The Latest
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عدلیہ دہشت گردوں کی پھانسی کو روک کر دہشت گردوں کو حوصلہ فراہم کررہی ہے، تکفیری دہشت گردوں کی پھانسی رکوانے کا مطلب ان خونخوار قاتلوں کا ساتھ دینا ہے، ان کی پھانسی پر فوری عملدرآمد کر کے ان کے وجود سے پاکستان کی سرزمین کو پاک کیا جائے، پارلیمانی جماعتوں اپنی صفوں سے تکفیریوں کی حمایت کرنے والے عناصر نکال باہر کریں، ایسی سیاسی و مذہبی جماعتیں جو طالبان کی کھلم کھلا حمایت کررہی ہیں ان کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی تربیتی ورکشاپ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین اساتذہ کا قتل عام کرنے والے سفاک تکفیری درندوں کے حامی اب بھی پاکستان میں آزاد ہیں۔ انصاف میں تاخیر کرکے انصاف کا انکار کرنا عدل نہیں بلکہ ناقابل معافی ظلم ہے، یہ پاکستان کے ہزاروں بے گناہ انسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، تکفیری دہشت گردوں کی پھانسی رکوانے کا مطلب ان خونخوار قاتلوں کا ساتھ دینا ہے، فرسودہ عدالتی سسٹم عدل و انصاف کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے عدالتی فیصلوں کے بعد صرف شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں پر 3مقامات پر حملے ہوئے۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، سید دلاورعباس زیدی، میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد بلال سمائری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے وطن عزیر کو پاک کرنے کیلئے عسکری قیادت کے عزم اور سپیڈی ٹرائل کے عدالتوں کے قیام کے فیصلے سے گلگت بلتستان میں طالبان اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں سخت بےچینی پیدا ہوئی ہے۔ یہ نام نہاد جماعتیں دکھاوے کے طور پر پاک فوج کی حمایت میں بیانات جاری کرتے ہیں تو دوسری طرف سانحہ پشاور میں پاک آرمی کو ملوث گردانتے ہیں۔ لال مسجد اور جامعہ حفصہ دہشت گردوں کا اڈہ بنا ہوا ہے جہاں سے طالبان اور داعش کی حمایت میں مظاہرے ہوتے رہتے ہیں، ایسی مساجد اور جامعات کا وجود وطن عزیز اور خود ریاست کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مقامی لوگوں کے تعاون سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے اب بھی قائم ہیں جہاں دہشت گردی کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اب جبکہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر متحد ہوگئی ہے اور قوم کے اس اتحاد سے ان دہشت گرد تنظیموں کو سخت بےچینی لاحق ہو گئی ہے اور یہ اپنے متضاد بیانات کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کے ایک حمایتی گروپ نے گلگت میں پریس کانفرنس کر کے سانحہ پشاور میں پاک فوج کو ملوث کیا ہے۔ اس دہشت گرد ٹولے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ " لال مسجد آپریشن اور سانحہ تعلیم القرآن میں ملوث افراد کے ہاتھ پشاور سانحہ میں ملوث ہو سکتے ہیں" پوری دنیا کو علم ہے کہ لال مسجد کا آپریشن پاک آرمی نے کیا تھا اور اپنے اس بیان کے ذریعے اس گروہ نے پاک فوج کی کردار کشی کی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیئے۔ علامہ بلال سمائری نے مزید کہا کہ اس گروہ نے پوری پریس کانفرنس میں طالبان کا نام لیکر مذمت نہیں کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ طالبان کے حمایتی اور سپورٹر ہیں۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دہشتگردی کی بدترین کارروائی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے انتہائی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی، اور اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، انہوں نے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کا نام و نشان پاکستان سے مٹ جائے، اور وطن عزیز کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے آرمی پبلک اسکول میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی۔مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ممبرصوبائی اسمبلی سیدمحمد رضا نے مزید کہا کہ پچھلے ایک دیڑھ دہائی سے جس طرح پا کستانی عوام کو باالعموم اور ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو باالخصوص دہشت گر دی کانشا نہ بنا یا گیا اور ہزاروں لوگو ں کو شہدکیا گیا ہم اس وقت سے ریاستی اداروں اور حکومتوں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں کہ ریا ستی اداروں کی جا نب سے جو پا لیسی اختیا ر کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں جو آگ لگائی جا رہی ہے یہ آگ ایک دن پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی لیکن اس وقت ہما ری باتوں کو سنجید گی سے نہیں لیا گیا اور ہمیں لا شوں کے تحفے ملتے رہیں ۔
2012کو کوئٹہ کے آئی ٹی یونیورسٹی کے بس پر حملے میں متعدد طلبا کو شہید اور زخمی کیا گیا جس کے بعد وومن یونیورسٹی کے بس کو نشانہ بنا یا گیا جس میں دو درجن سے زائدطا لبا ت شہید ہوئیں لیکن ملک و قوم کے ان معما روں کے قا تلوں کو گرفتار کرنے کیلئے کبھی سنجیدہ اقدا مات نہیں اٹھا ئے گئے جس کی وجہ سے دہشت گرد اس قدر دلیر ہوگئے کہ آج ملک کے ہر حصے میں سکول کے معصوم بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں جس میں پشا ور میں رونما ہونے والہ واقعہ انتہا ئی افسوس ناک ہے جس نے ہر انسان کے دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری انسا نیت اس سا نحے کے بعد ان معصوم بچوں کے سامنے شرم سار ہے ۔ اب وقت آگیا کہ پورے ملک میں ان سفا ک دہشت گر دوں کے خلاف بھر پو رآپریشن کا آغاز کیا جا ئے اور بلا تفریق ان دہشت گر دوں کا قلع قمع کیا جا ئے تا کہ ملک عزیز میں امن وامان کے خواب کو شرمند ہ تعبیر کیا جا سکے سکول میں موجود م شہداء کے لواحقین سے ملے اور شہداء کیلئے خصو صی دعا کی گئی اور ان کے اہل خا نہ کے سا تھ مکمل ہمدر دی کا اظہا رکیا گیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یا بی کیلئے بھی دعا کی گئی۔اس موقع محمد رضا اور وفد پر شہداء کے لواحقین کے گھروں میں جاکر تعزیت کی۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور بابصیرت حکمت عملی سے ایک خود مختار اسلامی ریاست وجود میں آئی جہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اپنے اپنے عقائد کے مطابق زندگی کر سکیں۔ پاکستان قائداعظم کا ایک عظیم خواب تھا جس سے دنیا میں موجود تمام اسلامی ممالک کو پشت پناہی ملے اور پاکستان اسلام کا قلعہ بنے۔ اس خواب کی تعبیر کے لیے برصغیر کے پرعزم مسلمانوں نے خون کے دریا عبور کر کے پاکستان کو آزاد کرایا لیکن سوئے قسمت سے آزادی کے بعد وطن عزیز کی مخالفت کرنے والے گروہ اقتدار کی دوڑ میں سب سے آگے چلے گئے اور ملکی وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیے۔ قائداعظم اور پاکستان کے مخالفین نے وطن عزیز میں فرقہ واریت کو ہوا دی، بےگناہوں کے خون سے پاکستان کی سرزمین کو سرخ کر دیا اور حقیقی محب وطنوں کو دیوار سے لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی اور انتہا پسندی در اصل اس سوچ کا تسلسل ہے جس سوچ کے تحت قائداعظم کو غیر مسلم قرار دیتے رہے اور پاکستان کی مخالفت کرتے رہے۔ آج بانی پاکستان کی روح یقیناً زخمی ہوگی۔ ملک میں جاری تمام دہشتگردوں کے حملے دراصل بانی پاکستان کی روح پر حملہ ہے۔ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور امن، محبت، ترقی و استحکام کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو تختہ دار پر لٹکا کر ہی قائداعظم کے پاکستان کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے پاراچنار میں مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے علامہ شیخ صلاح الدین کی قیادت میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اسلام آباد میں علامہ شیخ صلاح الدین کی زیرصدارت ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالیٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں پاراچنار کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں علامہ حیدر علی جوادی، علامہ امین شہیدی، علامہ ناصرعباس جعفری، ناصرعباس شیرازی، علامہ شبیرحسین