The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سالانہ تنظیمی شوریٰ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مرکزی کنوینر کنونشن ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں برادر سید نجیب نقوی، برادر سید ظہیر نقوی، مولانا اعوان علی شاہ ،ممتاز حسین، آفس انچارج برادر ارشاد بنگش اور برداد شجاعت علی شریک ہوئے۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ضلع راولپنڈی کے صدر آغا اعوان علی شاہ نے حاصل کی، مرکزی کنونشن شوری عمومی جو کہ 30 اپریل اور یکم مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے اس پروگرام میں تمام مرکزی کابینہ، چھ صوبوں کی صوبائی کابینہ، صوبائی کابینہ ریاست آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع کے ضلعی صدور سمیت ایک ایک نمائندہ شرکت کرےگا۔
اجلاس میں پروگرام کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ذمہ داریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے اراکین کابینہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔
محترمہ مفائزہ زیدی صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر ایم ڈبلیوایم تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ منتخب
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور منتظرین امام زمان عج کی صفات پر درس دیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین تحصیل علی پور کا تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جس میں محترمہ مفائزہ زیدی بطور تحصیل صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر منتخب ہوئیں خواہران کو حریم ولایت مجلہ و کتاب بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل لاہور برادر خرم زیدی،رانا کاظم علی سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل لاہور اور برادر فرقان حیدر سابق سیکرٹری فلاح و بہبود سنٹرل لاہور کی شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اور سابق سیکرٹری جنرل سنٹرل لاہور سے انکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات ۔اس موقع پر تنظیمی فعالیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور برادر شیخ عمران علی کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے دورہ سندھ کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی ضلعی صدر محترمہ معصومہ ممتاز اور دیگر تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی ۔
محترمہ معصومہ ممتاز اور محترمہ نشاط زہرا کے ساتھ مشاورت کے بعد کراچی کی تین تحصیلوں کی صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا محترمہ صبا مھدی سعدی ٹاون ، محترمہ کلثوم بانو واٹر بورڈ ٹاون اور محترمہ مریم زہرا اور معصومہ زہرا گلستان جوہر کی صدر اور نائب صدر منتخب ہوئیں اس موقع پر مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے نو منتخب تحصیل صدور سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن کی سربراہ میں وحدت ہاوس انچولی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مشر حسن نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بارشوں پہلے شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں اور بارشوں سے پہلے اقدامات کرکے شہریوں کو بارش کے نقصانات سے بچائیں، شہری پہلے ہی مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں۔ اجلاس میں ذیشان حیدر، رضی حیدر رضوی، یعقوب شہباز، زین رضا، آصف صفوی، کاظم عباس سیمت دیگر اراکین موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل سے عدم توجہی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، معمولی بارش کے بعد پورا کراچی کسی جوہر کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا ہے، پورا ملک بحرانوں کی زد میں ہے لیکن حکمران ان معاملات سے دانستہ طور پر انجان بنے بیٹھے ہیں، حکومت جب تک عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوگی تب تک مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں، محکمہ بلدیات سمیت تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا، جب تک صوبائی و وفاقی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہوں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا رہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)بلوچستان کے سیلاب متاثرہ گھروں اور مساجد کی تعمیر کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کی جانب سے متاثرین کو پہلی قسط ادا کر دی گئی۔ جسکے بعد سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر مکانات و مساجد کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں 26 مکانات اور 6 مساجد کی تعمیرات کی پہلی قسط مستحقین اور بانیان مساجد کے حوالے کی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلع صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، وکیل رہنماء ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو، میر حسن کریم گولو، سماجی رہنماء غلام کبریٰ سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ سیلاب اور مہنگائی کے باعث لاکھوں لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی نے آج تک غریب عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے قانون سازی نہیں کی۔ جبکہ سیاسی قائدین اپنے مفاد میں قانون سازی بھی کرتے ہیں اور مقتدر اداروں کو بھی آپس میں لڑاتے ہیں، لیکن آج تک مسنگ پرسنز، غربت، مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، قبائلی جھگڑوں اور کرپشن کے خلاف قومی اسمبلی یا ریاستی اداروں نے ایسی پھرتی اور سنجیدگی نہیں دکھائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہے۔ عوام کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔
وحدت نیوز(کواردو)عمائدین کواردو کے ایک نمائندہ وفد نے کواردو میں گندم کی کمی اور بجلی بحران کے حوالے سے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم سے سکردو میں ملاقات کی اور ان بحرانوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر وزیر زراعت نے محکمہ برقیات اور محکمہ خوراک کے ذمہ داران سے ہنگامی بنیادوں پر عوامی مطالبات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ دونوں محکموں کے ذمہ داران نے عمائدین کے ساتھ مل کر اس ایشو کو فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(جہلم) عید الفطر کے تیسرے روز مجلس وحدت مسلمین لاہور کے وفد نے نجم عباس کی زیر قیادت دینہ ضلع جہلم میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین علوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے رہنما آفتاب ہاشمی اور کاظم علی بھی نجم عباس کے ہمراہ موجود تھے، ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے رہنماؤں نے ملک اقرار حسین علوی کی ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات خصوصاً پنجاب میں بحیثیت آرگنائزر تنظیمی خدمات کو سراہا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حسن رضا کاظمی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکن سابقہ ضلعی سیکرٹری تعلیم برادر راشد علی سولنگی کے گھر میں بجلی شاٹ سرکٹ کے سبب عید کے دن آگ لگ گئی جس کے باعث اس کے گھر کے تین کمروں میں موجود سامان جل کر راکھ بن گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج برادر راشد علی سولنگی کے گھر پہنچ کر اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور برادر راشد علی سولنگی امجد علی سولنگی ارشد علی سولنگی کے بچوں کو عید گفٹ دیئے اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عام طور پر ہم اداروں کی ناقص کارکردگی پر اعتراض کرتے ہیں مگر کل کے واقعے میں فائر برگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔ آگ لگنے کے سبب بچی کے جہیز سمیت قیمتی اشیاء جل کر راکھ بن چکی ہیں۔ اھل خیر مومنین کو متاثرین سے تعاون کی درخواست ہے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور میں ایک ہی دن میں چھ انسانوں کے اغواء برائے تاوان کے واقعے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔
ایم ڈبلیو ایم ضلع کشمور کے صدر میر فائق علی خان جکھرانی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کشمور ضلع کی ابتر صورتحال پر ہمیں شدید تشویش ہے کشمور ضلع میں تسلسل کے ساتھ سانحات رونما ہو رہے ہیں آئے روز معصوم انسانوں کا قتل اغواء برائے تاوان اور اغواء شدہ بچوں سے جنسی تشدد جیسے شرمناک واقعات حکومت اور ریاستی اداروں کی ابتر کارکردگی کی دلیل ہیں۔ ضلع کے دس لاکھ شہری ڈاکوؤں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ عید کے دن میں آدھے درجن انسانوں کا اغواء ڈاکو راج کی دلیل ہے۔
وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل ورکن شوری عالی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی کی دعوت پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ان کے ڈیرے ، واقع چک نمبر 21 کوٹ مومن سرگودھا پہنچے ۔ آغا عبدالخالق اسدی نے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کو خوش آمدید کہا دونوں مسئولین کے درمیان تنظیمی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
سابق صوبائی صدر ورکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ سرگودھا ڈویژن میں موجود موثر تنظیمی ،مذہبی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع کی ہیں ۔ اصل توسیع تنظیم کا طریقہ بھی یہی ہے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے جناب عبدالخالق اسدی کی میزبانی کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ بزرگان کی سرپرستی اور رہنمائی سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔لہذا امید ہے آپ اس سلسلے میں شفقت فرمائیں گے ۔ آغا عبدالخالق اسدی نے کاظمی صاحب کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ پنجاب کو بہتر مینج کر کے سنبھال لیں گے ان شاءاللہ ۔ جو روش میں نے آپ میں دیکھی ہے۔یہی بہتر ہے ۔
سرگودھا ڈویژن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آغا اسدی نے کہا کہ جو بھی موثر شخصیات سرگودھا ڈویژن میں موجود ہیں ان سے رابطہ کیاجائے اور ان کے بہترین تجربات اور مشاورت سے سرگودھا ڈویژن میں تنظیمی فعالیت کا آغازجائے ۔ان شاءاللہ کامیابی ہوگی ۔یہ ڈویژن مذہبی اور تنظیمی حوالے سے رچ اور غنی ہے ۔مگر شومی قسمت کہ ہم بھی اس سے استفادہ نہ کرسکے ۔ اور روابط کو موثر نہ کراسکے ۔ آپ میں وہ پوٹینشل موجود ہے ۔ ہم حاضر ہیں شوری عمومی کے اجلاس کے بعد ہم آپ کے لئے حاضر ہیں جو بھی ہم سے ہوسکا دل وجان سے تعاون کریں گے ۔ ان شاءاللہ۔ اس ملاقات میں ظہیر کربلائی اور سید منظور حسین شاہ بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی کے ہمراہ موجود تھے ۔
ملاقات کے آخر میں چک نمبر 21 کوٹ مومن سرگودھا میں مدفون صاحب کرامات بزرگ شخصیت مراجع عظام کے فتاوی کے مطابق احتیاط پر عمل کرنےوالے ، پیر سید فضل حسین شاہ بخاری جنہوں نے سرگودھا ڈویژن میں مکتب اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں شب وروز ایک کیا ۔ علمائے معاصر علامہ سید محمد باقر چکڑالوی ، علامہ حسین بخش جاڑا ،علامہ سید محمد یار شاہ ،علامہ فیض محمد مکھیالوی، علامہ سید محبوب علی شاہ ہمدانی کے ساتھ ملکر ترویج دین میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ،کی آرام گاہ پر پہنچے جہاں پر فاتحہ خوانی کی ۔ اور دعا بھی مانگی ۔