لندن، ایم ڈبلیوایم کا مظلومین پاراچنار کی حمایت اور سندھ حکومت کے نہتے مظاہرین پر حملوں کے خلاف احتجاج

02 January 2025

وحدت نیوز(لندن)برطانیہ کے شہر لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے مظلومین پارہ چنار کی حمایت اور کراچی میں پارہ چنار کے حق میں ہونے والے پرامن دھرنوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں پارچنار میں ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ پچھلے ہفتے برطانیہ کے مختلف شہروں لندن برمنگھم مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے بہت بڑے مظاہرے کیے گئے۔

آج پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے کراچی میں ہونے والے پرامن احتجاجی دھرنوں پر پولیس کی طرف سے فائرنگ، انسو گیس شیلنگ اور بہیمانہ تشدد کی بھرپور مذمت کی، خصوصا بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حسن ظفر نقوی پر ہونے والے حملے، ایک نوجوان کی شہادت اور کئی مظاہرین کے زخمی ہونے پر لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور تمام حکومتی اور پولیس اہلکاروں کو اس ظلم و بربریت پر فوری طور پر معطل کرنے اور مظاہرین پہ ہونے والی بے جا ایف ائی ار کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پارہ چنار کے مظلومین تین ماہ سے محصور ھیں اور 200 افراد بشمول بچے ، خواتین، بوڑھے اور جوان شہید ھو چکے ھیں، اس کے علاوہ 150 کے قریب معصوم بچے ادویات نہ ھونے کی وجہ سے سردی اور نمونیا سے شہید ھو چکے ھیں۔ آج ملت تشیع پارہ چنار اور پورے پاکستان و عالمی سطح پر احتجاج و  دھرنوں کی وجہ سے سرخرو  ھوئی اور پارہ چنار میں امن معاہدہ طے پایا۔

یہ قائد وحدت ناصر ملت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری صاحب حفظ اللہ کی بر وقت دھرنوں اور احتجاج کی کال تھی کہ حکومت وقت، اسٹیبلشمنٹ اور تکفیریوں پر دباؤ بڑھا۔ پاراچنار میں ہونے والے ظلم اور بربریت کو دیکھ کر پورے اقوام عالم میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر پارہ چنار کے لئے ہر رنگ نسل دین مذہب کا شخص بول اٹھا اور اس ظلم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی نوٹس لے لیا ۔

اس اجتماع سے الزھرہ سینیٹر نوٹنگھم کے عالم جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ غلام حر شبیری صاحب حفظ اللہ، مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب، پارہ چنار سوسائٹی کے جناب شبیر بنگش صاحب نے خطاب فرمایا۔

 مقررین نے پارہ چنار میں مستقل امن پر زور دیا اور جو امن گرینڈ جرگہ نے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں اسے عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ اگر اس معاہدہ پر عمل نہ ھوا تو پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس سے بھی ذیادہ شدت سے احتجاج کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree