The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن پولٹیکل سیکرٹری  علا مہ مبشر حسن نے  وحدت ہاوس انچولی میں ڈویژن پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا سیاسی شعور بڑھا ھے اب عوام الیکشن میں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والوں کے خلاف ووٹ دیں گے اور ملک کو آئی ایم ایف اور امریکی غلامی کرنے والوں سے نجات دلائیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ( MWM ) کراچی سے پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔اجلاس میں مولانا صادق جعفری علامہ ملک غلام عباس ،سبط اصغرمولانا نشان حیدر سمیت دیگر زمہ داران موجود تھے۔

 علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ کراچی بلخصوص سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل اور سہولیات کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے،کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو متحد کریں گے ،سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عوام ہم پر اعتماد کرے،، سابقہ حکمران صرف عیاشیوں اور محلات بنانے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہمارا مؤقف واضع ہے کہ مظلوم عوام کی داد رسی کی جائےعوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہے،اگر حکمرانوں نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو عوام سڑکوں پر ہوگی اور حالات کی تمام تر ذمہ دار حکمران ہونگے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے آج مرکزی جامع مسجد مظفرآباد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزادی فلسطین کے حوالے سے فرمایا فلسطین کو بھت جلد آزادی نصیب ہو گی اور اسرائیل نبود ہو گا ۔

علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے مزید کہا کہ یہ بھت بڑا ظلم کیہ اس وقت بعض لوگ اسرائیل کے ظلم کو چھپانے کے چکر میں لگے ہوئےہیں اور مختلف انداز سے اسرائیل کے ظلم کی تاویلیں کر رہے ہیں کہ جی حماس کو پہلے حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن کون ان عقل سے پیدل لوگوں کو بتاے اگر کسی کے گھر کوئی لوٹنے والا جاے اور صاحب خان ڈاکو کو روکنے کی کوشش کرے تو ڈاکو گولی مار کے صاحب خانی کو قتل کر دے تو عدالت میں  کیا وہ کہ سکتا کہ ک جنا جج میں نے اپنا دفاع کر رہا تھا یہی صورت حال فلسطین کی ہے اسرائیل ڈاکو اور چور ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)دفتر مجلس وحدت مسلمین بلتستان میں ایام فاطمیہ کی خمسہ مجالس کا سلسلہ جاری پہلی مجلس سےعلامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی جبکہ دوسری مجلس سے مولانا کاظم نے خطاب کیا۔ایام فاطمیہ کو عاشورا کی طرح اجراءکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایام عزائے فاطمیہ ہر دور میں ظالموں اور ستمگروں کے خلاف احتجاج کا درس دیتے ہیں۔ایام فاطمیہ اول کی آج تیسری مجلس سے  جناب سیدہ سلام اللہ کے ولائی کردار پر ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب خطاب کرینگے۔

کل بروز اتوار قبلہ شیخ احمد علی نوری صاحب جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے سیاسی اجتماعی کردار پر روشنی ڈالیں گے۔بروز پیر 13 جمادی الاول کی رات ایام فاطمیہ کی آخری مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مجاھد ملت آغا سید علی رضوی بین الاقوامی حالات اور خطہ کے حالات پر اہم خطاب کرینگے۔جناب سیدہ کا اجتماعی کردار ہمیں ہر زمانے میں یزیدیت سے برسر پیکار رہنے کا درس دیتاہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وفد 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں لاہور قزلباش فیملی کے آغا شاہ حسین قزلباش کی رہائشگاہ پہچا جہاں انہیں 26 نومبر کے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی، صوبائی ضلعی جنرل  سیکریٹری جناب نقی مھدی ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب مولانا ظہیر کربلائی وفد میں شامل ۔

آغا شاہ حسین قزلباش نے کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کرونگا کہ نہ صرف خود بلکہ جہاں جہاں میرے بس چلا سب سے کہوں گا کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں اس مارچ میں شریک ہوں ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے ٹکسالی گیٹ شیعہ لال مسجد میں نماز مغربین کے بعد 26 نومبرآزادی فلسطین مارچ کی کمپین کے سلسلے میں مومنین سے خطاب کیا اور آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس وزٹ میں جناب فصاحت حسین بخاری صوبائی سیکریٹری مالیات بھی موجود تھے ۔ سید وسیم الحسن شاہ مرکزی میڈیا سیکرٹری وحدت یوتھ بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام چھ روزہ سفیران نور تربیت مربی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جو اٹھارہ تا تیئیس نومبر تک جامعہ الولایہ بہارہ کہو اسلام آباد میں جاری رہی، جس کا مقصد علمائے کرام کی مختلف حوالوں سے عملی تربیت کرنا تھی تاکہ وہ شعبہ تربیت کے بنیادی اصولوں اور جدید جہتوں سے ہمکنار ہو کر اپنے اپنے علاقوں میں جا کر لوگوں کی مؤثر انداز سے تربیت کر سکیں، تربیتی و تدریسی ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر دسترس رکھنے والے ماہرین نے لیکچرز دیئے جن میں روش تبلیغ اور اسلامی مبلغ کی خصوصیات، تنظیم کی اہمیت اور تنظیمی اخلاق کے بنیادی اصول، اسلام کا سیاسی نظام، نظام ولایت، سیاسی بصیرت، ملک وملت کو در پیش چیلنجز اور راہ حل، روش مدیریت مسجد و کلاس، تبلیغ اسلام میں سوشل میڈیا کا استعمال، نماز جمعہ کی اہمیت، خطبہ جمعہ کی خصوصیات اور اسے تیار کرنے کی روش جیسے موضوعات شامل تھے۔

ورکشاپ کے مقررین میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، سید ثمر عباس نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ غلام حر شبیری، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، علامہ محمد اصغر عسکری، ڈاکٹر حسنین نادر، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ و دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

مقررین نے فلسطین کے نہتے عوام پر ڈیڑھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سفاکیت اور قتل عام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا، شرکاء نے مظلوم مگر شجاع فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء فلسطین کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی نیک کالونی کے مومنین کی امام بارگاہ گلشن عباس نیک کالونی میں 26 نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے حوالے سے اہم ملاقات ۔

نیک کالونی میں ہونے والی اہم میٹنگ میں علامہ علی اکبر کاظمی صاحب صدر پنجاب, سید حسین زیدی صاحب صوبائی سیکرٹری سیاسیات , نجم عباس صاحب صدر لاہور سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر لاہور عزاداری ونگ نے ملک زوار حسین صاحب , ملک شفیق صاحب, شوذب ایڈوکیٹ صاحب,  بابر بھائی و دیگر اقابرین و نوجوانان نیک کالونی کو اتوار26 نومبر لاہور میں ہونے آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور ریلی کے حوالے سے تبادلا خیال کیا ،علامہ علی اکبر کاظمی صاحب نے ذکر محمدؐ و آل محمدؑ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حسینی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہر دور میں حق کی آوا بلند کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نےاپنی کابینہ اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین کے ہمراہ لاہور شہر کی سرکردہ شخصیات کو 26 نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ، ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مولانا ظہیر کربلائی کا 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی آفس کا وزٹ ۔ جہاں پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے برادران کو باقاعدہ آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔

 اس نشست میں جناب برادر حسنین جعفر زیدی، جناب افسر رضا خان ، لاہور ریجن کے ناظم جناب سید حسن نقوی اور دیگر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے اراکین موجود تھے ۔

 علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بڑے اچھے انداز میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی ۔ حسن رضا نقوی نے کہا کہ ہم لاہور ریجن کے تمام علاقوں میں جہان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے برادران اور خواہران شرکاء مارچ کے حوالے سے ورکنگ کررہے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ان شاءاللہ

تعاون کی یقین دہانی پرعلامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان لاہور ڈویژن کے برادران کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)علامہ سیدعباس موسوی اور مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے مرکزی کابینہ کو محترم جناب شاہ عبداللہ نے اپنے گھر میں دعوت دی۔ علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی تمام کابینہ ممبران نے محترم جناب شاہ عبداللہ کی دعوت پر ان کے گھر میں شرکت کی ۔

 اس سلسلے میں علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی کابینہ نےجناب شاہ عبداللہ کے دوستوں کے ساتھ گفت و شنید کی ۔شاہ عبداللہ اور ان کے دوستوں مجلس وحدت مسلمین کے منشور کو سراہا، آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

محترم جناب شاہ عبداللہ  کی سربراہی میں ان کے تمام دوستوں نے ایم ڈبلیوایم پر اعتماد کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ آنتخابات میں ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree