The Latest

Molana Iqtidar Naqvi sbگزشتہ اتوار مولانا سید اقتدار حسین شاہ نقوی صاحب نے کہروڑپکہ کا دورہ کیااس میں انھوں نے ڈسٹرکٹ لودھراں کیاہم مذہبی اور سیاسی شخضیت سید محمد اصغر علی رضوی صاحب سے مرکزی امام بارگاہ قصر شاہ خراسان ٹبہ سادات میں ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حاجی مظفر عباس بھٹہ ،سید امام شاہ رضوی ،سید عاصم رضا،میاں مجاہد حسین ،ظفر حسین ،سید امجد عباس رضوی ،سید اظہر عباس رضوی موجود تھے۔سید محمد اصغر علی رضوی صاحب اور مولانا صاحب نے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ، اور شاہ صاحب نے بتا یا کہ یوم عشق رسول پر ہم نے ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ اور ابھی محرم سے پہلے ہم اپنی علاقائی تنظیم شہزادہ علی اکبر کی تنظیم نو کے موقع پر آپ کو اور آپکی مرکزی قیادت کو دعوت دیں گے۔ کہ و ہ اس میں شرکت کرے اور اپنا منشور تمام ضلع سے آئے ہو ئے مومنین کو بتائیں۔ اور انشاء اللہ ہم مجلس وحد ت مسلمین کے سا تھ چلنے کے لئے تیا ر ہیں۔بعد میں قبلہ اقتدار نقوی صاحب کو امام بارگاہ کی نیو تعمیر کے بارے میں بتایا اور انھوں نے مرکزی امام بارگاہ کو دیکھا۔ اور سید قاسم علی شاہ صاحب (مرحوم)اور شہید سید اشفاق حسین بخاری (ایڈووکیٹ ) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اور تمام مومنین کے لئے دعا کی۔ نماز مغربین جامعہ مسجد الرضا میں ادا کی اور وہاں پیش نما ز حافظ سید ذولفقار علی شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی

nasir sheraziملکی معاملات میں امریکہ اور مغربی ممالک کی مداخلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں ہوش مند ی کا ثبوت دیں ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی
لاہور( ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ملکی معاملات میں مغربی ممالک خصوص  امریکہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مداخلت

ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے تحت یوٹل سٹ کمپنی نے آج 15 اکتوبر سے ہاٹ برڈ  نامی مشہورسٹیلائٹ سے ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کردی –ابنا نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ایران کے خلاف پابندیوں اور اقتصادی و تشہیراتی محاصرے کا ہی ایک حصہ ہے
اس سے قبل بھی صہیونیزم اور مغرب کی پالیسیوں کے خلاف سرگرم ذرائع ابلاغ پر پابندی کی کوششیں کی گئی ہیں جبکہ خطے میں اسلامی بیداری کے آغاز ہی سے العالم اور پریس ٹی وی کی نشریات پارزایٹ کے ذریعہ متاثر کی جاتی رہی ہیں –

ادھر ہمارے میڈیا سیل کے ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹی وی چینلز کی ایک بڑی تعداد اس وقت البدر نامی سٹیلائیٹ پر موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی متعدد ایسے سٹیلائیٹ ہیں جہاں ایرانی چینلز با آسانی دستیاب ہیں جن میں ایشیا۳ بھی شامل ہے جو آسانی سے ڈش پر دریافت ہو سکتے ہیں

اس سے قبل برطانیہ نے مشہور ایرانی انگلش ٹی وی چینل پریس ٹی وی کو سکائی جیسے نیٹ ورک پر نشریات نشر کرنے پر پابندی لگائی تھی جس کی وجہ انہوں نے پریس ٹی وی کی جانب سے ملکہ برطانیہ کی شاہ خرچیوں کے خلاف رپورٹنگ بتائی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پریس ٹی وی جارج جیسے افراد کے بعد برطانیہ میں دن بہ دن مشہور ٹی وی چینل بنتا جارہا تھا ۔
واضح رہے کہ ہاٹ برڈ پر العالم ، پریس ٹی وی ، الکوثر، خبر ، سحر 1 و 2 ،اور جام جم 1 و 2، ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات ہمیشہ مغربی نشریات کے برخلاف حریت پسندانہ سرگرمیوں پر مبنی رہی ہیں -

mwm.politicalمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری کی ٹاؤن شپ لاہور میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پورے ملک میں بشمول گلگت بلتستان میں اپنی سیاسی قوت کا اظہار کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک مضبوط سیاسی قوت ہے جس کو تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے اپنے روابط جاری رکھے گی اور ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر اس سیاسی جماعت سے بات کرنے کو تیار ہے جن کا تعلق کالعد م دہشت گرد جماعتوں سے نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم الحمدللہ پاکستان بھر میں انتخابی حلقوں ووٹ بینک رکھتے ہیں ہم اس سیاسی اور عوامی قوت کو مستحکم اور مضبوط پاکستان کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق سید فقیر حسین بخاری کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لئے سیاسی امور پر مشاورت اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں بھی اپنے روابطہ کو مستحکم کریں گی

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام گستاخانہ فلم، ڈرون حملوں، دہشت گردی اور امریکی مداخلت کے خلاف صاحبزادہ فضل کریم کی زیرقیادت کراچی سے شروع ہونے والے ’’تحفظِ ناموسِ رسالت (ص) ٹرین مارچ‘‘ کا قافلہ 24 گھنٹے کا سفر طے کرکے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچا تو اس کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ کراچی سے لاہور تک 16 ریلوے سٹیشنوں پر اجتماعات منعقد ہوئے۔ لاہور میں استقبال کرنے والی نمایاں شخصیات میں سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد افضل قادری، مفتی محمد اقبال چشتی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی محمد حسیب قادری، پیر محمد اطہر القادری، پیر سید شمس الدین بخاری، صاحبزادہ رضائے مصطفٰی نقشبندی، مولانا مجاہد عبدالرسول، مفتی صداقت علی، صاحبزادہ ضیاء اللہ رضوی، محمد نواز کھرل، صاحبزادہ سید صابر گردیزی، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی محمد کریم خان، مولانا قاری فیروز صدیقی، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا پروفیسر عبدالعزیز نیازی اور دیگر شامل تھے۔

تیزگام کو سنی اتحاد کونسل کے پرچموں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ ٹرین کے لاہور پہنچنے پر ریلوے سٹیشن کی فضا ’’سیّدی، مرشدی، یا نبی، یا نبی۔۔۔ غلامئ رسول میں موت بھی قبول ہے۔۔۔ گستاخِ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جدا ۔۔۔ امریکہ نہ طالبان، پاکستان پاکستان ۔۔۔ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔۔۔ ہم نہیں مانتے امریکہ تیرے ضابطے ۔۔۔ مردہ باد مردہ باد ۔۔ امریکہ مردہ باد، مردہ باد مردہ باد اسرائیل مردہ باد‘‘ جیسے نعروں سے گونج اٹھی۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر استقبال کے لیے آنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ عاشقانِ رسول ناموسِ رسالت (ص) کے تحفظ کے لیے مصلحت کی بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے، ہم بارود والے نہیں درود والے ہیں، امریکہ، بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی قوم کی آخری امید ہے۔ قوم کی طاقت سے انقلابِ نظامِ مصطفٰی برپا کریں گے، اقوام متحدہ امریکہ کا ذیلی ادارہ بن چکی ہے، اقوام متحدہ نے گستاخانہ فلم کا نوٹس نہ لے کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو مایوس کیا ہے، وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک اسلامی اقوام متحدہ قائم کریں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ روشن خیالی کے نام پر پاکستان میں مغربی تہذیب لانے کی کوششوں کا راستہ روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنا امریکی ایجنڈہ ہے، امریکہ اور اس کے ایجنٹ طالبان اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکہ نے نائن الیون کی آڑ میں دس لاکھ انسان قتل کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن امریکہ کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان ہوں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ممتاز حسین قادری کے چاہنے والے دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، کیونکہ ممتاز حسین قادری ہر عاشق رسول (ص) کے لہو کی ایک ایک بوند میں بستا ہے، ممتاز قادری کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالت (ص) کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان غازی علم الدین شہید کے جذبے سے سرشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر طالبان بھی ملک و قوم کے لیے خطرناک ہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں عسکری ونگ ختم کریں اور بار بار اقتدار میں آنے والے سدا بہار حکمران خاندان ملک کی جان چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو گریٹ گیم کی بساط کا مہرہ نہ بنایا جائے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والی ملالاؤں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے اور عافیہ صدیقی کے حق میں بھی آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خودمختاری کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ امریکی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرکے امریکی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ رسول (ص) کی توہین کرنے والوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ کا مقصد انقلابِ نظامِ مصطفٰی کی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لہو سے ناموسِ رسالت کا تحفظ کریں گے۔ پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کو مائی باپ سمجھنے کی روش ترک کریں کیونکہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ضرورت بارود کی بو نہیں درود کی خوشبو ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ محب وطن مذہبی اور نظریاتی قوتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان کے نظریاتی تشخص کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، پاکستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں انقلابِ نظامِ مصطفٰی ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پوری ریاستی طاقت کے ساتھ کچلا جائے۔ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سیاسی انتہاپسند ہی دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، تحفظِ ناموسِ رسالت ٹرین مارچ کو نعروں کی گونج میں ریلوے سٹیشن سے رخصت کیا گیا۔ بعد ازاں تحفظِ ناموسِ رسالت ٹرین مارچ گوجرانوالہ، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچ کر ختم ہوا۔ گوجرانوالہ، جہلم اور دوسرے ریلوے سٹیشنوں پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ڈالروں کے لالچ میں اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے والے ظالمان کسی رحم کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانے کے لیے پاکستان کو اسلحہ سے پاک کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کی جان لینا جہاد نہیں فساد ہے، مذہبی راہنما عسکریت کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آرمی چیف کا عزم پورے پاکستان کی آواز ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ناموسِ رسالت کے لیے سڑکوں پر نہ نکلنے والے سیاستدانوں کو قوم آئندہ الیکشن میں مسترد کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے ٹرین مارچ کے ذریعے گستاخانہ فلم، ڈرون حملوں، دہشت گردی اور پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف زوردار آواز اٹھائی ہے۔

haji eshaq.mwmکوئٹہ معروف سماجی کارکن اور مخیر شخص حاجی محمد اسحاق شہید کی تدفین کی گئی تدفین میں مجلس وحدت کے رہنماووں سمیت معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی 
صبح کی خبر
کوئٹہ کے علاقے عبدالستار روڈ پر کے دہشتگردوں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں 5 ا فراد
سوار تھے جن میں سے 2افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے سٹی تھانے کی حدود میں سوزوکی مہران کار کو کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے عبدلستار روڈ پر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے جن کی شناخت حاجی محمد اسحاق اور محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں محمد شریف اور محمد نسیم جبکہ ایک نامعلوم زخمی شامل ہے جن کی شناخت جاری ہے۔ زخمی اور شہید ہونے والے مومنین کو ابتدائی طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں سے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے سی ایم ایچ ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے مومنین کو سول ھسپتال سے غسل و کفن کے لیے نچاری امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق گاڑی میں جن افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے اُس گاڑی میں حاجی محمد اسحاق بھی سوار تھے۔ حاجی محمد اسحاق کی لیاقت بازار پر جیولری کی دوکان ہے۔ شہید ہونے والوں میں حاجی ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

shaid.chelumعشرہ ناموس رسالت کوپندہ اکتوبر سے پچیس اکتوبر تک منایا جارہا ہے جس کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہید ناموس رسالت کی چہلم کی مناسبت سے گستاخانہ فلم کے خلاف کیا تھا 
عشرہ ناموس رسالت کی مناسبت سے ایک بڑا پروگرام بعنوان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کراچی انچولی میں ہوگی ہے جس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے جبکہ اس پروگرام میں شہید ناموس رسالت کے فرزند کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی شخصیات خطاب کرینگی کراچی کی طرح ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف اجتماعات اور پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں اکیس اکتوبر کو لاہور کے الحمرا ہال میں بھی لبیک یا رسول اللہ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب فرماینگے 

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید نیاز حسین نقوی نے درہ آدم خیل اور گزشتہ شام کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کے ذمہ داروں کی کھلی ناکامی قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں مسلسل بے گناہوں کا خون بہایا جارہاہے اور حکمران وسیاستدان اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ علامہ نیاز حسین نقوی نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں شیعہ مسلک کے پیروکاروں کا مسلسل قتل ہورہا ہے ، شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ٹھوس کاروائی نہ ہونے سے حکومت اور ذمہ دار اداروں کا کردار مشکوک ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بجا طور پر بلوچستان حکومت کو ناکام قرار دیا ہے

Majlis Wahdat Punjab Press Confernce 14-10-2012مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی اہم دو روزہ اجلاس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل ،ومرکزی اراکین کابینہ صوبائی کابینہ نیز مختلف اضلاع کے عہدہ داران کی مشترکہ پریس کانفرنس 
وطن عزیز پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اس سے آپ بخوبی واقف ہیں اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روز گاری ، لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی یہ سب ہمارے نالائق حکمرانوں کا وہ کارنامہ ہے جو غریب عوام عذاب کی صورت میں بھگت رہی ہیں

bahrenآزادی کی خاطر چلنے والی ایک سال سے زیادہ عرصے پر محیط تازہ تحریک کے خلاف مختلف ممالک سے خاص طور پر لائی گئی فورسز کی جانب سے گذشتہ ہفتے سے وحشت آمیز تشدد کی ایک نئی لہر شروع ہوچکی ہے تازہ ترین واقعات میں بحرین کے انیس علاقوں میں فورسز نے گھرگھر تلاشی اور جوانوں کی گرفتاریوں سمیت تشدد ٹاچرز کے نت نئے حربے اختیار کئے 
حزب اختلاف کے مطابق پچاس کے قریب ایسے پے درپے واقعات ہوئے ہیں جس میں ساٹھ سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ درجنو ں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں خواتین،نوجوانوں اور بچوں سمیت مختلف عمر کے افراد ہیں bahrian2
ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرینی آلہ خلیفہ حکومت کی جانب سے تشدد کی نئی لہر کو خطرناک قرار دیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ بحرین میں ایک بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے 
دوسری جانب بحرین حکومت نے دارالحکومت منامہ میں قائم سب سے بڑی مسجد کے خطیب اور بحرینی انتہائی اہم مذہبی سیاسی و سماجی شخصیت آیت اللہ عیسی قاسم پر نماز جمعہ کی پابندی کی بھی دھمکی دی ہے 
جبکہ انسانی حقوق کے فعال فرد نبیل رجب مسلسل کئی دنوں سے گرفتار ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی حقو ق کے فعال شخص الخواجہ کو بھی بحرینی حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ متعدد بار ان کی بیٹی اور معروف سماجی و انسانی فعال کارکن زینب الخواجہ کو بھی کئی بار گرفتار کرچکی ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree