The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)رومی سگنیچر ہوٹل اسلام آباد میں قومی کل جماعتی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خصوصی خطاب۔کانفرنس کا اہتمام جمعیت علما پاکستان اور شیران اسلام نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔
کانفرنس میں نظامت کے فرائض جمعیت علما پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید صفدر گیلانی نے ادا کئے جبکہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور نمایاں شخصیات شریک ہوئیں ۔
مجلس وحدت کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی اساس قرار دیا ۔قائد کے اسرائیل کے غیر قانونی وجود کے موقف پر روشنی ڈالی اور امریکی ایما پر دو ریاستی حل کی بات کو ناقابل قبول اور وطن عزیز کی نظریاتی اساس سے انحراف قرار دیا ۔
انہوں نے اسرائیلی ظلم اور بربریت کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا اور اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے خائن عرب حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مصر اور اردن کو بالخصوص غزہ میں امداد فراہمی میں رکاوٹ کا عامل قرار دیا ۔انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کو فلسطینیوں کی حمایت پر خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا ۔مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےاسٹڈی سرکل کا انعقاد.#مجلس وحدت مسلمین علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سے ہفتہ وار فکری ، دینی اور اخلاقی تربیت کے لئے بمورخہ 25 نومبر ، بروز ہفتہ ، بوقت 9:00 بجے رات سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ۔#آخر میں ممبران نے نے اپنے روزمرہ مسائل کے بارے میں علامہ شیخ ولایت حسین جعفری سے گفتگو کی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)جوانوں کی دینی ، فکری ، اخلاقی تربیت کے لئےمجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سےاسٹڈی سرکل کا انعقاد.#مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سے ہفتہ وار فکری ، دینی اور اخلاقی تربیت کے لئے بمورخہ 25 نومبر ، بروز ہفتہ ، بوقت 8:00 بجے رات سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ۔#آخر میں جوانوں نے اپنے روزمرہ مسائل کے بارے میں علامہ سید عباس موسوی سے گفتگو کی ۔
وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی طرف سے مسجد اقصیٰ گنداواہ میں MWM بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی کتاب "رہنمائے مسولین کی اسٹڈی کی گئی اسٹڈی سرکل میںMWM ضلع جھل قائم مقام صدر حبیب اللہ دھکڑ سید خالد حسین شاہ حسینی غوث بخش ترین خلیل احمد وضلعی کابینہ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی آخر میں غاصب اسرائیل کی فلسطینی سرزمین بر ناجائز قبضہ اور جارحیت اور فلسطینی مظلوم پر جاری ظلم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(بولان)مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کی طرف سے قائد وحدت قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ضلع بولان ڈھاڈر میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولاناذوالفقارعلی سعیدی کی زیر نگرانی کتاب "رہنمائے مسولین کی اسٹڈی سرکل کی گئی اسٹڈی سرکل میںMWM ضلع بولان کے جنرل سیکریٹری قاضی جمیل احمد انصاری , سید شاکرعلی شاہ دوپاسی ضلعی کابینہ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(قم) ایران کے مقدس شہرقم میں خانوادہ و دوستان شہید کہ طرف سے شہید علی ناصر صفوی کی 23ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا. سیمینار کا پنڈال شہداء کی تصاویر سے مزین تھا اور استقبالیہ میں شہداء کی تصاویر کے ارد گرد شمعیں روشن کی گئیں تھیں جس سے سیمینار کا ماحول معنوی و روحانی جھلک دکھلانے لگا۔
سیمینار میں سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور قومی غیرت و حمیت اور پاکستان میں ملت تشیع کے دفاع میں شہید علی ناصر صفوی کے کردار پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ دینی غیرت و حمیت کا تقاضا ہے کہ انسان مقدسات دینی اور امت مسلمہ کی عزت و آبرو کی حفاظت کرے اور اگر ضرورت پڑے تو جان پر کھیل کر دینی عزت و ناموس کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ شہید حقیقی دشمن امریکہ اور اسرائیل کی امت مسلمہ کے خلاف سازشیں اندرونی امور میں مداخلت اور فتنہ وفساد پھیلانے کی پالیسی سے مکمل طور پر آگاہ اور بہترین دشمن شناس تھے۔ اور اس کے ناپاک منصوبوں سے آگاہی اور انہیں ناکام بنانے پر زور دیتے تھے۔
