The Latest
وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے دفتر سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین غلام محمد فخرالدین نے ایم ڈبلیوایم پاکستان کے سیکرٹری خارجہ امور علامہ سید شفقت حسین شیرازی کو انٹرنيشنل كالجز آف اسلامک سائنسز (لندن) سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے اس بیان میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے علم دوست طبقے کیلئے اسے قابل تحسین امر قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ شفقت حسین شیرازی کی مختلف سیاسی و اجتماعی کاموں میں بھرپور فعالیت اور مصروفیات کے باوجود مدارج علمی کے حصول میں محو عمل رہنا میدان عمل میں حاضر علماء کرام اور جوانوں کیلئے ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حجت الاسلام والمسلمین غلام محمد فخرالدین نے علامہ شفقت حسین شیرازی کی اس کامیابی کو مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام نظریاتی حلقوں کی کامیابی قرار دیا ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر المصطفیٰ ﷺمسجد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےسیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے اپنی لازوال قربانی کی بدولت اسلام کو حیات عطا کی اور یزیدیت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ کربلا کا پیغام ہر دور کی پریشان انسانیت کے لئے نجات اور سربلندی و سر افرازی کا پیغام ہے۔ چہلم امام حسین عالیمقام ؑ کے موقعہ پر دو کروڑ سے زائد انسانوں کا سر زمین کربلا پر جمع ہونا تاریخ انسانی کا منفرد واقعہ ہے۔ جس نے یہ ثابت کردیا کہ ظلم کے ضابطے حق کی آواز کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔ بم دہماکے ، دہشت گردی یزیدی نسل کا شیوہ جبکہ حق وصداقت کے لئے میدان میں نکلنا حسینیوں کا شیوہ ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں ۔ جبکہ ملت جعفریہ فروغ امن کے سلسلے میں ہر سطح پرپولیس، انتظامیہ اور حکومت سے تعاون کرے گی۔
دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی بحالی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا اہم سبب فرسودہ انتخابی نظام ہے، جبکہ جمہوریت کی علمبردار سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کا فقدان ہے۔ انہوں توقع ظاہر کی کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے بہترشفاف نظام متعارف کرایا جائے گااور انتخابی دھاندلی اور الیکشن فراڈ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) امام حسین وشہدائے کربلاکی قربانی دین محمدی کی بقا اور انسانیت کے لئے حق پرستی اور باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کی بہترین مثال ہے کربلا درس حریت کا نام ہے اسلام اصولوں کی احیا اور انسانیت کی فلاح کے لئے امام حسین وکربلا کے شہداء کی یاد کو تازہ رکھنا ہر بنی نوع انسان پر فرض ہے اگرسید شہداء امام حسین و شہدائے کربلا کی قربانیوں کو فراموش کیا گیا تو یزید جسیے فاسق حکمران مسلمانوں پر مسلط ہونگے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہدائے کربلا کے چہلم پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین و شہدائے کربلا دراصل ہر دور کے یزدیت کیخلاف احتجاج اورظلم و ظالم نظام کیخلاف ابدیتحریک ہے جسے دنیا کا کوئی مستکبر و یزیددبا نہیں سکتا انہوں نے کہا عزاداری امام حسین اور عشق حسین جغرافیائی سر حدوںکا پابند نہیں ،مرکزعشق و وفاالہیٰ کربلا میں عشاق حسینی کی عظیم الشان شرکت تکفیریت کی شکست ہے،آج تکفیری قوت داعش کی تمام تر سفاکیت بربریت اور ظلم وستم کے باوجود دنیا بھر سے 2کڑوڑ پیروان حسین عراق کی سر زمین پر اسلام اور عالم انسانیت کے پیشوا سید شہداء حضرت امام حسین اور ان کے جانثار باوفا ساتھیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچے ہیں جو دنیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے پاکستان میں بھی سید شہداء کا چہلم اسی جوش و جذبے سے منایا جائے گا جس میں تمام مسلمان اور انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ نواسہ رسولۖاور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد منا کر کربلا والوں سے تجدید عہد کریں گے کہ وقت کے نمردو ویزیدیت کیخلاف اور انسانیت کی بقا کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے سبب حکمرانوں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ عزاداران امام حسین کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور شرپسندوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کریں انہوں نے وحدت یوتھ کے کارکنان کو ہدایات جاری کی کہ وہ ملک بھر میں جلوس ہائے عزاء میں عزادروں کی خدمت میں بھر پور حصہ لیں اور انتظامیہ کیساتھ مل کر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں انہوں نے اپنے پیغام میں ذاکرین اور خطباء سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کو ملحوظ خاطر رکھیں اور منبر سے وحدت ،اخوت اور اتحاد کا درس دیں تاکہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں کیونکہ مقصد حسینیت اتحاد امت کا نام ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ملتان میں عشرہ مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات اقدس تمام امت مسلمہ کے لئے نقطہ وحدت ہے،قیام امام حسین ؑ کا اصل مقصد دین اسلام کو ظالم اور بے دین حکمرانوں کی شر سے بچانا ہے اور شریعت محمدی ؐ کو پھیلانا ہے ،لہٰذا تمام عالم اسلام کو چاہیے کی فکر حسینی کو عام کریں۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کی اربعین امام حسین ؑ پر ملک بھر میں تمام جلوسوں اور مجالس عزاء کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ملک عزیز پاکستان میں داعش اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے یہ ملک ہزاروں پاک اور معصوم مسلمانوں نے اپنے جان و مال کی قربانی دے کر حاصل کی ہے اس کو آسانی سے کسی ملک دشمن عناصر کے حولے نہیں کرنے دینگے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے فوج اور رینجرز کی دہشت گرد ی کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کا شہر قائد سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل تحسین ہے اور ملت تشیع استحکام پاکستان کے لئے ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) محض انٹیلی جنس رپورٹ بیان کردینا کہ خطرہ ہے، یہ کافی نہیں بلکہ حکومت و ریاست کا کام اس سے بڑھ کر ہے۔عزاداران حسینی ؑ کی آمد و رفت کے روٹ پر بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔حکومت اور سکیورٹی کے ادارے اگر چاہیں تو پھر کسی بھی جگہ کوئی شرپسند کشیدگی نہیں پھیلاسکتا۔پاکستان امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کا ملک ہے ،یہاں یزیدیت کے پیروکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔عزاداری سیدالشہداء ہمارا انسانی، اسلامی، قانونی، آئینی، ثقافتی و مذہبی حق ہے ۔عزاداری ہمارا ناقابل تنسیخ حق ہے ، حکومت اور ریاستی ادارے عزاداران حسینی ؑ کے اس حق میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو نکیل ڈال کر رکھے۔اگر کہیں بھی کسی بھی وقت عزاداران حسینی ؑ پر یا عزاداری کے اجتماع پر حملہ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت اور سکیورٹی کے اداروں پر عائد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی ،بشمول علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسین ،مولانا احسان دانش ،اصغر عباس زیدی،ناصر حسینی نے کراچی پاک محرم ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ میں شیعہ نسل کشی بدستورجاری ہے کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دہشت گرد پورے صوبے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔شیعہ پولیس افسران، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجر، نوجوان ، اور اب تو معصوم بچیوں کو بھی دہشت گردوں نے ہدف بنا رکھا ہے۔ صوبائی دارلحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں منظم انداز سے دہشتگردی فرقہ وارانہ فیسادات پھیلانے کی کوشش کی جاری ہے جس کی واضح دلیل شکارپور میں مولانا شفقت عباس اور سکھر جمیعت علماء اسلام (ف)کے رہنماء خالد سومرو کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا ہے حکومت سندھ علامہ شفقت عبا س کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرے اور مولانا خالد سومروکے قتل میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کو جلدمنظر عام پر لایا جائے شکار پور پرامن احتجاج کے باوجود متعصب پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرنے والوں پر بے بنیاد مقدمات درج کرکے گرفتاری کی جس کی مذمت کرتے ہیں کارکنان کوجلد رہا کیا جائے جبکہ دوسری جانب سندھ حکومت کے وزیر اعلیٰ اپنے ضلع خیرپور میں ہی دہشت گردوں کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں ضلع خیرپور میں کالعدم تکفیریوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
انہو ں نے مذید کہا کہ اب بدنام زمانہ داعش کا نیٹ ورک پورے سندھ میں کام کرنے لگا ہے اور اب سوشل میڈیا پر داعش کی پروموشن اور صوبہ میں وال چاکنگ اور مختلف علاقوں میں جھنڈے لگائے جارہے ہیں داعش دہشت گرد گروہ ہے اور اس کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں۔سنی علماء نے پوری دنیا سے داعش کے خلاف فتوے دیئے ہیں۔فلسطین، لبنان، شام، ایران، عراق اور پاکستان کے سنی علماء نے بھی داعش کو اسرائیل اور امریکا کی ایجاد کہا اور ان کے خلاف جہاد پر زور دیا ہے۔حتیٰ کہ سعودی مفتی نے بھی داعش کے خلاف فتویٰ دیا ہے۔اب کون داعش کو پاکستان میں اور خاص طور پر کراچی یا خیرپور میں پھیلانے کی سازش کررہا ہے؟ سندھ حکومت نے بھی پنجاب حکومت کی طرح تکفیری دہشت گردوں کو سرکاری پروٹوکول فراہم کررکھا ہے۔یہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ذوالفقارعلی بھٹو کے مادر وطن سے غداری کے مترادف ہے۔بے نظیر بھٹو کے قتل میں بھی تکفیری دہشت گرد ہی ملوث تھے۔ کیا یہ سمجھا جائے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بے نظیر کے قاتلوں سے مل گئی ہے یا اس کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت اور پی پی پی کی قیادت سے مطالبہ کیا کے وہ اپنے اندر سے کالی بھڑوں کو علیدہ کریں، حکومت اور سکیورٹی ادارے اس کا تدارک نہیں کرسکتے تو عہدوں سے مستعفی ہوجائیں اور ایسے اہل اور ایماندار افراد ان عہدوں پر آئیں جو پورے صوبے میں تکفیری دہشت گردوں کو انکے بلوں میں ہی کچل دیں۔ورنہ سندھ حکومت خودآئینی طور پر فوج کی معاونت طلب کرے اور دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن شروع کردے۔ایک سوال کے جواب میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ احتجاج پاکستان تحریک انصاف کا حق ہے ایم ڈبلیو ایم احترام چہلم امام حسین علیہ السلام مجالس و جلوس عزاء کی وجہ سے کراچی 12دسمبر کے دھرنے کی نہ حمایت کرتی ہے نہ مخالفت کرتی ہے۔
وحدت نیوز (کمالیہ) چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور دوران مجالس لوڈ شیڈ نگ نہ کی جائے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کمالیہ میں تمام مسالک کے لوگ امن و بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں،انتظامیہ ایسے شرپسند عناصر کو گرفتار کرے جو علاقہ کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر سابق ناظم ممتاز حسین گوندل، سید ابوالحسن زیدی اور سید ثقلین حید ر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (سہون شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے حالیہ دورہ سندھ کے موقع پر سہون شریف میں معروف صوفی بزرگ اور وادی مہران کی پہچان حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندرؒکے مزار مبارک پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور وطن عزیز کے استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے، وحدت بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی ، صوبائی آفس سیکریٹری ناصر حسینی اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ ندیم جعفری بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی کو بھی خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں پاراچنار کی داخلی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائیگا اور علماء کرام پر مشتمل وفد کو پاراچنار بھیجنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پاراچنار میں بھی مختلف علماء کرام اور عمائدین سے ٹیلی فونک رابطے کئے گئے ہیں۔
وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صوبہ کربلاء معلیٰ کے محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے سربراہ نے یہ توقع ظاہرکی ہے اس سال چہلم امام حسین۔ع۔ منانے17ملین زائرین کربلا معلیٰ آئیں گے۔العالم ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے اس سال15ملین ملک کے اندرسے جبکہ2ملین دیگرمختلف ممالک سےعاشقان امام۔ع۔ چہلم امام حسین۔ع۔ کی مناسبت سے زیارت کے لئے آئیں گے۔انہوں نے کہا اس حوالے سے کربلاء معلیٰ کی امن وامان،زائرین کے ضروریات کے دیگرلوازمات مکمل تیارکرلی ہے۔تفصیلات کے متعلق اربعین امام حسین ع میں شرکت کی غرض سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے کروڑوں عزادار اس وقت قافلہ عشق کی صورت میں کربلا معلیٰ کی جانب گامزن ہیں ، نجف ایئر پورٹ پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین دنیا بھر سے پہنچ رہے ہیں ، جن کی سہولت کے لئےخصوصی کائونٹر بنائے گئے ہیں ، جبکہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئےبھی موثر انتظامات کیئے گئےہیں ، دوسری جانب سے عراق کو ایران سے ملانے والے دونوں زمینی سرحدسے لاکھوں کی تعداد میں ایرانی اور غیر ایرانی زائرین بھی جوک در جوک عراقی حدود میں داخل ہو رہے ہیں ، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین نجف سے کربلا ، بصرہ سے کربلا، بغدادسے کربلاکی جانب پاپیادہ مصروف سفر ہیں ، جن میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، کربلا کو دیگر شہروں سے ملانے والی شاہراہوں پر مقامی باشندوں کی جانب سے تبرکات، نیاز اور دیگر ضروریات زندگی کے اسٹال لگائے گئے ہیں ،جبکہ عراقی فورسز کی جانب سے پید ل کربلا پہنچنے والے زائرین کے سوجھے پیروں کے مساج اور مالش کے لئے بھی خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ عراق ، شام ، لبنان، ایران، پاکستان ، افغانستان، نائجیریا سمیت دنیا بھر میں تکفیری حملوں کے خدشات کے باوجود کروڑوں عزادار پیدل، جہازاوربسوں کےزریعے کربلا پہنچنا شروع ہوچکے ہیں ۔
وحدت نیوز (لبنان) پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی نے کہاہےکہ اربعین پرکروڑوں لوگوں کا جمع ہونا محسن انسانیت امام حسین ؑ سے عشق و محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر طبقہ فکر اور ذی شعور انسان سید الشہداء سے عقیدت رکھتا ہےاورانہوں نے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار چہلم امام حسین ؑ پر دے دیا ہے۔
صحافی کا اربعین پر کروڑوں لوگوں کا عراق کی طرف آنا اور داعش کے خطرے پر سوال کے جواب میں ڈاکٹرعلامہ شفقت شیرازی نے کہاکہ داعش کی غلط فہمی ہے کہ لوگ ان سے خوف زدہ ہیں یہ تو روایت رہی ہے کہ امام حسین ؑ کے دشمنوں نے ہر دور میں کوشش کی ہے کہ لوگ کربلا سے درس لینے کے لئے زیارت پر نہ آئیں اور لوگ درس حریت اور ظلم کے خلاف قیام کا درس نہ لیں ۔ کیونکہ کربلا انسانیت کو مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کا راستہ دکھاتی ہے۔ لہذا آج اگر داعش لوگوں کو ہراساں کر کے روکنا چاہیں تو یہ ممکن نہیں ہے کہ مومنین کربلا نہ آئیں اور پاکستان کے اندر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے تفتان بارڈر پر مومنین پر حملوں اور مومنین کو حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ سکیورٹی نہ ملنے کے باوجود لوگوں کے بڑے بڑے قافلے عازم سفر کربلا ہوئے ہیں جو کہ دہشت گردوں کے نام پیغام ہیں کہ ہم جھکنے والے نہیں بکنے والے نہیں ۔ اور مومنین جناب فاطمہ زہراؑ اور اہلبیت علیہم السلام کو پرسہ دینے کے پیدل جوق در جوق زیارت امام حسین ؑ کے لئے نکل پڑے ہیں۔
پاکستان کے اندر سیاسی تحرک اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے واضح فرمایا کہ پاکستان کے اندر کرپشن زدہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ۔ کیونکہ اس کی بنیاد ایک منظم دھاندلی پر رکھی گئی ہے اور جس کا بار ہا اظہار اپوزیشن اور خود وزیر داخلہ نے بھی پارلیمنٹ کے اندر کیا ہے۔ اور حکومت کا متعصابہ رویہ اوراپوزیشن کے لوگوں پر ظلم و تشدد سے ثابت ہوتا ہے کہ اپنی دھاندلی اور زیادتی کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔حالیہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء پر مختلف موقعوں پر تشدد اور بالخصوص فیصل آباد کے اندر تحریک انصاف کے کارکنا ن پر حملہ اور کچھ کارکنا ن کی شہادت اور زخمی ہونے والے کارکنان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور یہ خون ضرور ان ظالمین کو نیست و نابود کرے گا۔ اور فتح مظلومین کی ہوگی اور ظالم مٹ کر رہے گا۔