بخاری،علامہ اقبال بہشتی،علامہ حیدرعباس عابدی، اکبر علی،علامہ ہاشم موسوی، رائےعلی رضا بھٹی، آل محمد جعفری،علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختار امامی اور علامہ سبطین حسین الحسینی سمیت شوریٰ عالی کے دیگر ارکان شریک تھے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مجموعی مذہبی و سیاسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی، اجلاس کی خاص بات پاراچنار کی صورتحال تھی جس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شوریٰ عالی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ شیخ صلاح الدین پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی آئندہ چند روزہ میں پاراچنار کا تفصیلی دورہ کریگی، کمیٹی کے ارکان پاراچنار کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے اور مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے 25 دسمبر اور ماہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول اس سال مسلمانان جہان اور پوری دنیا میں بسنے والی مسیحی برادری کے مابین اخوت و محبت کا پیغام لایا ہے۔ ہم عید میلاد روح اللہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پرمسرت مناسبت کے موقع پر پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسلمانوں اور مسیحی برادری کو معلوم ہونا چاہیئے کہ صیہونیسٹ دونوں کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔ کبھِی وہ عیسائیوں کو آپس میں اور کبھی مسلمانوں کو آپس میں لڑاتی ہے اور کبھی اللہ تعالٰی کے پیغمبر حضرت عیسٰی علیہ السلام کے پیروکاروں کو اللہ تعالٰی کے آخری رسول حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروکاروں سے لڑانے پر صیہونی قوتیں کام کرتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اب یہ وقت نزدیک آچکا ہے کہ خود حضرت عیسٰی علیہ السلام اور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند اور ولایت و امامت کے آخری تاجدار حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ہمراہ صیہونیسٹوں سے بے گناہوں کے خون کا انتقام لیں گے اور دنیا کو عدل و انصاف سے اس طرح پر کر دینگے، جس طرح وہ ظلم و جور سے پر ہوچکی ہوگی، اب سب مسلمانوں اور عیسائیوں کو متحد ہوکر اپنے آپکو تیار کرنا چاہیئے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے پوری قوم کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کی مناسبت سے مبارک باد دی اور کہا کہ خداوند تبارک و تعالٰی بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے درجات بلند فرمائیں اور جن اہداف کیلئے انہوں نے جدوجہد کی تھی، پوری پاکستانی قوم پیار و محبت سے ملکر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مرکزی شوریٰ عالی کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، اجلاس دو روز جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے شوریٰ کے علماء اور ٹیکنوکریٹ اراکین شریک ہیں ، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت بزرگ عالم دین اور رکن شوریٰ عالی حجتہ السلام علامہ حیدر علی جوادی نے جبکہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی ، علامہ حیدرعباس عابدی ،علامہ اقبال بہشتی،علامہ مظاہر موسوی،علامہ ہاشم موسوی، آل محمد جعفری، علامہ سبطین حسینی، علامہ مختار امامی اور علامہ مقصود ڈومکی اجلاس میں شریک ہیں ،اس اجلاس میں قومی سیاسی صورتحال خصوصاً سانحہ پشاورکے تناظر میں پیش آنے والے حالات و واقعات، گلگت بلتستان انتخابات اور پنجاب بھر میں جاری ایم ڈبلیوایم کے خلاف حکومتی اقدامات پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا قوام عالم نے فلسطینی عوام کے حق میں قرار داد منظور کر کے غاصب اسرائیل کے ظلم و جبر کا خاتمہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر عالمی رائے کو نظر انداز کر کے اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کی ہے جو امریکی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔
در یں اثناء کوٹ ڈیجی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ تعلیمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے سامراجی انسان دشمن کردار کے باعث اقوام عالم کی نظر میں منفور ہوچکا ہے۔اور امریکہ مردہ باد اقوام عالم کا پسندیدہ نعرہ بن چکا ہے۔ان حالات میں اسلامی ممالک کے حکمران امریکی غلامی کوترجیح دیتے ہوئے مسلم امہ کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔دہشت گرد سامراجی ایجنڈوں کے اعلیٰ کارہیں، اورانہی کے دئیے ہوئے پلان پر عمل کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے لیے بھی خطرہ کی گھنٹی ہے۔ بلتستان میں سکیورٹی اداوں کو پہلے سے زیادہ چوکس رہنے اور خفیہ اداوں کو ہشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے دلخراش اور افسوسناک واقعہ کے بعد اسے ملک دشمن اور اسلام دشمن تنظیم طالبان نے ذمہ داری بھی قبول کی ہے اور طالبان کے اعلٰی عہدوں پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں جو کسی بھی وقت گلگت بلتستان میں اپنے تنظیمی افراد سے کام لے کر خوفناک سانحہ برپا کر سکتے ہیں جس کے لیے پیش بندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلتستان انتظامیہ طالبان کے نئے کمانڈر کی تقرری کے بعد بلتستان میں ان سے مربوط افراد کو فوری طور پر سامنے لائے اور انکا گھیرا تنگ کرے بصورت دیگر بلتستان میں کوئی واقعہ پیش آئے تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ بدنام زمانہ تنظیم طالبان میں بلتستان سے تعلق رکھنے والوں کی شمولیت افسوسناک اور خفیہ اداروں کی ناکامی اور نااہلی ہے۔ دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کا بلتستان سے تعلق ہونے کا مطلب یہ ہے بلتستان میں فرقہ وارانہ عناصر کو ہوا دینے، دوسرے مکاتب فکر کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے اور متشدد نظریہ رکھنے والے افراد اور تنظیمیں ان کے ذیلی گروہ ہے، ان کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ سانحہ پشاور کے غم میں امت مسلمہ خون کے آنسو رو رہی ہے اور اتحاد و وحدت ہی کی طاقت سے ان دہشتگردوں کو نیست و نابود کیا جا سکتا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کسی بھی دین و دھرم سے نہیں بلکہ وہ انسانیت کے دائرہ سے بھی باہر ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان آرمی کا آپریشن لائق تحسین ہے اور وطن عزیر کی سلامتی کا ضامن ہے۔ آرمی کو بلا کسی دباو کے ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے۔
وحدت نیوز(گلگت) دہشت گردوں اور قاتلوں سے چشم پوشی کرنے سے علاقے میں امن کا قیام صرف ایک خواب ہے۔شاہراہ قراقرم پر بیگناہ انسانی جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کی پھانسی سے ہی انصا ف کاتقاضہ پورا ہوگا اور علاقے میں امن قائم ہوگا۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم امن کے بدلے شاہراقراقرم پر ہونے والی دہشت گردی سے چشم پوشی کریں گے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے مطالبے سے دہشت گردوں کی سپورٹ کرنے والوں کی بے چینی کا شدید لازمی امر ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے دہشت گردوں کی علی الاعلان مذمت کرتے رہے ہیں ہمیں کسی دہشت گرد سے کوئی ہمدردی تھی،ہے اور نہ رہے گی اور نہ ہی کسی دہشت گرد کو آج تک سپورٹ کیا ہے۔گلگت بلتستان میں کچھ عناصرنے دہشت گردوں کی پشت پناہی کیلئے کمر کسی ہوئی ہے اور یہی عناصر گلگت بلتستان میں کبھی طالبان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں تو کبھی داعش کی حمایت میں شہر میں وال چاکنگ کروارہے ہیں۔ حکومت ایسے عناصر کی نگرانی کرے جن کے بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات استوار ہیں۔مئی 1988 میں گلگت بلتستان میں قتل و غارت کا جو بازار گرم کیا گیااور انہی عناصر نے قاتلوں کی مذمت میں آج تک ایک بیان جاری نہیں کیا بلکہ قاتلو ں کی حمایت میں کمر بستہ ہوگئے۔انہوں نے فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں اور دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