شہید علی ناصر صفوی ان تمام خصوصیات غیرت و حمیت کا عملی نمونہ تھے کہ جنہوں نے اپنے مذہب و ملت اور انفرادی و اجتماعی وجود کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اسی راستے پر اپنی جان بھی نچھاور کر دی۔
علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ نے سابقہ ادوار میں ملت تشیع کو پیش آنےوالی مشکلات و مصائب اور ریاست کی شیعہ دشمن پالیسیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں جہاد افغانستان کے نام پر اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر بننے والے جہادی گروہوں نے وطن عزیز میں ہر فقہ و مذہب کے لوگوں کا قتل عام کیا اور بعد ازاں وہی جہادی گروہ ریاستی اداروں کے ساتھ حالت جنگ میں نظر آئے۔
آخر میں سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے شہید علی ناصر صفوی کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔علاوه ازیں سیمینار سے شہید کے ساتھی ریحان علی اور حجة الاسلام ڈاکٹر اشرف علي تاباني نے بھی خطاب کیا اور آخر میں خانوادہ شہید اور انکے دوستوں کی جانب سے مولانا فصیح حیدر نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نظام کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس وقت صوبے کے اندر ہر طرف احتجاج و مظاہرے چل رہے ہیں ایک طرف غریب عوام سے گندم چھینی گئی اور دوسری طرف طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں صوبائی حکومت کے پاس نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں اور غریب عوام کو گندم سبسڈی دینے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں لیکن آۓ روز کوآرڈینیٹرز بھارتی کرنے اور اپنے شاہی خرچوں اور پروٹوکول کے لیئے فنڈز موجود ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب پورے گلگت بلتستان کی غیور عوام اس حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی اور ہم انشاء اللہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور عوام کے لیئے آواز بلند کیں گے.
وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین راولپنڈی و اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے مختلف علاقوں میں یونٹ سازی کی اس سلسلے میں دورہ جات کیئے اورشکریال کری روڈ کی یونٹ صدر محترمہ راحیلہ مختار ، موہڑاں سیداں مری یونٹ کی صدر محترمہ رخسانہ بتول اور یونیورسٹی ٹاون بھارہ کہو کی یونٹ صدر محترمہ نغمہ فاطمہ زیدی کو منتخب کیا گیا ۔
نومنتخب یونٹ صدور و دیگر عہدیداران سے مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے حلف لیا ،اس موقع پر نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی ہمراہ موجود تھیں۔
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی صدر وسابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ اور نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نےحیدر پورہ (ڈومیال) گلگت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نیا یونٹ تشکیل دیا جس کے لیے محترمہ سیدہ زھرا رضوی کو یونٹ صدر اور محترمہ بلبل کو نائب صدر منتخب کیاگیا۔ نو منتخب صدر، نائب صدر اور دیگر عہدیداران کی حلف برداری نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن محترمہ صائمہ شفیع نے کی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے ۔اس موقع پر محفل میں شریک تمام خواتین کو 26 نومبر بروز اتوار "آزادی فلسطین ریلی" میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ آخر میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(گلگت)عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران نے گلگت میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور دیگر اپوزیشن ممبران کرنل عبید، وزیر سلیم، شیخ اکبر علی رجائی، کلثوم فرمان کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ ملاقات میں سبسڈائز گندم ریٹ میں ہوشربا اضافہ کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ پر اپوزیشن ممبران نے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ اپوزیشن ممبران نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ حکومت کو گندم ریٹ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