جمعہ کے روز ہم سب نے گھروں سے نکلنا ہے اور ملک کو بچانے کی اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

24 جولائی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سے ملک بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے، یہ بھوک ہڑتال ایک تحریک کی شکل میں پوری دنیا تک پھیلے گی، یہ مہذب اور پرامن احتجاج ان قوتوں کے خلاف ہے جو وطن عزیز کے سیاسی استقلال کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور ملکی وقار و عوامی رائے کو بلڈوز کرنا انکا وطیرہ بن چکا ہے، جو مادر وطن کے سیاسی و اقتصادی بحران کی ذمہ دار ہیں، ملک وقوم کو بچانے کے لیے اس ملک کے نوجوانوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا، دوسروں کی لڑائی میں جو پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں، ان کی خواہش ہم کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ہم سب نے گھروں سے نکلنا ہے اور ملک کو بچانے کی اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، عمران خان پاکستان کی امید ہے، وہ اس قوم کو متحد کر سکتا ہے، نوے فیصد عوام بھی عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک میں ہونے والی ناانصافی، بےروزگاری، ظلم اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف ہم جنگ لڑیں گے، اس بھوک ہڑتال کو تحریک میں بدلنے کے لیے تمام طبقات جمعہ کے روز گھروں سے ضرور نکلیں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree