The Latest

وحدت نیوز(پشاور) حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 37 ضلع کرم پاراچنار انجینئر حمید حسین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالف فریق کی درخواست پرووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر معطل کردیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اپنے وکلاء قاضی محمد انور ایڈوکیٹ اور چنگیز خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ۔ جبکہ فریق مخالف کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ اور محمد فاروق ملک ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ کے میں دورکنی بینچ کے ججز جناب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد کے روبروپیش ہوئے۔

معزز جج صاحبان نے انجینئر حمید حسین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 37 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے اور عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے۔

وحدت نیوز(مشھد)سفیر انقلاب محسن ملت ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے موسسہ شھید عارف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد میں قرآن خوانی قرآن خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی کے بعد تلاوت کلام مجید کی سعادت برادر حافظ اویس نے حاصل کی،منقبت برادر محمد اسلم نے پیش کی۔

 مقررحجۃ الاسلام عارف حسین تھہیم صاحب نے کہا کہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی جب تک ہم میں تھے ہمیشہ ملت کے دکھ اور درد میں مدوا کرتے تھے. شھید نقوی جھاں ملت کے جوانوں کے بہترین مربی تھے وہاں ملت کے بزرگوں کے مشکلات میں معاون و مشاور تھے۔

 انہوں نے کہا ڈاکٹر شھید اپنی تنخواہ کا پیشتر حصہ ملت کے جوانوں کے امور میں صرف کرتے تھے. اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب سید محمد علی عون نے انجام دیئے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میںقائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت رمضان کی حرمت کے پیش نظر روزہ داروں کو سہولت پہنچانے میں راست اقدام اٹھائے۔

سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، حکومت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے۔

تراویح، شب بیداریوں اور مجالس کی سکیورٹی کو فول پرول کریں۔

حکومت اقدامات سے واضح کرے کہ گلگت بلتستان میں کوئی حکومت نامی کوئی چیز بھی ہے۔

ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرے یا بیساکھی ہٹادیں۔

رجیم چینج کے 8 ماہ گزر گئے مگر وفاق نے اب تک ایک روپیہ کا ایڈیشنل گرانٹ نہیں دیا۔

صوبائی حکومت بدترین مالیاتی بحران پر اپوزیشن کی ہم آواز ہوجائیں اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام عالم اسلام کو ماہ عظیم ، ماہ صیام اور ماہ خدا یعنی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، رمضان کریم جہاں رحمتوں برکتوں اور خدا کی مغفرت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے وہیں تزکیہ نفس ، تقوی و پرہیزگاری ، ایمان محکم اور گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے ، اس ماہ میں ہمارا چھوٹے سے چھوٹا  نیک عمل یہاں تک کہ روزہ دار کا سونا بھی عبادت شمار ہوتا ہے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفئ صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ رمضان کی اہمیت کو اپنے خطبے میں بہترین انداز میں ارشاد فرمایا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کے دن تمام دنوں سے بہتر اور جس کی راتیں تمام راتوں سے افضل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح  اورنفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت ، صلہ رحمی ، گناہوں سے پرہیز ، واجبات کی ادائیگی،  اعمال حسنہ کی انجام دہی ، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔

 انہوں نے معاشرے کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائ کی چکی میں بری طرح پس چکی ہے ماہ مبارک رمضان میں اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے دل کھول کر غرباء و ضرورت مند گھرانوں کی مدد کی جاے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت مندی ہمارا نصیب ہو اللہ تعالی اس عظیم مہینے کے صدقے فلسطین کے مظلومین کی مدد و نصرت فرمائے ، دشمنان دین کو نابود کرے اور ہمارے ملک کو استحکام و خوشحالی عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(قم) شہداء دین خدا کی سربلندی اور تبلیغ کے عملی مبلغ ہیں۔ اپنی مجالس و محافل میں ہمیں شہداء کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے گذشتہ روز موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قبلہ سید ثاقب اکبر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست سے گفتگو کے دوران ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃالاسلام مولانا سید شیدا حسین جعفری نے  کہا کہ ہمیں شہداء کی خصوصیات کو جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے، تاکہ ہم بھی ان خصوصیات کو اپنا سکیں اور ساتھ ہی شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ایک خاص اور نمایاں صفت ان کا خلوص اور انا کا خاتمہ تھا۔ ان کے مطابق سید ثاقب اکبر مرحوم بھی شہید ڈاکٹر نقوی کی مانند ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے بھی علمی، قلمی اور ثقافتی حوالے سے دین اسلام کی بے مثال خدمت کی ہے۔ نشست سے دیگر حاضرین نے بھی گفتگو کی اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا۔ یاد رہے کہ نشست سے خصوصی خطاب مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کیا۔

وحدت نیوز(اصفہان)29 ویں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے بروز اتوار 10 مارچ 2024 کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی کے موقعے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف برادر شیخ سلیم نے حاصل کیا۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد شہداء بالاخص شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں برادر محمد سلیم آرزو اور بردار غلام علی نے حاضرین کے سامنے ترانہ پیش کیا۔اس کانفرنس کے مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم تھے ۔انہوں نے اپنی خطاب میں شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر نیک کام جو تصور کیا جائے اس کے اوپر بھی نیک کام ہوتا ہے۔لیکن خدا کی راہ میں شہادت والی نیکی سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہے۔کیوں کہ شہادت کے موقع پر انسان اپنا تمام وجود خدا کی خاطر قربان کرتا ہے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ان افراد میں سے تھے جس نے اپنی تمام ھستی اور وجود کو خدا کی راہ میں قربان کر دی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید بیان کیا کہ ہر انسان نے کبھی نہ کبھی اس دنیا سے جانا ہے یا دشمن کی گولی سے شہید ہونا ہے۔ لیکن ڈاکٹر نقوی ایسے شہید ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی کا ہر لمحہ شہداء جیسی زندگی گزاری ہے۔

شھید نقوی ان افراد میں سے تھے جنہوں نے خطے میں تقلید کا مفہوم متعارف کروایا تاکہ لوگ اپنی عبادات کو شرعی طور پر سمجھ کر انجام دے سکیں۔

انہوں نے اپنے بیان کہ آخر میں دعاعیہ کلمات کے ساتھ فرمایا کہ ہم یہ یاد شہداء کی کانفرنسسز اس لئے انعقاد کرتے ہیں تاکہ ہمارے اندر بھی  توفیق پیدا ہو کہ ہم بھی ان شہداء کی طرح اپنی زندگیاں گزار سکیں اور خدا کا قرب حاصل کر سکیں۔

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم کے خطاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے سربراہ سید محسن رضا نقوی نے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کا اختتام کیا۔

یاد رہے جلسے کے نظامت کے فرائض نائب مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان برادر سید اسرار عباس نے انجام دئیے اور اس کے بعد حاضرین کے لئے دستر خواں بچھایا گیا۔

وحدت نیوز(قم)ملت پاکستان کو شروع سے ہی مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ ہر زمانے میں مختلف شخصیات نے ملت پاکستان کی مدد کی ہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور سید ثاقب اکبر نے ملت پاکستان کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور شعور و بیداری کیلئے کئی تعلیمی، فلاحی، رفاحی اور اصلاحی خدمات انجام دیں۔ ان کا راستہ واضح اور روشن ہے۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کی صحیح تشخیص دی، اپنے فرائض کو درست پہچانا اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس دارفانی سے دار بقاء کی طرف چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور سید ثاقب اکبر نقوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم ڈبلیو ایم قم نے موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں ایک تحلیلی و تجزیاتی نشست منعقد کی۔

نشست کا آغاز محترم منظور حسین حیدری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ ان کے بعد ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر علامہ سید شیدا حسین جعفری نے نشست کا افتتاحیہ بیان کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحیے میں شہداء کی خصوصیات بیان کیں اور کہا کہ شہداء نے ہمیں انا کو قربان کرکے خدا تک پہنچنا سکھایا ہے۔ اس موقع پر برادر رفیق انجم نے اپنی دلکش آواز میں ترانہ شہادت سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ ان کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃالاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر مرحوم کی خدمات کا ایک جامع خلاصہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا یہ پاکستان کے عظیم فرزند ہیں اور یہ ہمیشہ وقت سے پہلے آنے والے حالات کیلئے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے۔ ان کی نگاہیں صرف پاکستان کے حالات تک محدود نہیں تھیں بلکہ وہ عالمی تحریکوں اور بین الاقوامی حالات سے بھی مرتبط اور آگاہ رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے بحران آئے اور ہر دور میں عظیم شخصیات نے ملت کو ان بحرانوں سے نکالا ہے۔ ان عظیم شخصیات میں ایک بڑا نام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا ہے۔ شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ دونوں پاکستان میں حضرت امام خمینی اور قائد حسینی کی بیداری اور شعور کی تحریک کے روح رواں تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، تمام عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان ۵۴۴۱ ھ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالق کائنات نے امت محمدی پر روزے اس لئے فرض کئے کہ وہ متقی بن جائیں، ہم نے ایک دن اللہ کے حضور اپنے ہر عمل کا جواب دہ ہونا ہے لہذا اپنی زندگیوں کو اسلام کے حقیقی اصولوں کے مطابق ڈھالا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ، ظالمین سے دوری، ذخیرہ اندوزی کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے، روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں، ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، حکومت وقت اور مقتدر اداروں سے ان جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کامطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا، ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے مہنگائی پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے اور اپنی عبادات میں وطن کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کی جائیں۔

وحدت نیوز(بھکر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کا بھکر میں محمدی چوک پر جعلی مینڈیٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ریاستی جبروتشدد جاری،جمہوری اقدار کی کھلم کھلا پامالی، پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے عمران خان کے کزن رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ اورپی ٹی آئی کے این اے 191سے قومی اسمبلی کےسابق اُمیدوار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ظہیر عباس نقوی کو گرفتارکرلیا۔

 پولیس نے احتجاج کرنے والے 20 سے زائد کارکنوں کو تھانہ سٹی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں پاکستان تحریک انصاف بھکر کی ضلعی صدر اور دیگر عہدیدار بھی شامل ہیں۔  

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نےمجلس وحدت مسلمین کے گرفتار رہنما سید ظہیرعباس نقوی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 16 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کردیا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سپریڈنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ایکبار پھر توہین عدالت ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس اوربانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ جیل انتظامیہ ایک بارپھر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی، پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، کیاصرف دو خاندانوں نے ہم پر مسلط رہنا ہے؟۔

Page 78 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree