پاراچنار کا مرکزی دھرناجاری رہےگا، وہاں کے مرکز اور دھرنا منتظمین کی مشاورت سے پاکستان بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں،علامہ راجہ ناصرعباس

02 January 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم اور پارا چنار کے مظلوموں کی حمایت کیلئے جاری پاکستان اور دنیا بھر میں جاری دھرنے اور احتجاج کے سلسلے کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی سے خیبر تک سخت سردی میں اپنے ہم وطن ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دینے والے بزرگ، جوان، خواتین سبھی عظیم اور بے مثال لوگ ہیں جنہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔

پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معائدہ ہوچکا ہے،ضلع کرم کے فریقین کے درمیان امن معاہدہ خوش آئند ہے،اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے، معائدے پر عمل درآمد کریں۔ تاہم معائدہ پر مکمل عمل درآمد تک ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر فورم پر پار ضلع کرم کے مسائل کے مستقل حل تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ جبکہ کراچی میں شہید ہونے والے کارکن کی ایف آئی آر کا اندراج بھی یقینی بنایا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاراچنار کا مرکزی دھرناجاری رہےگا، وہاں کے مرکز اور دھرنا منتظمین کی مشاورت سے پاکستان بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔میں ملک گیر دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں دھرنا شرکاء کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمت دکھائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree