The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر برادر اسداللہ چیمہ کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس پی ڈبلیو ڈی برادر سید عامر زیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب برادر سید نجیب نقوی کی خصوصی شرکت اور نماز باجماعت کا شرف بھی حاصل کیا۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر علی عمران نے حاصل کی، اجلاس میں کابینہ اراکین نے ماہ مبارک رمضان میں ضلع اسلام آباد کی جانب سے رمضان راشن پروگرام کا جائزہ لیا اور عالمی یوم القدس کے بھرپور انعقاد کے سلسلے میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

 ضلعی کابینہ کی مختلف شعبہ جاتی کارکردگی کو جانچتے ہوئے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا، اجلاس کے اختتام پر ضلعی نائب صدر برادر سید عامر زیدی کی طرف سے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اتفاق ہسپتال لاہور میں زیر علاج ضلع جھنگ کے معروف عزادار اور سماجی کارکن سید رہبر حسنین شاہ کاظمی کے فرزند سید علی جون کاظمی کی عیادت کی۔

 علی جون کوکچھ روز قبل اچانک طبعیت ناساز ہونے پر پہلے جھنگ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے اتفاق ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے ۔

سید علی جون ایک پرجوش انقلابی جوان جو خط ولایت کا پیرو ہونے کے ساتھ علاقے میں جوانوں کی تربیت کے حوالے سے بہت فعال ہے ۔

علامہ صاحب نے اس نوجوان کے لئے جلد صحتیابی کی دعا فرمائی ۔ مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری اور جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین کی اپنے وفد کے ہمراہ جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ لاہور کے قدیم معروف عزادار و بانی مجالس عزاء جناب سید شبیر علی شاہ کی رہائش گاہ واقع اقبال ٹاون آمداور ملاقات ۔

سید شبیر علی شاہ نے صوبائی صدر کا وقت نکال کر ان کی کی رہائش گاہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ ہمارا حق بنتا ہے کہ آپ جیسے بزرگوں پاس آئیں اور آپ کے خالصانہ تجربے سے استفادہ کریں ۔ شبیر شاہ نے کہا علماء کا کردار معاشرے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے معاشرے کی اصلاح علماء ہی کے ہاتھ میں ہے ۔ اگر علماء پیچھے ہٹے تو دوسرے منبر پر قابض ہوجائیں گے ۔

صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے سیدشبیر علی کی صحت و سلامتی کے لئے دعائے خٰیر بھی فرمائی۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مولانا ظہیر کربلائی بھی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ذاکر اہلبیت ؑ عمران حیدر گل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ ذاکر اہلبیت ؑ جناب غلام عباس رتن کی رہائش گاہ واقع بحریہ ٹاون لاہور آمدذاکر غلام عباس رتن کی عیادت اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔

ذاکر غلام عباس رتن نے صوبائی صدر کا ان کی عیادت کرنے اور ان کی رہائش آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ داروغہ والہ میں قدیمی عزادار ریاض جعفری کی رہائش گاہ آمد۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ریاض حسین جعفری مرحوم کے فرزند ناصر حسین جعفری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ناصر حسین جعفری نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ آمدپر شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور حق کی تجلی تھی۔ جس سے تاریکیوں اور ظلمتوں کی سوداگر استکباری قوتیں خائف تھیں۔ انقلاب اسلامی نے عالمی استکباری نظام کی باطل بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ عاشق امام خمینی تھے۔ قائد شہید عظیم مفکر سید باقرالصدر کے فرمان کی عملی تصویر تھے۔ آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات میں ذوب ہوگئے۔ قائد شہید کے گفتار اور کردار سے عشق امام چھلکتا تھا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ آپ قائد شہید کے پیرو اور دست و بازو بنیں۔ سفیر انقلاب نے انقلاب اسلامی اور رہبر کبیر خمینی بت شکن کے افکار و پیغام کو سر زمین پاکستان میں پھیلایا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس و شب بیداری ملتان میں منعقد ہوئی، اجلاس میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل ثقلین نقوی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید غدیر عباس شیرازی نے شرکت کی، صوبائی نائب صدور صفدر عباس خان اور عامر عباس بھٹہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15رمضان المبارک یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام، 21ماہ رمضان المبارک یوم شہادت مولا علی علیہ السلام، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت اور 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جمعة المبارک کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے وفد نے ضلعی صدر مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی کی قیادت میں دو سال سے جبری طور پر لاپتہ تعلیم یافتہ محب وطن نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا روح اللہ کاظمی کا کہنا تھا کہ محبت وطن نوجوان کی بازیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے، اس انداز سے نوجوانوں کا لاپتہ ہونا تشویش ناک عمل ہے، ہم قانون پسند اور وطن کے محب ہیں، ہمارے لئے ملک کی سالمیت ریڈ لائن ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ اگر کسی کا کوئی جرم یا گناہ ہے تو اسے معزز عدالتوں کے روبرو پیش کرکے قانونی طریقہ کار سے شامل تفتیش کرنا چاہیے، اہل خانہ کیلئے مدت سے نوجوان کا آنکھوں سے دور رہنا انتہائی اذیت ناک اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے، جس کا اندازہ لگانا محال ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ہرپلیٹ فارم پر ان کی بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے ضلعی و تحصیل کابینہ کےاراکین موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بیانیہ نے شر پسندوں کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے ملک دشمن قوتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے، دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قومی سلامتی کے ذمہ داران اور قوم کے ان گنت جوانوں نے پاک دھرتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کی محبت انہیں ہر شئے  پر مقدم ہے، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ان بہیمانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر انکے سرپرستوں کی بیخ کنی انتہائی ضروری ہے۔

Page 76 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree