The Latest
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے ملتان میں آزادی فلسطین مارچ کے کامیاب انعقاد پر مرکزی قیادت چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ تصور مہدی، وحدت یوتھ کی پوری ٹیم، صوبائی صدر اور اُن کی پوری ٹیم، عزاداری ونگ جنوبی پنجاب اور ملتان کی ٹیم، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ کئی دنوں کی مسلسل محنت اور کوششوں سے ایک کامیاب کا انعقاد ممکن ہوا ہے، مرکزی قیادت نے مسلسل حوصلہ افزائی کی جو ایک کامیاب مارچ کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے ملتان میں کامیاب آزادی فلسطین مارچ کے اختتام پر مرزا وجاہت علی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے، مرزا وجاہت علی اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر، عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر رہ چکے ہیں، ملتان میں اربعین واک کے بانیان میں سے ہیں، علاوہ ازیں ملتان اور جنوبی پنجاب میں یوتھ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، مرزا وجاہت علی کی نامزدگی پر مرکزی اور صوبائی کارکنان نے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔
وحدت نیوز(آرٹیکل) اللہ تبارک وتعالیٰ کے گھر ''بیت اللہ شریف‘‘ کے ایک کونے کا نام ''رکنِ یمانی‘‘ ہے۔ حجرِ اسود کے بعد رکنِ یمانی کو یہ شرف حاصل ہے کہ اسے اللہ کے رسولﷺ نے اپنے دست مبارک سے چھوا ہے‘ اسے Touchکیا ہے۔ رکنِ یمانی اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس سمت میں ''یمن‘‘نامی ملک پایا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ کو حضرت اسماعیل علیہ السلام نے (دوبارہ) آباد کیا تھا اور مکہ کی آبادی جب کافی بڑھ گئی تو حضرت عبداللہ بن عباسؓسے مروی ہے کہ ''مکہ کے عرب لوگ جزیرۃ العرب میں پھیلنے لگ گئے۔ لہٰذا ان میں سے جو لوگ دائیں طرف گئے‘ ان کا علاقہ یمن کے نام سے معروف ہو گیا‘‘۔ عربی زبان میں یمن کا معنی دایاں بھی ہے اور بابرکت بھی ہے۔ (معجم البلدان)
بحرِہند سے جب بحری جہاز پاکستان کے سمندری علاقے میں داخل ہوتے ہیں تو بحرِ عرب کا آغاز ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے بائیں جانب بحرِ عرب کے کنارے پر عمان اور پھر ساتھ ہی یمن کا ساحل شروع ہو جاتاہے۔ بحرِ عرب کو چھوڑ کر جب بحری جہاز بحرِ احمر میں داخل ہونے لگتے ہیں تو یوں سمجھئے کہ یہاں ایک سمندری درہ عبور کرنا پڑتا ہے۔ اس سمندری درے کا نام ''باب المندب‘‘ ہے۔ اس پر اہلِ یمن کا کنٹرول ہے۔ دنیا کا لگ بھگ ستر فیصد تجارتی سامان اسی سمندری درے سے گزر کر جاتا ہے۔ یورپ، افریقہ، عرب اور مشرقی یورپ کے ملکوں کے بحری جہاز مصر کی نہر سویز پار کر کے جب بحرِ احمر میں داخل ہوتے ہیں تو ''مندب‘‘ سے گزر کر ہی جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا، چین، روس، جاپان، کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک جاتے ہیں اور اسی راستے سے واپس آتے ہیں۔ اسرائیل کی تجارت بھی یہیں سے ہوتی ہے۔ اہلِ یمن اب تک یہاں سے گزرنے والے متعدد اسرائیلی بحری جہازوں کو پکڑ کر قبضے میں لے چکے ہیں۔ اسرائیلی جہازوں کی مدد کرنے والے بحری جہازوں پر حملہ بھی کر چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اسرائیل ظلم کرتے ہوئے اہلِ فلسطین کی شہری آبادی پر بمباری کر رہا ہے، عورتوں اور بچوں کو شہید کر رہاہے، ان بحری جہازوں میں اسرائیل کے لیے اسلحہ جاتا ہے اور یہ اسلحہ بے گناہ اور معصوم شہریوں پر استعمال ہوتا ہے لہٰذا اسرائیل کے ظلم کو روکنے کے لیے ہم ایسا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
کمان سے جب تیر انتہائی تیزی کے ساتھ نکلے تو تیر نکلنے کی آواز کو بھی عربی میں ''مندب‘‘ کہتے ہیں۔ میت پر رونے‘ دھونے اور آہ و بکا کرنے کو بھی ''مندب‘‘ کہا جاتا ہے۔ (معجم المعانی الجامع) یعنی اہلِ یمن ایک تیر چلائیں اور جس کو وہ تیر لگے وہ قتل ہو جائے تو مقتول کی میت پر رونے دھونے کو ''مندب‘‘ کہا جاتا ہے۔ اسرائیل ایک ظالم اور ناجائز ریاست ہے لہٰذا اسے اہلِ یمن جو سزا دے رہے ہیں یا اہلِ غزہ کے مظلوموں کا اپنے تئیں جو بدلہ لے رہے ہیں‘ اس پر اسرائیل جو آہ و بکا کر رہا ہے اسی کا نام ''مندب‘‘ ہے۔
تیر کو آج کی زبان میں میزائل کہا جا سکتا ہے اور کمان کو لانچر کے نام سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ حضرت عتبہ بن عبدؓ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسولﷺ نے اہلِ یمن کے بارے میں فرمایا ''وہ اپنے تیروں کے استعمال کے ساتھ سخت جنگجو لوگ ہیں‘‘ (مسند احمد بن حنبل: 17647، سندہٗ حسن) لوگو! حضور نبی کریمﷺ نے اہلِ یمن کے بارے میں امتِ مسلمہ کو نصیحت فرمائی تھی ''جب اہلِ یمن تمہارے قریب سے اس کیفیت میں گزریں کہ ان کے ہمراہ ان کی خواتین ہوں‘ وہ اپنے بچوں کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں تو آگاہ رہنا! یہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں‘‘۔ (مسند احمد: 17647، طبرانی کبیر: 123/17، مسند کی سند کا درجہ ''حسن‘‘ ہے) یعنی وہ مظلوموں‘ کمزوروں‘ بچوں اور عورتوں کے تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہیں تو ان کی عورتوں اور بچوں کا احترام لازم ہے۔
حضرت جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ اللہ کے رسولﷺ کے ہمراہ تھے اور مکہ کے راستے پر موجود تھے کہ حضور نبی کریمﷺ نے ہم لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے فرمایا ''ابھی کچھ دیر بعد یمن کے کچھ لوگ آپ لوگوں کے پاس آنے والے ہیں۔ یہ لوگ(کردار کے لحاظ سے) یاد رہے! اہلِ غزہ کے لیے جنگ بندی ہوئی۔ اولاً چار دن کے لیے ہوئی، بعد ازاں دو دن کا اضافہ ہوا۔ پھر ایک دن کا مزید اضافہ ہوا، لہٰذا اس سات روزہ ریلیف میں کافی بڑا حصہ اہلِ یمن کا بھی ہے جو انہوں نے ''مندب‘‘ کے سمندری راستے پر اپنے کردار سے ادا کیا۔ یہ کردار اہلِ غزہ کے لیے تپتی دھوپ میں بادلوں کا سایہ ثابت ہوا۔ آگے چل کر یہ بادل ضرور برسیں گے اور مظلوموں کے لیے رحمت کا باعث بنیں گے جبکہ ان کی کڑک، گرج اور چمک ظالم دشمنوں کی آنکھوں کو اچک لے گی، ان کے کانوں کے پردے پھاڑ ڈالے گی، ان کے کلیجے منہ کو آ جائیں گے اور گلے کی پھانس بن جائیں گے۔ ان شاء اللہ!
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بتاتے ہیں ایک موقع پر اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ''ایمان اس علاقے میں ہے اور پھر اپنے دستِ مبارک سے یمن کی جانب اشارہ فرمایا‘‘(صحیح بخاری: 4387، صحیح مسلم: 51)لوگو! ثابت ہوا ایمان کا تقاضا ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوا جائے، ان کا ساتھ دیا جائے، ظالم کو اس کے ظلم کا احساس دلایا جائے، اس کے ظالم ہاتھ کو پکڑا جائے، اس کی خونخوار باچھوں میں لگام ڈالی جائے۔
بحرِ احمر جس کو ''Red Sea‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور بحرِ قلزم کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے‘ ہندی زبان میں اسے ''لال ساگر‘‘ کہا جاتا ہے۔ جی ہاں! یہ وہی سمندر ہے جس میں فرعون اور اس کا لشکر ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا۔ اُس ظالم کا سب سے بڑا ظلم یہ تھا کہ وہ بچوں کو ذبح کرتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بنی اسرائیل کے بچے تھے جو فرعون کے ظلم کا شکار ہوئے تھے۔اس فرعون کی لاش آج بھی محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی لاش کی حفاظت کی خبر قرآنِ مجید میں دی ہے۔ آخری الہامی کتاب میں فرعون کی لاش کو باقی رکھنے کی خبر دینے کا ایک مقصد غالباً یہ تھا کہ دنیا کے تمام لوگ آگاہ ہو جائیں کہ جب اسرائیلی لوگ غزہ کے بچے مارنے لگ جائیں‘ فرعون کی جگہ سنبھال لیں‘ فرعون کے جانشین بن جائیں تو مغربی حکمران اسرائیلی فرعونیوں کا ساتھ مت دیں مگر اس کے باوجود وہ ساتھ دے رہے ہیں۔ ہاں البتہ! ان کی پبلک کے کروڑوں لوگ اسرائیل کے فرعونی کردار کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم اس کردار پر دنیا بھر کی انسانیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ یمنی کردار ہے۔ یہ مبارک اور بابرکت کردار ہے۔
بزدل ہمیشہ ظالم ہوتا ہے اور بہادر رحمدل ہوتا ہے۔ بہادر انسان انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کا مالک ایلون مسک بھی ایک بہادر انسان ہے۔ وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں نمبرون ہے۔ وہ اسرائیل کی دعوت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پاس گیا تو نیتن یاہو نے غزہ کے مظلوموں کے لیے میڈیا کی بندش کا مطالبہ کیا۔ ایلون مسک نے مطالبہ رد کیا تو نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اسرائیل اور صہیونی یہودی اس کی کمپنیوں کو اشتہارات نہیں دیں گے، جواب میں ایلون مسلک نے ایک سخت جملہ کہہ کر اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
برطانیہ کے ایک سابق پارلیمنٹرین نے کہا ہے کہ اسرائیل نامی ملک جس طرح عورتوں اور بچوں، ہسپتالوں اور سکولوں، یو این ورکرز اور صحافیوں کو شہید کر چکا ہے اور کر رہا ہے‘ ایسے ملک کو دنیا کے نقشے پر موجود نہیں ہونا چاہئے۔ ایسا کردار بہادر لوگ ہی ادا کر سکتے ہیں۔ اہلِ یمن اسی کردار کے حامل لوگ ہیں؛ چنانچہ ساڑھے چودہ سو سال قبل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس وقت‘ جب اہلِ یمن حضور نبی کریمﷺ کی خدمت میں آکر بیٹھ چکے تھے‘ ارشاد فرمایا ''تمہارے پاس اہلِ یمن آئے ہیں، وہ انتہائی ملائم دل ہیں۔ (شہد جیسی نرمی کے حامل) رقیق دل کے مالک ہیں۔ ایمان بھی یمنی ہے اور دانائی بھی یمنی ہے‘‘ (بخاری: 4388، مسلم:52)۔
لوگو! جس دن اہلِ یمن والی خوبیوں سے ہم اہلِ اسلام مزین ہو گئے‘ دنیا کو اس دانائی کی جانب لانے میں کامیابی کا عزم کر لیا۔ مظلوم اہلِ فلسطین کو امن مل جائے گا، اہلِ یمن جیسے کردار سے ساری دنیا کو امن مل جائے گا، ان شاء اللہ!ایسے ہیں جیسے بادل ہوتے ہیں۔یہ روئے زمین کے تمام لوگوں سے بہتر لوگ ہیں‘‘۔ (مسند احمد: 16779،ابن ابی شیبہ:33103، اسنادہٗ حسن)
