ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع سکھرکی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس اور جشن عید غدیر کا انعقاد، علامہ حسن ظفرنقوی کا خطاب

28 جون 2024

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس اور عید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع سکھر و روہڑی کی عالمات و ذاکرات و دیگر خواتین نے شرکت کی ۔تحفظ عزاداری کانفرنس سے خصوصی خطاب جناب مولانا حسن ظفر نقوی نے کیا  ۔

علامہ حسن ظفر نقوی  نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطابت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے ۔چار ستون ہیں جن پے خطابت کھڑی کی جاتی ہے خطابت کا اسلام سے تعلق ہے ماہ محرم میں ہمیں تاریخ کے موضوع پر مجالس پڑھنی چاہیئے منبر حسین علیہ سلام پر بیٹھنے والے فرد کے لیے لازم ہے کہ قرآن ، احادیث ، سیرت چہاردہ معصومین  اور تاریخ کا مطالعہ کرے ۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی سیکریٹری محترمہ عمرین رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاحب ِ علم افراد انبیاء کے وارث ہیں ہمیں منبر سے علم بانٹنا چاہیے ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جو حالات حاضرہ اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق صاحب منبر کا بیان ایسا ہو جو سامعین کے علم و آگہی اور شعور میں اضافہ کا باعث بنے ۔ جشن عید غدیر میں سکھر کی ذاکرات نے قصیدہ خوانی کی اور مشہور معروف منقبت و نوحہ خوان جناب شادمان رضا نے قصیدہ خوانی کی کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree