The Latest
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ ملتان کی ڈویژنل یوتھ کونسل کا اجلاس ڈویژنل نائب صدر حسن عباس گھلو کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید سجاد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر مرزا وجاہت علی نے بطور مہمان شرکت کی۔
اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری تیمورحسن سمیت ڈویژنل کابینہ، تحصیل ملتان سٹی، ملتان صدر، کبیروالا، جلالپور، شجاع آباد، خانیوال تحصیل صدور اور نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں 10 دسمبر آزادی فلسطین مارچ، تنظیمی صورت حال اور سہ ماہی ایجنڈا پر بات ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کی طرح ملتان میں بھی 10 دسمبر کو آزادی فلسطین مارچ میں وحدت یوتھ بھرپور شرکت کرے گی اور سیکورٹی اور مینجمنٹ کے فرائض انجام دے گی۔ یوتھ ونگ جماعت کا بازو ہے اور ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں یوتھ میدان میں رہے گی۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے ضلع کوہاٹ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سرپرست امریکہ اور ہمنواؤں نے عرصہ دراز سے مسلمان حکمرانوں کو کٹھ پتلی بنا رکھا ہے، مختلف دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش کے نام پر مسلمان دنیا کو ایک دوسرے سے دست بہ گریبان کر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کو ایران، بلوچ کو پنجابی ، شیعہ کو سنی سے لڑوا کر گلی کوچوں، مسجد ومندر اور کلیسا وگردواروں میں خون کی ہولی کھیلی گئی، کہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانا بناکر عراق کے تیل پر کبھی حوثیوں کو نشانہ بنا کر عراق کویت قطر بحرین سمیت عرب ممالک کے کم و بیش سارے معدنی وسائل اور بندرگاہوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور منظم فوجی اڈے بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو افغانستان اور عراق میں دم دبا کر بھاگنا پڑا ہے، یمن و شام میں ذلیل ہوکر شکست کھائی ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی شکست انکا مقدر ٹھہرےگی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا سہیل اکبر شیرازی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کا روایتی جلوس گذشتہ 12 سالوں سے برآمد ہو رہا ہے۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام اجر رسالت اور عظیم عبادت ہے۔ لہذا جلوس چہلم شہدائے کربلا کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی اداروں کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قیام امن وامان کے سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔ دھشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اھل تشیع کو نشانہ بنایا گیا لہذا ان کی سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بلوچستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ریاستی اداروں نے قیام امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ جلوس چہلم شہدائے کربلا ضلع صحبت پور کے حوالے سے قانون کے مطابق مکمل تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی وزیر میر زبیر خان جمالی کو کتاب بلوچ تاریخ کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 10دسمبر کو ملتان میں ہونے والے آزادی فلسطین مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر ملتان میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ ملتان دلشیر علی خان، صوبائی رہنما سید وسیم عباس زیدی، سید دلاور عباس زیدی، سید علی بخاری، عزاداری ونگ کے رہنما عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ثقلین نقوی، وحدت یوتھ کے رہنما تیمور علی، حسن حیدر، فرقان حیدر، قاری سلمان محمدی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں آزادی فلسطین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی، شرکت، دعوتوں اور تشہیراتی مہم کا جائزہ لیا گیا، دوسری جانب انتظامیہ کمیٹی نے آزادی فلسطین مارچ کا وزٹ کیا اور تمام ممکنہ خدشات کا جائزہ لیا۔ آزادی فلسطین مارچ 10دسمبر دربار حضرت شاہ شمس تبریز بعد نماز ظہرین شروع ہوگا جو علی چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی بازار سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی آن لائن میٹنگ علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقدہوئی ۔سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ،سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر ،سیدانوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری،برادر مظہر جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم، سیدفصاحت بخاری صوبائی سیکریٹری مالیات ،علامہ ڈاکٹرگلزار جعفری صوبائی سیکریٹری تربیت ، حاجی مشتاق ورک صوبائی نائب صدر ،رائے ناصر علی صوبائی سیکریٹری روابط ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری نے آن لائن شرکت کی ۔
میٹنگ صوبائی شوری اجلاس کے انعقاد پرگفتگو کی گئی ۔کابینہ کے اجلاس میں اکثریت آراء سے فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس 23، 24 دسمبربروز ہفتہ ،اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تمام ڈویژنل مسئولین کو پابند کیا گیا کہ وہ صوبائی سیکریٹری سیاسیات کے ساتھ ملکر ضلعی صدور کو آگاہ کریں کہ صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کے دورہ جات کو بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں ۔ اور جس ضلع کا وزٹ کیا جائے وہاں ضلعی صدور اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود رہے ۔ البتہ وزٹ سے ایک دن پہلے ضلعی صدور کوآگاہ کیا جائے ۔ تاکہ صوبائی کابینہ کے اراکین کا دورہ مفید اور موثر بنایا جاسکے ۔ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا بسلسلہ آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات۔ کو حتمی صورت دینے ودیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڈ پرایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی کابینہ شوریٰ بزرگان اورسٹی کوئٹہ کے اراکین شامل ہو ئے نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی جنرل سیکریٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی ،صوبائی میڈیا کؤنسل کے سربراہ سید ارتضیٰ علی جعفری،ضلعی کابینہ کےصدر ارباب لیاقت علی ہزارہ ،سیکریٹری تعلیم مظفر عباس ،سیکریٹری سیاسیات حاجی غلام حسین ،سیکریٹری تنظیم سازی فرید احمد ،سیکریٹری روابطہ سید محمد جاوید ،سیکریٹری جوانان نثار علی ،شوریٰ بزرگان کے ٹھیکیدار محمد امین ،حاجی عبدل عظیم ،سید حسن آغا، محمد علی ابوذر ،سید خداداد نے خصوصی شرکت کی۔
شرکاء نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 24 دسمبر بروز اتوار عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں انشاء اللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے باہمی اتحاد و اتفاق سے جلسہ کو کامیاب بنائیں گےعلمدار روڈ کی غیور شہید پرور ملت سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ظالم امریکہ و اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے بھرپور اظہار نفرت و مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان میں حماس کے نمائندہ ڈاکٹر ناجی ابو زہیر کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات پاکستان میں فلسطینی سیاسی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندہ و مرکزی شوری کے رکن ڈاکٹر ناجی ابو زہیر کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، ڈاکٹر ابو زہیر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آزادی فلسطین مارچ، ریلیوں، اجتماعات، کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے عزت اور کرامت کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہمارے شہداء کے مقدس لہو کے پیغام بر ہیں۔آپ ہمارے وجود کا حصہ اور فلسطین کی تحریک آزادی کا جز ہیں ۔
اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطینی کاز اور تحریک سے اپنی دلی وابستگی کی بابت آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری جناب ناصر شیرازی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر تنظیموں، سماجی گروہوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ امت کے ہر فرد تک پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داران تک قائد اعظم کا آزادی فلسطین کا بیانیہ پہنچائیں گے جس میں اسرائیل کے غیر قانونی وجود کو کبھی تسلیم نہ کرنا شامل ہے اور یوں نظریہ پاکستان سے منافی کوئی بیانیہ ترویج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فلسطینی وفد نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے غیور عوام کی فلسطین کے لئے تاریخی حمایت کو سرمایہ قرار دیا۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ,صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد اور النباء فاؤنڈیشن کی جانب سے بھمروٹ سیداں مری میں تیسرے سلائی سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔
سلائی سینٹر کا افتتاح حجت الاسلام مولانا سید ثمر علی نقوی نے کیا افتتاح سے پہلے اپنے خطاب میں جناب مولانا ثمر نقوی صاحب نے بی بی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہ کی زندگی کے خاص پہلوں پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ ، ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ چلاس جیسے واقعات کو نہ روکا گیا تو ایسے حادثات تکرار ہوسکتے ہیں ۔ اگر حکومت مخلص ہے تو پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرے ۔ پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے دے ۔ ہمارے اداروں میں اتنی ہمت ہے کہ وہ اس ناسور کو کنٹرول کرسکتے ہیں ۔
اس میں صرف ہمت اور حوصلہ چاہیئے ۔ صرف بیان بازی اور تسلیوں سے کام نہیں چلے گا ۔ پوری قوت کے ساتھ وطن عزیزکے دشمنوں سے نمٹنا ہو گا ۔ قوم اپنے اداروں سے ساتھ کھڑی ہے ۔ ذمہ داروں کو چاہیئے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیکر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کریں ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
صوبائی میڈیا کونسل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے امید وار ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی و جمہوری پارٹی بھی ہے۔ اس لیے جہاں دوسری پارٹیاں الیکشن میں حصہ لیں گی، وہاں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان بھی حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں ورک کر رہے ہیں۔
انشاء اللہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اراکین کی کوششوں سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور مملکت خداداد پاکستان خصوصاً بلوچستان میں خدمت سر انجام دیں گے۔