امام بارگاھ سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی،ھالانی میں صداحسین سھتو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر رھنمائوں نے پشاور ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے جس کے سبب دھشت گردی بڑھتی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھشت گردوں کے خلاف سخت کاروائي کی جائے اوردھشت گردی کو روکنے کے لئے خصوصی اقدام کئے جائيں۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین نگران وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمشنر کی تعیناتی کومسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے مک مکا پالیسی کا نتیجہ سمجھتی ہے کیونکہ نگران حکومت اور الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اپنی مرضی کی نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔پارٹی سے وفاداری نبھانے کا عہد لیکر اہم حکومتی عہدوں پر تقرریوں سے علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل مچ سکتی ہے اور عبوری دور میں اپنے من پسند افراد کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باریاں لینے والی جماعتوں نے آپس میں مک مکا کرکے اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر علاقے کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو نظراند از کیا جس کا خمیازہ انہیں آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوشاطرانہ خوش آمد کی سیاست اور چور دروازوں سے اقتدار تک پہنچنے کا کوئی ہوس نہیں اورہم 68 سالوں سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم خطے کے عوام کو حقوق دلوانے کیلئے ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر پورے خطے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کو اپنی جماعت سے زیادہ علاقے کے عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے کوئی عہدہ یا ممبری کی لالچ ہمیں اپنے اہداف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں اپنے منشوراور کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی ،اگر عوام نے ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا تو گلگت بلتستان کے غریب عوام کی تقدیر سنوارنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔
وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے حوالہ سے احتجاجی جلوس ،چیچہ وطنی رجانہ روڈ بلاک ،پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنا ،مقررین کا پر مذمت خطاب تفصیل کے مطابق ممتاز حسین گوندل، جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیوایم سید محسن رضانقوی کی زیر قیادت سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک احتجاجی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے تھانہ چوک ،رجانہ روڈ سے ہوتا ہوا پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ،دوران جلوس مظاہرین نے دہشت گردی کے حوالہ سے شدید نعرہ بازی کی اور دہشت گردی نیٹ ورک کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل ممبر امن کمیٹی ممتاز حسین گوند ل نے کہا کہ اس سے زیاد ہ المناک واقعہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ننھی جانوں کو پھول کی پتیوں کی طرح مسل ڈالا ،انہوں نے کہا کہ جب تک گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو سزائیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک دہشت گردوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملکی سالمیت کے لیے ہم اکٹھے نہ ہوئے تو پھر ہمیں پاکستان کہلانے کا بھی حق حاصل نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن کیاجائے اس سے قبل جنر ل سیکرٹری وحدت مسلمین سید محسن رضا نقوی نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن کو منظر عام پر لایا جائے اور بلا امتیاز پورے نیٹ ورک کو تباہ کر کے ملک میں امن قائم کیاجائے ۔
وحدت نیوز(پشاور) پشاور ورسک روڈ پر دہشت گردوں نے سکول میں گھس کر حملہ کر دیا، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار، ایک خاتون اور ایک مرد ٹیچر جبکہ 150 طلباء شہید ہوگئے، درجنوں زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مساجد، گلیوں، بازاروں، گرجا گھر اور سکولوں کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گردوں نے ورسک روڈ پر واقع ایک سکول پر اس وقت حملہ کیا جب نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب ہو رہی تھی۔ سکول میں اچانک دھماکہ ہوا اور پھر فائرنگ شروع ہوگئی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد طلباء اور ٹیچر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے اپنی گاڑی کو آگ لگائی، پھر سکول میں داخل ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سکول کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر بھی سکول کے اوپر نچلی پرواز کرتا رہا۔
سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق طالبعلموں اور اساتذہ کی بڑی تعداد کو سکول سے نکال لیا گیا ہے، تاہم ابھی بہت سے بچے اور اساتذہ سکول کے اندر موجود ہیں۔ حواس باختہ مائیں اور والدین اپنے بچوں کی تلاش میں سکول کے باہر منتظر ہیں۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اب تک دو ہسپتالوں میں 123 بچوں کی شہادت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا حکومت اس دل خراش واقعے پر تین دن سوگ منائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکول میں محصور بڑی تعداد میں بچوں اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا بتادلہ وقفے وقفے سے ہو رہا ہے۔ دوسری طرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ کے دن پشاور میں طالبان کی جانب سے اسکول پر حملہ پاکستان بنانے کی مخالفت کرنے والے کانگریسی ملاؤں کی سازش ہے، سانحہ پشاور طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف دہشت گردوں کا راج ہے، دہشت گرد جن چاہیں جہاں چاہیں وطن عزیز کی گلیوں کو خون سے رنگین کردیتے ہیں، پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلنے کی ذمہ دار ضیاء الحق کی باقیات ہے، جن کی دہشت گرد نواز پالیسی نے پاکستان کی سرزمین کو خون سے رنگین سرخ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدترین صورتحال اب یہ تقاضا کررہی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار بڑھا کر پورے ملک میں پھیلایا جائے اور پاکستان کے کونے کونے میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے۔
علامہ مختار امامی نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی اپنے کی لاش اٹھانے کا غم ہم اچھی طرح جانتے ہیں، کئی عرصے سے ہم بھی ان ہی طالبان کی دہشت گردی کا شکار ہیں، ہم نے بھی اپنے شہداء کے لاشے اٹھائے ہیں، پورے ملک کے مظلوم افراد دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور طالبان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے پشاور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو مارنا کھلی سفاکیت اور بربریت ہے، یہ درندہ صفت دہشت گرد امن اور روشنی کے چراغوں کو بجھا دینا چاہتے ہیں، یہ بربریت پسند اور سفاک لوگ نہیں چاہتے کہ علم کی روشنی پھیلے اور یہ دیس ترقی کرے، دین کے نام پر اس طرح کی گھناونی کارروائی اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی قبیح سازش ہے، جہاں یہ واقعہ قابل مذمت ہے وہاں ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والے بھی قابل مذمت ہیں، پوری دنیا میں علمی مراکز کو آباد کیا جاتا ہے لیکن اسلام کے دشمن یہ جاہل لوگ علمی مراکز کو بھی ویران کرنا چاہیے ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے لخت جگر آج ان سے جدا کر دیئے گئے، خدا تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے بزرگ عالم دین ، چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم حجتہ السلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی، ضلع سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس ، ضلعی پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس، ضلعی رابطہ سیکریٹری سعید رضااور ضلعی سیکریٹری تبلیغات رضا حیدربھی موجود تھے، ناصرشیرازی نے علامہ صلاح الدین کو سیاسی شعبے کی فعالیت اور قومی سیاسی صورتحال اور مجلس کے کردار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جبکہ قومی اور بین الاقوامی حالات و واقعات بھی بات چیت ہوئی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے ناصر شیرازی کی سیاسی شعبے سے وابستہ اہم ایشوز پر توجہ مرکوز کروائی، بعد ازاں ناصر شیرازی نے وحدت ہاوس ملیر کا بھی دورہ کیا جہاں ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