The Latest

وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقا ل پر اظہار افسوس و تعزیت ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماں کا فراق اولاد کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں ، انسان دعاؤں کی ایک مضبوط چھاؤں سے محروم ہوجاتا ہے،اس عظیم سانحے پر ہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور غم ذدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم کے وفد کا جامعہ المنتظرلاہورکادورہ، طلباء علماء کو آزادی فلسطین مارچ  میں شرکت دعوت۔ 26 نومبر آزادی مظلومین فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میںعلامہ محمد افضل حیدری سنیئر مدرس جامعہ المنتظر کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے ۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب  اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر پہنچے جہاں علامہ محمد افضل حیدری سے ملاقات کی اور انہیں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی ۔

 آقا محمد افضل حیدری صاحب نے کہا کہ آپ کا پیغام قبلہ حافظ ریاض نجفی صاحب تک پہنچا دیں گے اس موقع پر مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی اور صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی بھی ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاک عرب سوسائٹی لاہور پہنچے ۔ جہاں انہوں علامہ سید حسین نجفی پرنسپل جامعہ المصطفی اور جامعہ کے اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں 26 نومبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ میں جمعہ کے خطبہ میں باقاعدہ بیان کروں گا ۔ اور لوگوں کو اس بارے متوجہ کروں گا ۔ ان شاءاللہ امید ایک اچھی خاصی تعداد یہاں سے 26 نومبر کی ریلی میں ضرور شریک ہوگی ۔ اس وزٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی کور کمیٹی کے معزز ممبران نے شرکت کی جب سے ریلی کی موومنٹ شروع ہوئی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

 وائس چیئرمین نے اب تک کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا ۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی ، جناب حسنین جعفر زیدی ، جناب افسر رضا خان، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی، مرکزی صدر وحدت جناب تصور علی مھدی ،  یوتھصوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری، صوبائی آفس سیکرٹری ، ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ، سنیئر ضلعی نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی  ، ضلعی رابطہ سیکرٹری جناب علمدار زیدی ، ضلعی آفس سیکرٹری کے علاوہ ٹاون کے صدور ودیگران موجود تھے ۔

 کورکمیٹی نے اپنی مکمل کارکردگی رپورٹ وائس چیئرمین کو پیش کی جبکہ ضلعی صدر نے ٹاونز کی فعالیت پر بریفنگ دی ۔

وحدت نیوز(لاہور )26نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں علامہ محمد اقبال کامرانی صاحب کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے ۔ کینال ویو مدرسہ القائم کاوزٹ ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب  اپنے وفد کے ہمراہ مدرسہ القائم پہنچے جہاں علامہ محمد اقبال کامرانی سے ملاقات اور انہیں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی ۔

 آقا محمد اقبال کامرانی صاحب نے کہا کہ میں خود بھی حاضر ہونگا اور علاقے کے مومنین کو قائل کریں گے کہ وہ بھی شرکت کریں ۔ اس وزٹ میں مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ،صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی اور جناب علامہ مظہر اعوان صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)26نومبر آزادی فلسطین مارچ کے سلسلے میں دعوتی مہم کے دوران صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ لاہور کے علاقہ منشی لدھا پہنچے جہاں انہوں نے علاقے کے مومنین کو 26 نومبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی،ضلعی صدر جناب نجم خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب  علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اپنے وفد کے ہمراہ 26 نومبر آزادی  فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی آفس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آمد ۔مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف سے ملاقات ، 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کا دعوتنامہ پیش کیا ۔

اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم جناب عارف علیجانی ، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، ضلعی رابطہ سیکرٹری جناب علمدار زیدی ، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی کے علاوہ سابقہ ڈویژنل صدور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)اسلام پورہ 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام پورہ لاہور پہنچے ۔ صوبائی سیکریٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ، فرقان زیدی ، خرم زیدی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اسلام پورہ کرشن نگر سے ایک اچھی خاصی تعداد ریلی میں شریک ہوگی۔ ان شاءاللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے الیکشنز میں عوام امریکہ نواز سیاسی پارٹیوں کو مسترد کریں گے، الیکشنز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی امریکی و برطانوی سفارت کاروں کا متحرک ہونا اور ملکی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا، ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے عوام میں جانے کی بجائے چور دروازوں سے ایوانِ اقتدار میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ سیاسی پنڈت اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، پاکستانی عوام کی اکثریت ایسا لیڈر چاہتے ہیں جس کا ماضی بے داغ ہو، آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی پر گامزن ہو، آئین وقانون کی بالادستی اور ملکی مفادات اس کی اولین ترجیح ہوں، ملک کی اصل معاشی تباہی ان افراد کے دور حکومت میں ہوئی جنہوں نے دوسرے ممالک سے تیل درآمد کر کے بجلی بنانے والے مہنگے ترین نجی بجلی گھر آئی پی پیز لگوائے۔

انہوں نے کہا کہ ناعاقبت اندیشوں نے بے تحاشا بیرونی قرض لے کر مہنگے ترین منصوبے بنوائے جن کے اخراجات برداشت کرنا ہمارے جیسے کمزور معاشی حالت والے ملک کے لیے بہت مشکل تھا، اس طرح کے منصوبوں سے آمدن نہیں بلکہ الٹا ان کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس گیا، آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال 30 جون 2024ء تک پاکستان کو 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ضرورت ہے، تاکہ پرانے قرضے واپس کر سکے اور تجارتی خسارہ پورا ہو سکے, اب ان قرضوں کی ادائیگی کیسے ہو گی، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ملک پر قرضوں کا بے تحاشا بوجھ ڈالنے والے نااہل حکمران اب نئی باری لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس بےحس ٹولے کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ جتنا قرض بڑھے گا اتنی مہنگائی بڑھے گی اور غریب عوام اس بوجھ کو کیسے برداشت کریں گے انہیں اپنے حصول اقتدار سے غرض ہے بس۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور سر زمین فلسطین کی مظلومیت کی عکاسی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تصویری نمائش لگائی گئی۔ اس موقع پر غزہ پر جاری بمباری اور معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف دستخط مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

 تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی سنزر سعید ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقائے سید ابوالحسن میری، جمعیت غربائے اھل حدیث کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی، ممتاز دانشور اور کالم نگار امان اللہ شادیزئی ،رہنما جماعت اسلامی بلوچستان وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر اور چیئرمین گرین پاکستان پارٹی عبدالھادی ایڈووکیٹ، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،علامہ سہیل اکبر شیرازی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ظاہر ہزارہ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ، سید ابراہیم شاہ، آغا محمد رضا ،مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل دھشت گرد ریاست ہے جس نے غزہ کے اسپتالوں اسکولوں اور عوامی مقامات پر بمباری کرکے معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔ بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ 2 دسمبر کو یونیسیف آفیس کے سامنے بچوں کا مظاہرہ ہوگا۔

سابق اسپیکر محترمہ راحیلہ درانی نے اپیل کی کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف علمائے کرام کو جہاد کا فتویٰ جاری کرنا چاہیے۔ امت مسلمہ کو اپنے اختلافات چھوڑ کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے۔آقائے ابوالحسن میری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ان شاءاللہ جلد فلسطین آزاد ہوگا۔تقریب میں اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree