The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بشام میں حملے کے نتیجے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرانے کی سازش کر رہے ہیں لیکن یہ اطمینان بخش ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھتے اور ایک دوسرے کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں، اس سے پہلے بھی متعدد بار حملے ہو چکے ہیں مگر چین نے اپنے جاری منصوبوں کو نہ ختم کیا اور نہ ہی معطل، بھارت اور امریکہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ سفارتی اور تجارتی تعلقات ہوں گے، خاص طور پر سی پیک کے حوالے سے ہونے والی ترقی سے بھارت زیادہ خائف ہے اور دہشت گردی کے مختلف واقعات کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل پاک چین دوستی کو ٹھیس پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے لیکن ہندوستان بھونڈی اور بہیمانہ کارروائیاں دونوں ممالک کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اب تک ثابت ہوا ہے کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہے گا، پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن چین سمیت متعدد ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وسیع تر سکیورٹی منصوبے کی ضرورت ہے، محض بیانات ہی کافی نہیں، اقدامات کی بھی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس پر توجہ دے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے تربت میں نیول ائیر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں دہشتگردی کی لہر سکیورٹی اداروں کا امتحان ہے، سی پیک کے آغاز و اختتام پر تسلسل کے ساتھ واقعات پیش آرہے ہیں۔ چائینز انجینئرز پر حملہ پاک چین دوستی سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو سفارتی، سیاسی اور معاشی طور پر تنہا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کبھی امریکیوں پر دہشتگردی کا حملہ نہ ہونا بہت معنی خیز ہے۔
 
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے دروازہ پر اور شاہراہ قراقرم پر تسلسل کے ساتھ واقعات کسی بڑے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ اس سے قبل داسو ڈیم میں چائنیز پر حملے کے ذمہ داروں کا تعین اور سزا نہیں ہوسکی تھی، گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو کبھی سزا نہیں دی گئی، ہر دہشتگردی کے بعد مذمت اور دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے بیانات کے ساتھ نئے سانحے کا انتظار کیا جاتا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ضلع شانگلہ میں شاہراہِ قراقرم پر چینی باشندوں کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں اور ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے واقعہ کی فوری تفتیش کر کے واقعے میں ملوث کرداروں کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبہ کو متاثر کرنے کی گہری سازش ہے۔

اس پر درد موقع پر ہم چینی حکومت،لواحقین اور عوام سے اس سانحے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. اللہ سے دعا ہے کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے کے صدقے وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو آمین۔

وحدت نیوز(لاہور) حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور وحدت یوتھ پاکستان ضلع لاہور کے باہمی اشتراک سے  لبرٹی چوک پر افطار کے وقت عمومی دسترخوان بچھایا گیا ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور وحدت یوتھ پاکستان ضلع لاہور کے باہمی اشتراک سے  لبرٹی چوک پر ایک عمومی دسترخوان بچھایا گیا جس سے دسیوں لوگوں نے افطار کیا اس ضیافت میں نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،فخر حسنین رضوی ضلعی صدر عزاداری ونگ ضلع لاہور ،آقا باقر ،نقی حیدرضلعی صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ،برادر سرفراز ،فراست علی ،شازم حیدر،واصف حیدر،تقی حیدر اور علی وارث کے علاؤہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔لاہور میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جسے بہت سراہا گیا ۔ کئی لوگوں بلاتفریق اس دستر خوان سے استفادہ کیا

وحدت نیوز(لاہور)سید یاسر زیدی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے صدر منتخب ہو گئے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے ان سے  حلف لیا۔ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے تنظیمی برادران کی ضلعی صدر جناب نجم عباس خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد  ہوا۔ اجلاس میں علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے فعال تنظیمی برادران نے شرکت کی علامہ اقبال ٹاؤن کے سابقہ صدر مجلس وحدت مسلمین جناب فیضان نقوی کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد ٹاؤن صدر کی سیٹ خالی ہوئی تھی اجلاس میں ضلعی اور اقبال ٹاؤن کے فعال تنظیمی برادران نے بھر پور شرکت ۔ صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی اور ضلعی نائب صدر  آفتاب علی ہاشمی بھی اس اجلاس میں موجود تھے ۔ اکثریت آراء سے برادر یاسر زیدی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور صدر منتخب ہوگئے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے منتخب ہونے والے ٹاؤن صدر سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان ضلع کوئٹہ سٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ صوبائی سیکریٹریٹ MWM بلوچستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانان خاص مرکزی  سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ذاکر حسین درانی تھے ۔ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے  معزز مہمانان گرامیکو خوش آمدید کہتے ہوئے خیر مقدم کیا۔

