The Latest
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے مظلومین غزہ فلسطین و پارا چنار کے لئے چونگی نمبر 6 پر دعائے توسل کا اہتمام کیا گیابزم کمیل کے مسئول برادر امیتاز نے دعائے توسل کی تلاوت کی۔شہدائے غزہ و پارا چنار کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین برادر سلیم عباس صدیقی صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی ڈویژنل آرگنائزر آئی ایس او ملتان برادر حسن رضا برادر احتشام ڈاکٹر حسیب برادر فخر نسیم برادر عاطف سرانی,برادر جواد مصطفی، فہیم جعفر ایڈووکیٹ سید نیر عباس شمسی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
دعاء میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر فلسطینی نغمے لگائے گئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مزمت کی اور حماس اور اسلامی جہاد کی استقامت کو سراہا گیا نیز پاراچنار میں شیعہ قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا 12 نومبر انشاء اللہ اسلام آباد میں آب پارہ سے امریکی سفارت خانے تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی امریکہ مردہ باد مارچ کی تائید کی آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیے گئے۔
وحدت نیوز(خانیوال) مخدوم پور کبیر والہ عمیر علی جن کو ظالموں نے محب اہلبیت علیہ السلام کی پاداش میں شہید کیا گیا شہید کے جنازے میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نیابت میں مجلس وحدت کے وفد نے جنازے میں شرکت کی۔
وفد میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی برادر سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیکرٹری فلاح و بہبود برادر مختار حسین اور ضلعی صدر خانیوال برادر منظر موجود تھے ۔
اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیااور قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجھتی کونسل بلوچستان کی ممبر جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی سیکریٹریٹ علمدار روڈ کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی صدر مولانا عبدالحق ہاشمی منعقد ہوا، اجلاس میں جماعت اسلامی، مجلسِ وحدت مسلمین، جماعت اہل سنت، جمعیت علماء پاکستان ،مرکزی مسلم لیگ ،جمعیت اتحاد علماء ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، شیعہ علماء کونسل، تحریک خلافت پاکستان، مجلسِ علماء مکتب اہل بیت ،تنظیم اسلامی بلوچستان ،مرکزی شوری ختم نبوت کے قائدین، علامہ سید ظفر عباس شمسی،علامہ سید ہاشم موسوی سید مومن شاہ جیلانی،مولانا انوار الحق حقانی،پیر سید حبیب اللہ چشتی،،ڈاکٹر عطاء الرحمن،مولانا عبد الکبیر شاکر،مولانا خلیل الرحمن،مولانامحمد موسی حسینی،مولانا سید محمد رضا اخلاقی،جناب محمد ادریس مغل،مولانا اعجاز الحق،جناب محمد طاھر کھیتران، جناب محمد یونس، سہیل اکبرشیرازی ،علامہ ولایت جعفری، مولانا ذاکر حسین درانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور واقعہ مستونگ و پاراچنار پر گفتگو کرتے ہوئے ممبران نے کہا کہ مسلمان ممالک وامت مسلمہ کو اس وقت فلسطین کی مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے اس وقت یہودی نصاریٰ اہل اسلام کے مد مقابل متحدومتفق ہوچکے ہیں اور مسلم حکمران خواب غفلت اور غلامی کرنے میں مصروف ہیں، علماء کو نماز جمعہ کے خطبات میں مسلہ فلسطین پر بات کرنی چاہیے ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ،فلسطین کاز کے مورال اسپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔گیا نیز مستونگ اور پاراچنار میں دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے نیز افغان مہاجرین کو عزت و احترام کے ساتھ روانہ کرنا چاہیے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پسنی اور ماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، پاک فوج کے 14 جوانوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کے ناسور نے وطن عزیز کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے، شدت پسند تکفیری گروہ اور ان کے سہولت کار آستین کے وہ سانپ ہیں جو ڈسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اس افسوسناک سانحہ پر سوگواران کی خدمت میں دلی تعزیت وہمدردی پیش کرتے ہیں، شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈے کے قریب پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، پچیس کے قریب افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے چھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، یہ بہت ہی کربناک ہے کہ ایک طالب علم بھی امتحان دینے کے بعد گھر جاتے ہوئے شہید ہوا ہے جو کہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، میں اس سوگوار گھرانے کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، آخر کب تک یہ غیر انسانی اور بزدلانہ حملے ہوتے رہیں گے اور بے گناہ افراد بارود کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے، یہ مذموم اور قبیح کھیل اب بند ہونا چاہیے، فوری طور پر بغیر کسی رعایت کے ان ملک دشمن عناصر کے سروں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد کچورا میں خطبہ جمعہ سے کہا کہ قرآن مجید نے چودہ سو سال پہلے یہودی مکروہ چہرے کو عیاں کیا اور اسے اسلام و مسلمین کا دشمن قرار دیا۔ لیکن افسوس اس کے باوجود نام نہاد اسلامی ممالک غاصب اسرائیل کی چوکیداری کرنے کو اپنی بقاء سمجھتے رہے۔ آج اسرائیل نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، ساڑھے نو ہزار انسانوں کا قتل عام کیا ہے جن میں ستر فیصد بچے اور خواتین شامل ہے مگر دنیا کے سفاک حکمرانوں کو کوئی ٹس سے مس نہیں۔ آج امن کے دعوے دار کہاں ہے؟ انسانی حقوق کی بات کرنے والے کہاں ہے؟ نام نہاد اسلامی سربراہان کہاں ہے؟ کہاں ہے 40 اسلامی ممالک کی افواج کا سپہ سالار؟ کہاں ہے ایٹمی طاقت کے حامل اسلامی ملک اور ان کا کردار؟
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر ظالم سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے تو وہ اسلامی مزاحمتی تحریکیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ کوئی میدان عمل میں داخل ہوا ہے تو وہ حزب اللہ اور انصاراللہ ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی مزاحمتی تحریکوں کو دہشتگرد قرار دیتے رہے آج دنیا نے دیکھ لیا ہے حقیقی دہشتگرد اور بچوں کے قاتل امریکہ اور اسرائیل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا سورہ حشر کی آیت کے مطابق قرآن نے کافروں اور یھودیوں کو بزدل اور ڈرپوک قرار دیا ہے۔ جو ھمیشہ دیوار اور قلعوں کے پیچھے سے وار کرتےہیں اور انھیں تن بتن لڑنے کی ہمت نہیں۔آج عملی میدان میں حماس کے جوانوں کے سامنے یھودیوں کی یہی حالت ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)انجمنِ سپاہ علی اکبر علیہ السلام جیکب آباد، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حویلی سید شیر شاہ بخاری سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت اسرائیلی ریاست کی بربادی کا باعث بنے گا۔ یہ مظلوموں کا خون ناحق دریائے نیل بن کر وقت کے فرعون اسرائیل کو غرق کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں نے شیعہ سنی کو لڑانے کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے۔
آج شیعہ سنی متحد ہوکر قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور فلسطین کا محاذ شیعہ سنی وحدت کا عملی ثبوت ہے۔ 56 اسلامی ممالک کے بے ضمیر حکمران چوڑیاں پہن لیں اور جنرل راحیل شریف سمیت 39 ملکوں کا نام نہاد اسلامی لشکر کہاں گم ہے؟ اس موقع پر تقریب سے صدر چیمبر آف کامرس حاجی احمد علی بروہی، چیئرمین انجمن سپاہ علی اکبر سید احسان علی شاہ بخاری، سماجی رہنماء ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نذیر حسین جعفری، کونسلر دلمراد لاشاری، اللہ بخش میرالی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب اسرائیل کو تیل دینا اور اسکے ساتھ تجارت بند کر دیں۔ مسلم ممالک کو غاصب حکومت کے ساتھ معاشی تعاون نہیں کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک غاصب اسرائیل کے ساتھ درآمدات و برآمدات بند کر دیں۔ صیہونی حکومت غزہ پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ بچوں اور عورتوں پر حملے کرکے غاصب اسرائیل جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ غاصب اسرائیل مسلمان ممالک کی خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مصر اور اردن نے اپنے باڈر سیل کر دیئے ہیں۔ ان کو چاہئے کہ باڈر کھول دیں تاکہ عورتیں اور بچے غاصب اسرائیل کے حملوں سے بچ سکیں۔
وحدت نیوز(کراچی) پاراچنار پر دہشتگردوں کی لشکر کشی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، سیکرٹری سید علی حسن نقوی، مولانا منہال حسین بنگش و دیگر نے کہا کہ ایک طرف مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدہ حالات مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی جارحیت جاری ہے تو عین اسی وقت ملک خداداد پاکستان کے بارڈر پاراچنار پر طالبان دہشتگردوں نے بھارتی اور صہیونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لشکر کشی کی جو ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے، 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر پارہ چنار غزہ کی طرح مسلسل طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر رہتا ہے، جہاں ہر سال خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے پرامن اور وطن کے وفادار عوام پر جنگ مسلط کرنے والے شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مذموم مقاصد پر مبنی ملک دشمن دہشت گردوں کی بہیمانہ سازش ہے، پارہ چنار ایک حساس اور دفاعی حوالے سے انتہائی اہم علاقہ ہے، جس کا بدامنی کی لپیٹ میں آنا تشویشناک ہے، ریاست اور سیکورٹی ادارے اس جنگ کو بروقت روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نو روز سے جنگ کی آگ میں سلگتے ہوئے پارہ چنار کے محب وطن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو اس جنگ کے روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ فی الفور پاک و افغانستان بارڈر کو مکمل باڑ لگا کر سیل کرے۔ احتجاجی مظاہرے میں سید کلیم رضا، مولانا اشرف حسین کاشفی، مولاناسید باقر حسین نقوی، عظیم جاوا، ناصر الحسینی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وحدت نیوز (سکردو) قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کے خالہ زاد بھائی پاک آرمی کے جوان سید مبارک علی شاہ جو کہ گزشتہ روز بلوچستان پسنی میں دہشتگردوں کے فائرنگ سے شہید ہوئے تھے انکی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ ان کے آبائی قبرستان کتپناہ سکردو میں تدفین کی گئی۔
داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ حسن جعفری دام ظلہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم ،علماء، زعماء، سیاسی رہنماؤوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شہید کی شہادت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری و دیگر قائدین نے اللہ شہید کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد صاحب الزمانؑ اسلام پورہ سے نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے "حمایت فلسطین ریلی" نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور نجم عباس خان نے کی۔ جبکہ علامہ ظہیرالحسن، آفتاب علی ہاشمی، حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری اور آئی ایس او کے رہنما ارتضیٰ باقر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اسرائیلی جارحیت اور مسلم حکمرانوں کی شرمناک خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے، ہم نے نبی کریم(ص) کی حدیث کو فراموش کر دیا جس میں آپ (ص) نے امت کو جسد واحد قرار دیا تھا، آج مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ہمارے حکمران مذمت تک نہیں کرتے، بلکہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اپنی رپورٹس ہیں کہ ہر چند منٹس میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے اور اب شہداء کی تعداد گنتی سے بھی باہر ہوتی جا رہی ہے، تباہی اور بربادی کے مناظر دیکھے نہیں جا سکتے۔ مگر افسوس خود غرض و مفادات میں جکڑی عالمی دنیا کو ظلم کی یہ تاریک رات نظر نہیں آتی، جبکہ دوسری طرف مختلف تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے الگ الگ سیمینار ز و ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس کیساتھ حکمرانوں سے مطالبات اور کوسنے بھی جاری ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ایک آواز ہو کر جب تک مسئلہ فلسطین پر تمام جماعتیں، تنظیمیں اور گروہ متفق نہیں ہونگے پراثر احتجاج نہیں ہوگا۔ رہنماوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی بجائے فلسطینی مظلوموں کیلئے یک آواز ہوکر پُرامن انداز میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کی گئی تو نہ صرف یہ پُراثر ہوگی بلکہ اس کے مثبت اثرات و نتائج بھی برآمد ہونگے۔