The Latest
وحدت نیوز(سکردو)اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفدکی اسلامی تحریک بلتستان ریجن کےچیف آرگنائزر جناب حجۃ الاسلام شیخ محمدرضابہشتی کی سربراہی میں گندم سبسڈی کے خاتمہ سمیت دیگراہم ایشوز کےحوالہ سے باہمی مشاورت کیلئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان سیکٹریٹ آمد۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھدملت آغاعلی رضوی نے وفدکوخوش آمدکہا اوران اہم عوامی ایشوز کےسلسلے میں تشریف آوری پرشکریہ اداکیا،نیز آغاعلی رضوی نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ خالص ایک عوامی مسئلہ اس کے حل کیلئے بلا تفریق رنگ ونسل ،پارٹی وعلاقائیت سب کومتحدہوکرآگے بڑھناہوگا اورہم سب کوساتھ لےکرآگے بڑھیں گےان شاءاللہ اور اس گندم سبسڈی خاتمہ کےخلاف آپ علماء کرام اورکوئی بھی سیاسی مذھبی اورسماجی تنظیم آواز اٹھائے اس کابھرپور ساتھ دیں گے۔
اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما علامہ شیخ فدا حسین عبادی، ایم ڈبلیوایم کے ممبر جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی ، شیخ محمد جان حیدری و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس لاہور میں گرینڈ میٹنگ کاانعقادکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اعلان پرآزادی فلسطین مارچ لاہور 26 نومبر 2023 بروز اتوار کے سلسلے میں لاہور میں گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رکن شوری عالی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مبارک علی شاہ موسوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی،صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ امجد علی جعفری، صوبائی نائب صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت جناب حجت الاسلام والمسلمیں علامہ سید حسن ہمدانی، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن ہمدانی ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی سیکریٹری تعلیم جناب نجیب الحسن نقوی ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت علی بخاری ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، سنیئر ضلعی نائب صدر ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ، ضلعی نائب صدر جناب رانا کاظم ، ضلعی جنرل سیکریٹری ضلع لاہور جناب نقی مھدی کے علاوہ تمام ٹاون کے صدور ، عزاداری ونگ کے سید فخرحسنین رضوی ایڈووکیٹ اور ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود برادر نقی حیدر ، وحدت یوتھ کے جنرل سیکرٹری برادر سجاد نقوی ، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن برادر سید زین رضوی ، وحدت یوتھ کے نمائندے ، لاہور کابینہ اور ٹاونز کے صدور و ٹاونز کابینہ کے نمائندے شریک ہوئے ۔
شرکاء نے آزادی فلسطین مارچ میں زندہ دلان لاہور کی بھرپور شرکت کویقینی بنانے کا عزم کیا، آزادی فلسطین مارچ کے لئے کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ آنے والے سوموار تک کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ سوموار کو شام 7 بجے دوبارہ میٹنگ ہوگی تاکہ تمام فعالیت کو سنٹرلائز کیا جا سکے ۔تقسیم کار کے ساتھ ساتھ مختلف اجرائی کمیٹیوں کی تشکیل ہوسکے ۔ ان شاءاللہ
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر 26 نومبر کو لاہور میں آزادی فلسطین مارچ کے انعقاد کے حوالے سے مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں 26 نومبر کے جلسے اور مارچ کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف علیجانی،صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید اکبر کاظمی ،مولانا ظہیر کربلائی اور مولانا نیازبخاری بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 26 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا لاہور کے مختلف یونٹس اور علاقوں سے خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تحصیل صدور میں تقسیم کار کیا گیا ،۔
تمام خواتین نے آزادی فلسطین مارچ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس سلسلے میں بروز ہفتہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مزید ورکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کا تین روزہ اجلاس مرکزی یوتھ کونسل بعنوان اقبال کا شاہین جامعہ الولایہ میں منعقد ہوا ، جس میں ملک بھر سے یوتھ ونگ کے عہدیداران شریک ہوئے ۔اجلاس کا آغاز بروز جمعہ ہوا جوکہ اتوار تک جاری رہا ۔ مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی کی زیر صدارت اجلاس کا باقائدہ آغاز بعداز نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام الہی کے بعد شرکاء کی تعارفی نشست کا آغاز کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جوانوں سے جوان قرآن کی روشنی میں کے موضوع پر خطاب کیا،تیسری نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق حسین نے جوانوں سے اقبال کے شاہین کے موضوع پر خطاب کیا۔
اجلاس کے دوسرے دن مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی نے موجودہ حالات میں ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے نماز فجر کے بعد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیابعد ازاں شرکاء اجلاس ہاٸیکنگ اور ورزش کیلئے روانہ ہوئے۔
مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا راجہ مصطفے حیدر نے وحدت یوتھ پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر خطاب کیا۔
اجلا س کے آخری روز چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک بھر سے آنے والے یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کیا۔
انہوںنے وطن عزیز کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی صورت حال کے تناظرمیں جوانوں کے فرائض اور ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان کی آبادی کی غالب اکثریت جوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ جوان ملکی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوان اپنے روز مرہ کے امور کو منظم کریں، عبادات اور مناجات سمیت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں، مطالعہ اور قرآن شناسی کو اپنا معمول بنائیں۔ دنیا کی تیزی سے بدلتی صورت حال سے خود بھی آگاہ رہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی آگاہ رکھیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گوٹھ کسارو شر میرپور برڑو ٹھل، گوٹھ جمعہ خان برڑو اور مبارک پور کا تبلیغی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی علم کے ذریعے ممکن ہے۔ علم و تقویٰ انسان کی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں۔ ہمیں اپنے جوانوں کو دینی اور عصری علوم سے آراستہ کرنا چاہیے۔ جو دینی مدارس علوم قرآن و سنت اور اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں مصروف ہیں، تمام مومنین کو چاہئے کہ ان مدارس کی معاونت کریں۔
ان مدارس کو مضبوط کریں جو اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہسپتال محفوظ ہیں نہ ہی اسکول۔ ہزاروں معصوم بچوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کو رفح کراسنگ کو فوری اور غیر مشروط طور پر کھولنا چاہئے۔ تاکہ دنیا بھر سے مظلوم فلسطینیوں کے لئے امداد کی بروقت ترسیل اور رسائی ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر مولانا منور حسین سولنگی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید جنسار علی شاہ، مقدم غلام یاسین برڑو، غلام حیدر برڑو اور دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے، سردی آتے ہی گیس بحران کے شکارشہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو باتعطل گیس کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔حکومت گیس کی بلاتعطل فراہمی کے بلند وبانگ دعووں کے علاوہ عملی اقدامات بھی اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ بعض علاقوں سیگیس پریشر میں دن بدن کمی اور مکمل خاتمے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ موصولہ شکایات کے مطابق ،ملیر، لانڈھی،کورنگی، بن قاسم، شاہ فیصل،گلستان جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کئی کئی سالوں سے کرنا پڑرہاہے۔ مختلف سرویز میں گیس پریشر کا مکمل خاتمہ ہوچکاہے۔شہری سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیلپ لائن نمبرز اور دفاتر میں شکایات درج کرواکرواکے تھک گئے لیکن بے حس حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
انہوں نے کہاکہ گیس بحران کے شکار شہری لکڑیوں پر کھانے پکانے اور گیس سیلنڈرز خریدنے پر مجبور ہوچکی ہیں۔ مہنگائی کے بدترین دور میں لکڑی اور گیس سلینڈرز کااضافی بوجھ شہریوں پر بدترین ظلم ہے۔نگراں وزیر اعظم پاکستان نگراں وفاقی وزیر پیٹرولم وقدرتی وسائل، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام شہر قائد میں گیس بحران کا فوری نوٹس لیں۔
وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے رجیم چینج کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو مطلع کیا تھا کہ یہ حکومت عوام دشمن فیصلے کرے گی کیونکہ عوام نے اس بھان متی کے کنبے کو حکومت کرنے کی مینڈیٹ ہی نہیں دیا تھا۔ یہ بھان متی کا کنبہ حکومت کا اخلاقی جواز ہی نہیں رکھتا کیونکہ اس کنبے کے چند افراد کے دل اب بھی غریب عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ گندم سبسڈی کے خاتمے کو آئی ایم ایف سے جوڑنا اس متنازعہ خطے کے ساتھ مذاق ہے۔ وہ عوام جوآئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے اب متنازعہ حقوق کے حصول کے لیے بڑھنے پر مجبور ہوں گے۔ متنازعہ حقوق کا مطلب اشیائے خوردونوش پر سبسڈی کے علاوہ دریا سندھ کی رائلٹی، سوست پورٹ اور دریاوں کی رائلٹی کے ساتھ ساتھ تمام تاریخی راستوں کی واگزاری ہے۔ حکومت کو اب بھی مخلصانہ مشورہ دیتے ہیں کہ عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی جلسوں میں شریک ہوجائیں۔ یہی عوام ریاست ہے، یہی عوام ملک ہے، یہی عوام طاقت ہے اور سیاستدانوں کی سیاسی زندگی انہی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ خدا کی طاقت کے بعد عوام طاقت کا سرچشمہ ہے۔ صوبائی حکومت اگر اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کرے تو یہاں کے عوام کا سمندر امڈ کے آئے گا۔ صوبائی حکومت باعزت حل ڈھونڈ سکتی ہے اگر اس غریب عوام پر اعتماد کرے تو۔ یہاں کے عوام صوبائی حکومت کے ساتھ ڈی چوک پر دھرنا دینے کو تیار ہیں۔ وفاق سے لڑنے کو تیار ہے۔ ہمیشہ یس سر کی عادت نے سیاستدانوں اور سیاسی نظام سے عوام بیگانہ ہوچکے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے مزید اس عوام کا امتحان نہ لیا جائے۔ میں یقین دلاتا ہوں خدا کی طرف سے عزت حقوق کے لیے ڈٹ جانے میں ہے۔ تمام مقتدر حلقے سبسڈی کی حساسیت کو جانتے بھی ہیں لیکن صوبائی حکومت عوام سے بیگانہ بن رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سبسڈی کو آئینی حقوق سے جوڑنا بھی درست نہیں۔ کیا اسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس آئینی دائرہ سے باہر ہے، کیا 25 ارب سے زیادہ کھاد کی فیکٹریوں پر سبسڈی نہیں، کیا یوٹیلیٹی پر اربوں کی سبسڈی نہیں، کیا رمضان پیکیج پر سبسڈی نہیں، کیا پاسکو آپریشن پر سبسڈی نہیں، اور کیا یہ سب پاکستان سے باہر ہے۔ سبسڈی کوئی بھی حکومت مختلف معروضی حالات اور زمینی حقائق کے مطابق دیتی ہے۔ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے طرز پر جب تک بجٹ نہیں دیا جاتا سبسڈی کا خاتمہ کرنا یہاں کے عوام پر ظلم ہے۔ 160 ارب روپے گلگت بلتستان کا بجٹ میں حق بنتا ہے۔ رائلٹی بھی گلگت بلتستان کو دی جائے تو اس خطے کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن وفاقی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے حقوق کے ہمیشہ مذاق کیا ہے۔ 75 سالہ محرومیوں کے بعد مزید استحصال کرنا حکومت کی عاقبت نااندیشی ہے۔ اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کا ناخن لیں اور ان پاپولر فیصلے لینے کے زعم میں خطے کو ریاست سے دور نہ کرے۔ سیاستدانوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں کوئی اپنے آپ کو ٹارزن نہ سمجھیں۔ ہم عوامی کے خدمت گزار ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی سیاسی کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس انچولی میں علامہ مبشر حسن کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا کہ حکومت ملکی سطح پر امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، مسلم ممالک اسرائیل سے تیل و گیس کے معاہدے ختم کریں۔ اجلاس میں یعقوب شہباز، آصف صفوی، زیشان حیدر، کاظم عباس، معمبر رضا، عباس حیدر سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور مسلم ممالک امریکا و اسرائیل سے اپنے سفارتی و تجارتی سمیت ہر قسم کے تعلقات ختم کریں۔ انہوں نے کہا مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے، فلسطین کاز کیلئے یک جان ہیں۔ 39 دنوں میں فلسطین میں اسرائیلی بربریت، دہشت، وحشت اور حیوانیت جاری ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دنیا بھر کی طرح ملکی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہیں، دور حاضر کے یزید کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار حسینؑ ابن علی علیہ السلام کی طرح ادا کرنا ہوگا، سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ فلسطین کو شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، صہیونیت دنیا کے امن اور انسانیت کیلئے خطرہ ہے، استعماری طاقتیں ان شاء اللہ فلسطین میں ناکام ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 57 اسلامی ممالک کے سامنے نہتے فلسطینی مسلمان اپنی جدوجہد کر رہے ہیں، جنہوں نے اسرائیلی گھمنڈ توڑ دیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید مہدی عابدی صاحب کی خالہ محترمہ عالمہ خاتون رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد رضا ؑ نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی،جبکہ تدفین وادی حسینؑ میں انجام پائے گی۔
مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت تمام مرکزی وصوبائی قائدین، شعبہ جاتی صدور اور دیگر رہنماؤں بشمول علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ مقصود ڈومکی، سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، سید مہدی عابدی،عارف حسین الجانی،صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی، صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ، صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی، صدر صوبہ پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، صدر صوبہ خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری، صدر صوبہ بلوچستان علامہ ظفرعباس شمسی، صدر صوبہ جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صدر صوبہ گلگت بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی ، صدر ریاست آزاد کشمیر علامہ یاسر عباس سبزواری نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
قائدین نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کے ساتھ تمام پسماندگان کیلئے اس سانحے پر صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے اور کہا ہے کہ خدا وندمتعال مرحوم کو جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے ۔
تمام مومنین ومومنات سے مرحومہ عالمہ خاتون کی بلندئ درجات و ایصال ثواب کے لئے آج بعد از نماز مغربین نماز وحشت قبر کی درخواست ہے۔