یاد رہے! اہلِ غزہ کے لیے جنگ بندی ہوئی۔ اولاً چار دن کے لیے ہوئی، بعد ازاں دو دن کا اضافہ ہوا۔ پھر ایک دن کا مزید اضافہ ہوا، لہٰذا اس سات روزہ ریلیف میں کافی بڑا حصہ اہلِ یمن کا بھی ہے جو انہوں نے ''مندب‘‘ کے سمندری راستے پر اپنے کردار سے ادا کیا۔ یہ کردار اہلِ غزہ کے لیے تپتی دھوپ میں بادلوں کا سایہ ثابت ہوا۔ آگے چل کر یہ بادل ضرور برسیں گے اور مظلوموں کے لیے رحمت کا باعث بنیں گے جبکہ ان کی کڑک، گرج اور چمک ظالم دشمنوں کی آنکھوں کو اچک لے گی، ان کے کانوں کے پردے پھاڑ ڈالے گی، ان کے کلیجے منہ کو آ جائیں گے اور گلے کی پھانس بن جائیں گے۔ ان شاء اللہ!
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بتاتے ہیں ایک موقع پر اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ''ایمان اس علاقے میں ہے اور پھر اپنے دستِ مبارک سے یمن کی جانب اشارہ فرمایا‘‘(صحیح بخاری: 4387، صحیح مسلم: 51)لوگو! ثابت ہوا ایمان کا تقاضا ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوا جائے، ان کا ساتھ دیا جائے، ظالم کو اس کے ظلم کا احساس دلایا جائے، اس کے ظالم ہاتھ کو پکڑا جائے، اس کی خونخوار باچھوں میں لگام ڈالی جائے۔
بحرِ احمر جس کو ''Red Sea‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور بحرِ قلزم کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے‘ ہندی زبان میں اسے ''لال ساگر‘‘ کہا جاتا ہے۔ جی ہاں! یہ وہی سمندر ہے جس میں فرعون اور اس کا لشکر ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا۔ اُس ظالم کا سب سے بڑا ظلم یہ تھا کہ وہ بچوں کو ذبح کرتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بنی اسرائیل کے بچے تھے جو فرعون کے ظلم کا شکار ہوئے تھے۔اس فرعون کی لاش آج بھی محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی لاش کی حفاظت کی خبر قرآنِ مجید میں دی ہے۔ آخری الہامی کتاب میں فرعون کی لاش کو باقی رکھنے کی خبر دینے کا ایک مقصد غالباً یہ تھا کہ دنیا کے تمام لوگ آگاہ ہو جائیں کہ جب اسرائیلی لوگ غزہ کے بچے مارنے لگ جائیں‘ فرعون کی جگہ سنبھال لیں‘ فرعون کے جانشین بن جائیں تو مغربی حکمران اسرائیلی فرعونیوں کا ساتھ مت دیں مگر اس کے باوجود وہ ساتھ دے رہے ہیں۔ ہاں البتہ! ان کی پبلک کے کروڑوں لوگ اسرائیل کے فرعونی کردار کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم اس کردار پر دنیا بھر کی انسانیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ یمنی کردار ہے۔ یہ مبارک اور بابرکت کردار ہے۔
بزدل ہمیشہ ظالم ہوتا ہے اور بہادر رحمدل ہوتا ہے۔ بہادر انسان انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کا مالک ایلون مسک بھی ایک بہادر انسان ہے۔ وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں نمبرون ہے۔ وہ اسرائیل کی دعوت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پاس گیا تو نیتن یاہو نے غزہ کے مظلوموں کے لیے میڈیا کی بندش کا مطالبہ کیا۔ ایلون مسک نے مطالبہ رد کیا تو نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اسرائیل اور صہیونی یہودی اس کی کمپنیوں کو اشتہارات نہیں دیں گے، جواب میں ایلون مسلک نے ایک سخت جملہ کہہ کر اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
برطانیہ کے ایک سابق پارلیمنٹرین نے کہا ہے کہ اسرائیل نامی ملک جس طرح عورتوں اور بچوں، ہسپتالوں اور سکولوں، یو این ورکرز اور صحافیوں کو شہید کر چکا ہے اور کر رہا ہے‘ ایسے ملک کو دنیا کے نقشے پر موجود نہیں ہونا چاہئے۔ ایسا کردار بہادر لوگ ہی ادا کر سکتے ہیں۔ اہلِ یمن اسی کردار کے حامل لوگ ہیں؛ چنانچہ ساڑھے چودہ سو سال قبل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس وقت‘ جب اہلِ یمن حضور نبی کریمﷺ کی خدمت میں آکر بیٹھ چکے تھے‘ ارشاد فرمایا ''تمہارے پاس اہلِ یمن آئے ہیں، وہ انتہائی ملائم دل ہیں۔ (شہد جیسی نرمی کے حامل) رقیق دل کے مالک ہیں۔ ایمان بھی یمنی ہے اور دانائی بھی یمنی ہے‘‘ (بخاری: 4388، مسلم:52)۔
لوگو! جس دن اہلِ یمن والی خوبیوں سے ہم اہلِ اسلام مزین ہو گئے‘ دنیا کو اس دانائی کی جانب لانے میں کامیابی کا عزم کر لیا۔ مظلوم اہلِ فلسطین کو امن مل جائے گا، اہلِ یمن جیسے کردار سے ساری دنیا کو امن مل جائے گا، ان شاء اللہ!
تحریر: امیر حمزہ
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان پر بعد نمازِ جمعہ غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی اور ظالم اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے مولانا مختار احمد امامی ، مولانا مرزا یوسف حسین ، علامہ مبشر حسن اور مولانا زاہد ہاشمی نے خطاب فرمایا ، مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔
مظاہرین سے خطاب کرتےہوے مقرین نے کہا بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بد بخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں لیکن پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں۔
بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بد بخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں، پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں اسی طرح آنے والے الیکشنز میں ہم پاکستان میں بھی مودی اور امریکہ کے پٹھوؤں کو شکست دیں گے، ملک میں جن جماعتوں کو امریکی و اسرائیلی پشت پناہی حاصل ہے انہیں عوام کی بھرپور حمایت سے شکست دیں گے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک اور ستر لاکھ اسلامی فوج خاموشی سے فلسطینی بچوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔ دو ریاستی حل اسرائیل کے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جسکی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری اور ضلعی رہنماء نثار احمد ابڑو کر رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے ایک دفعہ پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔ 56 اسلامی ممالک اور ستر لاکھ اسلامی فوج خاموشی سے فلسطینی بچوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں نے اپنے صبر و استقامت سے غاصب صیہونی ریاست کو شکست دی ہے۔ اسرائیلی بربریت پر مغرب اور استکباری قوتیں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں۔
یمنی مجاہدین انصار اللہ، ایران، حشد الشعبی اور حزب اللہ لبنان، حماس اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے لئے لڑ رہے ہیں، جبکہ 39 ملکی نام نہاد اسلامی فوج خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم ایسی آزاد فلسطینی ریاست کی حامی ہے۔ جس کا دارالخلافہ قدس الشریف ہو۔ دو ریاستی حل اسرائیل کے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے خیانت کرنے والے اور فلسطین میں دو ریاستی حل کے دعویدار کس طرح کشمیر کو انڈیا کے قبضے سے آزاد کرائیں گے؟ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور فلسطین سے خیانت کرنے والوں سے امت مسلمہ کسی خیر کی امید نہ رکھے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڈ کوئٹہ میں ہفتہ وار اجتماعی دعاء کمیل کا پروگرام منعقد کیاگیا جس کی تلاوت کا شرف سید عادل شاہ نے حاصل کیا بعد ازاں علمدار روڈ کے معززین عمائدین و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے مجلس وحدت مسلمین کے آئین دستور و مرکزی چیرمین MWM علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی پرچم پہنائے اس موقع پر شورائی بزرگان کے حاجی غلام حسین ،سید شمس ،ٹھیکیدار محمد امین، سید حسن آغا ،محمد علی ابوذر ،سید خداداد ضلعی کابینہ کے نائب صدر ماسٹر محمد یونس ،سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی ،سیکریٹری تنظیم سازی مظہر علی اور سید عاطف موجود تھے۔ اس پروگرام میں ضلع اور یونٹس کے عہدیداروں و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ علامہ شیخ محمد صادق نے وفد کے ہمراہ سانحہ عرشی شاپنگ مال عائشہ منزل کے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔آتش زدگی سے متاثرہ عمارت اور دکانوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ مکینوں اور دکانداروں سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی اور حکومت سے متاثرین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا، وفد میں علامہ حیات عباس نجفی،علامہ ملک غلام عباس،سید رضی حیدر رضوی،سید زین رضا رضوی، مزمل حسین کاظمی اور وصی رضوی شامل تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)برادر اسلامی ملک عراق کےاسلام آباد میں متعین سفیر محترم جناب حامد عباس لطفہ کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد۔دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔زائرین کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا ۔
اس موقع پر صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس نقوی اورمرکزی صدر عزاداری ونگ برادر اقرار ملک بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(قم)حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے سکھر کے تنظیمی برادران کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے ساتھ سکھر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تنظیمی برادران کے وفد کی ملاقات۔
وفد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن نظارت برادر آفتاب میرانی جوکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ فلاح و بہبود میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انکے علاوہ ایم ڈبلیو ایم سکھرکے سابق سیکرٹری سیاسیات برادر منتظر مہدی بھی وفد میں شامل تھے۔
ملاقات میں موسسہ باقرلعلوم کے مدیر حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا فدا علی حلیمی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے صدر حجتہ الاسلام مولانا شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے ڈپٹی سیکرٹری حجتہ الاسلام مولانا احسان دانش بھی شامل تھے۔باہمی ملاقات میں ملی و قومی امور زیر بحث آئے۔علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے مشرق وسطی و بالخصوص فلسطین میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وحدت نیوز(سکردو)یوم ثقافت گلگت بلتستان کے عنوان سے سکردو کے 20 دینیات سنٹرز کے 80 اساتید قرآنی میں قرآنی ایوارڈ تقسیم کیاگیاپروگرام کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمدجان حیدری نے کیا۔انہوں نے پروگرام کے غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن ہی حقیقی ثقافت ہے آج کے زمانے میں ہمیں قرانی ثقافت سے آشنائی بہت ضروری ہے استعماری طاقتیں ثقافت کے مقام پر غیر دینی ثقافت کو ترویج دینے میں مصروف عمل ہیں۔
پروگرام کے میر محفل آغا سید علی رضوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے کہا کہ قرآن دینی معاشرہ کی روح ہے آج اگر انقلاب اسلامی ایران کامیاب ہے اور فلسطین کی حمایت کررہاہے تو ظلم کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت کا اصول قرآن سے لیاہے۔معاشرہ میں قران کی ترویج کےلئے موثر کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