The Latest
کوئٹہ، رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی اور ان سے بلوچستان کی سیاسی صورتحال، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان میں مختلف دینی جماعتوں کے کردار اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مشترکہ لائحہ عمل کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مولانا عبدالحق ہاشمی کو ان کی جماعت کی جانب سے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مخالفت ہر با ضمیر انسان پر فرض ہے۔ اسرائیل نے فلسطینی عوام کا قتل عام کرکے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق سفارت خانے میں ایرانی جنرل شہید سردار زاہدی کا اسرائیل کے ہاتھوں قتل شرمناک حرکت ہے۔ سفارت خانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کے مجرمانہ کردار کے سبب فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (شیرانی گروپ) کے ملی یکجہتی کونسل بلوچستان میں کردار کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام “یوم القدس ایک تحریک ایک جائزہ” کے عنوان سے رکھی گئی۔ نشست سے متعدد شخصیات نے خطاب کیا۔ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد مسئلہ فلسطین ختم ہو چکا تھا لیکن انقلاب اسلامی کے بعد امام خمینی کے یوم قدس کے اعلان نے مسئلہ فلسطین کو ایک نئی طاقت زندگی بخشی، شہید فتحی شقاقی کی جہاد اسلامی، حماس اور حزب اللہ جیسی یہ ساری مقاومتی تنظیمیں یوم القدس کی پیداوار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد کہا جاتا تھا کہ اسرائیل ایک ناقابل شکست ریاست ہے لیکن حزب اللہ نے اس کے اس غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اب طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل ایک بند گلی میں پہنچ گیا ہے، اس وقت اسرائیل اپنے وجود و بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، اس بات کا اعتراف خود اسرائیلی عہدیدار بھی اپنے بیانات میں کر چکے ہیں، آج ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق چاہیے قلم کے ذریعے، چاہے زبان کے ذریعے یا چاہے سوشل میڈیا کے ذریعے مظلوم فلسطینوں کی آواز بنیں، یہ ہمارا ایمانی و اخلاقی فریضہ ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں یوم القدس کے شہداء کے ان ورثاء کو سلام جنہوں نے دشمن کے بدترین پروپیگنڈا کے باوجود اپنے شہداء اور زخمیوں کی فداکاری پر فخر کیا۔ آج بھی دانا دشمن تحریک آزادی فلسطین کے خلاف صف آراء ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں شہدائے یوم القدس کی 14ویں برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ ڈویژن اور وارثان شہداء کی جانب سے منعقدہ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امام بارگاہ نچاری علمدار روڈ میں منعقد ہونے والی تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ظاہر ہزارہ و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے یوم القدس تحریک آزادی فلسطین کے شہید ہیں۔ جنہوں نے مسجد اقصٰی کی آزادی کی راہ میں اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ شہادت انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ھدٰی کی تمنا ہے اور یہ پاکیزہ انسانوں کے مقدر میں لکھی جاتی ہے۔ مجاہدین اگر کینسر کی بیماری یا روڈ ایکسیڈنٹ میں مر جائیں تو دکھ ہوتا، شہادت وہ خدائی انعام ہے جو خدا کے صالح بندوں اور مجاہدوں کے مقدر میں لکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے شہداء کے ان ورثاء کو سلام جنہوں نے دشمن کے بدترین پروپیگنڈا کے باوجود اپنے شہداء اور زخمیوں کی فداکاری پر فخر کیا۔ آج بھی دانا دشمن تحریک آزادی فلسطین کے خلاف صف آراء ہیں۔ مگر مکار دشمن کی میڈیا وار کو خداوند متعال نے ناکام بنا دیا۔ اسرائیل تیزی سے زوال کے راستے پر چل رہا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کی نصرت سے حماس اور غزہ کی فتح مبین کا مشاہدہ کریں گے۔ اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے جہاد صبر و استقامت کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر علامہ غلام حسنین وجدانی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، وارثان شہداء اور تنظیمی کارکنوں کے شہدائے یوم القدس کے مقدس مزار پر حاضری دی اور شہداء راہ حق کو سلام عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، وکلا نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت شکیل الحسنین بھٹی ایڈووکیٹ اور رحمت علی کھوسہ ایڈووکیٹ نے کی۔ مظاہرے میں عظمت اسلام ایڈووکیٹ، سید ندیم عباس نقوی ایڈووکیٹ، محمد علی پتافی ایڈووکیٹ، خالد اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، اے ڈی ایڈووکیٹ، خلیل غوری ایڈووکیٹ، محمد علی چنن ایڈووکیٹ، جاوید لنڈ ایڈووکیٹ، مسرت علی دستی ایڈووکیٹ، بہرام بزدارایڈووکیٹ، علمدار کھوسہ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عزاداری ونگ کے ضلعی رہنما شکیل الحسنین بھٹی نے کہا کہ غزہ کے مظلوموں پر ہونے والے افسوسناک مظالم انسانی حقوق کے اداروں کے پر منہ پر طمانچہ ہیں، افسوس کہ آج مسلم اُمہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، غزہ کے مظلوم بچوں کی آہیں اور سسکیاں بھی انہیں جگانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے وکلاء کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلین عزاداری ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم نے کی۔ جبکہ مظاہرے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ، سابق نائب صدر اقبال مہدی زیدی، خادم بخاری، حسنین بخاری، اشتیاق شاہ، اصغر خاں نہڑ، سجاد چوہان، راحیل رائے سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ وکلا کی فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی،
رہنمائوں نے خطاب میں کہا کہ فلسطین پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل ایک غاصب صہیونی ریاست ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اسرائیل کے سامنے بے بس ہیں، ماہ رمضان کے باوجود غزہ پر اسرائیلی جارحیت فرعونیت ہے، احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر پاکستان، عالم اسلام اور فلسطینیوں کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی پاکستانی و فلسطینی پرچم کے ہمراہ عالمی یوم القدس کی ریلی میں شرکت
وحدت نیوز(مشھد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے وفد نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر مشہد مقدس میں نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی میں شرکت کی۔ عالمی یوم القدس ریلی میں دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کے اعضا و اراکین کی حجة الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس کے ہمراہ شرکت۔ ریلی میں شرکت کرنے والے پاکستانی علما و طلاب نے بینر اور پاکستانی پرچم کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکا ریلی مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکا کے نعرے لگا رہے تھے۔ یہ ریلی خیابان امام رضا فلکہ پانزدہ خرداد سے شروع ہو کر حرم امام رضا علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادنے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت کی طرف سے مقامی ہوٹل میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے سینیٹر منتخب ہونے اور وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کی کویت آمد کی خوشی میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کویت کے ممبران کے علاوہ متعدد سیاسی سماجی شخصیات بالخصوص میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔امریکہ سے تشریف لائے مہمان عالم دین علامہ ظہیر الحسن نقوی اور قم سے تشریف لائے علامہ علی رضا جان کاظمی نے خصوصی شرکت کی ۔
علامہ ظہیر الحسن نقوی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی جدوجہد اور سیاسی کامیابیوں پر قائد وحدت کی خدمات اور سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا ، صدارتی خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے مجلس وحدت کے سیاسی سفر اور موجود اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور مومنین کے تعاون اور پاکستان کے عوام کی جدوجہد اور عوامی بیداری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پر عزم قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا ، مجلس وحدت مسلمین کویت کے چیف آرگنائزر اور مومنین کویت کے بانی سید شہباز شیرازی نے کہا مجلس وحدت مسلمین ایک عوامی پلیٹ فارم ہے جو بلا تفریق مسلک و مذھب عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسکے دروازے تمام محبان ملت کیلئے کھلے ہیں۔
مومنین کویت مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بانی ذوالفقار مطہری نے علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپکی مخلص قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
پیپلزپارٹی گلف کے رہنما ء چوہدی ضیاء الرحمن گریوال نے بھی مجلس وحدت کی قیادت کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور اس کامیابی کو شہداء کے خون کا ثمرہ قرار دیا ۔
تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کویت کے صدر حاجی سیف علی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا، علامہ علی رضا جان کاظمی نے پاکستان اور تمام مومنین کویت کیلئے دعا کروائی ، تقریب کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر بننے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی تواضع کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) چیزیئش ریسٹورنٹ نزد چوہنگ میں متحدہ جمعیت اہلحدیث کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات ، علماء کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی ۔
اس افطار ڈنر میں علامہ محمد حسین اکبر سربراہ منہاج الحسین (ع) پاکستان لاہور ،علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی سربراہ جامعہ نعیمیہ پاکستان ، قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔لاہور ،جناب فرید پراچہ صاحب نے جماعت اسلامی اور ظہیر کربلائی اور برادر سجیل مسئول میڈیا ٹیم لاہور صوبائی آفس سیکرٹریٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی نمائندگی کی ۔ اس کے علاؤہ کئی مشائخ عظام اور اہلسنت کے پیران پیر بھی اس تقریب میں مدعو تھے ۔ راغب نعیمی سربراہ جامعہ نعیمیہ نے خطاب فرمایا جبکہ ضیاء اللہ شاہ بخاری سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث نے اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمارے ملک کی واحد معروف مذہبی ،سیاسی جماعت ہے جس کے سربراہ کا رول بہت ہی مثبت اور ایک شفیق باپ کی طرح کا ہے ۔ مجلس وحدت اپنے بل بوتے پر ایک قومی جماعت کے طور پر ابھری اور سب کی مقبول جماعت بن کر سامنے آئی اس کی نمائندگی کے لئے میں بہت شکر گزار ہوں ہمارے معزز مہمان علامہ ظہیر کربلائی کا جنہوں اپنی ساری مصروفیات ترک کر کے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی ۔
ڈاکٹر اسامہ بخاری نے بتایا کہ ظہیر کربلائی صاحب سرگودھا میں تھے مگر وہاں سے اپنا پروگرام مختصر کیا اور اب ہمارے درمیان ہیں ۔ میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ تقریب کے اختتام پر خداحافظی کے وقت جناب ضیاءاللہ شاہ بخاری نے علامہ قبلہ سنیٹر راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور برادر ناصر عباس شیرازی صاحب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سلام پیش کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ میں خود ان کی خدمت میں حاضر ہونگا ۔ ان شاءاللہ
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے پاراچنار بائی پاس پر دہشتگردانہ فائرنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے حالیہ واقعہ ضلع کرم کے امن امان کو خراب کرنے کی مذموم حرکت قراردے دیا ہے ۔ ایسے واقعات مہذب معاشروں میں افسوسناک اور شرمناک سمجھے جاتے ہیں ۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ طاقتیں ہر عید و خوشی کو غم میں بدلنے کیلیے دہشگردانہ واقعات معمول بنا چکے ہیں ۔ ایم ڈبلیوایم کے صوبائی جنرل سیکریٹری نے زور دے کر کہا کہ حالیہ واقعے کا اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں۔مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں ، چاہے کسی بھی طاقت کی سرپرستی حاصل ہو ۔
شبیر ساجدی نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ پیواڑ تنگی ، گیدو چیک پوسٹ ، خروٹو واقعات کے مجرموں کو بے نقاب کیا جانا بھی ضروری ہے ۔ پرامن کرم کیلئے بلاتفریق مذھب وو فرقہ جوان عمائدین اور علما سر توڑ کوشش کرنے میدان میں آجائیں تاکہ ضلع کے طول و عرض میں قائم امن وامان کی حفاظت کی جائے۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے باغبانپورہ لاہور میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء میں مقامی تنظیمی اور غیر تنظیمی افراد کی شرکت ۔علامہ صاحب نے سیرت معصومین علیھم السلام پر روشنی ڈالی اور حضرت امام علی علیہ السلام کی تعلیمات کو بیان کیا ۔ صوبائی صدر پنجاب نے تاکید کی کہ مومنین کو چاہیئے وہ نہج البلاغہ کا مطالعہ کریں ،صحیفہ سجادیہ کو پڑھیں اور کتاب سیرت امام علی علیہ السلام کو گھروں میں پڑھنے کا رواج دیں ۔ ماہ مبارک رمضان میں قرآن مجید کی تفسیر کا مطالعہ کریں ،آیات الہی میں غور وفکر کریں ۔ یہی سیرت معصومین علیھم السلام ہے اور حضرت امام علی علیہ السلام نے بھی اسی کی تاکید فرمائی ہے ۔ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کا دامن پکڑ کر رکھیں ۔ جہاں عزاداری کی محافل منعقد کرتے ہیں وہیں قرآن مجید کو بھی اتنی ہی اہمیت دیں ۔ علامہ صاث نے مولا امام علی علیہ السلام کی مظلومیت کو بھی بیان کیا اور مولا کی مظلومیت کے مصائب بیان کیے ۔