 ابتدائی کلمات میں انہوں کہا کہ ان شاءاللہ دوستوں اور بزرگوں کے تعاون سے ضلع کوئٹہ میں تنظیمی فعالیت کو مزید بہتر اور مضبوط بنائیں گے۔شوری کے ضلعی اجلاس سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صرف سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ الہی تنظیم ہے جس کا مقصد معاشرے میں حقیقی اسلام یعنی اسلام ناب محمدی کی تعلیمات کو احیاء کرنا ہے  ہماری تنظیمی فعالیت تنظیم کے دستور اور قواعد وضوابط کے مطابق ہونی چاہیے ہم سب بلا اختصاص  دستورپر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان پر ہم بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہما کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی اور استحکام کا عہد کرتے ہیں۔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا اور پاکستان کا استحکام تعمیر و ترقی بھی عوامی رائے کو تسلیم کرنے میں ہے۔ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ آئین پاکستان پر مکمل طور پر عمل کیا جائے اور جمہور کی رائے کا احترام کیا جائے۔

 اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا تنظیم میں یونٹس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے  یونٹس تنظیمی فعالیت کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں یونٹس کی بہتر فعالیت کے لیے مرکز کی ہدایت کے مطابق نو نکاتی پروگرام پر عمل کرکے ہی ایک اچھا یونٹ بناسکتے ہیں ہمیں ضلع کوئٹہ کو مزید یونٹ سازی کرنی ہوگی۔اجلاس میں مختلف یونٹس نے اپنی  کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری غلام حسین اخلاقی نے ضلعی  کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آیندہ چار ماہ کا پروگرام پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آ باد)اسلام کا پر امن چہرہ قرآنی معاشرے کے فروغ سے ہی ابھر سکتا ہے، آج امت مسلمہ کی تمام مشکلات قرآن کریم سے دوری کی وجہ سے ہیں، اسلامی معاشرے کا قیام قرآنی تعلیمات کی بدولت ہی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار نائب صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید ثمر عباس نقوی نے مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی کی مساجد کے آئمہ جمعہ و الجماعت کے اجلاس سفیران نور و ماہ خدا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس حوالے سے ماہ رمضان کے آخری عشرے کو محافلِ انس قرآن کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا گیا جس کے تحت پورے راولپنڈی اسلام آباد میں محافل و زکر قرآن مجید کا انعقاد کیا جائے گا اور فلسطینی مظلومین کی حمایت میں یوم القدس کو بھرپور تیاری کے ساتھ منایا جائے گا جس کی پروگرام موجود تمام علمائے کرام نے حمایت کی۔

مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے اسرائیلی سفاکیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک و پیاس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم وبربریت پر انسانیت بھی شرمسار ہے، اسرائیل نہتے شہریوں پر میزائل اور ڈرونز کے حملے کر رہا ہے، انسانی حقوق کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی پر نام نہاد عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے، ماہ رمضان میں بحیثیت کلمہ گو ہم سب کا فریضہ ہے کہ فلسطین کے مظلومین کے لیے بھرپور انداز میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اسرائیل کے مظالم کو اجاگر کریں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ القدس کانفرنس و دعوت افطار آئی آرسی لان فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت اور خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے فرمایا، اس تقریب کا آغاز قاری محمد حسین نے تلاوت کلام الہیٰ سے فرمایا جبکہ معروف اہل سنت نعت خواں پیر معاذ علی نظامی نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے،نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، نماز باجماعت علامہباقر عباس زیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔

دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی،مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، چیئرمین متحدہ علماء محاذمولانا محمد امین انصاری ، جنرل سیکریٹری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابرابو مریم،صوبائی رہنما شیعہ علماءکونسل پاکستان صوبہ سندھ علامہ کامران حیدر عابدی، صدر مجلس ذاکرین امامیہ کراچی علامہ نثاراحمد قلندری، صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی شامل تھے، اختتامی دعا بزرگ عالم دین مولانا مرزایوسف حسین نے کروائی، تقریب میں پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، متحدہ علماءمحاذ،جعفریہ الائنسّ(شبررضا)، شیعہ علماءکونسل، آئی ایس او،امامیہ آرگنائزیشن، جعفریہ آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، مجلس ذاکرین امامیہ، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے وفود،مختلف شیعہ سنی ، بریلوی ، دیوبندی علمائے کرام، سکھ کمیونٹی کے رہنما، شیعہ آئمہ جمعہ والجماعت، علمائے کرام ، ذاکرین عظام، مساجد وامام بارگاہ کے منتظمین، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، مختلف تنظیمات کے رہنما، اسکاؤٹ گروپس کے لیڈرز،وکلاء، مذہبی، سماجی وسیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے استحکامِ پاکستان و آزادئ قدس ڈویژنل کنونشن کا انعقاد آئی آر سی لان میں کیا گیا، کنونشن سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مرکزی خطاب و اعلانِ نو منتخب ڈویژنل صدر کیا جبکہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبۂ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، مولانا حسن رضا نقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل برادر صابر ابو مریم نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا، جبکہ برادر علی مہدی، برادر مزمل علی، برادر امجد جتوئی، برادر معظم، برادر آصف علی اور برادر تراب جعفری نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا.

کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، عزاداری ونگ صوبۂ سندھ کے صدر برادر زین رضوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری جناب شبر رضا رضوی، مولانا حیدر عباس عابدی، ذاکرینِ امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر عون رضوی، مولانا محمد علی جلبانی، ایم ای ایس او پاکستان کے جنرل سیکرٹری برادر سجاد رضا، ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے صدر علامہ ملک غلام عباس، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر برادر احسن رضوی،نائب صدر شعیب رضا، رابطہ سیکریٹری حسین رضوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے صدر برادر نوشاد، ایم ڈبلیو ایم ضلع کیماڑی کے سیکرٹری تنظیم سازی برادر ضیغم سمیت تمام تر ٹاؤنز کے صدور اور ممبران نے شرکت کی.شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان میں اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی کے والد مرحوم رانا احمد علی پسر رانا شبیر علی مرحوم کی مجلس چہلم سے معروف خطیب عالم بزرگوار جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی کا خطاب۔ لاہور کے معروف قومی و تنظیمی اور سماجی کارکن جناب رانا کاظم علی کے والد مرحوم کے چالیسویں کی مجلس عزاء نمک منڈی لاہور میں منعقد ہوئی جس سے معروف خطیب عالم بزرگوار جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء میں تمام مکاتب فکر سے تعلقات رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظہ اللہ نے بھی شرکت کی اور نماز مغربین کی امامت کرائی ۔ رانا احمد علی مرحوم کے جانشین رانا کامران علی کو خانوادہ احمد علی کی جانب سے دستار بندی بھی کروائی گئی ۔

مجلس عزاء میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، ایم این اے(ن لیگ) وحید عالم خان ،محمد خان مدنی ایم پی اے (پی ٹی آئی ) ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، سنیئر ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب علی  ہاشمی ، صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب فصاحت علی بخاری ،ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نقی مھدی ، برادر نقی حیدر صدر وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین لاہور ،سابقہ جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سید سجاد حیدر نقوی ، سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کے علاؤہ کئی دیگر شخصیات نے بھی اس مجلس عزاء میں  شریک ہوئیں اور مجلس عزاء کے بعد بلندی درجات مرحوم رانا احمد علی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ مجلس عزاء کے بعد نماز مغربین ، جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی امامت میں ادا گئی ۔ افطار کے بعد تمام عزیزواقاریب اور رفقاء کی موجودگی میں رانا کاظم علی  کے بڑے بھائی رانا کامران علی کی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دست مبارک سے دستار بندی کی گئی ۔ رانا کاظم علی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا ان کے والد مرحوم رانا احمد علی کی مجلس چہلم میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Page 74 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree